Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فیصل آباد،  چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

    فیصل آباد، چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی

    فیصل آباد میں چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئی

    ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق فیصل آباد محمود ٹاؤن، اسٹریٹ نمبر 24، نواباں والا روڈ، مظفر کالونی کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر امدادی ٹیم روانہ کر دی گئی۔ ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی خستہ حال چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو ٹیم نے تمام متاثرین کو جنرل ہسپتال سمن آباد منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ میں زاہدہ بی بی زوجہ اللہ دتہ، عمر 55 سال کی موت ہو گئی جبکہ اللہ دتہ ولد محمد علی، عمر 55 سال، علیشبا دختر اللہ دتہ، عمر 19 سال ، وارث علی ولد اللہ دتہ، عمر 1 سال زخمی ہوئے.

  • جعفر ایکسپریس ٹرین  پھر نشانے پر،دھماکے سے دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    جعفر ایکسپریس ٹرین پھر نشانے پر،دھماکے سے دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پھر نشانے پر،40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کو سلطان کوٹ کےقریب حادثہ، دھماکے سے دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ٹرین صبح پر شکارپور سے جیکب آباد کے لئے روانہ ہوئی تھی

    سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ کے قریب سومرو واہ ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے، جس کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ سومرو واہ کے قریب اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس موقع سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے ٹریک کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ٹرین کے دو ڈبے پٹڑی سے اترنے کے باعث متعدد مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تاکہ جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا جا سکے۔

    ڈی پی او شکارپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ ایک دستی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا، تاہم حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ریلوے نظام کو نقصان پہنچانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

  • خیبر پختونخوا ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات،سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

    خیبر پختونخوا ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات،سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بدامنی کے متعدد واقعات پیش آئے جن میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ خوش قسمتی سے تمام واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم املاک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    اپر اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
    اپر اورکزئی میں کُرپا پولیس چیک پوسٹ کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شوکت علی کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اور فرانزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت جانچنے میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او شوکت علی کا کہنا ہے کہ "پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے، تحقیقات جاری ہیں۔”

    لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش
    لوئر دیر کے تحصیل لال قلعہ میدان کے علاقے مرجان خوڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے گزرنے کے دوران سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

    لکی مروت: پولیس افسر کی گاڑی پر حملہ
    لکی مروت کے علاقے بیست خیل گیٹ کے قریب ورغری بیٹنی پولیس اسٹیشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم تمام افسران محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور ملزمان کا تعین کیا جا سکے۔

    بلوچستان: خاران میں عدالتی عمارت پر دہشتگردوں کا حملہ
    بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشتگردوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر کے عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغوا کر کے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جج کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    بولیدہ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش
    بلوچستان کے علاقے بولیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ معمول کے گشت کے دوران ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    خضدار: سیکیورٹی قافلے پر بم حملہ
    خضدار میں بھی ایک الگ دیسی ساختہ بم دھماکہ رپورٹ ہوا جو مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔

    ڈیرہ مراد جمالی: تعمیراتی مقام سے مزدور اغوا
    بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر بے نظیر میڈیکل کالج سے نامعلوم مسلح افراد نے متعدد مزدوروں کو اغوا کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور تعمیراتی مقام پر پہنچے اور مزدوروں کو زبردستی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اغواکاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • عدم اعتماد سے پہلے  اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، خواجہ آصف

    عدم اعتماد سے پہلے اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان ایک دوسرے پرالزامات لگارہےہیں، اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، ہمارے گھر کو چھوڑدیں ہم اپنا گھرسنبھال لیں گے، نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کیے گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی، مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں،آصف زرداری کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم میں یقین نہیں رکھتے،ہ ہماری قیادت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، شہباز شریف کے واپس پہنچنے پر معاملات طے ہوجائیں گے نوازشریف کی طبیعت اب بہتر ہے، نوازشریف کی غیر موجودگی پر بہت ساری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ماضی میں نواز شریف سے مستفید ہونے والے بہت سے لوگ ان سے متعلق غلط باتیں کر رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

    تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ مقدمہ تھانہ شرقی پشاور میں صنم جاوید کی قریبی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق، صنم جاوید کو پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر اس وقت روکا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، نامعلوم پانچ افراد نے ان کی گاڑی کو زبردستی روکا، انہیں گاڑی سے نکالا اور ایک دوسری گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔مدعیہ نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جائیں، اور ملوث افراد کی شناخت و گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

  • بھارتی چیف جسٹس بھی "جوتاکلب”میں شامل،دوران سماعت وکیل نے جوتا پھینکا

    بھارتی چیف جسٹس بھی "جوتاکلب”میں شامل،دوران سماعت وکیل نے جوتا پھینکا

    سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، دوران سماعت وکیل نے بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو چیف جسٹس بی آر گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک 71 سالہ وکیل نے نعرے بازی شروع کی اور چیف جسٹس آف انڈیا پر جوتا پھینک دیا،جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق، ملزم وکیل کی شناخت راکیش کشور کے نام سے ہوئی ہے، جس نے صبح تقریباً 11:35 بجے کورٹ نمبر 1 میں کارروائی کے دوران اپنا جوتا اتار کر چیف جسٹس کی جانب پھینکا،ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوتا پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا اور سپریم کورٹ کی سکیورٹی یونٹ کے حوالے کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے،ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وکیل چیف جسٹس کے حالیہ ریمارکس سے ناراض تھا، جو مدھیا پردیش کے کھاجوراہو مندر سے متعلق ایک سماعت کے دوران دیے گئے تھے،چیف جسٹس گوائی نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور وکلا کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

  • مرکزی مسلم لیگ کی  امدادی سرگرمیاں،قصور،جلال پور پیر والا،علی پور میں خشک راشن تقسیم

    مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں،قصور،جلال پور پیر والا،علی پور میں خشک راشن تقسیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،گنڈا سنگھ قصور،علی پور اور جلال پور پیر والا میں ساڑھے 11 ہزار متاثرین میں خشک راشن و گھریلو سامان تقسیم کیا گیا، قصور میں مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان و دیگر رہنما بھی راشن تقسیم کی تقریب میں شریک ہوئے،علی پور میں 6 ہزار خاندانوں میں خشک راشن،امدادی پیکج تقسیم کیا گیا جلال پور پیر والا میں مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل احسن تارڑ نے خشک راشن تقسیم کیا،

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ستلج گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب متاثرین کیلئے گرینڈ ریلیف پروگرام کے تحت پانچ ہزار خاندانوں میں راشن بیگ، برتن، مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں، مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصور، چیئرمین شعبہ خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ عبدالرؤف،صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد سرور چوہدری،چوہدری حمیدالحسن گجر، رانا محمد اشفاق ودیگر بھی امدادی پیکج کی تقسیم کی تقریب میں شریک ہوئے،تقریب میں قصور بھر سے سیاسی، سماجی و تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، علی پور کی خیمہ بستی میں مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے 5 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں 1 ہزار متاثرہ خاندانوں میں بھی امدادی پیکج تقسیم کیا گیا، اس موقع پر خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ،صدر وسطی پنجاب حمید الحسن گجر،مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی موجود تھے،چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان وڑائچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد اب سب سے بڑا مرحلہ بحالی ہے، جس کیلئے مرکزی مسلم لیگ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اب تک 1 لاکھ 27 ہزار افراد کو ریسکیو، 25 لاکھ کو کھانا، 22 لاکھ کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 25 ہزار متاثرین کو خیمہ بستیوں میں رہائش دی گئی، اب متاثرین ایک مہینے کا راشن اور گفٹ پیک دے کر گھروں کو بھیجنے کا عمل شروع ہو چکا ہے ،ہمارے پاس 2 ہزار گھرانوں کا ڈیٹا موجود ہے، سروے کی بنیاد پر ان کے گھروں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے گی، ساتھ ہی متاثرین کیلئے سہولتِ روزگار سکیم بھی شروع کی جارہی ہے۔شعبہ خدمتِ خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کی گئی دوسری خیمہ بستی میں مقیم متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن، مچھر دانیاں، بچوں کے لیے بسکٹس، برتن، سوٹ، بستر اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں،امدادی سامان تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد، ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ، رانا عمر فاروق اور عامر بٹ تھے۔

  • لاپتہ شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے منتقل ،عدالت کو آگاہ کر دیا گیا

    لاپتہ شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے منتقل ،عدالت کو آگاہ کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے اہلیہ زینب زعیم کی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاپتہ عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت نے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی،لاپتہ شہری عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا ،وزارتِ دفاع کے نمائندوں کی جانب سے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے لاپتہ عمر عبداللہ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ ان کیمرہ بریفنگ سے قبل عدالت یہ رپورٹ دیکھ لے،

    درخواست گزار کے وکیل نے 2018 کے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس عدالت میں 2017 میں تفتیشی افسر نے مانا کہ شہری جبری گمشدہ ہے،والد لاپتہ شہری کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے مانا تھا لاپتہ شہری آئی ایس آئی یا کسی اور ایجنسی کی تحویل میں ہے،وکیل نے کہا کہ 2018 میں اسی عدالت نے اس وقت کے آئی جی، سیکرٹری داخلہ و دفاع، ایس ایس پی اور تفتیشی پر جرمانہ عائد کیا، والد لاپتہ شہری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2018 کے حکم پر تاحال کوئی عمل درآمد نہ ہوا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس وقت کے آئی جی کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ وہ تو ریٹائر ہو گیا ہو گا، ایس ایس پی اور تفتیشی بھی ملوث تھے انکے خلاف کیا کاروائی ہوئی،عدالتی آرڈر میں تھا کہ ملوث افسران کی تنخواہ سے کٹوتی ہو گی اُنہیں تنخواہ اور پیشن اب تک مل رہی ہو گی، عدالتی حکم کے باوجود کاروائی نہ ہونے بارے میں آج آرڈر میں لکھوں گا، کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی،

  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے سیکیورٹی واپس

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے سیکیورٹی واپس

    پنجاب حکومت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے سیکیورٹی واپس لے لی،

    علی حیدر گیلانی اور دیگر بھائیوں سے سیکیورٹی واپس لی گئی۔ علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا اقدام غیر ذمہ دارانہ ہے۔علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ کئی سال تک دہشتگردی کا نشانہ رہا ہوں، میری جان کو اب بھی خطرات ہیں، سیکیورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک حکومت یا متعلقہ اداروں کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

    علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ڈیرہ غازیخان میں خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کیخلاف سخت بیان بازی کی، پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف بیان بازی کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، علی حیدر گیلانی کو ہائیکورٹ کے آرڈر پر سیکیورٹی دی گئی تھی ،تحریک انصاف کی حکومت میں سیکیورٹی ہمارے پاس رہی ،سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے کل ہمیں آگاہ کیا گیا ، ملتان پولیس کی جانب سے کہا گیا ہمیں آپکی سیکیورٹی واپس لینے کا کہا گیا ہے ،

    علی قاسم گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر نام لے کر بات کی گئی کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لیئے کیا کیا بلاول بھٹو زرداری صاحب قصور کے بعد ملتان مظفرگڑھ تشریف لائے اور انھوں نے سات کروڑ سے زائد کے ٹینٹس سیلاب متاثرین کو دیئے ،ہم اپنی لیڈرشپ پر کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔ہم نے اپنی قیادت کی خاطر وزیراعظم کی کرسی قربان کر دی تھی،یہ حکومتی اتحاد تو معمولی سی بات ہے۔ہم پنجاب میں رہتے ہیں اور پنجاب کے لوگوں کا مینڈیٹ رکھتے ہیں ایسا کوئی ایگریمنٹ نہیں ہوا کہ ہم پنجاب اور آپ سندھ پر بات نہ کریں،لوگوں کے گھر گر چکے ہیں ان کے پاس رہنے کے لیے چھت نہیں ہے ان کو باعزت طریقے سے چھت اور گھروں کی تعمیر کے لیے مدد کی ضرورت ہے پنجاب گورنمنٹ نے جو ٹینٹ چارپائی دی تھی وہ واپس چلی گئی ہیں

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔پرویز رشید

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔پرویز رشید

    مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں بول پڑے

    سینیٹر پرویز رشید کاکہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کر کے دکھائی۔
    ہم نے سیلاب کے بعد نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی خوراک مہیا کی۔