Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم شہباز شریف،اسحاق ڈار سے اہم ملاقات،آرمڈ فورسز کا احسان،معیشت کرے گی پرواز

    وزیراعظم شہباز شریف،اسحاق ڈار سے اہم ملاقات،آرمڈ فورسز کا احسان،معیشت کرے گی پرواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد حکومت کی توجہ پاکستان کی معیشت بہتر کرنے پر ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں سیاست نہیں بلکہ پاکستان پر ہی بات چیت ہوئی، ملک ریاض اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے.

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ کل میری وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، پہلے چند منٹ کے بعد انہوں نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو بھی بلا لیا،میٹنگ ٹریڈ کے بارے ہو رہی تھی جو مشکلات ہیں اس بارے میں کہ کیسے پاکستان میں انویسمنٹ بہتر ہو سکتی ہے تو اس میں وزیراعظم نے چند اہم باتیں کیں کہ جس طرح ہماری افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں دنیا کو دکھایا کہ کیوں وہ دنیا کی نمبر ون آرمی ہیں،پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ اتنی بہادری،ذہانت،مہارت کبھی نہیں دیکھی،اب دنیا میں یہ پاکستان کی جنگ پڑھائی جائے گی کہ محدود وسائیل کے ساتھ کیسے جنگ جیتی ، بھارتی فوج کا بجٹ دیکھیں اور پاکستان کا ، ان کا بجٹ زیادہ، آرمی زیادہ،ایئر فورس بڑی لیکن جو حوصلے،پیشہ وارانہ مہارت ہمارے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں، اس جنگ کے بعد پاکستان بہت اہم ہو گیا ہے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہم اب اس کو اکانومی کے ساتھ لنک کر رہے ہیں، پاکستان کا جو امیج بن گیا ہے ناقابل تسخیر امیج،ہماری اکنامک گروتھ بھی ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گی، اگلے دو تین سالوں میں وہاں پہنچ سکتے ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میری کچھ سورسز سے بات ہوئی، کہ کسی کو چھوٹ نہیں دی جا رہی، پچھلے 18 ماہ کے اندر ملک ریاض پر الزامات ہیں کہ ایک ہزاربلین تک منی لانڈرنگ کی ہے اور اس میں غالبا کل دو ریٹائرڈ بریگیڈئر بھی گرفتار ہوئے، اگر ان لوگوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں تو کسی کا لحاظ نہیں ہو گا،پاکستان پر اب کوئی کمپرومائز نہیں ہے،ایک اور بڑا گروپ ہے اس پر بھی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں اسکے کل پرسوں تک نام سامنے لے آؤں گا، جب نام سامنے آئے گا توبڑے لوگ ہل جائیں گے، میڈیا میں ایک صاحب ہیں انہوں نے بڑی کوشش کی کہ ملک ریاض اور جن صاحب کا نام لے رہا ہوں ان کے لئے آسانیاں ہو جائیں لیکن جواب ملا کہ سوچنا بھی مت.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے لاہور پھر فیصل آباد میں سزائیں ہوئیں، نومئی کے کیسز میں، اب بڑی تیزی سے ہر اس شخص کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،میری اطلاع کے مطابق ملک ریاض اسپین میں ہیں اور مونس الہیٰ بھی وہی ہیں،

    کل میری سرسری سے ملاقات ہوئی اسحاق ڈار سے،عطا تارڑ سے ملاقات میں خوشی ہوئی،انہوں نے نہ ن لیگ کی بات کی نہ پی ٹی آئی کی، نہ سیاست،نہ اپوزیشن کی،انہوں نے ایک بات کہ اوورسیز پاکستانی کتنےپازیٹو ہو چکے ہیں،اور انڈیا کا آپریشن سندور اس کے جواب میں پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، اس کے بعد لوگوں نے یہ آ کر کہا کہ میں پی ٹی آئی کا سپورٹر ہوں لیکن اب میں آپ کو سپورٹ کر رہا ہوں کہ آپ نے پاکستان کی ترجمانی کی.میں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طرح آپریشن کو لیڈ کیا انفارمیشن میں، کوئی فیک نیوز نہیں دی تو عطا تارڑ نے کہا کہ بالکل کریڈٹ انہیں جاتا ہے، مجھے جو کل خوشی ہوئی ہے سب سے بڑی بات ملک کی سیاست، سیاسی جماعتیں نہیں ڈسکس ہو رہی ،بلکہ پاکستان اور پاکستان کی معیشت پر بات ہو رہی ہے،

  • کراچی میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود

    کراچی میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود

    امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں کراچی میں امریکی سرکاری اہلکاروں کے لیے ایک ممکنہ سلامتی خطرے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ان کے شہر میں دوروں اور سرگرمیوں کو عارضی طور پر محدود کر دیا ہے۔

    محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے سکیورٹی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے چند اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کے خلاف خطرے کی رپورٹ ملی ہے، جس کی وجہ سے وہاں امریکی اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود کی گئی ہیں۔اس سکیورٹی الرٹ کے تحت امریکی قونصل خانہ کراچی نے ان مخصوص ہوٹلوں میں سرکاری اہلکاروں کے دورے، اجتماعات اور دیگر سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ واقعے سے بچا جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایسے اقدامات خطرے کی اطلاعات موصول ہونے پر عالمی سطح پر کیے جاتے ہیں تاکہ امریکی سرکاری اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ممالک میں سیاحتی مقامات، ہوٹل، بازار، شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹس کو بھی بعض اوقات خطرے کے پیش نظر امریکی اہلکاروں کے لیے ممنوع قرار دیا جاتا ہے۔ اس قسم کے حفاظتی اقدامات امریکی سفارتی اور سرکاری مشنز کی سلامتی کے لیے لازمی تصور کیے جاتے ہیں۔کراچی میں اس حالیہ خطرے کی نوعیت اور تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تاہم امریکی حکام نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظتی تدابیر مزید سخت کریں۔

  • پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل

    پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل

    پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی،فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اور فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا، فیلڈ مارشل کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔

  • اپووا کی مرکزی جنرل سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کا گورنر ہاؤس کا دورہ

    اپووا کی مرکزی جنرل سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کا گورنر ہاؤس کا دورہ

    آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کی مرکزی جنرل سیکریٹری محترمہ مدیحہ کنول اور جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ مہوش لاشاری نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔دونوں عہدیداران نے گورنر ہاؤس میں ڈپٹی سیکرٹری گورنر پنجاب ، محترمہ ظل ہما، سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے محترمہ ظل ہما کو حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر تنظیم کی جانب سے دلی مبارکباد ی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس خیر سگالی کے بعد، انہیں "استحکام پاکستان کانفرنس” میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ محترمہ ظل ہما نے دونوں عہدیدران آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کے آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔

    ا ن کے علاوہ ، مدیحہ کنول اور مہوش لاشاری نے گورنر پنجاب کی پی آر او (پبلک ریلیشنز آفیسر)، مس لالہ رخ ناز، سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بھی استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں عہدیداران نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور اس کے قومی اہمیت کے موضوعات پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد ملک میں قومی یکجہتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔دونوں عہدیدران نے ڈپٹی سیکرٹری (محتسب) ڈاکٹر سیدہ زینب حسین اور ایس او ٹو گورنر پنجاب سیکرٹریٹ جمشید خان سے بھی ان کے آفسسز میں ملاقات کی ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سمن شیرازی کے آفس میں بھی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ حکام نے اس قومی فریضے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔

    دورے کا اختتام گورنر پنجاب سیکرٹریٹ کے ایس او (سیکشن آفیسر)، جمشید خان، سے ملاقات پر ہوا۔ ان کے دفتر میں بھی انہیں باقاعدہ دعوت نامہ پیش کیا گیا اور کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    یہ دورہ استحکام پاکستان کانفرنس کو حکومتی سطح پر ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے اور اس میں اعلیٰ حکام کی شرکت کو یقینی بنانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں عہدیداران نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کو کانفرنس کا حصہ بنانا ہے تاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

    رپورٹ.مدیحہ کنول

  • سیلابی نقصان،جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا ،وزیراعظم

    سیلابی نقصان،جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا ،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات کے افسوس ناک واقعات ہوئے۔ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہر ممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شدید موسمی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنایا جائے۔ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کو اولین ترجیح دی جائے ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔

    چیئرمین این۔ ڈی۔ ایم۔ اے(NDMA) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملک بھر میں شدید مون سون سے ہونے والے اب تک کے نقصانات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ موسمی صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات پر اجلاس میں بریفنگ دی،بتایا گیا کہ حالیہ مون سون سیزن میں اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 295 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ 1600 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 376 مویشی بھی بارشوں کی نظر ہو گئے۔ حالیہ مون سون سیزن میں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ تربیلا چشمہ، تونسہ، کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور گدو کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکانات ہیں۔ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے این۔ ڈی ۔ایم۔ اے اپنی طور پر بچاو کے لئیے بھرپور انتظامات کر رہی ہے۔

    اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، چیئرمین این۔ ڈی۔ ایم۔ اے انعام حیدر ملک اور دیگر اعلی حکام اور سرکاری عہدے داران نے شرکت کی

  • پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،خالد مسعود سندھو

    پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان رب کریم کا انعام ، اس کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، جس نظریئے پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا، آج اسی نظریے پر قوم کو دوبارہ متحد کرنے کی ضرورت ہے، مرکزی مسلم لیگ نے ہفتہ آزادی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید فروغ دیا جا سکے،

    ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک اور رہنما انجینئر حارث ڈار نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب،بعد ازاں پارٹی کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ پر رکھی گئی تھی آج بھی دو قومی نظریہ ہماری سیاسی، سماجی اور نظریاتی بقا کی ضمانت ہے،نوجوان نسل کو اس نظریے سے روشناس کرانا علما کرام کی ذمہ داری ہے،آزادی پاکستان جیسی تحریک ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضامن ہے، ہمیں مایوسی سے نکل کر امید، یگانگت اور قومی فخر کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، ہمیں اپنے نظریاتی تشخص کا ہر قیمت پر دفاع کرنا ہے،

    قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی تہذیب نبی مکرم ﷺ کے بیان کر دہ بنیادی حقوق کا مقابلہ نہیں کر سکتی،مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے، مسلمانوں کے باہمی تشدد اور قتل و غارت گری نے امت کو جس قدر نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی چیز سے نہیں پہنچا،بیرونی قوتوں کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ کلمہ گو مسلمانوں کاسازشوں کا شکار کر کے انہیں آپس میں لڑایا جائے، یہ دشمنان اسلام کا پرانا طریقہ ہے،وہ باہم دشمنیاں پروان چڑھا کر اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمیں دشمنوں کی سازشوں کا منبر و محراب سے بھی توڑکرنا ہو گا.

  • اداکارہ صبا قمر کی طبیعت شوٹنگ کے دوران اچانک خراب

    اداکارہ صبا قمر کی طبیعت شوٹنگ کے دوران اچانک خراب

    پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر ایک اہم اور مسلسل جاری پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔ ہنگامی بنیادوں پر انجیوگرافی سمیت متعدد طبی اقدامات کیے گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، اور اگر بروقت طبی امداد نہ دی جاتی تو معاملہ سنگین ہو سکتا تھا۔ خوش قسمتی سے فوری کارروائی اور مسلسل نگرانی کے بعد صبا قمر کی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور انہیں آئی سی یو سے اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کیا گیا،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر پچھلے کچھ ہفتوں سے ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، اور اس دوران وہ شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا شکار ہو گئیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی کہ ان کی حالت کا بگاڑ مسلسل جسمانی اور ذہنی تھکن کا نتیجہ تھا۔صبا قمر کو ڈاکٹروں نے چند ہفتے مکمل آرام اور جسمانی مشقت سے پرہیز کی ہدایت دی ہے۔ ان کی صحت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال کی ڈاکٹرز ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور تمام مداحوں، دوستوں اور شوبز ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔ اپنی انسٹا اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا”سب کے پیار اور دعا کا بےحد شکریہ، میں بالکل ٹھیک ہوں اب، بس تھوڑا سا بریک لیا تھا۔ اب واپسی ویسے ہی ہوگی جیسے کبھی گئی ہی نہ تھی، اور نہ ہی میں کہیں جارہی ہوں۔”

    اداکارہ کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے صبا قمر کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اداکاروں، ہدایتکاروں اور ساتھی فنکاروں نے صبا قمر کے لیے محبت بھرے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

  • بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر 10 افراد گرفتار

    بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر 10 افراد گرفتار

    بریڈفورڈ: مغربی یارکشائر پولیس نے بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ تاریخی جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کی عمریں 49 سے 71 سال کے درمیان ہیں۔ انہیں شہر میں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

    الزامات کا تعلق 1994 اور 1997 کے درمیان ہونے والے واقعات سے ہے، جب چھ متاثرین کی عمریں 13 سے 15 سال تھیں۔بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ پولیس کی ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر وکی گرین بینک نے کہا، "بچوں کی حفاظت اور تحفظ مغربی یارکشائر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال ایک گھناؤنا اور مکروہ جرم ہے، جو ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔”

    ڈٹیکٹو چیف انسپکٹر گرین بینک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تحقیقات بچوں کے خلاف موجودہ اور پرانے دونوں طرح کے جنسی جرائم کی تحقیقات کے لیے فورس کے عزم کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "میں ہر اس شخص سے درخواست کرتی ہوں جو جنسی زیادتی کا شکار ہوا ہے، چاہے وہ حالیہ ہو یا پرانا، وہ اس کی رپورٹ پولیس کو کرے۔”پولیس نے اس معاملے سے متعلق مزید معلومات کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا اور انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے،

  • کراچی ڈیفنس فیز 6 فائرنگ ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی

    کراچی ڈیفنس فیز 6 فائرنگ ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی

    کراچی ڈیفنس فیز 6 فائرنگ، ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی ہو گیا

    واقعہ فیز 6 میں مسجد کے قریب پیش آیا، نا معلوم افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، دو افراد کو گولیاں لگیں جن میں ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام بھی تھے،خواجہ شمس الاسلام کے بیٹے دانیال بھی زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے،خواجہ شمس الاسلام کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے

    خواجہ شمس اسلام جنازے میں شریک تھے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفیش کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے

    سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم کے دو رشتہ داروں کو گلشن سکندرآباد سے حراست میں لیاگیا ہے، دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے،پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے، ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عمران آفریدی سینئر وکیل خواخہ شمس الاسلام کا گن مین تھا۔

  • بچوں کو دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ،آصفہ زرداری کا پیغام

    بچوں کو دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ،آصفہ زرداری کا پیغام

    خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نےبچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے،دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے،ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر بچوں کو دودھ نہ پلانے والی ماؤں کو وہی عزت اور احترام دیا جانا چاہیئے جو دودھ پلانے والی ماؤں کو دیا جاتا ہے