Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • گورنر کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے،حکومت کیا گرائیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    گورنر کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے،حکومت کیا گرائیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کی ان کی حکومت گرانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سازشیں اور افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کی حکومت مستحکم ہے۔، "گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ بھی جیتنا ممکن نہیں، اس لیے وہ حکومت گرانے کی بات کریں تو یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں حالیہ واقعے کی انکوائری جاری ہے اور جہاں جہاں غفلت پائی جائے گی، سخت کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے خیبرپختونخوا بحران کا شکار ہو۔ انہوں نے گورنر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کو سازش قرار دینا درست نہیں سمجھا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ "عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی عمل ہے، اور بانی تحریک انصاف خود اس کا سامنا کر چکے ہیں۔”

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بھی وضاحت کی کہ اے این پی خیبرپختونخوا کی حکومت گرانے کے کسی بھی عمل میں شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔انہوں نے کہا، "کچھ جماعتیں چاہتی ہیں کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت قائم ہو، لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں اور غیر جمہوری طریقے ہماری روایت نہیں۔” انہوں نے گزشتہ روز ایمل ولی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں ملک کے سیاسی معاملات پر بات ہوئی، لیکن خیبرپختونخوا کی حکومت گرانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • تنخواہ میں اضافہ،خواجہ آصف کی تنقید،ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    تنخواہ میں اضافہ،خواجہ آصف کی تنقید،ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    خواجہ آصف کی مسلسل تنقید اور الزامات پر ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تنخواہ کے معاملے سے میرا کوئی تعلق ہے اورنہ ہی دلچسپی،تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے میرا کا نہیں، بے شک میری تنخواہ مت بڑھائیں مگر میرا اس معاملے سے لینا دینا نہیں،اسپیکر ایاز صادق نےوزیردفاع خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےخط میں بڑھی ہوئی تنخواہ لینے سے بھی انکار کر دیا

    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا تھا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت و آبرو اس کی مرہون منت ہے۔

  • لاہور قلندر اور  اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    لاہور قلندر اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلانے اور اس سے متعلق آگاہی کیلئےپاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

    مفاہمتی یادداشت کے مطابق لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔ کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے۔

  • خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور تجربہ ناکام، محکمہ سیاحت کو 9 کروڑ 98 لاکھ کا نقصان

    خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور تجربہ ناکام، محکمہ سیاحت کو 9 کروڑ 98 لاکھ کا نقصان

    خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور تجربہ ناکام، محکمہ سیاحت کو 9 کروڑ 98 لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

    صوبے میں 33 سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو 3 سال کے دوران آؤٹ سورس نہیں کیا گیا، محکمہ سیاحت کوسرکاری ریسٹ ہاؤسز آؤ ٹ سورس نہ کرنے سے 9 کروڑ 98 لاکھ روپے کانقصان ہوا۔دستاویزات کے مطابق سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس نہ کرنے سے 6 کروڑ 68 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ ریسٹ ہاؤسز کی مرمت پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے 2022 میں سرکاری ریسٹ ہاؤ سز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب تمام ریسٹ ہاؤسز متعلقہ اداروں کو واپس کیے گئے ہیں۔مشیر سیاحت خیبر پختونخوا نے کہا کہ ریسٹ ہاؤ سز واپس کرنے کا فیصلہ کابینہ نے کیا، انہوں نے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان پر بات کرنے سے گریز کیا۔

  • معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے : وزیراعظم

    معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے : وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے؛ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کےاستعمال کے بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

    وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے اجلاس قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہیں۔ اجلاس میں ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں نے معیشت کی ڈیجیٹایزیشن کے حوالےسے تجاویز اور حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان تاجروں کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقہء کار کو آسان اور سہل بنانے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی رہا ہے ۔ڈیجیٹل ادائیگیوں میں چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی اور شمولیت کے لئے سہل پیکج متعارف کرایا جائے گا ۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے موبائل فون ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں کی تعداد 95 ملین سے 120 ملین تک لے جانے کا ہدف ہے ۔ کیو آر کوڈ استعمال کرنے والے تاجروں کے تعدد 0.9 ملین سے 2 ملین تک لے جانے کا ہدف ہے۔ مجموعی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو 7.5 بلین روپے سے 12 بلین روپے تک بڑھایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ان تمام اہداف کو دگنا کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشنل پاکستان کے حوالے سے ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے ۔اسلام آباد سٹی موبائل فون ایپلی کیشن کے اب تک 1.3 ملین ڈاؤن لوڈز ہیں جبکہ اس ایپلی کیشن پر 15 سروسز دستیاب ہیں ۔ اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے آئی سی ٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مد میں 15.5 بلین روپے جمع کئے جا چکے ہیں ۔ڈیجیٹل پاکستان آئی ڈی منصوبے کی تکمیل کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ۔اسلام آباد میں ای-اسٹیمپنگ کی سہولت جلد متعارف کروائی جا رہی ہے۔اسلام آباد بھر ، خصوصاً اسپتالوں، تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر ، پارکس اور میٹرو بس لائینز پر وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے ۔ وزیر اعظم نے یہ تمام سہولیات تمام وفاقی علاقے، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعارف کروانے کے احکامات دئے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

  • سانحہ سوات، انکوائری کمیٹی کے چئیرمین کا عدالت میں کوتاہیوں کا اعتراف

    سانحہ سوات، انکوائری کمیٹی کے چئیرمین کا عدالت میں کوتاہیوں کا اعتراف

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سوال کیا کہ کیا سانحہ سوات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے؟

    ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ تحقیقات چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کر رہی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کو بلائیں، پھر کیس کو سنتے ہیں،دوران سماعت چیئرمین انسپکشن ٹیم نے کہا کہ سوات کا دورہ کیا ہے، تحقیقات جاری ہیں، مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے، ہزارہ میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں،کمشنر ہزارہ نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ ماحول اور سیکیورٹی فراہم کریں، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں کیا انتظامات ہیں؟،کمشنر ہزارہ نے کہا کہ نتھیا گلی اسپتال میں اضافی عملہ تعینات کیا ہے،جسٹس فہیم ولی نے کہا کہ سوات واقعے کے بعد ایمرجنسی رسپانس کے کیا انتظامات ہیں،آر پی او ہزارہ نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو آپس میں کوآرڈینیشن میں ہیں،عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ خدانخواستہ کچھ ہو جائے تو کیا ڈرون سے فوری ریسپانس ممکن ہے،کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ڈرون حاصل کیے ہیں جو لائف جیکٹس پہنچا سکتے ہیں۔

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ڈرونز کو ٹیسٹ کریں، کہیں عین وقت پر ناکام نہ ہوں، آزمائشی مشق کریں، دیکھیں کتنی دیر میں ایمرجنسی میں پہنچ سکتے ہیں، کمشنر مالاکنڈ اور آر پی او رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، سانحہ سوات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کریں۔

  • داماد  نے گولیاں چلا دیں، سسر سمیت تین کی موت

    داماد نے گولیاں چلا دیں، سسر سمیت تین کی موت

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں خاندانی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جہاں داماد نے سسرالیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس افسوسناک واقعے میں سسر سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گھر میں کسی پرانے خاندانی جھگڑے پر بحث و تکرار شروع ہوئی جو شدت اختیار کر گئی۔اسی دوران مقتول عمران کا داماد حمید، اس کا بھائی رحمت، والد شاہجہان اور ایک رشتے دار نے مل کر فائرنگ شروع کر دی۔ اچانک ہونے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں غوث الدین عرف عمران، گل بخت خان اور امین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان میں سے دو شاہجہان اور ایک رشتے دار کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم حمید اور اس کا بھائی رحمت جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ فائرنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی تصدیق ہو سکے۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور پولیس کو امید ہے کہ جلد ہی مفرور ملزمان حمید اور رحمت کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

  • ماموں سے شادی کا خواب، خاتون نے 45 دن بعدشوہر کو قتل کروا دیا

    ماموں سے شادی کا خواب، خاتون نے 45 دن بعدشوہر کو قتل کروا دیا

    بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں شادی کے صرف 45 دن بعد ایک 25 سالہ نوجوان پرینشو کو مبینہ طور پر اس کی بیوی گُنجا دیوی نے اپنے ماموں اور دو شوٹرز کی مدد سے قتل کروا دیا۔ یہ واقعہ مئی میں پیش آئے میگھالیہ کے "ہنی مون مرڈر” کی یاد تازہ کر دیتا ہے جس نے ملک بھر میں سنسنی پھیلا دی تھی۔

    پولیس کے مطابق گُنجا دیوی، جو کہ خود بھی بیس کی دہائی میں ہے، اپنے 55 سالہ ماموں جیون سنگھ کے ساتھ تعلقات میں تھی۔ دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان کی مخالفت کے باعث گُنجا کی شادی زبردستی پرینشو سے کر دی گئی، جو نوبی نگر تھانہ حلقے کے باروان گاؤں کا رہائشی تھا۔ضلع کے ایس پی امریش راہول کے مطابق، "25 جون کو پرینشو اپنی بہن سے مل کر ٹرین کے ذریعے واپس لوٹ رہا تھا اور نوبی نگر اسٹیشن پہنچ کر اس نے گُنجا کو فون کیا کہ کوئی موٹر سائیکل پر لینے آجائے۔””جب وہ اسٹیشن سے گھر کی طرف آ رہا تھا تو راستے میں دو افراد نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا،”

    پولیس تفتیش کے دوران گُنجا دیوی کی مشکوک سرگرمیوں پر پرینشو کے اہل خانہ کو شک ہوا، خاص طور پر جب وہ گاؤں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے جب گُنجا کے موبائل فون کی کال ہسٹری کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ مسلسل اپنے ماموں جیون سنگھ سے رابطے میں تھی۔ جیون سنگھ کی کال ہسٹری سے بھی انکشاف ہوا کہ وہ دونوں شوٹرز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں تھا۔سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گُنجا دیوی اور دونوں شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ جیون سنگھ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یہ واقعہ اس سے قبل پیش آئے میگھالیہ کے ہنی مون مرڈر کیس سے کافی مماثلت رکھتا ہے، جہاں سونم نامی خاتون نے اپنے شوہر راجا رگھوونشی کو اپنے عاشق راج کوشوا اور تین دیگر افراد کی مدد سے قتل کر دیا تھا۔ اُس کیس میں تمام ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • مودی سرکار کسانوں‌کی دشمن،3 ماہ میں 767 کسانوں کی بھارت میں خودکشی

    مودی سرکار کسانوں‌کی دشمن،3 ماہ میں 767 کسانوں کی بھارت میں خودکشی

    بھارت میں کسانوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، لیکن مہاراشٹر میں 2025 کے ابتدائی تین مہینوں میں سامنے آنے والے کسانوں کی خودکشی کے اعداد و شمار نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے درمیان مہاراشٹر میں کم از کم 767 کسانوں نے خودکشی کی، جس کی وجہ مالی مشکلات، قرضوں کا بوجھ، فصل کی کم قیمت اور حکومتی لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔

    ان تشویشناک اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر کانگریس پارٹی نے بی جے پی کی ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک انگریزی روزنامہ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’2025 کے ابتدائی 3 مہینوں میں مہاراشٹر میں 767 کسانوں نے خودکشی کر لی۔ یہ اعداد و شمار بے حد حیران کن اور افسوسناک ہیں، جو مودی حکومت میں کسانوں کی بدترین حالت کی غمازی کرتے ہیں۔‘‘کانگریس نے مزید دعویٰ کیا کہ کسان بھاری قرض کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جی ایس ٹی کے نفاذ نے زراعتی سامان کو مہنگا کر دیا ہے، اور فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے کسان روز بروز کمر توڑ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پرانے وعدے کو بھی نشانہ بنایا جس میں کہا گیا تھا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کی جائے گی۔ پارٹی نے طنز کرتے ہوئے لکھا ’’نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی، لیکن آج حالات یہ ہیں کہ کسانوں کی زندگی ہی آدھی ہو گئی ہے۔‘‘

    کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کے سرمایہ داروں کے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کر رہے ہیں، مگر غریب کسانوں کو کوئی راحت نہیں دی جا رہی۔’’چوتھی بڑی معیشت ہونے کا دعویٰ کرنے والے نریندر مودی ملک کے سرمایہ داروں کا لاکھوں کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیتے ہیں، لیکن کسانوں کا ایک روپیہ بھی معاف نہیں کرتے۔ مودی حکومت کسانوں کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے۔‘‘

    زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں، جیسے ودربھ اور مراٹھواڑہ، میں کسانوں کی خودکشی ایک طویل عرصے سے جاری مسئلہ ہے، لیکن حالیہ اعداد و شمار میں جو اضافہ دیکھا گیا ہے، وہ حکومت کی پالیسیوں پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

    ماہر معاشیات ڈاکٹر ارون تیواری نے کہا کہ ’’حکومت کو فوری طور پر کسانوں کے لیے قرض معافی، فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت، اور زراعت کو جی ایس ٹی سے خارج کرنے جیسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف دعووں سے کسانوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔‘‘

    حیرت کی بات یہ ہے کہ ان خودکشیوں پر ابھی تک نہ تو ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی جامع بیان آیا ہے، نہ ہی مرکز نے کوئی ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اگر یہی خاموشی برقرار رہی تو آنے والے مہینوں میں یہ بحران مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔

  • مظاہروں میں شرکت یا افراتفری،امریکہ نہیں گھسنے دیں گے،وائٹ ہاؤس

    مظاہروں میں شرکت یا افراتفری،امریکہ نہیں گھسنے دیں گے،وائٹ ہاؤس

    امریکا آنے والوں کے لیے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔

    امریکی محکمہ امیگریشن کے مطابق دہشتگردی، تشدد کی ترغیب یا ایسی سرگرمی پر امریکا میں رہنے نہیں دیا جائیگا اور قانون توڑنے والوں کےگرین کارڈ سمیت ویزے بھی منسوخ ہوں گے،وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے، امریکی وزیر خا رجہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی طالب علم صرف مظاہروں میں شرکت یا افراتفری پھیلانے آتا ہے تو ویزا نہیں دیں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جون میں غیرقانونی تارکین وطن کے سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے، کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے صرف 25 ہزار243واقعات رپورٹ کیے،بارڈر پٹرول نے کسی غیر قانونی تارک وطن کو رہا نہیں کیا، یہ ثابت کرتا ہے کہ اب امریکی سرحدیں محفوظ اور مضبوط ہیں، سخت بارڈر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے’’ بگ بیوٹی فل بل‘‘ منظورکیاجائے،

    دوسری جانب امریکی ڈسٹرکٹ جج کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ اقدامات کومعطل کیاجائےگا،جو پناہ کی درخواست دیناچاہتے ہیں ان کے حقوق محدودکرناصدرکایکطرفہ اختیارنہیںامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر نے ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ اگر ہماری خودمختاری بحال نہ کی گئی تو مغرب بھی نہیں بچ سکے گا،