Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیول چیف کا دورہ امریکہ،بحریہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں

    نیول چیف کا دورہ امریکہ،بحریہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں

    چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکہ کا اہم دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

    سربراہ پاک بحریہ نے امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری سٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی،دورے کے دوران نیول چیف نے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین میری ٹائم سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

  • عمران خان کی ہدایات،صوبہ میں احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    عمران خان کی ہدایات،صوبہ میں احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    عمران خان کے احکامات پر صوبہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تفصیل

    * پشاور- پشاور پریس کلب سہ پہر 3بجے،

    * مانسہرہ- ختم نبوت چوک دن 2بجے،

    * نوشہرہ- شوبرا چوک سہ پہر چوک 4بجے،

    * بونیر- پی کے 25 ڈگر چوک نیشنل بینک کے سامنے بعد نماز جمعہ 2 بجے،

    * مہمند- میاں منڈی بازار، صبح 10بجے،

    * کرک: تحصیل چوک تا صدام چوک بوقت 3 بجے

    * ملاکنڈ : تحصیل درگئی میں چوک درگئی بازار 3 بجے

    * مردان- مردان پریس کلب، سہ پہر 3بجے،

    * مردان- تحصیل کاٹلنگ مین بازار، سہ پہر 3بجے

    * مردان- تحصیل رستم، رستم بازار، سہ پہر 3بجے،

    * مردان- تحصیل گھڑی کپورہ دن 2:30بجے

    * مردان- تحصیل تخت بھائی، شیرگڑھ بازار، سہ پہر 3بجے

    ۰ ایبٹ آباد: کالج روڈ منڈیاں نزد نواز اسٹیٹ آفس، 2بجے،

    * مالاکنڈ تحصیل بٹ خیلہ بازار بائی پاس پل، دن 2بجے،

    •بٹگرام – ختم نبوت چوک بٹگرام بعد نماز جمعہ 2 بجے

    * ٹانک- جامع مسجد پیر سلیم شاہ ٹانک سٹی بوقت 2بجے

    * بنوں- پی کے102 بنوں پریس کلب، 1بجے،

    * بونیر- پی کے26 شہیدی سر چغرزئی، دن 2بجے،

    •بٹگرام- ختم نبوت چوک، دن 2بجے

  • سیلاب سے   822 ارب روپے کا نقصان،تخمینہ

    سیلاب سے 822 ارب روپے کا نقصان،تخمینہ

    پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

    منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا،ابتدائی تخمینوں میں نقصان 744 ارب روپے بتایا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 822 ارب روپے تک جا پہنچا ہے،رپورٹ کے مطابق، سیلابوں سے 229763 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 59258 مکمل طور پر تباہ اور 170505 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ آفت کے نتیجے میں 1037 افراد جاں بحق اور 1067 زخمی ہوئے،

  • خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں

    خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 تا 15 اکتوبر کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چونتیس (34) دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ آپریشنز شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں کیے گئے جہاں دہشت گرد نیٹ ورکس کے مضبوط ٹھکانے قائم تھے۔

    شمالی وزیرستان کے سپین وام علاقے میں فورسز نے ایک دہشت گرد ٹھکانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 18 دہشت گرد مارے گئے۔ بعدازاں جنوبی وزیرستان میں کی گئی کارروائی میں 8 مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بنوں میں ہونے والی جھڑپ میں 8 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔ کارروائیوں کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

    شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں قبائلی عمائدین اور پاک فوج کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقائی استحکام، ترقیاتی منصوبے اور پائیدار امن کے موضوعات زیرِ غور آئے۔ دونوں فریقوں نے قومی وحدت اور دیرپا امن کے لیے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

    سراروغہ کے علاقے میں فورسز نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

    خیبر ضلع کی تیرہ وادی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سات سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا۔اسی علاقے میں ایک الگ واقعے میں ملک دین خیل عمر خیل ویلیج کونسل کے چیئرمین فضل الرحمن آفریدی کے گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے وہ اور ایک کمسن بچی شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مہمند ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی ویڈیو حاصل کر کے بروقت کارروائی کی۔ بعد ازاں علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا اور سرحدی حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔

    نوشہرہ کے علاقے نیزاپور میں پولیو سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مقصود خان کی شہادت کے کیس میں سی ٹی ڈی نے انتحاب عالم گروپ کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق انتحاب عالم، حماد بادشاہ، شفی اور ایک نامعلوم شخص کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    میران شاہ میں انسدادِ دہشت گردی محکمے کے ایک افسر کو ان کے گھر پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    قلات (بنچہ) میں مسلح افراد نے این-25 قومی شاہراہ کو ایک گھنٹے تک بلاک رکھا، پولیس سے اسلحہ چھین لیا اور فائرنگ بھی کی۔مستونگ (کردگاپ) میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں دو ایف سی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔سوراب (مل شاہورائی) میں حملہ آوروں نے ایک گھنٹہ تک شاہراہ پر قبضہ کر کے پولیس سے اسلحہ چھین لیا۔دھادر (سیوری) میں یونائیٹڈ بلوچ آرمی (UBA) نے ایک مبینہ ریاستی مخبر پندی مری کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نصیرآباد میں بلوچ ریپبلکن گارڈز (BRG) نے سیکیورٹی چیک پوسٹ، بجلی کے ٹاورز اور گیس پائپ لائن پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔تمام دعووں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ فورسز نے ان علاقوں میں آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

    اعظم ورسک بازار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک مقامی بزرگ اور ٹھیکیدار سولک وزیر شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں قائم تمام باقی ماندہ افغان مہاجرین کے کیمپس بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔مزید 28 کیمپس بند کیے گئے جن میں پشاور کے 8، نوشہرہ کے 3، ہنگو کے 5، کوہاٹ کے 4، مردان اور صوابی کے 2، بونیر کا 1 اور دیر کے 3 کیمپس شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے تمام کیمپ اراضی اور اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو پہلے ہی 10 کیمپس بند کیے جا چکے تھے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائیاں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی کی جانب اہم قدم ہیں۔

  • تشدد،فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلیے بند،پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    تشدد،فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلیے بند،پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں پنجاب حکومت کا احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف آہنی گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔حکومت پنجاب کا ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب حکومت کا عمران خان کے ایکس اکاونٹ پر 400 لاشوں والے اشتعال انگیز جھوٹے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ ریاست کا ہدف فساد ہے کوئی مذہبی جماعت یا عقیدہ نہیں کارروائیاں صرف اُن کے خلاف ہیں جو امن برباد کرنے کی تاریخ کے حامل ہیں۔اجلا س میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب میں مساجد کے منبروں اور مدارس کے فورمز کو نفرت،انتشار یا تشدد کے فروغ کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہونگے۔مدارس کے تقدس کو مجروح کرنے اور بچوں کے ذہنوں میں نفرت یا تشدد کے بیج بونے والوں کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔پنجاب حکومت نے احتجاج کے دوران کیلوں والے ڈنڈوں،پیٹرول بم اور ہر قسم کے اسلحہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔اجلاس میں پنجاب حکومت کا لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا فیصلہ بھی کیاگیا۔پنجاب بھر میں سیکشن 144 نافذالعمل ہے،خلاف ورزی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔

    پنجاب حکومت کا انتہا پسند جتھوں کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔ بازار، دکانیں یا ٹرانسپورٹ زبردستی بند کرانے والوں پر دہشتگردی ایکٹ لاگو ہوگا۔سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔سوشل میڈیا پر شر انگیزی، نفرت اور فتنہ پھیلانے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں انتہا پسند گروہوں کی ہر غیر قانونی سرگرمی پر مکمل پابندی عائد،سیکیورٹی اداروں کو فوری ایکشن کے اختیارات تفویض کیے گئے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس میں پنجاب حکومت کاوفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہا پسند جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کیے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی ہوگی۔ نفرت پھیلانے والے انتہا پسند جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی ہوگی۔ پنجاب حکومت غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرے گی اور افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں بھی لایا جائے گا۔ غیر قانونی تارکین وطن کے لئے وہسِل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کا غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھرمیں غیر قانونی اسلحہ کی فوری بازیابی کا حکم دیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے غیر قانونی اسلحے کو ایک ماہ میں جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کر دیا گیا۔ ایک ماہ ایک اندر شہری اپنا قانونی اسلحہ کو خدمت مرکز سے رجسٹر ڈ کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلحہ فروشوں، تمام ڈیلرز کے سٹاک کا معائنہ کرنے اور پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی حکم بھی دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کر دی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافہ کی منظوری دے دی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا چودہ سال قید اور بیس لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر اور ناقابل ضمانت جرم بنا دیا گیا۔

  • فیصلے اب میدان میں ہوں گے،کارکن اسلام آباد جانے کی تیاری کریں،مولانا فضل الرحمان

    فیصلے اب میدان میں ہوں گے،کارکن اسلام آباد جانے کی تیاری کریں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔کہتے ہیں پارلیمنٹ پاکستانی عوام کی خواہشات کی نمائندگی کا حق کھو بیٹھی ہے ،اس لئے عوام اپنے مستقبل کا تعین خود سڑکوں پر کریں گے ۔
    ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گرائونڈ میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا پارلیمنٹ عوام کے حق حاکمیت کا دفاع کرنے میں بری ناکام رہی ، اس لئے فیصلے اب میدان میں ہوں گے اور ہم عوام کے شانہ بشانہ آئین و قانون کی حکمرانی اور قوم کے حق حاکمیت کی جنگ لڑیں گے تاکہ پارلیمنٹ کی کھوئی ہوئی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی ممکن بنا یہ جا سکے سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانےکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی،پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کےقائل ہیں، 2024کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کامینڈیٹ قبول نہیں، 2018 میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا۔

    جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان تاریخی طور پر سیاسی تبدیلیوں کا مرکز رہا ہے ،اس لئے مجھے یقین ہے کہ1970 کی طرح اب ایک بار پھر یہاں سے صحت مند تبدیلی کی نئی لہر اٹھے گی ۔ اسلام آباد زیادہ دیر تک نااہل حکمرانوں کے قبضے میں نہیں رہے گا ، عوام بلآخر اپنا اختیار واپس لینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے ۔اسرائیل کو کوئی تسلیم نہیں کر سکتا، تاریخ گواہ ہے صیہونی ایسی ملعون قوم ہے جس نے ہر زمانے میں عہد و پیمان توڑے اور انسانیت کے خلاف جرم کرتے رہے اور آج بھی انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتی ۔ دنیا کو تہذیب اور امن کا بھاشن دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو جنگی مشین اور ہتھیار فراہم کئے جس کے ذریعے ہزاروں معصوم فلسطینی مار دیئے گئے ،غزہ کے نہتے شہریوں کی نسل کشی کے لیے امریکہ اور یوروپ نے عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کو روند ڈالا ، خدشہ ہے کہ اسرائیل اور مغربی طاقتیں ضمیر پہ کوئی بوجھ لئے بغیر پچھلے معاہدوں کی طرح اس تازہ معاہدہ کو بھی توڑ ڈالیں گے۔

    افغانستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی طرف جانا چاہئے، اب یہاں پراکسی جنگیں ختم ہونی چاہئیں تاکہ خطے میں امن اور ترقی کی راہیں کھل سکیں اختتامی کلمات میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت اپنے نصب العین پہ سمجھوتہ نہیں کرے گی بلاشبہ پاکستان کا مستقبل اسلام اور عوام کی مرضی سے وابستہ ہے ۔

  • رویوں میں اعتدال، ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت  ہے،مفتی منیب

    رویوں میں اعتدال، ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے،مفتی منیب

    ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے ۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار اور علما دانشمندانہ فیصلےکریں، رویوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےکہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے،اندھا دھند کارروائیاں بند کی جائیں، امن و وحدت کو مقدم رکھا جائے پاکستان کی مغربی اورمشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں، افغانستان کی حکومت اپنے رویوں پر غور کرے اور اپنے محسنوں کو مخالف نہ بنائے۔

  • سپریم کورٹ بار انتخابات، خالد مسعود سندھو نائب صدر منتخب ہو گئے

    سپریم کورٹ بار انتخابات، خالد مسعود سندھو نائب صدر منتخب ہو گئے

    سپریم کورٹ بار انتخابات، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نائب صدر منتخب ہو گئے ،

    سپریم کورٹ بار انتخابات میں خالد مسعود سندھو نے 1432 ووٹ حاصل کیے اور مدمقابل امیدوار چوہدری ارشد حسین کو 525 ووٹ سے شکست دی، سپریم کورٹ بار کا نائب صدر منتخب ہونے پر خالد مسعود سندھو نے تمام ووٹرز، سپورٹرز، وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا۔خالد مسعود سندھو کو سپریم کورٹ بار کا نائب صدر منتخب ہونے پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری یعقوب شیخ، تابش قیوم و دیگر نے مبارکباد دی ہے

    اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ سے خالد مسعود سندھو نے 401 ووٹ،مدمقامل چوہدری ارشد حسین نے 251 ووٹ لیے،
    لاہور سے خالد مسعود سندھو نے 593،مدمقابل نے 429 ووٹ حاصل کئے،کوئٹہ سے خالد مسعود سندھو نے 118 ووٹ جبکہ مدمقابل امیدوار نے 96 ووٹ لئے،ڈی آئی خان سے خالد مسعود سندھو نے 26،مدمقابل چوہدری ارشد حسین نے 20 ووٹ لئے،بنوں سے خالد مسعود سندھو نے 1 7،مدمقابل نے11،پشاور سے خالد مسعود سندھو نے 153 ،مدمقابل نے99 ووٹ لئے،سوات سے خالد مسعود سندھو نے 26،مدمقابل نے 20،ایبٹ آباد سے خالد مسعود سندھو نے 43 ،مقابل نے 26ووٹ لئے،کراچی سے خالد مسعود سندھو نے 186،مدمقابل چوہدری ارشد حسین نے 187 ووٹ لئے،حیدر آباد سے خالد مسعود سندھو نے 63،مدمقابل نے 34،سکھر سے خالد مسعود سندھو نے 35،مدمقابل نے 34 ووٹ لئے،ملتان سے خالد مسعود سندھو نے 152،مدمقابل نے97،بہاولپور سے خالد مسعود سندھو نے90،مدمقابل نے 34 ووٹ لئے،

  • افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48  گھنٹوں کیلیے جنگ بندی،وزارت خارجہ

    افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کیلیے جنگ بندی،وزارت خارجہ

    افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔

    وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی،وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق سیز فائر کا آغاز ہوگیا ہے، دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے

  • پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

    پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

    پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل ہو گئے

    پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی،پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل ہو گئے،تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا،یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی- آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں،