Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں،سعید غنی

    پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں،سعید غنی

    وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری پر سازش کے الزامات کی وضاحت کریں اور بتائیں کے بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کی بلکہ پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی،کیا وجہ ہےکہ ایسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق سے ناراض ہو جائے، وفاقی حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہے، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحران کی کیفیت پیدا ہو جائے،کل عظمیٰ بخاری نے کہا بلاول بھٹو جب وزیرخارجہ تھے تو وہ سازشیں کررہے تھے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بات کی وضاحت شہبازشریف کریں اور بتائیں اگر بلاول نے ان کے خلاف سازش کی ہے تو کیاسازش کی، شہبازشریف تو بلاول کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے کہ کتنے کامیاب وزیر خارجہ ہیں، کیا وزیراعظم پنجاب کی حکومت کو جھوٹا قرار دیں گے یا بلاول کی تعریف کریں گے؟ پاکستان جب تنہائی کا شکار تھا تو بلاول نے آئیسولیشن سے نکالا تھا۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، جب نہریں بنانے کی بات ہو رہی تھی تب بھی پنجاب میں پانی کی کمی تھی، ہم نے اس وقت بھی پوچھا تھاکہ پنجاب میں 39 فیصد پانی کی کمی ہے، اگر آپ نئی نہریں بنائیں گے توپنجاب اپنا پانی کہاں سے نکالے گا، انتخابات سے بڑا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا اور سندھ کی اکثریت پیپلزپارٹی سے مطمئن ہے، پیپلزپارٹی کےکامیاب ارکان پر فارم 47 کا الزام نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں۔

  • انڈونیشیا، عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 54ہو گئی

    انڈونیشیا، عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 54ہو گئی

    انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں بورڈنگ اسلامک اسکول کی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے، جب کہ 13 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سیدوارجو شہر میں واقع اس اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مسلسل کئی دنوں سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم اب بھی کئی لاپتہ افراد کی زندگیوں کے امکانات انتہائی کم رہ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے جدید ترین ریسکیو آلات اور تھرمل کیمروں کی مدد سے ملبے کے نیچے زندہ افراد کی تلاش کی، مگر اب تک کسی کے زندہ بچ جانے کے آثار نہیں ملے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل جاوا کے علاقے میں اسلامی تعلیمی ادارے کی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی تھی۔ واقعے کے وقت عمارت میں درجنوں طلبہ، اساتذہ اور عملے کے افراد موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کمزور تعمیراتی ڈھانچے اور حالیہ شدید بارشوں کے باعث عمارت زمین بوس ہوئی۔حکام نے بتایا کہ ملبے سے اب تک درجنوں زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، آپریشن مکمل ہونے کے بعد واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔اس افسوسناک حادثے نے پورے انڈونیشیا کو سوگوار کر دیا ہے، جب کہ مقامی حکام نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی فنڈز اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • مودی راج میں مسلم مخالف اقدامات شدت اختیار کرگئے

    مودی راج میں مسلم مخالف اقدامات شدت اختیار کرگئے

    مودی راج میں مسلم مخالف اقدامات شدت اختیار کرگئے، مسلمان توہین اور ذلت آمیز رویے کا شکارہیں

    مودی کے ہندواتا نظریے نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا جینا محال کردیا ،مودی راج میں مسلمان گوشت خریدیں یا سانس لیں، دونوں جرم بن گئے، آر ایس ایس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف مہم تیز ہو گئی،بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم گوشت فروش ہراساں، قبرستان اور مساجد کی بے حرمتی شدت اختیار کر گئی ،بھارتی اخبار دی وائر کی رپورٹ کے مطابق،”متھرا میں مسلم مخالف رویے شدت اختیار کر گئے، مسلمانوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی خطرات کا سامنا ہے،ستمبر 2021 میں متھرا کو مقدس قرار دیے جانے کے بعد سے مسلم اکثریتی علاقوں میں گوشت کی دکانیں اور ہوٹل بند، مقامی روزگار متاثر ہوا،پولیس کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت وسیع اختیارات ملنے سے جھوٹے الزامات اور ناحق گرفتاریوں کے واقعات بڑھ گئے،
    مسلم کمیونٹی گوشت کھانے سے خوفزدہ ،گرفتاری اور الزامات کے ڈر نے محتاط رہنے پر مجبور کر دیا،

