Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی گھبراہٹ کا مظہر اور ظلم کی نئی داستان ہے،شیری رحمان

    فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی گھبراہٹ کا مظہر اور ظلم کی نئی داستان ہے،شیری رحمان

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے غزہ کے لیے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، پُرامن امدادی مشن کو نشانہ بنانا اسرائیلی درندگی کا تسلسل ہے، پُرامن امدادی مشن کے کارکنوں کی گرفتاری انسانی وقار کے منافی ہے،امداد کو روکنا اسرائیل کی بے رحمانہ پالیسیوں اور سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے، اسرائیلی بربریت نے بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضمیر کو روند ڈالا ہے، اسرائیلی بربریت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے،کشتی میں سوار صحافیوں کو نشانہ بنانا اظہار رائے پر حملہ اور سچ کو دبانے کی کوشش ہے، دنیا فلسطین کے حق میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو، عالمی طاقتیں اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدام کریں، فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی گھبراہٹ کا مظہر اور ظلم کی نئی داستان ہے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کی آواز دبانا ناقابلِ قبول ہے، امدادی قافلے پر حملے نے اسرائیل کا جابرانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، اسرائیلی مظالم پر اب خاموشی کا وقت نہیں، مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اور اسرائیل کو جوابدہ بنانا عالمی امن کی ضرورت ہے،فلسطین پر مسلسل حملے، محاصرہ اور قحط اسرائیل کے ہاتھوں انسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے، غزہ میں امداد کا مستحقین تک پہنچنا اولین ترجیح ہے، اسرائیلی بربریت بند اور خطے میں مستقل امن کا قیام ضروری ہے۔

  • کم عمر بچی اغوا کیس،بچی نے شادی کر لی،عدالت کی شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

    کم عمر بچی اغوا کیس،بچی نے شادی کر لی،عدالت کی شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

    سندھ ہائیکورٹ نے کم عمر بچی کے اغوا اور جبری شادی کے کیس میں لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی،

    سندھ ہائیکورٹ میں کوٹری کی رہائشی کم عمر بچی کے اغوا اور جبری شادی کے کیس کی سماعت ہوئی،اہلخانہ کے مطابق بچی کی عمر 12سال ہے،تاہم ملزم نے بچی کی نکاح نامے پر عمر 19برس ظاہر کروائی،بچی کے تمام دستاویزات بھی عدالت میں پیش کئے گئے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بچی کے بیان سے آگاہ کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اوراپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ،عدالت نے بچی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، جس پر بچی کے اہلخانہ کی جانب سے کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیاگیا، بچی کے اغوا کا مقدمہ جامشورومیں درج کیاگیاتھا

  • دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں ریکارڈ اضافہ

    دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں ریکارڈ اضافہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 496 ارب درہم کے سودے ریکارڈ کیے گئے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 38 کھرب روپے کے برابر ہیں۔ یہ دبئی پراپرٹی مارکیٹ کی تاریخ کے بڑے سودوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔دبئی کے معروف کمرشل ایریا ’بزنس بے‘ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی، جہاں 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے۔ اسی طرح دنیا کی بلند ترین عمارت کے اطراف واقع علاقے میں بھی بھاری سرمایہ کاری ہوئی اور برج خلیفہ کے گرد تقریباً 8 ارب درہم کے سودے مکمل ہوئے۔

    اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ جمیرا ولیج سرکل میں رہائشی منصوبے سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے، جہاں 7 ہزار 185 نئے فلیٹ تقریباً 8 ارب درہم میں فروخت ہوئے۔ماہرین کے مطابق پاکستانی سرمایہ کاروں کی دبئی کی جائیدادوں میں بڑھتی دلچسپی کی بڑی وجوہات میں مستحکم معیشت، سرمایہ کاری پر بہتر منافع اور دبئی کی عالمی سطح پر بڑھتی اہمیت شامل ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق پاکستانی سرمایہ کار دبئی کو اپنی سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ اور منافع بخش منزل سمجھتے ہیں، خاص طور پر رہائشی اور لگژری اپارٹمنٹس میں۔اس ریکارڈ سرمایہ کاری کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ آنے والے مہینوں میں مزید ترقی کرے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ پرکشش پراپرٹی مارکیٹس میں شامل کر دے گی۔

  • صمود فلوٹیلا پر حملہ اور کارکنان کی گرفتاریاں کھلی دہشت گردی ہیں، خالد مسعود سندھو

    صمود فلوٹیلا پر حملہ اور کارکنان کی گرفتاریاں کھلی دہشت گردی ہیں، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہاہےکہ اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر حملہ اور کارکنان کی گرفتاریاں کھلی دہشت گردی ہیں، غزہ کے باسیوں کو امداد پہنچانا جرم نہیں،صمود فلوٹیلا کے شرکا کی رہائی کے لئے عالمی برادری کردار ادا کرے، اہل غزہ کو امدادی سامان پہنچایا جائے.

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کیلیے امدادی قافلے صمود فوٹیلاکے شرکا کو حراست میں لینا قابل مذمت،انتہائی شرمناک عمل ہے، ایک طرف امریکہ امن معاہدہ کی بات کر رہا تو وہیں دوسری جانب اہل غزہ تک امداد پہنچانے والے قافلے کو اسرائیل نے روک لیا، امریکی شہہ پر اسرائیل کھلی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے،امدادی قافلے کے شرکا کو روکنا،حراست میں لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اسرائیلی اقدام پر عالمی دنیا آواز بلند کرے۔ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلوٹیلا کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ پاکستان مرکزی مسلم اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے.

  • پاکستان کا فلوٹیلا میں سوار تمام کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ

    پاکستان کا فلوٹیلا میں سوار تمام کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ

    ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں40 سے زائد کشتیوں پر 500 بین الاقوامی کارکنان محصور غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جارہے تھے، اسرائیل کا انسانی ہمدردی کےکارکنان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور نہتے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،غزہ پر غیرقانونی محاصرہ 2 ملین سے زائد فلسطینیوں کو اذیت اور محرومی میں مبتلا کیےہوئے ہے، امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹ چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان نے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا اورغزہ کا غیرقانونی محاصرہ ختم کرنے اورانسانی امداد کی آزادانہ ترسیل پر زور دیا جب کہ پاکستان نے فلوٹیلا میں سوار تمام کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے عالمی قوانین، انسانی حقوق اورانسانی ہمدردی کے قوانین کے احترام پر زور دیا، اسرائیل کو اس کے بار بار کے جرائم پر جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا جب کہ پاکستان نے آزاد، خودمختار اور قابل عمل ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت کی ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق قائم ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،

  • آزاد کشمیر ، احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کا تشدد

    آزاد کشمیر ، احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کا تشدد

    آزاد کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر اشتعال اور تشدد پر اتر آئے۔

    حکومت کی جانب سے کئی بار مذاکرات کی دعوت کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے۔آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل چند شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کرکے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی چھین لیا،شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے حملہ کیا اور ہمیں یرغمال بنا کر وردیاں پھاڑ دیں ،پتھر اور ڈنڈے بھی مارے۔ ہم سے اسلحہ چھین لیا گیا اور پولیس والوں پر فائرنگ بھی کی گئی ۔عوامی ایکشن کمیٹی سے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ آپ پر امن احتجاج کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ہمارے منع کرنے کے باوجود مظاہرین پہاڑوں پر چڑھ گئے اور اوپر سے ہم پر فائرنگ کی۔

    زخمی پولیس اہلکاروں کے مطابق فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے آنسو گیس بھی پھینکی۔عوامی ایکشن کمیٹی والوں نے کیل لگے ڈنڈوں سے پولیس ملازمین کو مارا۔عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے تشدد کیا جس سے ایس پی بھی زخمی ہوئے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے پر تشدد مظاہرین نے ہماری کوئی بات نہیں سنی۔ایک زخمی اہلکار نے بتایا کہ ہم ڈڈیال کے چھوٹے سے شہر چکسواری کے علاقے پلاک میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔ شرپسند مظاہرین نے ہماری رہائش گاہوں کا گھیراؤ کیا ہمارا سامان تک جلا دیا۔شر پسند مظاہرین کے پاس 30 بور، نائن ایم ایم پسٹل تھے۔اللہ نے ہماری جان بچائی کیونکہ شر پسند مظاہرین نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ شر پسند مظاہرین نے کنٹینر ہٹا دیا ،جس ایمبولینس میں میں جا رہا تھا اس کو بھی تباہ کردیا ۔عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کے نام پر امن و امان کو خراب کرنے کی مذموم سازش میں مصروف ہے۔

  • مودی راج میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند ، عوام  بے یار و مددگار

    مودی راج میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند ، عوام بے یار و مددگار

