Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی ٹرائل روکنے کی استدعا

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی ٹرائل روکنے کی استدعا

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔

    9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک ٹرائل روکا جائے،بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت سے کیس میں مہلت دینے کی درخواست کردی۔

    دوسری جانب سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا اس سے قبل بھی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے فریقین سے آج ہی دلائل طلب کرلیے۔

  • سیلاب،تباہی اور خدمت کی سیاست

    سیلاب،تباہی اور خدمت کی سیاست

    قدرتی آفات رب کی طرف سے انسانوں‌پر آزمائش ہوتی ہیں لیکن کبھی یہ حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ بھی ،خیبر پختونخوا میں سیلاب قدرتی لیکن پنجاب کے اضلاع میں سیلاب بھارت کا آبی حملہ تھا،دریا کنارے آبادیاں ڈوب گئیں، لاہور کے نواحی علاقے بھی محفوظ نہ رہے تو وہیں جنوبی پنجاب میں تباہی کا منظرشدید تھا،لاکھوں افراد بے گھر،مکان ڈوب گئے،املاک بہہ گئیں،شہریوں نے جانیں بچائیں مگر اور کچھ نہ بچا سکے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان تابش قیوم اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طہٰ منیب کی قیادت میں الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کا ایک وفد لاہور سے جلال پور پیر والا کے لیے روانہ ہوا ،تو راقم بھی اسکا حصہ تھا،صحافی، جو لفظوں کو ترتیب دے کر کہانیاں سناتے ہیں، وہاں جا کر خود ایک کہانی بن گئے،خیمہ بستیوں میں بوڑھے والدین کی جھریوں میں چھپی کہانیاں، ماؤں کی آنکھوں میں بے بسی، اور مرکزی مسلم لیگ کے پلے گراؤنڈ میں کھیلتے بچے،ایسا منظر کہ کئی صحافی کچھ دیر تک ساکت کھڑے رہے،میڈیا وفد نے مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستیاں دیکھیں، مددگار اسکولوں کا دورہ کیا، فیلڈ ہسپتالوں کا معائنہ کیا، کشتی پر سفر کر کے ان علاقوں کو دیکھا جو ابھی تک ڈوبے ہوئے، چھتوں پر سولر تو نظر آ رہے مگر چھتیں غائب،

    جلال پور پیر والاجہاں کبھی ہریالی کی چادر تنی رہتی تھی، زندگی اپنی پوری توانائی سے رواں دواں تھی، آج وہاں تاحد نگاہ پانی،بستیوں کی بستیاں زیر آب آ گئیں،بھارتی آبی دہشت گردی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے جلال پور پیر والا کی بستیوں کو آہوں، سسکیوں بدل دیا ،وہ پانی جو کھیتوں کو سیراب کرتا تھا، آج گھروں، اسکولوں،سڑکوں اور گلیوں کو بہا لے گیا ہے۔جلال پور پیر والا کے گلی کوچے اب مٹی اور پانی کی آمیزش میں گم ہو چکے ، کچے مکانوں کی دیواریں زمین بوس ہو چکیں، صحنوں کے چراغ بجھ چکے، اور دریچوں سے اب خوشبو نہیں، نمی کی بو آتی ہے،کسی بزرگ کے کمرے میں رکھی وہ پرانی لکڑی کی پیٹی جو کبھی جہیز کی نشانی تھی، اب پانی میں تیرتی دکھائی دیتی ہے،کئی گھروں کی چھتیں غائب ہیں، ایک ایک منزل اب بھی ڈوبی ہوئی، تاحد نگاہ پانی….یہ کراچی کا سمندر نہیں بلکہ جلال پور پیر والا کا منظر ہے جہاں کئی روز گزرنے کے باوجود پانی موجود اور متاثرین گھروں کو جانے کو بے تاب ہیں،جلال پور و گردونواح میں سیلاب نے نسلوں کی محنت، جوانی کی کمائی، بچوں کے کھلونے، کتابیں، عورتوں کی چادریں، اور بوڑھوں کے عصا تک بہا دی،وہ علاقے جو سالہا سال سے سایہ دار درختوں سے مزین تھے، آج کسی سمندر کا منظر پیش کر رہے ہیں،جانور، جنہیں اہلِ دیہات خاندان کا فرد سمجھتے تھے، پانی میں ڈوب چکے،گھروں کا سامان پانی میں تنکے کی طرح بہہ گیا،مکین دیکھتے رہے لیکن بے بسی کا منظر،اپنی جان اور تن پر پہنے کپڑوں کے علاوہ کچھ بچا نہ سکے

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson
    جلال پور پیر والا کے عوام نہ صرف پانی میں ڈوبے بلکہ حکومتی بے حسی کی گہرائی میں بھی غوطہ زن ہوئے،ایک ایک ووٹ کی بھیک مانگنے والے سیلابی پانی میں ڈوبتے عوام کو بچانے نہ آئے، کوئی وزیر، کوئی مشیر، کوئی افسر نہ آیا جہاں اب بھی تاحد نگاہ پانی ہے،حکومت کی طرف سے نہ امداد،نہ خوراک،نہ صاف پانی، نہ ادویات اور نہ ہی گھروں کی بحالی کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے آیا۔تاہم، اس مشکل وقت میں ماضی کی طرح اس بار بھی اگر کوئی مدد کو آیا تو وہ رفاہی تنطٰمیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ جیسی سیاسی جماعتیں جن کا منشور خدمت کی سیاست ہے، اپنی مدد آپ کے تحت میدان میں آئیں اور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت نظر آئیں،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے جلال پور میں چار خیمہ بستیاں،ہزاروں افراد مقیم،تین وقت کا کھانا،مفت علاج معالجہ،خیمہ بستیوں میں سولر پینل،پنکھے،چارپائیاں غرضیکہ ہر سہولت متاثرین کو میسر ہے جو وہ چاہتے تھے،

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson
    جلال پور پیر والا میں سیلاب تو چلا جائے گا، پانی خشک ہو جائے گا، مگر ان آنکھوں کے آنسو؟ ان بچوں کی سسکیاں؟ ان ماں باپ کی ٹوٹی امیدیں؟وقت شاید زخموں کو بھر دے، مگر وہ نشان، جو اس سیلاب نے روح پر چھوڑے ہیں، شاید کبھی نہ مٹیں،پاکستان کی سیاسی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ جو سیلاب متاثرین کے لئے وسیع پیمانے پر ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہے نے متاثرین کی گھروں کو واپسی تک خدمت کا عزم کر رکھا ہے،مرکزی مسلم لیگ کی یہ کاوش کہ میڈیا خود آنکھوں سے دیکھے، کانوں سے سنے، اور دل سے محسوس کرے،ایک غیر روایتی، مگر انتہائی مؤثر عمل تھا،وفد میں شامل صحافیوں نے اپنے تاثرات میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایسی بے بسی، ایسا درد، اور ایسی خاموش چیخیں پہلے کبھی نہیں سنیں ،ضرورت اس امر کی ہے ایوان اقتدار ہوش میں آئے،بھارتی آبی جارحیت کے خلاف منظم،متحدہ لائحہ عمل بنایا جائے اور آئندہ بھارتی واٹر بم کے نتیجے میں ہونے والی کسی ایسی تباہی کو روکنے کے لئے سدباب کیا جائے،مرکزی مسلم لیگ تو کام کرتی رہے گی لیکن کاش…..پارلیمنٹ میں بیٹھی سیاسی جماعتیں بھی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں.

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

    Delegation of Electronic and Digital Media Visits Jalalpur Pirwala Accompanied by PMML Spokesperson

  • شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر ، تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دے دیا

    شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر ، تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دے دیا

    پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیا

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر،چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں،جو لوگ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں،پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں، جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے، بے گھر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگنا کب سے جرم بن گیا؟چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد مانگی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کی تعریف کی لیکن وفاقی حکومت سے کہا کہ قدرتی آفت میں اپنا کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کے بلوں میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا،ہم شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں مطالبات تسلیم کئے،
    وزیراعظم شہباز شریف کو فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنا چاہیے، جیسا کہ انہوں نے 2022 میں کیا تھا،سیلاب متاثرین کو 2022 میں اور اس سال وزیراعظم کے رمضان پیکج کے لئے بی آئی ایس پی کے ذریعے فوری ریلیف ملا،وفاقی حکومت فوری ریلیف کے لئے کامیاب سماجی تحفظ کے اس نظام کو کیوں استعمال نہیں کر رہی؟

  • بھارتی شکایت،آئی سی سی کا حارث رؤف پر جرمانہ

    بھارتی شکایت،آئی سی سی کا حارث رؤف پر جرمانہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کردیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو قصور وار قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا،ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں اور انہیں وارننگ دی ہے۔

    قبل ازیں ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے دوران اشاروں پر تنازع کے بعد پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا،بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کیے گئے ’گن شوٹ‘ اشارے پر شکایت درج کرائی تھی، جبکہ حارث رؤف سے ان کے مبینہ ’6-0‘ کے اشارے پر وضاحت طلب کی گئی،ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے سماعت میں بتایا کہ وہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اشارہ وہاں کی ثقافت اور جشن منانے کا حصہ ہے۔ یہ عمل نہ تو سیاسی تھا اور نہ ہی بھارت کے خلاف کیا گیا، بلکہ یہ پشتون روایتی انداز میں خوشی منانے کا طریقہ ہے۔

    دوسری جانب، حارث رؤف سے جب بار بار ’6-0‘ اشارے کی وضاحت پوچھی گئی تو انہوں نے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف شائقین کو انگیج کرنے کے لیے تھا اور اس کا کوئی منفی مقصد نہیں تھا۔ اس پر میچ ریفری واضح جواب دینے میں مشکل کا شکار نظر آئے

  • جنرل اسمبلی: نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ

    جنرل اسمبلی: نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ

    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کئی ممالک کے وفود احتجاجاً ہال سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔ اس اقدام نے عالمی سطح پر اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بے چینی کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا۔

    جمعہ کے روز جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا تو سب سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کے لیے مدعو کیا گیا۔ تاہم جیسے ہی نیتن یاہو اسٹیج پر پہنچے، متعدد عرب اور مسلم ممالک کے مندوبین احتجاجاً اپنی نشستوں سے اٹھے اور ہال سے باہر نکل گئے۔ اس موقع پر ہال کے ایک حصے میں خالی نشستوں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ گئی۔

    ذرائع کے مطابق، یہ اقدام پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ تھا۔ غیر ملکی میڈیا نے ایک روز قبل ہی رپورٹ کیا تھا کہ مسلم اور عرب ممالک نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ نیتن یاہو کی تقریر کے دوران وہ جنرل اسمبلی اجلاس میں موجود نہیں رہیں گے۔ ان ممالک کے نمائندوں کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم ایسے وقت میں عالمی فورم سے خطاب کر رہے ہیں جب غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

    بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کو "غیر اخلاقی اور حقائق کے منافی” قرار دیا اور مؤقف اپنایا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہا ہے بلکہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی بارہا خلاف ورزی کر چکا ہے۔

  • پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو ،بھارتی کپتان کوجرمانہ

    پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو ،بھارتی کپتان کوجرمانہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصور وار قرار دے کر جرمانہ عائد کر دیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متازع گفتگو پر بھارتی کپتان سوریا کمار یا کو قصوروار قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستانی شکایت پر کل آئی سی سی ریفری کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم آج آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سنایا اور سوریا کمار پر سیاسی بیان دینے کا الزام ثابت ہوا ہے،آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے،سوریا کمار یادیو کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد آئی سی سی جاری کرےگا۔

    واضح رہے کہ 14 ستمبر کو بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی،جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا گیا تھا جس میں متنازع اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا،گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کی تھی۔

  • جنگ جیت چکے،خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

    جنگ جیت چکے،خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پرمبارکباد دی، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی، انتونیو گوتریس کی جرات مندانہ قیادت قابل تعریف ہے، آج کی دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کررہے ہیں، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، انسانی بحران بڑھتے جارہے ہیں، دہشتگردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے، گمراہ کن پروپیگنڈا اورجعلی خبروں نے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے، ہماری خارجہ پالیسی بابائے قوم کے وژن کی رہنمائی میں پرامن بقائے باہمی پرمبنی ہے، ہم مکالمے اورسفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں، گزشتہ سال اسی پلیٹ فارم سے خبردارکیا تھاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت پر فیصلہ کن اقدام کرے گا، یہ الفاظ سچ ثابت ہوئے جب مئی میں پاکستان کو مشرقی محاذ سے جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے ہمارے شہروں پر حملے کیے،پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل51 کے تحت اپنا حق دفاع استعمال کیا، مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا، ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھوکی قیادت میں شاہینوں نے دشمن کو اپنی مہارت سے زیرکیا اور بھارت کے 7 جنگی طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا،پاکستان کےعظیم جانبازوں اور شہدا کے ورثا کوسلام پیش کرتےہیں، ہمارے شہدا کےنام ہمیشہ عزت اور وقار کےساتھ زندہ رہیں گے، شہدا کی ماؤں کا حوصلہ ہمارے راستےمنور کرتا ہے، ہمارے شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بھارت کے 7 جنگی طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، بھارت کو پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، مگر بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو سیاسی طور پر استعما ل کیا گیا، پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان بیرونی جارحیت کا بھرپور دفاع کرے گا، ہم نے بھارت سے جنگ جیتی اور امن کی بات کی۔

    وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہمارے خطے میں قیام امن کی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان نے انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اب ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے،ہم کشمیری عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ایک دن کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے اور بھارت کا قبضہ ختم ہوگا، تقریباً 80 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیلی ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کا سامنا ہےجبکہ غزہ میں بھی فلسطینی عورتیں اور بچے اسرائیلی فوج کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں، غزہ میں فوری اور اسی وقت جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ ،پاکستان دہشتگردوں کے آگے ایک دیوار ہے جس نے دنیا کو دہشتگردی سے بچایا ہوا ہے،پاکستان سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر تنازعات کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن، انصاف اور ترقی کی حمایت جاری رکھے گا،افغان عبوری حکومت دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے، فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مجید بریگیڈ افغانستان کی سرحد کو استعمال کر کے افغان علاقوں سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہی اور پاکستان پر حملے کر رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ نیو یارک یا لندن میں دہشت گردی پاکستان میں دہشت گردی ہے، بھارتی ہندواتوا پالیسی خطے کے لیے خطرناک ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال بھی پاکستان کو بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، دنیا کو ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے جس کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، سال 2022ء میں بھی پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تباہ کن سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 34 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے،ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کیا، پاکستان کا فضا میں کاربن کے اخراج میں حصہ سالانہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، پاکستان ان 10 ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان ماحول دوست توانائی کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بنیادی اصلاحات لائی گئیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم دے دیا۔

    کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت شہر کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمۂ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کریں، کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیرِ نو کی جائے،سڑکوں کے ساتھ نکاسیٔ آب کا نظام بھی بنایا جائے، نکاسیٔ آب کا نظام ہو گا تو بارشوں کا پانی نکل جائے گا اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔

    اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے کیا جا رہا ہے،وزیرِ بلدیات سندھ نے بتایا کہ ٹاؤنز کو اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکوں کا سروے تیزی سے جاری ہے، جیسے ہی سروے مکمل ہو گا، اسکیمیں بنا کر منظوری لی جائے گی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

  • سیلاب متاثرہ اضلاع،مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستیوں میں نماز جمعہ ادا،ایک اور بچی کی پیدائش

    سیلاب متاثرہ اضلاع،مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستیوں میں نماز جمعہ ادا،ایک اور بچی کی پیدائش

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور فلاح کے لیے بھرپور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،سیلاب متاثرہ اضلاع میں خشک راشن، تیار شدہ کھانا، طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کراچی سے ڈاکٹروں کی ٹیم جلال پور پیر والا پہنچ گئی، خیمہ بستی میں ایک اور بچی کی پیدائش ہوئی ہے،سی پی او ملتان نےمرکزی مسلم لیگ کی جلال پور خیمہ بستی کا دورہ کیا، خیمہ بستیوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی گئی.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،شعبہ خدمت خلق فیصل آباد کے تحت جلالپور پیروالا میں قائم خیمہ بستی میں ایک متاثرہ خاندان کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی سے نوازا۔ پولیس حکام بشمول سی پی او ملتان صادق ڈوگر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز نے خیمہ بستی کا دورہ کیا، کچن اور فیلڈ اسپتال کا معائنہ کیا، کھانے کا معیار دیکھا اور ریلیف کاموں کو سراہا،مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے خشک راشن پہنچایا گیا ، شعبہ خدمت خلق عارفوالہ،پاکپتن کے تحت کنڈ شمس، کنڈ نورا، موضع نورا رتھ، اباری احمد یار، محمود کی بھینی، چوھدری والا ٹیوب ویل سمیت مختلف علاقوں میں راشن پیک تقسیم کیے گئے۔الکریم خیمہ بستی بہاولنگر میں شعبہ خدمت خلق کی جانب سے 100 سے زائد خاندانوں میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا۔صدر پاکستان ٹیچرز فورم عطا اللہ غلزئی نے خیمہ بستی کا دورہ کیا،مفتی عبداللہ چشتی نے بھی خیمہ بستی اور مرکزی امدادی کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا۔مرکزی مسلم لیگ شیخوپورہ کے تحت علی پور میں قائم خیمہ بستی میں مقیم افراد کے لیے بیف قورمے کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام متاثرین نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کی ٹیموں نے رات کی تاریکیوں میں دریائے ستلج کے پُرخط خطر راستوں کو عبور کرتے ہوئے دور دراز بستیوں تک پکا ہوا کھانا پہنچایا۔بورے والا، ساہوکا میں فری میڈیکل کیمپ، آئی کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی جاری رہی۔ جلال پور میں مرکزی مسلم لیگ کے ماڈل خیمہ بستی 2 میں قائم میڈیکل کیمپ پر کراچی سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بلائی گئی تاکہ مقامی متاثرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

  • نواز شریف سات روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد فارغ

    نواز شریف سات روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد فارغ

    مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے صحتیاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

    فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف گزشتہ 7 روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں ان کے دل کے حوالے سے ایک اہم پروسیجر کیا گیا۔جیو ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کامیاب علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اس وقت جینیوا کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں، جہاں ان کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔فیملی کے مطابق نواز شریف کی صحت تسلی بخش ہے اور وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔ ان کا علاج وہی ماہر سرجن کر رہے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے ان کے ذاتی معالجین کی ٹیم میں شامل ہیں۔

    نواز شریف کی موجودہ صحت پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے