Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ،پنجاب حکومت کی قیدی نمبر 804 والی عمرانی سوچ ہے، ہمایوں‌خان

    ،پنجاب حکومت کی قیدی نمبر 804 والی عمرانی سوچ ہے، ہمایوں‌خان

    اسلام آباد۔۔پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان سینٹر پلوشہ خان اور صوبائی صدر کے پی محمد علی شاہ باچا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات پر پیپلزپارٹی بات کرنے کے لئے پریس کانفرنس کر رہی ہے ۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ٹیم کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔چین کے دورے میں چھ ایم او یوز ہوئے اس کے ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔چین نے پاکستان کو بہت اہمیت دی،چین کے سفیرنے دس دن صدر کے ساتھ رہ کر عزت دی، صدر مملکت کا کامیاب دورہ چین عوام کی بہتری کے لیے ثابت ہوگا ،سیلاب زدگان بہت زیادہ پریشان ہیں ہماری کوشش ہے ان کی پریشانی کو کم کیا جائے ،پیپلز پارٹی نے سیلاب زدگان سے متعلق مطالبات کیے ہیں ان کو حکومت پورے کرے ،سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کیا جائے،پنجاب حکومت کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،،پنجاب حکومت کی قیدی نمبر 804 والی عمرانی سوچ ہے،

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تین نوجوان گرفتار

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تین نوجوان گرفتار

    فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف انتہائی نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان میں احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی شامل ہیں،

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور جنرل بس اسٹینڈ پر موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوری چھاپہ مار کر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا توہین آمیز سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، صوبے میں دہشتگردی میں ملوث داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی بھیجی گئی، کرپٹو کرنسی ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ بھیجی گئی، جس کے بعد رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک بھیجی گئی،دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کرک، کوئٹہ، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے، 11 مئی کو بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے 22 سال کے دہشتگرد نے روکے جانے پر پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ کیا تھا، حملہ آور کا ہدف ایک اہم سیاسی مذہبی شخصیت تھی،رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور گزشتہ سال 24 اپریل کو نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، نیٹ ورک کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما  نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج

    پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج

    تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی

    انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں نعیم پنجوتھا کے خلاف 5 اکتوبر 2024ء کے احتجاج کے حوالے سے درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے نعیم پنجوتھا کی ضمانت کیس کی عدم پیروی پر خارج کردی گئی، اُن پر 2 مقدمات تھانہ صدر حسن ابدال میں درج ہیں،مقدمات میں نعیم پنجوتھا پر جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے، وہ مارچ 2025 سے عبوری ضمانت پر تھے

  • شہباز شریف جنیو ا پہنچ گئے،  نواز شریف سے ملاقات

    شہباز شریف جنیو ا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ہے

    وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا پہنچے تھے۔ انہوں نے جنیوا میں نواز شریف کی عیادت کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکا کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔

    واضح رہے کہ 7 روز سے جنیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا،فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں،فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔

  • بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،17خوارج  جہنم واصل

    بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،17خوارج جہنم واصل

    بلوچستان کے علاقے دریشک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا،کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کا دریشک میں آپریشن پچھلے دو روز تک جاری رہا، جس میں اب تک 17 خوارجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    بعدازاں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے واپسی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کا خیرمقدم کیا گیا، مقامی افراد نے آپریشن کے بعد واپس آنے والے اہلکاروں کے ساتھ جشن بھی منایا۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علماء اور طلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علماء اور طلباء کے ساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علماء اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلی اور طلباء نے بھرپور استقبال کیا ، مدیر اعلٰی جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا ،طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا،طلباء و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈہ کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے،پاک فوج ہماری آن، فخر اور شان ہے، پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،  عمران خان کی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج

    جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج

    انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی جانب سے ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کی لیگل ٹیم کیجانب سے درخواست دائر کرتے ہوئے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی تھی ۔ائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے۔دوران سماعت عدالت نے 8 گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت کی جانب سے سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، گواہوں میں ڈی ایس پی اکبر عباس،انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • پنجگور میں المناک حادثہ، بس اور گاڑی میں خوفناک ٹکر، آٹھ افراد جاں بحق

    پنجگور میں المناک حادثہ، بس اور گاڑی میں خوفناک ٹکر، آٹھ افراد جاں بحق

    پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک بس اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں آٹھ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ پنجگور کے علاقے گومازین میں پیش آیا جہاں بس اور گاڑی آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمی کو فوری طبی سہولت فراہم کی جا سکے،

  • دوران پرواز مسافر کی موت،طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

    دوران پرواز مسافر کی موت،طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

    دبئی فیصل آباد کی پرواز میں ایک مسافر کے انتقال کرنے پر جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق 2 مسافروں کی طبیعت خراب ہونے پر ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی اور دوسری کو روک لیا گیا،حکام نے بتایا کہ دبئی فیصل آباد کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا،حکام کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم مسافر ذوالفقار کا انتقال ہو چکا تھا۔

    دوسری جانب کراچی سے دبئی کی پرواز میں سوار 3 سالہ بچی کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی اور شدید بخار میں مبتلا بچی بے ہوش ہوگئی جس پر عملے نے میڈیکل ایمرجنسی ٹیم کو آگاہ کیا،حکام نے بتایا کہ شدید بخار سے حالت انتہائی خراب ہونے پر بچی زہرا کو نجی سپتال منتقل کردیا گیا۔