    بے حس مودی راج میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند ، عوام بے یار و مددگار ہے

    نام نہاد "وشو گروبھارت” میں شہریوں کا استحصال معمول ، نااہل مودی حکومت خاموش تماشائی ہے،بی جے پی کی حکمرانی میں بڑھتے قتل، زیادتی، اغوا اور چوری بھارت میں سماجی بحران کا پیش خیمہ ہیں،بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں جرائم کی شرح میں 7.2فیصد اضافہ،62لاکھ سے زائد کیسز درج ہوئے،بھارت میں سائبر کرائم کیسز کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کر گئی، ایک لاکھ 81ہزار سے زائد کیسز جعل سازی ، دھوکہ دہی ، فراڈ اور بلیک میلنگ سے متعلق ہیں ،بھارت میں اغوا کے7لاکھ 9ہزار880سے زائد کیسز سامنے آئے ، شادی پر مجبور کرنے کیلئے نابالغ لڑکیوں کو اغوا کرنے کے 14,637 واقعات ہوئے، بھارت میں معاشی جرائم کے 2 لاکھ 4 ہزار 973 کیس درج ہوئے ، بھارت میں بچوں کے خلاف جرائم میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا اور 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیس درج ہوئے، بھارت میں40ہزار سے زائد بچے اور بچیاں جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کا شکار بنے،

    اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اس صورتحال کو "شرمناک” قرار دیا اور حکومت پر شدید تنقید کی، کانگریس نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ دن دیہاڑے قتل، گینگ وار ، ڈکیتی، اغوا اور تاوان کی مانگ ریاست کی پہچان بن گئی

    انتہا پسند مودی کی سرپرستی میں ریاستی ادارے مجرموں کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہیں ،نااہل مودی کی ناقص حکمرانی اور اقدامات نے بھارتی عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا

  • برطانیہ، گرومنگ گینگ کے سرغنہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا

    برطانیہ، گرومنگ گینگ کے سرغنہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا

    برطانیہ میں گرومنگ گینگ کے سرغنہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    برطانوی عدالت کی جانب سے گرومنگ گینگ کے دیگر 6 ممبران کو بھی طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے،
    عدالت کے مطابق "باس مین” نے 13 سال کی عمر سے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، لڑکیوں کو جنسی غلام کی طرح استعمال کیا گیا،عدالت کو بتایا گیا تھا کہ متاثرہ لڑکیاں منشیات، شراب اور سگریٹ نوشی میں مبتلا تھیں، گینگ نے لڑکیوں کو رہائش اور سہولتیں فراہم کر کے قابو رکھا، گینگ میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، برطانیہ میں ایسے گینگز کے خلاف ایک عرصے سے کاروئیاں جاری ہیں، بھارتی اور پاکستانی شہری بھی ان گینگز میں شامل ہیں

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ورلڈکپ کے میچ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ورلڈکپ کے میچ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے میچز دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستان ٹیم کے لیے بھارت میں سکیورٹی خدشات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی جونیئر ٹیم کے میچز بھارت کے بجائے کسی غیر جانبدار مقام پر کرائے جائیں۔پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں حالیہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے بین الاقوامی فیڈریشن کو چاہیے کہ کھلاڑیوں کے جان و مال کے تحفظ کو ترجیح دے اور میچز کا انعقاد کسی ایسے ملک میں کرے جہاں غیر جانبدار ماحول میسر ہو۔

    جونیئر ہاکی ورلڈکپ رواں برس 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی شرکت اس بار بھی غیر یقینی نظر آ رہی ہے کیونکہ اس سے قبل قومی ٹیم نے بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں کھیلا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے بھیجے گئے خط پر ایف آئی ایچ غور کرے گی اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

  • آزاد کشمیر مظاہروں میں ناخوشگوار واقعات،وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

    آزاد کشمیر مظاہروں میں ناخوشگوار واقعات،وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں،حکومت اپنےکشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔

    حکومتی سطح پر مسئلے کے پُرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، مذاکراتی کمیٹی میں راناثنااللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اور احسن اقبال سمیت سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد جائے اور مسائل کا فوری اور دیرپا حل نکالے، وزیراعظم نے کشمیر ایکشن کمیٹی کے ارکان اور قیادت سے اپیل کی ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے تعاون کریں،وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر مذاکرات کے عمل کی نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اپنی سفارشات اور مجوزہ حل بلا تاخیر وزیراعظم آفس کو بھجوائے گی۔