Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اے این پی کی ثمربلور کامسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

    اے این پی کی ثمربلور کامسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی معروف رہنما ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ثمربلور بلور کا تعلق بلور خاندان سے ہے، جو سیاسی لحاظ سے خیبر پختونخوا میں ایک جانی پہچانی شخصیت ہے۔

    ثمر بلور اے این پی کے شہید رہنما ہارون بشیر بلور کی بیوہ ہیں، جنہوں نے پارٹی اور صوبے کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ثمربلور نے 2018 میں ضمنی انتخابات جیت کر پہلی بار صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور تقریباً چار سال تین مہینے اس عہدے پر فائز رہیں۔ ان کا سیاسی سفر 24 اکتوبر 2018 سے 18 جنوری 2023 تک جاری رہا۔جون 2020 میں انہیں خیبر پختونخوا کی عوانی نیشنل پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے پارٹی کے پیغام کی عوامی سطح پر تشہیر اور روابط میں اہم کردار ادا کیا۔ ثمربلور نے یہ منفرد اعزاز بھی حاصل کیا کہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون رکن تھیں جو عوامی نشست سے منتخب ہوئیں، اور یہ کامیابی 16 سال بعد پشاور میں کسی خاتون کو نصیب ہوئی۔

    ثمر بلور نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گی اور اس ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انہیں مسلم لیگ ن میں شامل ہونا زیادہ مفید محسوس ہوا ہے۔

  • پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیارے تباہ ہونے کی تصدیق

    پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیارے تباہ ہونے کی تصدیق

    پاکستانی فضائیہ نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات ایک بڑے فضائی معرکے میں بھارتی فضائیہ کے چار جدید ترین رافیل جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ معلومات اب انسانی انٹیلیجنس اور اوپن سورس انٹیلیجنس کے ذرائع سے مکمل طور پر تصدیق شدہ ہیں۔ گرائے جانے والے رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز اور متعلقہ اسکواڈرنز کی تفصیلات بھی سامنے آ چکی ہیں

    گرائےگئے رافیل طیاروں کی تفصیلات:
    BS 001 – رافیل EH، نمبر 17 اسکواڈرن، ویسٹرن ایئر کمانڈ (Western Air Command)، "گولڈن ایروز” (Golden Arrows)۔

    BS 022 – رافیل EH، نمبر 101 اسکواڈرن، ایسٹرن ایئر کمانڈ (Eastern Air Command)، "فیلکنز” (Falcons)۔

    BS 027 – رافیل EH، نمبر 101 اسکواڈرن، ایسٹرن ایئر کمانڈ، "فیلکنز”۔

    BS 021 – رافیل EH، نمبر 101 اسکواڈرن، ایسٹرن ایئر کمانڈ، "فیلکنز”۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی پائلٹس نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے جدید طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ دفاعی تجزیہ کار اور ایوی ایشن ایکسپرٹ ایلن وارنز (Alan Warnes) نے بھی ان اطلاعات کی توثیق کی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اس واقعے میں واقعی چار رافیل طیارے کھوئے، جو کہ اس کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔ وارنز کا کہنا ہے کہ یہ نقصان نہ صرف آپریشنل اعتبار سے اہم ہے بلکہ رافیل جیسے قیمتی اور جدید ترین طیاروں کا اس طرح نقصان بھارتی فضائی حکمتِ عملی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑتا ہے۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ جھڑپیں اسی طرح جاری رہیں تو خطے میں کسی بڑی جنگ کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی فضائیہ کی یہ کامیابی اس کی تربیت، صلاحیت اور ٹیکنیکل برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • یواے ای کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز فنانسنگ کا بندوبست کر لیا

    یواے ای کے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز فنانسنگ کا بندوبست کر لیا

    پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک بڑے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنانسنگ کا بندوبست کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ فنانسنگ پانچ سالہ مدت کے قرضے کی شکل میں پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

    وزارتِ خزانہ نے بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای کے اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون سے یہ فنانسنگ ممکن بنائی، جب کہ یو اے ای کے دیگر مالیاتی اداروں نے بھی اس منصوبے میں شراکت داری کی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، جس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کو ممکن بنایا۔ فنانسنگ کی کل رقم میں سے 89 فیصد شیئر اسلامی شریعت کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان شرعی مالیاتی ذرائع کی طرف تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنانسنگ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے شریعت کے مطابق فنانسنگ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، جو کہ نہ صرف مالیاتی استحکام بلکہ اسلامی مالیاتی نظام کی طرف پاکستان کے عزم کا بھی ثبوت ہے۔‘‘

    اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فنانسنگ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور قرضوں کی ادائیگی میں سہولت پیدا کرے گی، خاص طور پر موجودہ مالیاتی دباؤ کے پیش نظر یہ ایک مثبت قدم ہے۔

  • راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ

    راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ

    بدھ کو راجستھان کے چورو ضلع میں فضائیہ کے ایک جنگی طیارے کے گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا اور جائے وقوع پر فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فضائیہ کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی خبر کو اپڈیٹ کر دیا جائے گا.

  • مون سون بارشیں،کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،خالد مسعود سندھو

    مون سون بارشیں،کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع، گھروں کی تباہی، اور دیگر نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات انتہائی افسوسناک ہیں، پوری قوم اس آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بنے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان مشکل حالات میں متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں، میں پارٹی کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رضاکارانہ بنیادوں پر امدادی ٹیمیں تشکیل دیں، پارٹی کارکنان فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا رخ کریں اور مقامی سطح پر امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں،متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کیا جائے ،یہ وقت سیاست کا نہیں، خدمت کا ہے،مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے.مرکزی مسلم لیگ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔

  • بلاول کا شخصیات کی بھارت حوالگی کا بیان قومی سلامتی کے منافی ہے،حافظ طلحہ سعید

    بلاول کا شخصیات کی بھارت حوالگی کا بیان قومی سلامتی کے منافی ہے،حافظ طلحہ سعید

    بھارتی پروپیگنڈے پر ہمارے سیاستدان دشمن کی زبان بولیں،کسی صورت درست نہیں،قوم محاسبہ کریگی،حافظ طلحہ سعید

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہیں، جس میں انہوں نے بھارت کو مبینہ طور پر پاکستانی افراد کی حوالگی کی پیشکش کی،بلاول کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی سلامتی، خودمختاری اور پاکستان کے آئینی و سفارتی مؤقف کے سراسر منافی ہے۔ ایک ریاستی نمائندے کا دشمن ملک کو اپنے شہریوں کی حوالگی کی بات کرنا اس امر کا مظہر ہے کہ وہ یا تو زمینی حقائق سے نابلد ہیں یا دانستہ طور پر دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔

    حافظ طلحہ سعید کا کہناتھاکہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور متعدد بار اجیت دوول، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور نریندر مودی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں کا اعتراف کر چکے ہیں ایسے میں کیا ایک ذمے دار پاکستانی ریاستی عہدیدار کو چاہیے نہیں کہ وہ اجیت دوول، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور خود مودی جیسے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کرے، جن کے ہاتھ پاکستان کے ہزاروں بے گناہ شہریوں کے خون سے رنگے ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو کھلے عام پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں، اور ہمارے نوجوانوں کو گولیاں مارنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔بلاول زرداری نے انٹرویو میں جو باتیں کیں حقیقت میں وہ باتیں نہیں بنتی تھیں، اس پر قوم کی دل آزاری ہوئی ہے، حافظ محمد سعید کا پاکستان کے لئے کردار خدمت کا رہا ہے، انکا کوئی بھی عمل پاکستان کے خلاف نہیں،جن ثبوتوں کی یہ بات کرتے ہیں وہ عدالتوں میں پیش کئےگئے تھےاور انہی ثبوتوں کوعدالتوں نے مسترد کر دیا تھا کیونکہ وہ صرف من گھڑت پروپپگنڈہ تھا، جھوٹ، پروپیگنڈہ بھارت کا وطیرہ ہے، بلاول کو چاہئے تھا کہ اپنے انٹرویو میں بھارتی دہشت گردی کو اجاگر کرتے، دنیا میں جتنے بھی ملک ہیں وہ اپنے شہریوں کا تحفظ کرتے ہیں لیکن ہمارے سیاستدان دشمن کی زبان بولیں،یہ انداز کسی صورت درست نہیں، ہم مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں قوم بلاول کے بیان پر محاسبہ کرے گی،

    حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا محبِ وطن میڈیا بلاول زرداری کے اس بیان پر سنجیدگی سے تنقیدی بحث کرے گا، کیونکہ ان کے خاندان اور پارٹی کی تاریخ مغربی و بھارتی بیانیے کی پیروی اور بعض اوقات پاکستان کے خلاف حساس معلومات فراہم کرنے سے جُڑی ہے، جو قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ رہی ہیں۔ کیا ایسے افراد پر ملک کی خارجہ پالیسی کا بھروسہ کیا جا سکتا ہے،بلاول زرداری کا یہ انٹرویو سنگین سوالات اٹھاتا ہے،

  • خیبر پختونخوا میں ایک سال سے ملتوی سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہو گا

    خیبر پختونخوا میں ایک سال سے ملتوی سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہو گا

    سینٹ میں خیبر پختونخواہ کی 7جنرل ، 2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ/ علماء کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    پولنگ مورخہ 21 جولائی 2025کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے تھے۔ محترمہ ثانیہ نشتر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابا ت کے لئے الیکشن پروگرام جاری کر دیا گیا، پبلک نوٹس 9 جولائی 2025 ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11جولائی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پرالیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس میں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی Revised list لسٹ 15 جولائی 2025 کو جاری کرے گااور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025 تک واپس لئے جاسکیں گے

    پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔قومی اسمبلی میں خیبر پختونخواہ صوبہ سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کر دیا گیا، پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا،۔کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025کو جمع کروائےجا سکیں گے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کی Priority list ختم (Exhaust)ہوچکی ہے لہذا اسے 10 جولائی تک Priority list ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لئے بھی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خط ارسال کر دیے ،تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے سینٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

  • پاکپتن، وزیراعلیٰ  پنجاب نےسی او ہیلتھ اور ایم ایس کو گرفتار کروا دیا

    پاکپتن، وزیراعلیٰ پنجاب نےسی او ہیلتھ اور ایم ایس کو گرفتار کروا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج ضلع پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا بغیر پیشگی اطلاع اچانک دورہ کیا، جس دوران ہسپتال کی بدترین حالت، مریضوں کی شکایات، اور انتظامی کوتاہیوں نے حکومت پنجاب کی آنکھیں کھول دیں۔

    دورے کے دوران مریضوں اور تیمارداروں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت ہے، مریض بازار سے مہنگی دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ ہسپتال کی فارمیسی مبینہ طور پر باہر کی میڈیکل سٹورز سے ملی بھگت میں ملوث ہے۔ مریضوں نے ہسپتال میں صفائی، عملے کی حاضری، اور ایمرجنسی سروسز کی ناقص کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔موقع پر موجود وزیراعلیٰ مریم نواز سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری ایکشن میں آئیں اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ (سی ای او ہیلتھ) کے خلاف مقدمہ درج کروانے اور ان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

    وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پاکپتن کو بھی فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایت دی، اور کہا کہ ایسے افسران کو عوامی خدمت کے کسی بھی منصب پر نہیں رہنے دیا جا سکتا جو اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوں۔

    مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم نافذ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور مربوط طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت پنجاب کو تمام اضلاع میں ہسپتالوں کی ازسرنو نگرانی، ادویات کی سپلائی کی شفافیت، اور عملے کی کارکردگی کی جانچ کا حکم دیا۔

  • وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، پانچ خواتین سمیت 6 جاں بحق

    وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، پانچ خواتین سمیت 6 جاں بحق

    آزاد کشمیر کے سیاحتی علاقے وادی نیلم میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں سیاحوں کی ایک گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔

    ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ دلخراش واقعہ چلہانہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں سیاحوں کی گاڑی اچانک توازن کھو بیٹھنے کے بعد گہری کھائی میں جاگری اور سیدھا دریائے نیلم میں جاپہنچی۔ گاڑی میں مجموعی طور پر سات افراد سوار تھے جن میں پانچ خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل تھے۔ریسکیو اہلکاروں اور مقامی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چھ لاشوں کو دریا سے نکال لیا ہے۔ لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے بتایا گیا ہے، جو سیاحت کی غرض سے وادی نیلم آئے تھے۔ ڈی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے ڈرون اور غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

  • لیاری،رہائشی عمارت گرنے سے 7 اموات،8 زخمی،رپورٹ جاری

    لیاری،رہائشی عمارت گرنے سے 7 اموات،8 زخمی،رپورٹ جاری

    کراچی،لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کی ریسکیو کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی

    اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا،ملبےتلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،عمارت منہدم ہونے کی اطلاع 10بجکر53 منٹ پر موصول ہوئی، 5ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل، 2 اسنارکل اور متعدد ایمبولینس موقع پر موجود ہیں ،متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے کرینز اور لفٹر جائے وقوعہ پر پہنچا دیے گئے ہیں، ریسکیو کے100 سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ، لوگوں کے ہجوم اور جگہ جگہ راستے بلاک ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں، ریسکیو کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے،