Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خیبرپختونخوامتاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے ضروری کاروائی فوری مکمل کی جائے،وزیراعظم

    خیبرپختونخوامتاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے ضروری کاروائی فوری مکمل کی جائے،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی کاروائیوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے ضروری کاروائی فوری مکمل کی جائے.امدادی اشیاء پر مشتمل ٹرکوں کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جائے. وزیرِ آبی وسائل میاں معین وٹو فوری طور پر آزاد جموں و کشمیر اور وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال صوابی جائیں اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں.وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ بجلی سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف اور معاون خصوصی مبارک زیب کے متاثرہ علاقوں کے دورے اور متاثرین کیلئے مدد و انفراسٹرکچر کی بحالی کی خود نگرانی قابل ستائش ہے.متعلقہ وزراء اعلی، چیف سیکریٹریز، وفاقی سیکریٹریز، پاک فوج، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او، ریسکیو و ریلیف کے اداروں کے اہلکاروں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے فوری ہدایات کے بعد امداد و بحالی کیلئے اقدمات کئے اور کر رہے ہیں.متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے اور ہم سب مصیبت کی گھڑی میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں

    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی حکومت کے ادارے اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں میں بھرپور ساتھ دے رہی ہیں.وزیر بجلی اویس لغاری نے بتایا کہ بجلی کے متاثرہ 49 فیڈرز میں سے 37 بحال کئے جا چکے جبکہ باقی کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے. اسپتالوں کی بجلی ترجیحی بنیادوں پر بحال کی گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں تمام اسپتالوں کی بجلی فعال ہے. وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھا کہ امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور روابط کو بحال کرنے کیلئے 210 متاثرہ موبائل فون ٹاورز میں سے 190 کو بحال کیا جا چکا اور 911 پر ٹیلکوز کی جانب سے مفت کال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے. وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ سکردو تا جگلوٹ کا راستہ بحال کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسکردو میں اشیاء خورونوش و ایندھن کی قلت نہیں اور سامان کی ترسیل جاری ہے.

    اجلاس میں انجینئیر امیر مقام کی دیر، سردار اویس لغاری کی سوات، عبدالعلیم خان کی سکردو، معاون خصوصی مبارک زیب کی باجوڑ، وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کی بونیر، چئیرمین این ایچ اے کی مالاکنڈ سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ. اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بارشوں و سیلاب کے 36 گھنٹوں کے دوران ہی ملبے کا بیشتر حصہ ہٹا دیا گیا. متاثرہ علاقوں میں تمام شاہراہیں و راستے بحال ہیں جبکہ رابطہ سڑکوں و چھوٹی شاہراہوں کی بحالی پر بھی وفاقی حکومت و این ایچ اے تیزی سے کام کر رہی ہے. وزارت خزانہ کی جانب سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے اضافی 4 ارب کا فنڈ مختص کیا جا چکا. جس کی بدولت امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی.

    اجلاس کو این ڈی ایم کی جانب سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ مون سون کا حالیہ اسپیل اس وقت ملک کے جنوب اور وسط میں ہے جس کے بارے میں پیشگی اطلاعات و آگاہی جاری ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ بارشوں و سیلاب سے اب تک تقریباً 25 ہزار لوگوں کوریسکیو کیا گیا. اس وقت خیبر پختونخوا میں 308 جبکہ مجموعی طور پر ملک میں متاثرین کی مدد کیلئے 411 میڈیکل کیمپس قائم ہیں. اجلاس کو امدادی سامان کی ترسیل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ متاثرین کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے خیمے، ادویات، راشن، جنریٹرز و دیگر اشیاء بھیجی جارہی ہیں.

    اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، احسن اقبال، سردار محمد یوسف، میاں محمد معین وٹو، معاون خصوصی مبارک زیب، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، وزیرِ اعظم کے چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

  • خیبر پختونخوا سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں رضاکارامدادی کاموں میں متحرک

    خیبر پختونخوا سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں رضاکارامدادی کاموں میں متحرک

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں بونیر،شانگلہ،باجوڑ سمیت دیگر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مرکزی مسلم کے ترجمان تابش قیوم بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے، بونیر،سوات،باجوڑ میں متاثرین میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کے علاوہ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، متاثرین میں خشک راشن اور بستر بھی تقسیم کئے گئے ہیں

    خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مرکزی صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے،مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں رضاکار دن رات ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بونیر،سوات،شانگلہ، باجوڑ میں امدادی ٹیمیں کام کررہی ہیں، متاثرہ علاقوں میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کے علاوہ خشک راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے، خشک راشن میں آٹا،چینی،گھی،دالیں،چاول و دیگر اشیا شامل ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ملبے تلے سے سامان نکالنے میں بھی مصروف عمل ہیں،متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، موبائل میڈیکل کیمپنگ کے ذریعہ دوردراز علاقوں میں بھی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،مرکزی مسلم لیگ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تباہی کے حوالہ سے بھی سروے کر رہی ہیں.

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم بھی سیلاب متاثرہ علاقے بونیر میں پہنچ چکے ہیں،اس موقع پرتابش قیوم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی میڈیا پر محسوس نہیں کی جا سکتی، وقت کا تقاضا ہے کہ قوم مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرے،مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرہ علاقے میں وسیع پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کیا ہے، ہم متاثرین کی خدمت کریں گے، مرکزی مسلم لیگ متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی،ضرورت اس امر کی ہے پاکستانی قوم خدمت کے جذبے سے آگے بڑھے اور متاثرین کی مدد کرے، یہ سیاست کا وقت نہیں،مشکل کی اس گھڑی میں مرکزی مسلم لیگ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی.

  • کراچی بارش،8 افراد جاں بحق،پروازیں متاثر،کل تعلیمی ادارے بند،سڑکیں تالاب بن گئیں

    کراچی بارش،8 افراد جاں بحق،پروازیں متاثر،کل تعلیمی ادارے بند،سڑکیں تالاب بن گئیں

    کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 2 روز بارش کے حوالے سے اہم قرار دیے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ایک سے 2 گھنٹے بعد مزید بارش ہوسکتی ہے، شہر میں آج کے مقابلے میں کل زیادہ بارش کا امکان ہے،کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔قائد آباد، لانڈھی، ملیر، گلشن حدید، لیاقت آباد سی ون ایریا اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک جام میں ہزاروں شہری پھنس گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق شہر میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں گھر کی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔نارتھ کراچی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ ڈیفنس خیابان بخاری میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ملیر 15 میں پیٹرول پمپ پرآگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ شہر کے اوپر مزید بادل بن رہے ہیں جس سے شہر میں مزید بارش ہوگی۔
    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، یہ سسٹم آئندہ ایک سے ڈیڑھ دن میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دوران 23 اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا جس سے صوبے کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ترجمان کے مطابق بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے، آئندہ 2 روز کراچی میں بھی بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں جس دوران درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہےکہ مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کے باعث کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی، شہر میں آج تیز بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں کمی آئی توکل معتدل بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین نے عوام سے اپیل کی کہ شدیدگرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرج چمک کےدوران صرف ایمرجنسی کالز کےلیےفون استعمال کریں۔موسمیاتی ماہرین نے ہدایت کی کہ سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز پر براہ راست اثر ہوتاہے۔

    کراچی شہر میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار سامنے آگئے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 145 ملی میٹر جبکہ کیماڑی میں 137ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر جبکہ اولڈ ائیرپورٹ پر 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاؤن میں 123 اورگلستان جوہر میں 122 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔کلفٹن ڈی ایچ اے میں 121 ملی میٹر، فیصل بیس پر 114، سرجانی ٹاؤن میں 111،نارتھ کراچی 108ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔کورنگی میں 96.6، ناظم آباد میں 82 اور مسرور بیس پر 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن معمار میں 75.2 ملی میٹر اور اورنگی ٹاؤن میں 66.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    سندھ حکومت نے کل کراچی میں اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا،وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ کل ممکنہ بارشوں کے باعث شہر کے اسکول بند رہیں گے،سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی کہنا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے،شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ہوتی ہے تو صورتحال خراب ہوتی ہے، صبح سے اب تک شہر میں 100 ملی ملیٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے، تنقید کرنا لوگوں کا حق ہے، لیکن حقائق بھی جان لینے چاہییں، شہر میں 2 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی، ابھی بھی جاری ہے، ہم سب سڑکوں پر ہیں اور صورتحال کو دیکھ رہےہیں،مجھے اندازہ ہے کہ لوگ پریشان ہیں، لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، انہوں نے کہا کہ بارش کے سلسلہ ختم ہونے کے بعدڈیڑھ گھنٹے کے بعد صورتحال معمول پر آتی ہے،شہر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی، اگر 40 ملی میٹر سے اوپر بارش ہوتی ہے تو صورتحال خراب ہوتی ہے۔

    کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہواہے، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں،شہر قائد میں جاری موسلا دھار بارش نے جہاں معمولات زندگی کو شدید متاثر کیاہے وہیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث 8 پروازیں منسوخ جب کہ 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں،اسکردو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK-456 لینڈ نہ کرسکی اور اسے متبادل ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دبئی سے آنے والی پرواز FZ 335 کو کراچی کے بجائے ملتان روانہ کر دیا گیا،کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ریکارڈ کی گئی جب کہ جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور کولمبو سے آنے والی پروازیں بھی وقت پر لینڈ نہ کرسکیں،کراچی سے مدینہ، دبئی، پشاور،ٹورنٹو، جدہ کی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تاخیرہوئی،کراچی کوئٹہ کی قومی ائیرلائنز کی 2 پروازیں پی کے 310، 311 منسوخ کر دی گئیں،کراچی اسلام آبادکی قومی ائیر کی 2 پروازیں پی کے 308، 309 بھی منسوخ ہوگئیں۔کراچی سے دبئی کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ تیز ہواؤں اور بارش سے پروازوں کی آمدورفت میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے، چند پروازوں کی منزل تبدیل ہوگئی اور ان کو متبادل ائیر پورٹس پر اتارا گیا ہے،ترجمان کا کہنا ہےکہ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوسکتی ہے۔موسم کی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر مسافر پروازوں کے متعلق معلومات لیں۔

  • وزیراعظم کامون سون شجرکاری مہم کا آغاز پہلے ہفتے کا عنوان "ایک بیٹی ۔ ایک شجر”

    وزیراعظم کامون سون شجرکاری مہم کا آغاز پہلے ہفتے کا عنوان "ایک بیٹی ۔ ایک شجر”

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سالانہ مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر افتتاحی اجلاس ہوا

    وزیراعظم نے سالانہ مون سون شجرکاری مہم کا آغاز پہلے ہفتے کے عنوان "ایک بیٹی ۔ ایک شجر” سے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شجرکاری اہم قومی، ماحولیاتی و موسمیاتی فریضہ ہے تمام شہریوں میں اسکا احساس ذمہ داری پیدا کرنا نا گزیر ہے۔ تمام متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ شجرکاری مہم محض علامتی کاروائی نہ ہو اس پہ موثر عمل درآمد ہو۔ شجر کاری آنے والی نسلوں کے لیۓ صحت مند، قدرتی ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تغیر سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے لیے اولین ترجیح ہے۔وفاقی حکومت شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔تمام صوبائی حکومتیں، سماجی و مذہبی رہنما اور تمام طبقات و شعبہ زندگی بالخصوص طلباء مربوط طریقے سے شجر کاری مہم میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ شجر کاری مہم میں لگائے گئے پودوں کی افزائش اور شرح نمو کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کی جائے۔ شجرکاری انسانی زندگی پر مثبت اثرات اور بیش بہا قیمتی قدرتی وسائل، حیوانات و نباتات کے تحفظ اور افزائش میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کے لیے شجرکاری اور جنگلات کے تناسب میں اضافہ مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت ممکن ہے۔آزار کشمیر، گلگت بلتستان میں موسمی اور سیلابی تباہ کاریوں کے ازالہ کے لیۓ شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جاۓ۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بدترین متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے مکمل تیاری کریں۔ حالیہ مون سون سیزن کی غیر معمولی بارشیں اور آبی ریلوں سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصان نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے لیے جنگلات ناگزیر ہیں ،مارگلہ کی پہاڑیوں میں جنگلات کے تخفظ کے لیۓ موزوں موسم اور زمین کی زرخیزی کو استعمال کرتے ہوۓ مون سون میں بیجوں کی دستیابی اور انکی بوائی کے لیۓ حکمت عملی ترتیب دی جاۓ۔

    اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ شجر کاری مہم میں اگلے تین ماہ اگست تا اکتوبر کے دوران پاکستان کے طول و عرض میں 41 ملین نئے پودے لگائے جائیں گے۔حکومت مون سون شجرکاری مہم کو اس سال مختلف ہفتہ وار عنوانات کے تحت منا رہی ہے تاکہ شجرکاری کی اہمیت اور مختلف طبقات میں اس کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔ حکومت اس سال مختلف ہفتہ وار عنوانات کے تحت سالانہ مون سون شجرکاری منا رہی ہے، جن میں ایک بیٹی- ایک شجر، ہری چھتری، ایک پودا ہر شہید کے نام، اسلام اور شجرکاری شامل ہیں.ان عنوانات کا مقصد شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی کاروائی میں خواتین, نوجوانوں, مختلف اداروں کی شمولیت کے ساتھ ہمارے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا شامل ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک, وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرہ منصب، ممبر قومی اسمبلی و سینٹ اور دیگر اعلی سرکاری حکام اور عہدہ داران نے شرکت کی

  • شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا،عظمیٰ بخاری

    شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مسلسل شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا.

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی،تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نہیں مل رہے، مسلم لیگ(ن) کے ہر حلقے میں درجن سے زائد امیدوار سامنے آئے، پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی نفرت اور ریاست مخالف سیاست کو مسترد کر دیا ہے،بانی کے کرن ارجن امریکہ میں حقیقی آزادی حاصل کرنے گئے تھے لیکن ناکام لندن لوٹ گئے،بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی”مجھے معافی دے دو”کا نام رکھا ہے، پنجاب میں ہر طرف شیر کا نشان ہی جیت کا نشان بن چکا ہے، مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی نے پارٹی کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پنجاب میں مسلم لیگ(ن) ووٹر کی پہلی ترجیح بن چکی ہے

  • کراچی میں موسلا دھار بارش، آئندہ 2 روز کے لیے بارش کی وارننگ

    کراچی میں موسلا دھار بارش، آئندہ 2 روز کے لیے بارش کی وارننگ

    کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں بارش کے پانی نے گھروں میں داخل ہو کر شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا کہ کراچی کے اوپر مزید بادل بن رہے ہیں، جس سے آئندہ چند گھنٹوں میں اور بھی بارش متوقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے وضاحت کی کہ بھارتی ریاست مغربی اوڑیسہ کے قریب ایک سسٹم ڈپریشن کی شکل میں موجود ہے جو ایک سے ڈیڑھ دن میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔ اس دوران یہ سسٹم 23 اگست تک سندھ پر اثرانداز رہے گا، جس سے صوبے کے اکثر حصوں میں درمیانی اور کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ دو روز کراچی میں درمیانی سے تیز موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے اور اس کی وجہ سے شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔ آج شہر میں تیز بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی بھی آئی ہے جبکہ کل معتدل بارش کا امکان ہے۔

    موسمیاتی ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں فون کال کریں۔ سڑک پر موجود افراد کو درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

    دوسری جانب، شہر کی مصروف سڑکوں پر ادھورے ترقیاتی کام بھی بارش کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئے ہیں۔ لیاقت آباد میں سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند نہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے بارش کا پانی وہاں جمع ہو گیا اور ڈاکخانہ کے قریب کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ نارتھ ناظم آباد کے لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنسنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس صورتحال پر چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں اور برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی کے الیکٹرک، حیسکو اور سیکپو کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا کہا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی ہو سکے۔

  • پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

    پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

    ملک میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کا 42 سالہ مریض اٹک کا رہائشی ہے اور مریض 15 اگست کو خلیجی ملک سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی جس کے بعد منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے،حکام کے مطابق بی ایچ ایس کے عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی، علامات موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا،قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان میں منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمیشن نہیں ہورہی ہے تاہم اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہےکہ کے پی میں منکی پاکس کی لوکل ٹرانسمیشن ہورہی ہے۔

  • سیلاب،600 سے زائد اموات،ہزار زخمی،سڑکیں تباہ،ریلیف آپریشن جاری،مشترکہ پریس کانفرنس

    سیلاب،600 سے زائد اموات،ہزار زخمی،سڑکیں تباہ،ریلیف آپریشن جاری،مشترکہ پریس کانفرنس

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک میں سیلاب اور مون سون بارشوں کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں

    اسلام اباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے 670 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرچنگ کے عمل میں مصروف ہیں، سیلاب میں بہہ جانے والوں کی بھی تلاش کررہے ہیں،حالیہ مون سون میں زیادہ بارشیں ہوئیں، این جی اوز نے ہمارے ساتھ مل کو کام کیا، انفراسٹرکچر کی بحال کے لیے وزیراعظم کو باقاعدہ آگاہ کیا، پچھلے چند دنوں میں مشترکہ کاوشوں سے 25 ہزار افراد کو ریکسیو کیا ہے، زخمیوں کا علاج بہتر انداز میں جاری ہے، لاپتا کچھ افراد کی لاشیں ریکور کیں ہیں، گلگت میں کلاڈ برسٹ سے زیادہ تباہی ہوئی، شمالی علاقہ جات اور کے پی میں انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا

    سیلاب،670 اموات، بہہ جانے والوں کی تلاش جاری،سڑکیں تباہ،مشترکہ پریس کانفرنس
    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کو خصوصی طور پر متحرک کیا گیا، خیبرپختونخوا میں 90 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرین میں راشن بذریعہ روڈ اور بذریعہ ہیلی کاپٹر بھی پہنچایا جارہا ہے، آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کا راشن مختص کیا تھا، اس وقت پاک فوج کی دو بٹالین متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، میڈیکل بٹالین کے علاوہ سی ایم ایچ راولپنڈی سے بھی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ متعدد پلوں کی تعمیر کی گئی، بند سڑکیں کھولی گئی ہیں،پاک فوج نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 3 میڈیکل کی یونٹس قائم کی ہیں جن میں 6 ہزار 3 سو چار لوگوں کا علاج ہوا ہے، پاک فوج نے 6 ہزار 9 سو تین لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں انفنٹری اور ایف سی کی 8 یونٹس کام کر رہی ہیں جبکہ روڈ انفراسٹرکچر کیلئے 2 انجنئیرنگ بٹالین اور 2 اربن سرچ ریسکیو ٹیمز خیبرپختونخوا میں سرگرم ہیں

    وزیر اعظم شہباز کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے کی خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری۔ آج صبح سوات اور شانگلہ کے لیے دو الگ الگ امدادی کھیپیں روانہ ہوئی ہیں،امدادی سامان میں خیمے، کمبل،7KVA جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں

  • سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 منظور

    سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 منظور

    سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 منظور،قانون 3 سال کے لئے لاگو ہو گا،قانون کے تحت ملک دشمن سرگرمیوں، دہشت گردی اور ،اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے خدشے پر مشکوک فرد کو 3 ماہ کے لئے نظر بند رکھا جا سکے گا

    سینیٹ اجلاس میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2022 سے 2025 تک اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی اور گمشدگی کے 466 مقدمات درج ہوئے، جن میں 228 بچیاں اور 246 بچے متاثر ہوئے، 357 ملزمان گرفتار ہوئے لیکن صرف 14 کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ 36 بری ہوگئے۔ینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزا دینے کی شرح اتنی کم کیوں ہے، دیکھا جائے تو سزا کی شرح صرف4.2 فیصد ہے، 95 فیصد کو سزا نہیں ہوئی، اسلام آباد میں ریپ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں صرف 24 لوگوں کو سزا ہوئی۔

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں انویسٹیگیشن اور پروسیکیوشن کی وجہ سے ریپ کیسز میں 15 فیصد کمی آئی، ریپ میں نامزد افراد گرفتار کیے جاتے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سزا دینا پولیس کا کام نہیں ہے یہ عدالت کا کام ہے، پولیس پراسیکیوشن اور تحقیقات میں اپنا کام پورا کر رہی ہے، سزا دینا عدالت کا کام ہے وہ کیوں نہیں کرتے یہ آپ عدالت یا وکلاء سب پوچھیں، اسلام آباد میں ریپ کیسز میں سزا کی شرح باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

  • ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد

    ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد

    لاہور کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم سمیت سات ملزمان پر فردجرم عائد کر دی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے قرار دیا کہ وہ اپنے دفاع میں دلائل پیش کریں گے۔

    سیشن کورٹ لاہور میں ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس کی سماعت جج کی سربراہی میں ہوئی، جس میں ملزمان عبدالقیوم، سجاد، شاہد، شہریار، ثقلین، ریاض اور نوازش پر فردجرم عائد کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف فردجرم عائد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا۔

    سماعت کے دوران ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تاریخ 30 اگست مقرر کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا تاکہ ان کے بیانات کی روشنی میں کیس کی مزید سماعت کی جا سکے۔