Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیدی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کے کردار کی معترف ہے لیکن یہاں ایک جماعت نے غزہ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا،مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کا اعلان اس وقت کیا گیا جب غزہ امن معاہدہ ہو چکا تھا، احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا، ریاست نے فیصلہ کیا پاکستان ایسے احتجاج اور توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا،کسی کو بھی بنیادی حقوق صلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ کہ ہڑتال کی کال کو رد کیا، پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی ہے، ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

  • مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،5100 ملزمان گرفتار،ہڑتال کی کال ناکام

    مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،5100 ملزمان گرفتار،ہڑتال کی کال ناکام

    مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    پنجاب پولیس کے مطابق مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی ہے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن اب بھی جاری ہے،اس وقت تک پنجاب بھر سے 5100 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں آج مذہبی جماعت کے 11 کارکنوں کو پیش کیا گیا،سماعت کے بعد عدالت نے مذہبی جماعت کے 11 کارکنوں کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا،مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف تھانہ باغبان پورہ میں مقدمات درج ہیں

    دوسری جانب مذہبی جماعت کی جانب سے دی گئی آج کی ہڑتال کی کال کو آل پاکستان تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ تاجر رہنماؤں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے اور عام عوام کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔ انہوں نے پرامن کاروباری ماحول اور قانون کی بالادستی کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، نارووال، شیخوپورہ، راجن پور، چنیوٹ، میانوالی اور بہاول نگر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک رواں دواں ہے اور معمولاتِ زندگی بلاتعطل جاری ہیں۔ مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور بازار کھلے ہیں، اور شہری اپنے روزمرہ کاموں میں مصروف ہیں۔کسی بھی شخص کو ہڑتال یا احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

    لاہور میں میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے، میٹرو بس سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے، ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند کر دی گئی،اورنج لائن ٹرین مکمل طور پر چل رہی ہے، تاہم اورنج لائن ٹرین کے دو اسٹیشن بند کر دیے گئے ، بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہیں ، سیکورٹی خدشات کے باعث محکمہ ٹرانسپورٹ نے جزوی بندش کا فیصلہ کیا

    علاوہ ازیں جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری سے ملاقات کی انہیں مدارس اور مساجد کی تالہ بندی کے حوالے سے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔فردا فردا ملاقات میں تمام وزراء نے یہ یقین دہانی کروائی کہ تمام بے گناہ افراد کو فوری رہا کر دیا جائے گا مساجد اور مدارس کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔شرپسندی میں ملوث افراد کو بھی فوری قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پاکستان میں باہمی امن و آشتی کے لیے تمام شرپسندوں کے خلاف بغیر تخصیص کاروائی کی جائے گی۔

  • ملک ریاض کے مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنےکا عدالتی حکم

    ملک ریاض کے مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنےکا عدالتی حکم

    منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے معاملے میں کراچی احتساب عدالت نے ملک ریاض کے مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کی تحریری اجازت دے دی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کی درخواست نیب نے 27 مارچ کو دائر کی تھی،نیب کورٹ کراچی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے کیس میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا تحریری حکم دے دیا،رپورٹ کے مطابق مال آف اسلام آباد سیکٹر ایف سیون-1 بلیو ایریا کے پلاٹ 65 این پر واقع ہے، مال آف اسلام آباد کو ضبط کرنے کی درخواست نیب نے 27 مارچ کو دائر کی تھی،نیب کے مطابق ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ کی سیکشن 8 کے تحت ریفرنس زیر سماعت ہے، دوران تفتیش منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں، مال آف اسلام آباد کا پلاٹ 2014ء ایاز خان اور وقار رفعت نے خریدا تھا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 385 ملین کا مال آف اسلام آباد ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کا ہے، عدالت ملک ریاض اور ان کے بیٹوں سمیت 9 ملزموں کی گرفتاری کا حکم کئی بار جاری کرچکی ہے۔

  • مودی حکومت کا سیاہ باب،سفارتی ناکامی ،معاشی زوال اور اندرونی خلفشار عروج پر

    مودی حکومت کا سیاہ باب،سفارتی ناکامی ،معاشی زوال اور اندرونی خلفشار عروج پر

    مودی حکومت کی سفارتی لاپرواہی، ناقص خارجہ پالیسی اور ناکامیوں نے بھارت کو ذلت آمیز مقام پر پہنچا دیا

    این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے،ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ 85 نمبر پر چلاگیا ہے .مودی حکومت نے عوامی وسائل کو ہتھیاروں کی خریداری اوراپنے جنگی جنون میں دھکیل دیا

    نا اہل مودی حکومت کی ناکامی اور جنگی جنون نے بھارت میں روزگار،تعلیم اور صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ؛ بھارت کے سرکاری ہسپتالوں میں70 فیصد وینٹی لیٹر خراب ہیں،ہسپتالوں میں بنیادی ضروریات کی کمی اور جعلی ادویات مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہیں، بھارت میں بیروزگاری کی شرح 5.1 فیصد ہو گئی جو نوجوان میں مایوسی کا باعث ہے ،بھارت میں 6 سے 14 سال کے 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں،

    مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ذاتی مفادات کی سیاست کا خمیازہ بھارتی عوام بھگت رہے ہیں ،ظالم مودی کی تمام تر توجہ مسلمانوں ا ور دیگر اقلیتوں کی نسل کشی اور ہندو توا نظریے کو ریاستی پالیسی میں بدلنے پر مرکوز ہے،نااہل مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور دہشت گردی کی حمایت نے بھارت کو سفارتی تنہائی میں دھکیل دیا ہے

  • پاکستان اور یو اے ای، معیشت اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم

    پاکستان اور یو اے ای، معیشت اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم

    پاکستان اور یو اے ای، معیشت اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی ہے،رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والےتیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی،فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے، فوڈ ایگ 2025 وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا،بہتر تجارتی تعلقات سے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کا اقتصادی اعتماد مضبوط ہوگا ،ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات پاکستان اور خلیجی ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں

  • وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات

    وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیرِ خزانہ لیاؤ مِن سے ملاقات کی۔ملاقات میں اقتصادی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِ خزانہ نے چینی ہم منصب کو حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے سٹاف لیول ایگریمنٹ کو حکومت کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد اور بیرونی توثیق قرار دیا۔وزیر خزانہ نے چینی منڈی میں پانڈا بانڈ کے اجرا ءسے متعلق تازہ پیش رفت بھی شیئر کی۔

    محمد اورنگزیب نے پاکستان کی نیو ڈیولپمنٹ بینک میں رکنیت کے لیے چین کی حمایت کی درخواست کی۔وزیر خزانہ نے آئی سی ٹی، زراعت، صنعت اور معدنیات کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے بورڈ میٹنگز کے دوران مکمل تعاون فراہم کرنے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دفتر کا شکریہ ادا کیا،وزیر خزانہ نے چینی نائب وزیرِ خزانہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جے پی مورگن انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی شعبوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کا ذکر کیا جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے دوسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے پہلے جائزے سے متعلق ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت میں بہتر معاشی نظم و نسق، مالیاتی و بیرونی استحکام اور مؤثر اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مثبت رجحانات کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے معیشت میں استحکام آیا ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع بہتر ہوئے ہیں۔وزیر خزانہ نے سیمینار میں شریک سرمایہ کاروں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

  • میر علی میں‌خوارج کا خود کش حملہ ناکام،4 خارجی جہنم واصل

    میر علی میں‌خوارج کا خود کش حملہ ناکام،4 خارجی جہنم واصل

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیاگیا،فورسز کی کارروائی میں4خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔

    سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی گئی ،ایک خارجی نے بارودی گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔جبکہ 3مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی میں تینوں خارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل ہو گئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے حدی میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر خودکش حملے کے دوران قریبی آبادیوں میں گھروں، دکانوں اور دیگر عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خودکش حملہ آور کی شناخت قاری جند اللہ کے نام سے ہوئی،

  • یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے،حماس

    یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے،حماس

    فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ شدہ سرنگوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کر چکی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی،اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں جبکہ متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں،تمام لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے، یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آلات درکار ہیں، ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

    گزشتہ روز حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا غزہ امن معاہدے کے تحت جو وعدے کیے اس پرعملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، ان اسرائیلی مغویوں کی لاشیں حوالے کی ہیں جنھیں تلاش کر سکتے تھے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے

  • نیول چیف کا دورہ امریکہ،بحریہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں

    نیول چیف کا دورہ امریکہ،بحریہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں

    چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکہ کا اہم دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

    سربراہ پاک بحریہ نے امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری سٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی،دورے کے دوران نیول چیف نے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین میری ٹائم سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

  • عمران خان کی ہدایات،صوبہ میں احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    عمران خان کی ہدایات،صوبہ میں احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    عمران خان کے احکامات پر صوبہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    * پشاور- پشاور پریس کلب سہ پہر 3بجے،

    * مانسہرہ- ختم نبوت چوک دن 2بجے،

    * نوشہرہ- شوبرا چوک سہ پہر چوک 4بجے،

    * بونیر- پی کے 25 ڈگر چوک نیشنل بینک کے سامنے بعد نماز جمعہ 2 بجے،

    * مہمند- میاں منڈی بازار، صبح 10بجے،

    * کرک: تحصیل چوک تا صدام چوک بوقت 3 بجے

    * ملاکنڈ : تحصیل درگئی میں چوک درگئی بازار 3 بجے

    * مردان- مردان پریس کلب، سہ پہر 3بجے،

    * مردان- تحصیل کاٹلنگ مین بازار، سہ پہر 3بجے

    * مردان- تحصیل رستم، رستم بازار، سہ پہر 3بجے،

    * مردان- تحصیل گھڑی کپورہ دن 2:30بجے

    * مردان- تحصیل تخت بھائی، شیرگڑھ بازار، سہ پہر 3بجے

    ۰ ایبٹ آباد: کالج روڈ منڈیاں نزد نواز اسٹیٹ آفس، 2بجے،

    * مالاکنڈ تحصیل بٹ خیلہ بازار بائی پاس پل، دن 2بجے،

    •بٹگرام – ختم نبوت چوک بٹگرام بعد نماز جمعہ 2 بجے

    * ٹانک- جامع مسجد پیر سلیم شاہ ٹانک سٹی بوقت 2بجے

    * بنوں- پی کے102 بنوں پریس کلب، 1بجے،

    * بونیر- پی کے26 شہیدی سر چغرزئی، دن 2بجے،

    •بٹگرام- ختم نبوت چوک، دن 2بجے