Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایشیا کپ میں شکست،پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دییے

    ایشیا کپ میں شکست،پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دییے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کردیے ہیں،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا،پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے،اس فیصلے کے تحت بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔

  • سیلاب ،مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو کے بعد ریلیف آپریشن تیز

    سیلاب ،مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو کے بعد ریلیف آپریشن تیز

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیر والا، علی پور سمیت دیگر شہروں کی خیمہ بستیوں میں متاثرین میں تین وقت کا کھانا ،بچوں میں تحائف،خواتین کے لئے کپڑے و دیگر اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں،جمعرات کو علی پور میں مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے خشک راشن کی بڑی کھیپ تقسیم کی جائے گی

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ نے ریلیف آپریشن مزید وسیع کر دیا،متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن و امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، مرکزی مسلم لیگ کی لودھراں میں دو ماڈل خیمہ بستیاں قائم ہیں جہاں ہزاروں سیلاب متاثرین مقیم ہیں، خیمہ بستیوں کا مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور، صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی، حافظ عبدالغفار بہاولپوری اور ڈاکٹر محمد صفی اللہ کمبوہ نے خیمہ بستی کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود متاثرین سے ملاقات کی۔ مرکزی مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جہاں ابتدائی ریسکیو آپریشن کیے، وہیں اب بحالی، راشن کی فراہمی، مفت طبی امداد، اور بچوں کی تعلیم جیسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی جلال پور پیر والا میں قائم خیمہ بستیوں میں متاثرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ٹنڈو الہ یار کی جانب سے بچوں کو تحفے دیے گئے، جب کہ مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کی طرف سے مددگار اسکول کا آغاز بھی کیا گیا۔مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خیمہ بستی میں مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شمس آباد (جھانگڑہ انٹرچینج کے قریب) فری میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔علی پور جتوئی میں سینکڑوں افراد کا چیک اپ کیا گیا،اور ادویات فراہم کی گئیں،🔹 ضلع بہاول نگر میں الکریم خیمہ بستی کے تحت 400 خاندانوں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی گئیں۔عبدالحکیم، کوٹ اسلام میں بیوہ خواتین کو خشک راشن، کپڑے، برتن، بستر اور جوتے دیے گئے۔مرکزی مسلم لیگ تلہ گنگ کی ٹیم نے علی پور، مظفر گڑھ میں تین مقامات پر کھانا تقسیم کیا،حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں کے دیہات میں راشن، کپڑے اور پانی تقسیم کیا گیا۔

  • ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے، فاطمہ ثنا

    ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے، فاطمہ ثنا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے، ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش سے کھیلے گی، کولمبو میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ سے بہت خوش ہوں. جس شعبہ میں محنت کی ضرورت تھی بہت محنت کی ہے، نتیجہ بھی نظر آرہا ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے،کوشش ہو گی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں

  • بھاگی نہیں،میں نے شادی کر لی،نویں کلاس کی طالبہ کا عدالت میں اعتراف

    بھاگی نہیں،میں نے شادی کر لی،نویں کلاس کی طالبہ کا عدالت میں اعتراف

    لاہور سے بازیاب ہونے والی 9ویں کلاس کی طالبہ نے عدالت کو بتایا کہ میں نے شادی کر لی اور اپنے شوہر کے ساتھ تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ میں 9ویں کلاس کی طالبہ کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی،کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو لاہور سے بازیاب کرکے عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے بازیاب ہونے والی لڑکی سے استفسار کیا کہ آپ کہاں تھی اتنے روز کہاں غائب تھی؟لڑکی نے جواب دیا کہ میں نے شادی کی ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ تھی،عدالت نے لڑکی سے استفسار کیا آپ کون سی کلاس کی طالبعلم ہو اور آپ کی عمر کیا ہے؟لڑکی نے جواب دیا کہ میں 9ویں کلاس کی طالبعلم ہوں اور ساڑھے 17سال میری عمر ہے، اس پر لڑکی کے والد نے نادرا کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ جھوٹ بول رہی ہے اس کی عمر 15سال ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اورلڑکی کو ایک ہفتے کیلئے دارالامان بھجوا تے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • مریم نواز آنے والے وقت میں وزیراعظم بنے گی،رانا ثناء اللہ

    مریم نواز آنے والے وقت میں وزیراعظم بنے گی،رانا ثناء اللہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست سے مضبوط کیا، تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کے منصوبوں تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑے گی۔

    فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ میڈیا کوریج بہت ہے، پنجاب حکومت کی عوامی خدمت پر کوریج میڈیا کی مجبوری ہے،الیکٹرک بس منصوبے پر پورا فیصل آباد مریم نواز کا شکر گزار ہے، الیکٹرک بس سے فیصل آباد کے بزرگوں اور خواتین کو زیادہ فائدہ پہنچے گا،ڈیڑھ سال میں مریم نواز نے خدمت کی سیاست کو عروج دیا، انہوں نے پنجاب میں صحت کے مختلف منصوبے شروع کیے، پنجاب میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر ادویات مل رہی ہیں، آج میزبان پنجاب حکومت اور مہمان عوام ہے۔

    رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوگوں کا استحصال کیا گیا، مسلم لیگ ن نے سیاست کے لیے قربانیاں دیں، جیلیں کاٹیں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی ہے، پوری پارٹی قید تھی اور مریم نواز نے اس وقت پارٹی سنبھالی، کراچی سے کوئٹہ تک ن لیگ کو مریم نواز نے سنبھالا، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی یافتہ پنجاب بنے گا، پنجاب حکومت کی مصروفیت عوامی خدمت پر اور ناقدین کا وقت تنقید میں گزرتا ہے، مریم نواز آنے والے وقت میں وزیراعظم بنے گی
    مسلم لیگ نون نے سیاست کے لیے قربانیاں دی ہیں،اور جیلیں کاٹیں ہیں ،

  • انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے ایف بی آر کا انکار

    انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے ایف بی آر کا انکار

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سال 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر 2025 تک ہر صورت میں ریٹرن فائل کرنا ہوں گے، ورنہ انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ ٹیکس دہندگان کے پاس ریٹرن جمع کرانے کے لیے پہلے ہی کافی وقت موجود رہا ہے، اس لیے مزید مہلت دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔بعض حلقے ریٹرن فائلنگ کی تاریخ کو حالیہ سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو درست نہیں کیونکہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ان آفات سے متاثر نہیں ہوئے۔ ایف بی آر نے اس تاثر کو بھی رد کر دیا کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا آن لائن نظام (آئی آر آئی ایس) سست روی کا شکار ہے۔ ادارے کے مطابق یہ پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور ریٹرن فائل کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔

    ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرایا تو انہیں جرمانے اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر کیلیے آسان اقساط پر قرضوں کا اعلان

    الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر کیلیے آسان اقساط پر قرضوں کا اعلان

    اسٹیٹ بینک نے الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کے لیے اسکیم متعارف کرادی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکیم کی گاڑیاں 2 مرحلوں میں فراہم کی جائیں گی، اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس، 3170 رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے،ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جب کہ الیکٹرانک رکشےاور لوڈرزکے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے قرض دیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس، ایک ہزار ای رکشے اورلوڈرز فراہم کیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس، 2171 ہزار رکشے اورلوڈرز دیے جائیں گے۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ ای بائیکس قرض 2 سال اور ای رکشہ قرض 3 سال کے لیے ہوگا، قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی جب کہ صارف کو قرض صفر فیصد مارک پر ملے گا،25 فیصد ای بائیکس خواتین کو فراہم کی جائیں گی، 10فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد، کوریئرز کو فراہم ہوں گی جب کہ فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

  • جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈگری منسوخی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈگری منسوخی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈگری منسوخی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

    جسٹس طارق جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کیا،درخواست میں آئین کے آرٹیکل 199-1-اے ٹو کے تحت دائر درخواست ریگولر بینچ میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ تمام اعتراضات کا جواب سماعت کے دوران دیا جائے گا۔ جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اور ان فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے دائرہ اختیار سے تجاوز اور غیرقانونی ہیں، درخواست میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ ایجنڈا اور ان فیئرمینز کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کرتے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے۔

  • ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

    ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

    ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا۔

    حکومت نے چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ دے رکھا ہے،ٹی سی پی کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 6 اکتوبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں،دستاویز کے مطابق بولیاں 6 اکتوبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے25ہزارٹن سے کم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔

    دوسری جانب پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن چینی درآمد کرنےکی مخالفت کرچکی ہے اور ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے لہٰذا درآمد کی ضرورت نہیں،خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے اس سال جولائی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے تحت ٹی سی پی نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر 23 ستمبر کو کھولا تھا اور سابقہ ٹینڈر کے تحت 4بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ،جعلی موبائل اکاؤنٹ،سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ،جعلی موبائل اکاؤنٹ،سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے غیر رجسٹرڈ سمز بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں غیررجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیاباجوہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے غیر رجسٹرڈ سمز بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا،عدالت نے جعلی موبائل اکاؤنٹ سے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،عدالت نے ڈی جی سائبرکرائم اور پی ٹی اے افسر 6اکتوبر کو طلب کرلیا،جسٹس علی ضیاباجوہ نے ملک بھر میں غیررجسٹرڈ سمز کی تفصیلات طلب کرلیں،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہاکہ بغیر تصدیق شدہ سمز کی فروخت نے تباہی پھیلا دی،جعلی اکاؤنٹس بنا کر کروڑوں روپے تاوان وصول کیا جارہا ہے۔