    متھرا میں مسلم مخالف نفرت انگیز بیانات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ہندو سیاسی رہنما مسلمانوں کو دیمک کہہ کر پکارتے ہیں، شدت پسندوں کے حملوں سے بچنے کے لیے مسلمان نوجوان ہندو علامتی زعفرانی کپڑے پہننے پر مجبور ہوتے ہیں،متھرا میں مسلمانوں کےقبرستانوں کے پاس کچرے کے ڈھیر لگائےجںکہ مساجد کے قریب بیت الخلا تعمیر کیے جارہے ہیں،مساجد پر قبضوں کی قانونی درخواستیں، آذان پر پابندی اور گھروں کی مسماری آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہیں، مساجد پر قبضے، قبرستانوں کی بے حرمتی،گوشت کھانے پر پابندیاں اور خوف کے پھیلتے ہوئے سائے سب مودی کی ہندوتوا سوچ کا نتیجہ ہے

  • پنجاب اسمبلی ارکان کو مختلف قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب اسمبلی ارکان کو مختلف قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 3 اکتوبر 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف اراکینِ صوبائی اسمبلی کو اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام اسمبلی کے قواعدِ کار 1997 کے قواعد نمبر 148 اور 150(4) کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن نمبر PAP/Legis-1(19)/2024/550 کے مطابق، یہ فیصلہ گزشتہ سال 20 نومبر 2024 کے نوٹیفکیشن کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں شامل اراکین درج ذیل کمیٹیوں میں شامل کیے گئے ہیں:

    رخسانہ شفیع (W-347) — مذہبی امور و اوقاف
    تحسین فواد (W-348) — چیف منسٹر انسپکشن ٹیم
    ہ ماریہ طلال (W-352) — کالونیز
    روبینہ نذیر (W-359) — لینڈ کنسولیڈیشن
    سیدہ سمیرا احمد (W-360) — کوآپریٹیوز
    فضہ میمونہ (W-341) — توانائی
    صائمہ زاہد (W-363) — ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی
    سعدیہ ظفر (W-340) — جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز
    سیدہ سمیرا احمد (W-360) — اعلیٰ تعلیم
    آمنہ پروین (W-356) — داخلہ
    طارق مسیح (NM-369) — انسانی حقوق و اقلیتی امور
    وسیم انجم (NM-370) — صنعت، تجارت و سرمایہ کاری
    کنول نعمان (W-362) — اطلاعات و ثقافت
    ساجدہ نوید (W-353) — آبپاشی
    فرزانہ عباس (W-349) — قانون و پارلیمانی امور
    آمنہ پروین (W-356) — خواندگی و غیر رسمی تعلیم
    افشاں حسن (W-355) — مویشی و ڈیری ڈیویلپمنٹ
    راحت افضیٰ (W-346) — مقامی حکومت و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ
    سیدہ سمرین تاج (W-361) — پیشہ ورانہ تربیت و ہنر

    نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ نام شامل کیے جانے کے بعد اسمبلی کی متعلقہ کمیٹیوں کا کام مزید مؤثر بنانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے خواتین اراکین کو بھی قانون سازی اور انتظامی امور میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

  • پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور

    پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور

    پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآورثابت ہو رہی ہیں

    ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ،سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے،پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غورہے،پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے،پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا،پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ضامن بنے گا

    رواں مالی سال میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں،سعودی سرمایہ کار زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی کے شعبے میں اقتصادی روابط مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں،ماہرین اقتصادیات کے مطابق نیا معاہدہ سرمایہ کاروں کو طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئےاعتماد فراہم کرے گا،یہ اہم منصوبہ کارپوریٹ فارمنگ، ڈیری اور گوشت کی پیداوار کے منصوبوں کی راہ ہموار کر ےگا،پاک سعودی اقتصادی تعاون کے ذریعے حکومت اور ایس آئی ایف سی نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات تیز کر دیے

  • جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

    سابق وزیرِ ریلوے،ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جو لڑائی چل رہی ہے اسے بند ہونا چاہیے۔

    لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں صدر میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ یا ماردو کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، جن کو سمجھ نہیں آئی ان کو بھی سمجھ جانا چاہیے،اگر پنجاب کے نمائندوں نے پنجاب کی پَگ کی حفاظت نہ کی تو پھر ہمیں مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے گا، آزاد کشمیر میں صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کروانے کا کریڈٹ شہباز شریف اور کمیٹی کو جاتا ہے، سیاسی معاملات ڈنڈے یا جبر سے نہیں ٹیبل پر حل کرنا ہوں گے، آزاد کشمیر میں پھیلائی گئی افراتفری کو اتحادی جماعتوں نے افہام و تفہیم سے حل کر لیا ہے۔

  • کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی میں ایس آئی یو کے مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک ہوگیا۔

    ایس ایس پی امجدشیخ کے مطابق سرجانی جیلانی گوٹھ میں ایس آئی یو کے مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا صمد کاٹھیا واڑی گروہ کا ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکارمحفوظ رہےاور بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگے ، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف بھتہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد گلزار ، وحید اور فہیم نامی ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

  • ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین چل بسے

    ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین چل بسے

    ویسٹ انڈیز کے معروف سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے کرکٹ کے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برنارڈ جولین کی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔برنارڈ جولین نے 1973 سے 1977 کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ میچز اور 12 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی۔ وہ 1975 کے افتتاحی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے، جہاں ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ان کے کیریئر میں ایک افسوسناک موڑ 1982 میں آیا، جب وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی باغی ٹیم کا حصہ بنے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

    پابندی کے بعد برنارڈ جولین نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور خاموش زندگی گزارتے رہے۔ ان کے انتقال پر ویسٹ انڈیز کرکٹ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ شائقین انہیں ایک نڈر آل راؤنڈر اور ورلڈکپ ہیرو کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ برنارڈ جولین کا شمار اُن کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1970 کی دہائی میں ویسٹ انڈین ٹیم کو عالمی سطح پر طاقتور بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

  • پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں، بھارتی عدالت

    پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں، بھارتی عدالت

    بھارت کی الہ آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں۔

    الہ آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو ضمانت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ایسی پوسٹس اگرچہ غصہ یا عدم ہم آہنگی کو ہوا دے سکتی ہیں، لیکن یہ غداری کے دفعات کے تحت نہیں آتیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 ستمبر کے فیصلے میں عدالت نے میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو ضمانت دی، جن پر مئی میں "کامران بھٹی پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد” کی پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔،انہیں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 152(ہندوستان کی خودمختاری کو خطرہ) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 13 مئی سے جیل میں تھے،ساجد کے وکیل نے عدالت میں استدلال کیا کہ انہوں نے پوسٹ نہ تو خود لکھی اور نہ بنائی، بلکہ صرف فارورڈ کی تھی، اور ان کا کوئی ارادہ نفرت پھیلانے یا امن عامہ کو خراب کرنے کا نہیں تھا،وکیل نے یہ بھی کہا کہ ساجد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور ضمانت پر رہائی سے کوئی خطرہ نہیں۔

    دوسری جانب، سرکاری وکیل نے ساجد کو "علیحدگی پسند” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں،الہ آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے غداری کا الزام ختم کر دیا۔

  • خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے،ملائیشین وزیراعظم

    خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے،ملائیشین وزیراعظم

    ملائیشین وزیراعظم محمد انور ابراہیم کا کہنا ہے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم ملائیشیا محمد انور ابراہیم کا کہنا تھا ہمارے خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے،وقت کے ساتھ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے والہانہ استقبال پر ملائیشین حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان بہترین تعلقات پائے جائے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کے وزیراعظم کی کتاب اسکرپٹ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان پل کاکردار ادا کرے گی،شہباز شریف نے کہا کہ دورے سے تعلقات کو تقویت ملے گی، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کے ساتھ مزید بڑھائیں گے،انہوں نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تجربے سے استفادے کیلیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا۔

    قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم آفس آمد پر وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کا استقبال کیا،وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستےکی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے