Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ،یونان،اٹلی،ترکیہ میں احتجاج

    گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ،یونان،اٹلی،ترکیہ میں احتجاج

    اسرائیلی حملے اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو احتجاج کی کال دے دی

    گلوبل صمود فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کے قافلے پر اسرائیل کے حملے شروع ہوچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو رد عمل دیا جائے،گلوبل صمود فلوٹیلا نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ان کمپنیوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کےساتھ ملوث ہیں۔

    گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے،اٹلی اور ترکیہ میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل کر فلوٹیلا اور غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر تحویل میں لے لیا جس کے بعد جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا،اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام کارکن محفوظ ہیں۔ حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
    اسرائیل نے اب تک گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل 13 کشتیوں کو روکا ہے اور ان پر سوار افراد کو حراست میں لیکر اسرائیلی بندر گاہ پر منتقل کیا گیا۔ اسرائیل کے اس ایکشن پر اب تک ترکی، اٹلی، فرانس سمیت کم از کم پندرہ ممالک میں احتجاج جاری ہے۔

  • گلوبل صمود فلوٹیلاپر اسرائیلی دھاوا،تمام شرکا گرفتار،پاکستان کی مذمت

    گلوبل صمود فلوٹیلاپر اسرائیلی دھاوا،تمام شرکا گرفتار،پاکستان کی مذمت

    غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل نے دھاوا بول دیا اور فلوٹیلا میں موجود پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

    اسرائیلی فوجی کشتیوں نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل گلوبل فلوٹیلا کو گھیرے میں لیا اور کئی کشتیوں پر پانی کی توپیں چلا دیں،غزہ کے قحط زدہ عوام کے لیے امداد لے جانے والے اس فلوٹیلا پر پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما گریٹا تھنبرگ سمیت 500 کے قریب افراد سوار ہیں،فلوٹیلا منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی ایک جہاز میں داخل ہوئے اور جہاز پر سوار تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔

    پاک فلسطین فورم کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو قابض اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے،پاک فلسطین فورم نے مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر دھرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امداد لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق مسافروں کو اسرائیلی پورٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے،اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا.
    منتظمین نے بتایا کہ اسرائیلی بحری فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی ‘دیر یاسین’ سمیت دیگر کشتیوں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد کشتی سے براہِ راست نشریات اور تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں، کشتی میں سوار افراد کی صورتحال بھی غیر واضح ہے،گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیلی بحریہ کی مسلسل کارروائیوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کی 30 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ یہ کشتیاں غزہ سے صرف 46 ناٹیکل میل یعنی85 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

    فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر امدادی سامان موجود ہے اور ان کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔ بین الاقوامی کارکنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود ان کا مشن جاری رہے گا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو میں فلوٹیلا کو ریڈیو کے ذریعے خبردار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلوٹیلا کو کہا گہا ہے کہ اگر وہ غزہ کو امداد پہنچانا چاہتے ہیں تو اپنا رخ اشدود کی بندرگاہ کی جانب موڑلیں جہاں سے امداد کو غزہ پہنچادیا جائے گا،اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوج فلوٹیلا تک پہنچ گئی ہے اور فلوٹیلا کو راستہ تبدیل کرنے کا کہا جارہا ہے۔فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم اپنے مشن کے ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت ہم ان (اسرائیل) کی فوجی ناکہ بندی کے قریب بڑھ رہے ہیں‘۔

    ترک خبر رساں ادارے سے فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں اور صبح تقریباً 5 بجے فلوٹیلا میں شامل ’الما‘ نامی مرکزی کشتی کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔’الما‘ پر موجود ترک کارکن متیہان ساری نے کہا کہ ’یہ اب تک کی سب سے بڑی ہراسانی تھی جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہیں بتایا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے‘۔متیہان ساری کے مطابق اسرائیلی بحری جہاز ’الما‘ سے صرف 5 سے 10 میٹر کے فاصلے تک آگئے تھے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

  • قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دے گا،ٹرمپ

    قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دے گا،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، جس کے مطابق اگر آئندہ کسی ملک نے قطر پر حملہ کیا تو اس کا جواب براہِ راست امریکا دے گا۔

    ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ قطر پر کسی بھی حملے کو امریکا کے امن اور سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ سمجھا جائے گا۔ اس کے مطابق امریکا قطر کے دفاع کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر سکتا ہے، جن میں سفارتی، اقتصادی اور فوجی کارروائی سمیت تمام قانونی اقدامات شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیا تھا۔ صیہونی فوج کا دعویٰ تھا کہ ہدف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں دوحہ میں موجود حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔تل ابیب سے جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوحہ میں بم دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماؤں کو ہدف بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اس وقت حماس کی اعلیٰ قیادت ایک اجلاس میں مصروف تھی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ غزہ جنگ بندی کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔

    دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بعد ازاں قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے دوحہ حملے پر معافی مانگی۔ یہ رابطہ 29 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کیا گیا، جہاں نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم سے کئی منٹ فون پر گفتگو کی۔اسرائیلی وزیراعظم نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور حملے میں ایک قطری سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ تاہم قطری ذرائع کے مطابق معافی کے باوجود دوحہ اس واقعے کو "سنگین جارحیت” قرار دیتا ہے اور اس پر عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس نئے ایگزیکٹو آرڈر سے امریکا خلیجی خطے میں براہِ راست "سلامتی ضامن” کے طور پر سامنے آ گیا ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

  • ویمنز ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف آ گیا

    ویمنز ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف آ گیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق سرکاری موقف جاری کردیا۔

    بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاملہ پر ہماری پالیسی وہی ہے، جو پچھلے ہفتے تھی، پاکستان سے میچ کھیلیں گے لیکن کرکٹ کے پروٹوکول کے مطابق کھیلیں گے، جو ایم سی سی کے ضوابط میں درج ہے، ان پروٹوکولز کو فالو کریں گے، اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ پلیئرز ہاتھ ملائیں گے یا گلے ملیں گے۔

    ایونٹ شیڈول کے مطابق آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم بھی پاکستانی پلیئرز سے یاتھ نہیں ملائیں گی۔

  • آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، اپنا لہجہ درست کریں، قمر زمان کائرہ کا مریم نواز کو مشورہ

    آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، اپنا لہجہ درست کریں، قمر زمان کائرہ کا مریم نواز کو مشورہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زبان، الفاظ اور لہجہ بالکل مناسب نہیں،س ب سے بڑا پنجابی میں ہوں ، میرے تو باپ دادا، پڑ دادا، سب پنجابی تھے ، آپ جو بات کرتی ہیں اس کا ویسا ہی جواب سندھ سے آ گیا تو کیا ہوگا ،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور اپنے ساتھیوں سے گزارش ہے تنقید ضرور کریں لیکن وہ الفاظ استعمال نہ کریں جو ماضی میں کیے گئے، بلاول بھٹو نے بڑے تحمل سے چیزوں کو آگے لے جانے کی کوشش کی اور کررہے ہیں، ہم صورت حال کو نہ پہلے خراب کرنا چاہتے تھے نہ اب کرنا چاہتے ہیں، جہاں کہیں کوئی غلطی ہوگی ہم رائے دیں گے، رائے نہیں مانی گئی تو تنقید اور احتجاج کریں گے،کچھ دن پہلے جو مکالمہ شروع ہوا ہے اس کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے وزارتیں لیے بغیر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا،بد قسمتی سے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہم نے حکومت کو ہر مقام پر سپورٹ کیا، کوئی احسان نہیں کیا، اس کا مطلب کوئی بلینک چیک دینا نہیں تھا کہ حکومت جو چاہے کرتی رہے گی۔

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت سے پاور شیئرنگ نہیں کر رہے لیکن ان کو سپورٹ کررہے ہیں، وزارتیں لیے بغیر حکومت کی حمایت کی،ہم پہلے جس طرح حکومت سے الگ ہوئے تھے وہ یاد ہے بھولے نہیں، ہم خود بھی تو پنجاب سے ہیں، ہماری تنقید پر آپ سیخ پا ہوتے ہیں اور کہتے ہیں میں چھوڑوں گی نہیں، ہماری رائے پر سندھ حکومت کو ٹارگٹ کیا گیا، این ایف سی کے پیسے پر بات کی گئی، سیلاب میں پیپلز پارٹی ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑی رہی، بلاول بھٹو کے قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے میں انتظامیہ کا رویہ مناسب نہیں تھا، بلاول نے اس کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کا نام لے کر ان کے کام کی تعریف کی،بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے تو ابتدائی امداد دی جاتی ہے، آپ کو سیلاب متاثرین کو لاکھوں روپے دینا ہیں تو آپ دیں، بی آئی ایس پی پروگرام صرف پیپلز پارٹی کا نہیں ہے، دنیا بھر میں بی آئی ایس پی غربت کی روک تھام کے پروگرامز میں نمبر ون ہے، اگر ہم تجویز دیتے ہیں تو آپ کہتے ہیں پنجاب پر کوئی انگلی اٹھی تو توڑ دیں گے، ہم آپ کے طریقہ کار پر اعتراض کررہے ہیں آپ اس کو پنجاب پر حملہ کہہ رہے ہیں، جو اختلاف جتنا ہو اسے اتنا ہی رکھنا چاہیے، آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں آپ اپنے لہجے پر غور کریں، آپ صرف سی ایم پنجاب نہیں، نواز شریف کی بیٹی اور شہباز شریف کی بھتیجی ہیں، آپ کے منہ سے نکلے الفاظ ن لیگ کا موقف ہے، آپ کی زبان، آپ کے الفاظ اور آپ کا لہجہ بالکل مناسب نہیں، آپ کے مکالمے کے جواب میں سندھ سے بھی ایسا جواب آیا تو کیا ہوگا، کیا ہم زبانیں بند کرکے بیٹھ جائیں، آپ حکومت کریں لیکن باقی لوگوں کا حق نہ ختم کریں۔

  • خضدار،خواتین کے بھیس میں‌ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    خضدار،خواتین کے بھیس میں‌ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت سمت میں آگےبڑھ رہے، وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت سمت میں آگےبڑھ رہے، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اب تک ہونے والی گفتگو حوصلہ افزا رہی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اضافی ٹیکس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ٹیکس وصولیوں سے متعلق کئی مقدمات زیر سماعت ہیں اور ان میں خاطر خواہ ریکوری کا امکان موجود ہے، جس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں بہتری آسکتی ہے،محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج محصولات کو معیشت کے تناسب سے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو 11 فیصد تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ مالیاتی نظام میں استحکام لایا جا سکے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل میں اضافہ ہو، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیشرفت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے اور ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کر رہا ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری لائی جا سکے اور مالیاتی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق اگر ٹیکس وصولیوں میں شفافیت اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کا جلد فیصلہ ہو جائے تو محصولات میں اربوں روپے کی وصولی ممکن ہے۔

  • سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا ریلیف آپریشن وسیع،لاہور سے بڑی امدادی کھیپ روانہ

    سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا ریلیف آپریشن وسیع،لاہور سے بڑی امدادی کھیپ روانہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،لاہور سے 5 ہزار خاندانوں کے لئے امدادی پیکج روانہ کر دیا گیا، کراچی سے امدادی سامان کی بڑی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی، خیمہ بستیوں‌میں تین وقت کا کھانا، راشن سمیت خواتین اور بچوں میں کپڑے،تحائف کی تقسیم کا عمل جاری ہے،جلال پور میں کشتیوں‌کے ذریعے دوردراز علاقوں میں کھانا پہنچایا جا رہا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،
    مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ہزار خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے 300 ٹن خوراک اور ضروری سامان روانہ کیا گیا۔ یہ تیسری بڑی امدادی کھیپ ہے جس میں خشک راشن، ملبوسات، چارپائیاں، ادویات، مچھر دانیاں، بچوں کے کپڑے اور گھریلو برتن شامل ہیں۔ تقریبِ روانگی کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق پاکستان کے صدر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور، وسطی پنجاب کے صدر چوہدری حمید الحسن گجر، جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل ہاشمی، سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر ندیم اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے امدادی سامان کی بڑی کھیپ لودھراں اور اس کے گردونواحی علاقوں میں پہنچائی گئی، جہاں متاثرین میں اشیائے خورونوش، کپڑے اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ شعبہ خدمت خلق گجرات کی جانب سے سیت پور کے دیہاتوں میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے ،مرکزی مسلم لیگ بورے والا نے دوسری خیمہ بستی قائم کر دی ہے،خیمہ بستی میں کھانے کی تقسیم،راشن ،ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے. شعبہ خدمتِ خلق مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے علی پور کے سیلاب زدہ علاقے کندئی میں متاثرہ خاندانوں میں راشن پیک اور صاف پانی کی تقسیم کی گئی،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی جانب سے وہاڑی کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی ٹیمیں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے خان بیلا پہنچیں اور سیلاب متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا، مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی جانب سے بہاولنگر کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔شعبہ خدمت خلق فیصل آباد کی جانب سے جلالپور پیروالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستیوں میں مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔ شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ گجرات کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی.

  • حماس کا امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ

    حماس کا امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ

    فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق 20 نکاتی امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔

    حماس کی قیادت کے قریبی فلسطینی ذریعے نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں غیر مسلح ہونے کی شق میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے مذاکرات کاروں نے گزشتہ روز دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام کے ساتھ بات چیت کی،فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس کچھ شقوں میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماؤں کے فلسطین کے اندر یا باہر قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کو جواب دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو یا تین دن درکار ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے امن منصوبہ تسلیم نہ کیا تو پھر انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

  • بھارتی میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔محسن نقوی

    بھارتی میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔محسن نقوی

    ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔

    محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کر کے بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا،انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا، بھارت نے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا۔ میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں، میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