Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صدر زرداری کی چنگدو میں لی شو لی، ممبر پولیٹیکل بیورو اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ  سے ملاقات

    صدر زرداری کی چنگدو میں لی شو لی، ممبر پولیٹیکل بیورو اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات

    صدر زرداری کی چنگدو میں لی شو لی، ممبر پولیٹیکل بیورو اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ، سے ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھانے پر بات چیت کی گئی،صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی،مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کو چین میں خوش آمدید کہا اور صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے آگاہ کیا،مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کے فروری کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈےلی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف کی،مسٹر لی شو لی نے کہا کہ آپ اور صدر شی جن پنگ نے پاکستان-چین تعلقات میں قیادت فراہم کی، دونوں ممالک ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے،انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے نہ کہ بارود کی بو اور پاکستان-چین دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی

  • جلال پور پیر والا،تباہ کن سیلاب،خیمہ بستی کو سیلاب نے لپیٹ میں لے لیا

    جلال پور پیر والا،تباہ کن سیلاب،خیمہ بستی کو سیلاب نے لپیٹ میں لے لیا

    جلال پور پیر والا میں تباہ کن سیلاب نے مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے قائم ماڈل خیمہ سٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

    سینکڑوں خیموں پر مشتمل یہ ماڈل خیمہ بستی، جس میں مسجد، اسکول، بچوں کے کھیل کا میدان اور خواتین و مردوں کے لیے علیحدہ باتھ رومز بھی تعمیر کیے گئے تھے۔ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی۔تمام شہریوں کو باحفاظت بروقت نکال لیا گیا ۔ اور خیمہ بستی کو متبادل جگہ منتقلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، ماڈل خیمہ بستی مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم کی نگرانی میں قائم کی گئی تھی، جہاں ہزاروں متاثرین کو عارضی پناہ دی گئی تھی۔ خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر رضاکار متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

  • پنجاب میں سیلاب سے 5 ہزار دیہات متاثر،100 اموات

    پنجاب میں سیلاب سے 5 ہزار دیہات متاثر،100 اموات

    پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات 100 سے تجاوز کر گئیں۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا جس میں تقریباً 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے،اس سال پنجاب کے تین دریا بیک وقت اونچے درجے کے سیلاب سے متاثر ہیں، بدقسمتی سے جلال پور پیروالا اور مضافاتی علاقوں میں صورتحال خراب ہوئی،سیلاب کے دوران پنجاب میں 101 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس وقت 483 ریلیف کیمپس سیلاب متاثرین کے لیے سروسز فراہم کر رہے ہیں، سیلاب کے دوران پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب میں 20 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

  • امریکا نے بھارت، چین،ایران،ترکی کے اداروں پر تجارتی پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے بھارت، چین،ایران،ترکی کے اداروں پر تجارتی پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے مزید درجنوں اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست شامل کیا ہے جس میں سے 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں،اس کے علاوہ امریکا نے بھارت، ایران، ترکیے اوریو اے ای کے ادارے بھی فہرست میں شامل کیے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے چین پر تجارتی پابندی کا یہ اقدام دونوں اقتصادی کمپنیوں کے درمیان جاری تجارتی تناؤ کی نشاندہی کرتا ہے اور تجارتی کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے امریکا کی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔

  • شیخوپورہ،تین ملوں سے 17 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد

    شیخوپورہ،تین ملوں سے 17 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد

    محکمہ انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف ملوں پر چھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ کارروائی شیخوپورہ کے مختلف علاقوں شرق پور اور نارنگ منڈی میں کی گئی جہاں گندم کی بھاری مقدار ذخیرہ کرکے رکھی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گندم کی مجموعی طور پر 17 ہزار 500 بوریاں قبضے میں لی گئیں۔انتظامیہ کے مطابق برآمد شدہ گندم میں سے 10 ہزار بوریاں فلور ملوں کو سرکاری نرخوں پر فروخت کر دی گئی ہیں تاکہ آٹے کی مارکیٹ میں کسی قسم کا بحران پیدا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اس موقع پر کہا کہ باقی گندم بھی جلد از جلد فلور ملوں کو حکومت کی مقرر کردہ قیمت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فراہم کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور گندم کی تقسیم کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے گا۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو آٹے کی قلت یا اضافی قیمتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش، 29 ملزمان گرفتار

    غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش، 29 ملزمان گرفتار

    غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام ، ایرانی شہری سمیت 29 ملزمان گرفتارکر لئے گئے

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کی بڑی کاروائیاں،سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 29 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں 6 کا تعلق بنوں، 4 کا تعلق فیصل آباد سے، 5 کا تعلق مالاکنڈ، سے ہے،گرفتار ملزمان میں 4 کا تعلق ملتان اور خانیوال جبکہ 2 کا تعلق بونیر سے ہے۔گرفتار ملزمان میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں،دیگر ملزمان کا تعلق حافظ آباد، وزیرستان، وزیر آباد اور کراچی سے ہے،ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • مرکزی مسلم لیگ کاجلال پور  ریسکیو آپریشن وسیع،16 خیمہ بستیاں، 75 ہزار سے زائد افراد ریسکیو

    مرکزی مسلم لیگ کاجلال پور ریسکیو آپریشن وسیع،16 خیمہ بستیاں، 75 ہزار سے زائد افراد ریسکیو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلالپور پیر والا کے بعد علی پور میں بھی ریسکیو آپریشن وسیع کر دیا گیا،متاثرہ اضلاع میں 16 خیمہ بستیاں لگ گئیں،کشتیوں کے ذریعے 75 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، 23 لاکھ سے زائد افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا چکی ہے، خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں،متاثرین میں خشک راشن، بستر،مچھردانیوں کی بھی تقسیم کی جا رہی ہے،بہاولپور کی خیمہ بستی میں بھی مسلم اسٹوڈنٹس لیگ نے سکول قائم کر دیا،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پرپنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیروالا میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، متاثرین کے لئے خیمہ بستی بھی قائم کی گئی ہے جس میں تین وقت کا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین اضلاع میں 16 خیمہ بستیوں میں خواتین، بچوں سمیت 23 ہزار 2 سو 55 افراد مقیم ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے 62 کشتیوں کے ذریعے 75 ہزار 8سو67 افراد کو ریسکیو کیاجبکہ گھریلو سامان ،جانوروں کو بھی کشتیوں‌کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا، مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اب تک 23 لاکھ17ہزار421 افراد میں کھانا تقسیم کیا جا چکا ہے،جبکہ 89 ہزار 2 سو 36 خاندانوں میں خشک راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے خشک راشن میں آٹا، چاول، دالیں، گھی،چینی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے میڈیکل کیمپوں میں 18لاکھ72 ہزار 291 مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات دی گئیں،40 ہزار سے زائد متاثرین میں گھریلو سامان،برتن، 6 ہزار بستر،14300 مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے موہلنوال ،باجوڑ کے بعد ساہلاں چوک بہاولپور میں خیمہ بستی میں سکول کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سیلاب متاثرہ بچوں میں سکول بیگ، کتابیں ،کاپیاں بطور تحفہ دی گئیں،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کی جانب سےخانیوال،ملتان سمیت دیگر اضلاع میں بھی سیلاب متاثرہ بچوں کے لئے سکول بنائے جا رہے ہیں.مسلم وومین لیگ کی جانب سے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،خواتین میں راشن و دیگر ضروری اشیا کی تقسیم کی جا رہی ہے،

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریاست ہرسال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیر والا ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب کی موجودہ صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے، آرمی چیف کو زمینی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،فیلڈ مارشل کا کہنا تھا ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں سول اور فوجی اداروں کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اچھی طرزِ حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا عوام کو بار بار آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے درکار تمام ضروری اقدامات، انفرا اسٹرکچر کی ترقی کو تیز کیا جانا چاہیے،اس موقع پر آرمی چیف نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کی حمایت کے حوالے سے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر نے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور متاثرین کو دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،فیلڈ مارشل نے ریلیف آپریشنز میں مصروف فوجی جوانوں، ریسکیو 1122کے اہلکاروں اور پولیس افسروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، تیاری اور انتہائی مشکل حالات میں قوم کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

  • ہرجانہ کیس، شہباز شریف کی جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا

    ہرجانہ کیس، شہباز شریف کی جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہرجانے کے کیس میں جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا کر دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے پوچھا کیا آپ نے لیگل نوٹس بھجوایا تھا؟ جس پر شہبازشریف کے وکیل نے جواب دیا جی میں نے لیگل نوٹس بھیجا تھا، کوریئر کمپنی کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کیا گیا تھا

    ویڈیو لنک پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں کل خصوصی دورے پر قطر میں تھا، اس کیس کے لیے رات کو واپس آیا ہوں، جج صاحب آپ بھی مصروف ہیں، دیگر کیسز بھی نمٹانے ہوتے ہیں،ملک میں سیلابی صورتحال ہے، سیلاب اب سندھ میں داخل ہو رہا ہے، صوبے اور وفاق نے کس طرح ملکر کام کرنا ہے، زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا، آج بھی ایک گھنٹے سے آپ کے سامنے حاضر ہوں، اس کیس پر جرح مکمل کر لیں۔

    وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا لیگل نوٹس بھجوانے کی رسیدوں پر آپ کا نام نہیں ہے، جس پر شہباز شریف نے کہا جی درست ہے میرے وکیل کا نام ہے جو رسیدیں ہیں وہ لیگل ریکارڈ کا حصہ ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا رسیدوں پر یہ بھی نہیں لکھا یہ لیگل نوٹس کس شخص نے وصول کیا، جس پر شہباز شریف نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جو بھی رسیدیں ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں۔

  • چین خواب سے حقیقت تک،تحریر:سعدیہ مقصود

    چین خواب سے حقیقت تک،تحریر:سعدیہ مقصود

    چین ایک ترقی یافتہ ملک ہے جسے دیکھنے کا خواب شاید بہت سے لوگوں نے دل میں بسایا ہو۔پاکستان سمیت پوری دنیا چین کی ترقی کی معترف ہے۔چائنہ ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر لاہور سے صحافیوں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ 12رکنی وفد میں مجھے بھی چین جانے کا موقع ملا۔دورہ چین میں ہم نے بیجنگ، ینچوان، گوئیانگ اور گوانگژوکا وزٹ کیا۔
    چین کے ہر شہر کی ترقی اور مثالی نظم و ضبط نے ہمیں ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ روبوٹک کام سے لے کر فاسٹ ٹرین کے سفر تک ہر لمحہ ایک نیا تجربہ تھا۔

    سب سے زیادہ متاثر کن پہلو وہاں کا ویسٹ مینجمنٹ سسٹم تھا، جہاں کچرے اور راکھ کو ضائع کرنے کے بجائے اینٹوں میں ڈھالا جاتا ہے تاکہ تعمیرات میں استعمال ہو سکے۔ یہ وہ سوچ ہے جو نہ صرف ماحول کے تحفظ بلکہ وسائل کے بہترین استعمال کی علامت ہے۔چین میں فیکٹریوں میں مزدور اور روبوٹ ساتھ ساتھ کام کرتے ہیں۔ ڈرائیور لیس گاڑیوں کا تجربہ بھی حیران کن تھا۔ بیجنگ سے گوانگژو کے سفر نے یہ حقیقت واضح کر دی کہ چین اپنی ٹیکنالوجی کو کس طرح عوامی زندگی میں ضم کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہاں کا Face Recognition System کمال کی رفتار سے کام کرتا ہے۔ اسی نظام کی بدولت جرائم کی شرح تقریباً صفر ہے۔ نہ کوئی اضافی فورسز بنائی گئیں اور نہ ہی کسی ہنگامہ آرائی کی ضرورت ہے۔ چین کی پولیس تیز ترین، قانون نہایت سخت اور خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ وہاں کسی مرد کو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی خاتون کو اس کی مرضی کے بغیر شیک ہینڈ بھی کر سکے۔ یہ وہ فرق ہے جو چین کو مغربی معاشروں اور خاص طور پر برصغیر سے منفرد بناتا ہے۔

    چینی عوام اپنے رویوں میں بھی مختلف ہیں۔ خواتین کی عزت کرتے ہیں اور دوست ممالک کے ساتھ نہ صرف حکومت بلکہ عوامی سطح پر بھی عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔ چین میں سیکیورٹی نظام انتہائی فول پروف اور مؤثر ہے مگر مسافروں کی عزت نفس پر کوئی حرف نہیں آتا۔ سیلاب ہو یا کوئی قدرتی آفت، چین کا سیفٹی سسٹم ہمہ وقت ہنگامی بنیادوں پر تیار رہتا ہے۔چین نے اپنی ترقی اور تہذیب کو محفوظ بنانے اور اس قدیم و عظیم ورثے کو دکھانے کے لیے ہر شہر میں شاندار میوزیم قائم کر رکھے ہیں، جن میں غربت کا میوزیم، میٹرو میوزیم اور وار میوزیم شامل ہیں۔ وہاں ہمیں 7th China-Arab States Expo میں شرکت کا موقع بھی ملا، جہاں ہم نے عرب ممالک کو چین کے ساتھ ہاتھ ملاتے دیکھا۔ یہ منظر اس بات کا اعلان تھا کہ چین تیزی سے ایک نئے عالمی مرکز کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔
    یقیناً آنے والے دس برسوں میں چین وہ سپر پاور ہوگا جسے کوئی روک نہیں پائے گا۔ امریکہ سمیت بڑی طاقتوں کی حیثیت مدھم پڑ جائے گی اور دنیا کے ممالک خود چین کے ساتھ ہاتھ ملانے پر مجبور ہوں گے۔ پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کی دوستی ایک ایسے ملک کے ساتھ ہے جو نہ صرف ترقی کی علامت ہے بلکہ دنیا کے لیے رول ماڈل بھی ہے۔

    چین کا پیغام سادہ ہے خواب حقیقت بن سکتے ہیں اگر سوچ وسیع، قانون سخت، قیادت وژنری اور عوام منظم ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم بھی اپنی صبح کو بیجنگ کی صبح کی طرح روشن بنا سکتے ہیں؟ اگر ہم اس رفتار سے نا چل سکے تو شاید اندھیرا ہمارا مقدر بن جائے گا۔