Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

    صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم ملاقات کی،

    ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران موجودہ چیلنجز اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغان طالبان کی اشتعال انگیز کارروائیوں پربھی تفصیلی گفتگو کی گئی

    پاک فوج کے مؤثر اور بھرپور جواب پر صدر آصف زرداری نے اظہاراطمینان کیا،صدر مملکت نے پاک فوج کی بہادری،استعداد اور تیاری پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا،صدرمملکت نے سرحدی دفاع میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا

  • افغان حکومت کے ترجمان کا  پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

    افغان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

    افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہو گیا

    پاک فوج کی سخت اور شدید جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکست خوردہ افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں،افغان طالبان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹ شیئر کر کے جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش کی کی، ویڈیو میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ٹی 55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا ہے، روسی ساختہ ٹی 55 ٹینک حقیقت میں افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کے حملے کو مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا ہے، پاک فوج افغان طالبان کے جھوٹے پروپیگنڈا کے باوجود عزم و حوصلے کے ساتھ دفاع وطن میں مصروف ہے،

  • پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ حلف کیخلاف جے یو آئی درخواست خارج

    پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ حلف کیخلاف جے یو آئی درخواست خارج

    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کر دی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخوا کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت پر پشاور ہائیکورٹ نے کہا آپ کے پاس دو راستے ہیں یا تو درخواست واپس لیں یا ہم فیصلہ کرتے ہیں،جے یو آئی کے وکیل نے کہا آپ میرٹ پر فیصلہ کریں، جس پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،بعد ازاں عدالت نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف جے یو آئی ف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

    دوران سماعت عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، چیف جسٹس کے احکامات نظر انداز نہیں کر سکتے، جب تک چیف جسٹس کے احکامات کالعدم قرار نہ دیے جائیں، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو احکامات جاری کیے تھے کہ نو منتخب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے عہدے کا حلف لیں،عدالت کا کہنا تھا اگر گورنر کے پی، سہیل آفریدی سے حلف نہیں لیتے تو پھر اسپیکر کے پی ان سے عہدے کا حلف لیں۔

  • پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت پر بھرپور  کارروائی، اہم ٹھکانے تباہ

    پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت پر بھرپور کارروائی، اہم ٹھکانے تباہ

    افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ ردِعمل دیتے ہوئے افغان طالبان کے متعدد اہم ٹھکانے تباہ کر دیے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں افغان صوبہ قندھار اور کابل میں کی گئیں جہاں سے پاکستانی حدود پر حالیہ جارحیت کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ان ٹارگٹڈ اسٹرائیکس میں افغان طالبان کی بٹالین نمبر 4 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کئے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کئے گئے، کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا ،کارروائی میں درجنوں افغان طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، اطلاعات کے مطابق ان تنصیبات میں وہ مراکز بھی شامل تھے جہاں سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی ہدایت دی جا رہی تھی۔

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور، فوری اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دشمن کو ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے بارہا افغان حکام کو سرحدی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی، تاہم مسلسل اشتعال انگیزی کے باعث یہ جوابی کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

    سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کے دفاعی عزم اور عسکری صلاحیت کا واضح اظہار ہے، جس سے دشمن قوتوں کو سخت پیغام گیا ہے کہ کسی بھی حملے کا جواب دو ٹوک اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

  • افغان طالبان کا پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے  کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    افغان طالبان کا پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    افغان طالبان کی جانب سے چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا

    چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی طرف کا گیٹ تباہ کر کے اسے پاکستان کی جانب موجود حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب موجود پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے، افغان طالبان اور خارجی کل رات سے اپنے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث مکمل حواس باختہ ہوچکے ہیں، افغان طالبان جھوٹے سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے اپنی شکست اور نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،افغان طالبان جھوٹے پروپیگنڈا کی اسی روش پر چل رہے ہیں جس پر بھارتی میڈیا چل رہا ہے،

  • مذہبی جماعت کا احتجاج،253 افراد گرفتار،واٹس ایپ گروپس والے بھی "پھنس”گئے

    مذہبی جماعت کا احتجاج،253 افراد گرفتار،واٹس ایپ گروپس والے بھی "پھنس”گئے

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی سے مدد لینا شروع کردی۔
    پولیس کے مطابق لاہور سے مریدکے تک مذہبی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی، مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کر چکے ہیں جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد لے رہے ہیں،پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے موبائل فارنزک بھی جاری ہے جب کہ گرفتار ملزمان کے واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت پولیس مقابلے کی دفعات شامل ہیں۔

  • ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے :  وزیر اعظم

    ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے : وزیر اعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی(EFF) اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی (RSF) کے حوالے سے 1.2 ارب امریکی ڈالرز فنڈ کے لئے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اظہار اطمینان کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ اسٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ،اسٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے ،آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت کے بڑھنے کی رفتار اور اداری جاتی اصلاحات پر اطمینان، حکومتی پالیسیوں پر ادارے کے اعتماد کا مظہر ہے، وفاقی وزیر خزانہ، وزیر مملکت خزانہ ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور انکی تمام ٹیم تحسین کی مستحق ہے، جنکی محنت کی بدولت آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ طے پایا ، معیشت درست سمت میں گامزن ہے،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے : وزیر اعظم

  • کیا کوئی قانون اس بنچ کو فل کورٹ کا آرڈر پاس کرنے سے روکتا ہے؟جسٹس عائشہ ملک

    کیا کوئی قانون اس بنچ کو فل کورٹ کا آرڈر پاس کرنے سے روکتا ہے؟جسٹس عائشہ ملک

    26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا جوڈیشل کمیشن کو فل کورٹ کی تشکیل پر ڈائریکشن نہیں دی جا سکتی؟کیا ہمیں ہر بات پر جوڈیشل کمیشن کی طرف دیکھنا پڑے گا؟کیا کوئی قانون اس بنچ کو فل کورٹ کا آرڈر پاس کرنے سے روکتا ہے؟کیا ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ سے بھی اوپر ہے؟

    سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ گزارش ہے وکلا کو دلائل دینے کیلئے وقت مقرر کردیں،جسٹس امین الدین نے کہا کہ وقت کی پابندی سب پر لازم ہوگی، وکیل عابدزبیری نے بنچ پر اعتراضات سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلہ پیش کرنا چاہوں گا جس میں بنچ اور فل کورٹ میں تفریق بیان کی گئی ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ پھر ہمیں فل کورٹ کو بنچ کہنا چھوڑنا ہوگا،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا جوڈیشل کمیشن کو فل کورٹ کی تشکیل پر ڈائریکشن نہیں دی جا سکتی؟کیا ہمیں ہر بات پر جوڈیشل کمیشن کی طرف دیکھنا پڑے گا؟کیا کوئی قانون اس بنچ کو فل کورٹ کا آرڈر پاس کرنے سے روکتا ہے؟کیا ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ سے بھی اوپر ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کوئی غیرآئینی حکم دیتا ہے تو سپریم کورٹ اس کو ریورس کر سکتی ہے ،جوڈیشل کمیشن پر تمام ججز کو آئینی بنچ کا جج نامزد کرنے پر کوئی قدغن نہیں،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ آپ آئینی ترمیم سے قبل کے ججز پر مبنی بنچ کیوں چاہتے ہیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ قانون کے مطابق اپنے اپنے اختیارات ہیں،جسٹس محمد علی نے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں جوڈیشل کمیشن فل کورٹ تشکیل دے سکتا ہے،عدالت نے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں جوڈیشل کمیشن کو فل کورٹ تشکیل دینے کی ڈائریکشن دی جا سکتی ہے،جسٹس محمد علی نے استفسار کیا آپ کا موقف کیا ہے؟فل کورٹ بنائیں یا جوڈیشل کمیشن کو ڈائریکشن دیں؟

    وکیل عابد زبیری نے استدعا کی کہ فل کورٹ آئینی بنچ تشکیل دے،عدالت نے کہاکہ آپ کی تعریف کے مطابق کمیٹی کے پاس فل کورٹ بنانے کا اختیار نہیں،وکیل نے کہاکہ چیف جسٹس آئینی بنچ کے سربراہ ہوں تو فل کورٹ تشکیل دے سکتے ہیں،

  • لاہور ٹیسٹ، جنوبی افریقا کو شکست،پاکستان کی ایک صفر کی برتری

    لاہور ٹیسٹ، جنوبی افریقا کو شکست،پاکستان کی ایک صفر کی برتری

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کر سبقت حاصل کر لی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے،اس کے بعد نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا،شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے متھو سوامے کو اپنا شکار بنایا جبکہ آخری کھلاڑی کو بھی شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

    دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں ساجد علی کے حصے میں آئیں۔ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کیے۔

    خیال رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی،پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمن بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 کا ہدف ملا،جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے تھے۔

  • پاک فوج کی مؤثر کاروائی،متعدد افغان طالبان جہنم واصل

    پاک فوج کی مؤثر کاروائی،متعدد افغان طالبان جہنم واصل

    پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف چمن سیکٹر میں موثر جوابی کارروائی ، متعدد افغان طالبان جہنم واصل ہو گئے

    سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک فوج نے مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے افغان طالبان کیخلاف بڑی کارروائی ، کی ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ٹینک آپریشن کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، موثر کارروائی کے نتیجے میں کئی پوسٹیں تباہ جبکہ متعدد افغان طالبان کے زخمی و جہنم واصل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پاک فوج کسی بھی بیر ونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے،