Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت نے کھیل کو ایک بار پھر مذاق بنایا،فیصل نیاز ترمذی

    بھارت نے کھیل کو ایک بار پھر مذاق بنایا،فیصل نیاز ترمذی

    متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا۔

    بھارت کا کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت 6 طیارے کھو بیٹھا تھا، قائداعظم نے ہندوتوا ذہنیت کو بہت پہلے پہچان لیا تھا، نازی ازم اور فاشزم کی بنیاد پر اسلام سے نفرت آج بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا،بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

    مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا،محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے، تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو،سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی،ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں بولا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گراؤنڈ میں کیا، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا،پریس کانفرنس میں موجود ابھیشیک شرما نے کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے،پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا۔

  • بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن

    بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن

    بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

    باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسر سمیر خان نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل سمیر خان نے پاکستان کے نام کر لیا،سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل جیت لیا ،52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلہ میں سمیر خان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے، میچ کے آغاز میں سمیر خان نے طیارہ گرا کر 6-0 کا اشارہ دیا تو بھارتی باکسر نے اُس کو دھکا دیا، جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیتے ہوئے اُس کو شکست دی،سمیر خان کے "جیٹ سیلیبریشن” انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا ،ریفریز کے متفقہ فیصلہ نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا

    سمیر خان نے ٹائٹل جیتنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور دعاؤں میں یاد رکھا،میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں,

    باکسر سمیر خان کی یہ جیت انفرادی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے

  • پاک بحریہ کی بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز

    پاک بحریہ کی بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز

    پاک بحریہ نے بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا

    اس موقع پر کمانڈر کوسٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،مہمانِ خصوصی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا،یہ مہم محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے تعاون سے شروع کی گئی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ساحلی آبادیوں کی حفاظت میں مینگرووز کا کلیدی کردار ہے،یہ مہم ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور آئی یو سی این کا پاک بحریہ کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے،مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے ماحولیاتی تحفظ پروگرام کا اہم حصہ ہے، اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں،ان شجرکاری مہمات کے ذریعے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،سمندری حیاتیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی پاک بحریہ کے ماحولیاتی اقدامات کا بنیادی حصہ ہیں،مینگروو شجرکاری مہم اسی سلسلے میں پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی مظہر ہے

  • مودی حکومت کا ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل عام کا مذموم منصوبہ بے نقاب

    مودی حکومت کا ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل عام کا مذموم منصوبہ بے نقاب

    شدت پسند مودی حکومت کا ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل عام کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا

    بھارت میں مسلم ہندو فسادات، مودی سرکار کی سفاکیت کا ایک اور سیاہ باب سامنے آ گیا،ہندوتوا نظریہ پر کاربند مودی کے بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے،4 ستمبر کو کانپور سے پھیلنے والے مذہبی فسادات نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، بھارتی مسلمانوں نے مودی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ؛ "اگر کوئی گستاخی کرے گا تو ہندوستان میں دوسری کربلا دیکھنے کو ملے گی”اگر نیپال میں لوگ 15دنوں میں حکومت بدل سکتے ہیں تو ہم (25 کروڑ مسلمان) یہاں صرف 5-6 دنوں میں بدل دیں گے، اگر کوئی گستاخی ہو گی تو سب سڑکوں پر نکل آئیں گے، ہزاروں مساجد ہیں، تم کتنی توڑو گے؟ ہم جتنی چاہیں گے بنا لیں گے

    غاصب مودی نے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی اور ریاستی جبرکو عام کر دیا،انتہاپسند مودی حکومت بھارت میں فاشزم اور ظلم کی نئی علامت بن چکی ہے،بھارت میں مسلمانوں سیمت تمام اقلیتیں فاشسٹ مودی کے ہندوتوا نظریہ سے تنگ آ چکی ہیں

  • آئی ایم ایف وفد کا وزارتِ خزانہ میں اجلاس، مذاکرات پانچویں روز میں داخل

    آئی ایم ایف وفد کا وزارتِ خزانہ میں اجلاس، مذاکرات پانچویں روز میں داخل

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا اعلیٰ سطحی وفد آج وزارتِ خزانہ پہنچ گیا، جہاں پاکستان کے ساتھ دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ یہ مذاکرات اپنے پانچویں روز میں داخل ہوچکے ہیں۔

    ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران وزیر خزانہ وفد کو پاکستان کے میکرو اکنامک اہداف، مجموعی معاشی کارکردگی اور مالیاتی حکمتِ عملی سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں ٹیکس محاصل اور مالیاتی شعبے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری کے بارے میں آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کرے گا۔ اسی سلسلے میں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان ملاقات بھی شیڈول ہے۔ ان ملاقاتوں میں صوبائی حکومتوں کی معاشی کارکردگی، بجٹ سرپلس، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اور دیگر مالیاتی امور پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

    مزید برآں، صوبائی نمائندے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات میں متعلقہ مالیاتی و اقتصادی ڈیٹا بھی شیئر کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام ٹیکس ریونیو کی موجودہ صورتِ حال اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس ریونیو میں ممکنہ کمی اور اس کے حل کے لیے تیار کردہ تجاویز پر بھی گفتگو ہوگی تاکہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی پالیسی اقدامات پر اعتماد میں لیا جاسکے۔

  • زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب

    زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب

    کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک کو بھتہ مافیا کی سنگین دھمکیاں موصول ہوئیں۔ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دی اور رقم نہ دینے کی صورت میں دوبارہ مسلح کارروائی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں چند روز قبل ملیر 15 پل کے قریب زیر تعمیر جیلانی شاپنگ سینٹر پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اچانک ہونے والی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ راہگیر اور قریبی دکاندار اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کے کچھ دیر بعد شاپنگ سینٹر کے مالکان کو ایک انٹرنیشنل نمبر سے کال موصول ہوئی۔ ملزمان نے فون پر 5 کروڑ روپے بھتہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر مقررہ وقت پر رقم فراہم نہ کی گئی تو پلازہ کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھتہ خوری اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔

  • ایشیا کپ،پاکستانی ٹیم کی فیس بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے نام

    ایشیا کپ،پاکستانی ٹیم کی فیس بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے نام

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی

    گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی،لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا،ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل میچ کے بعد ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

    اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی تمام فیس 7 مئی کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

  • سپریم کورٹ، جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل

    سپریم کورٹ، جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل

    سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔

    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کا حکم نامہ معطل کردیا،عدالت نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی

    واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا،ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکا تھا جس کے خلاف جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی

    علاوہ ازیں جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے۔

  • سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا جلال پور،علی پور،لودھراں،بہاولنگر،بہاولپور میں امدادی پیکج تقسیم

    سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا جلال پور،علی پور،لودھراں،بہاولنگر،بہاولپور میں امدادی پیکج تقسیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلال پور،علی پور،لودھراں ،بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں خشک راشن کی تقسیم کی گئی،خیمہ بستیوں میں خواتین اور بچوں کو تحائف دیئے گئے، پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پرسیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیر والا کی خیمہ بستیوں میں مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد اور فیصل آباد کی جانب سے خشک راشن تقسیم کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے جلال پور میں قائم خیمہ بستیوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے،راشن متاثرین کی قطاریں بنوانے کے بجائے خیمے تک پہنچایا گیا،خشک راشن میں آٹا ،چاول،گھی،دالیں، چینی و دیگر اشیا شامل ہیں،شعبہ خدمت خلق، مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے وفد نے جلال پور پیر والہ میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے خصوصی گفٹ پیک پہنچائے۔ مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے جلالپور میں قائم دوسری خیمہ بستی میں بھی سیلاب متاثرین کو سولر پنکھے فراہم کردیئے گئے،مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے علی پور میں سیلاب متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم کی گئی،علی پور میں مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری،صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی،سیکرٹری جنرل مظفر گڑھ سید زاہد ہمدانی نے متاثرین میں خشک راشن و امدادی سامان تقسیم کیا،امدادی پیکج میں‌ ایک ماہ کا خشک راشن، مچھر دانیاں، بستر، واٹر کولر اور ملبوسات شامل ہیں،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی جانب سے بہاولپور کے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکج، خشک راشن، گھریلو سامان تقسیم کیا گیا،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل انجینئر مبین صدیقی و دیگر بھی موجود تھے،مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے کبیر والا کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی،مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کی جانب سے لودھراں کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں‌خشک راشن تقسیم کیا گیا،بچوں کو تحائف بھی دیئے گئے،شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کی طرف سے نارووال کے 70 سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے خشک راشن کی روانگی ہوئی اور حافظ آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پکے پکائے کھانے اور بستروں کی تقسیم کی گئی،مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کی جانب سے رحیم یار خان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں چارپائیاں، بستر، واٹر کولر، خیمے، مچھر دانیاں اور راشن تقسیم کیا گیا، مرکزی مسلم لیگ بورے والا کے زیرِ اہتمام ساہوکا میں ریلیف کیمپ کا علی عمران شاہین نے دورہ کیا،متاثرین اور رضاکاروں سے ملاقات کی.مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے زیر اہتمام عاکوکا ہٹھاڑ، چک سرکاری، بستی جانن والی، ساہوکا اور کوٹ لنگاہ میں 400 سے زائد خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا.

  • چین کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان،دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

    چین کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان،دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

    چین کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان،سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

    دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس پہنچا دیے گئے،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے امدادی سامان وصول کیا اور چینی جہاز عملے کو خوش آمدید کہا،تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے،

    وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں،چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا