Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی آبی جارحیت کھل کر سامنے ،ہمیں ڈبونے والے خود غرق ہونگے ،خالد مسعود سندھو

    بھارتی آبی جارحیت کھل کر سامنے ،ہمیں ڈبونے والے خود غرق ہونگے ،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کے دروازےکھول کر پھر آبی جارحیت کی ہے،پاکستان میں ایک بار پھر بڑے سیلاب کا خطرہ ہے، حکومت خاموشی اختیار کرنے کی بجائے بھارتی آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں پنجاب میں سیلاب سے تباہی ہوئی،اب ایک بار پھر بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر سلال ڈیم،ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے مزید پانی چھوڑ دیاہے،جس کے نتیجے میں دریائے چناب،ستلج کے قریبی علاقوں میں شدید سیلاب کا اندیشہ ہے اور آبادیاں متاثر ہوں گی،صرف سلال ڈیم سے بھارت سے چھوڑا جانے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے،بھارت کھلم کھلا آبی جارحیت کر رہا ہے،پاکستان میں بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں،اب مزید سیلاب آئے گا اور تباہی ہو گی، حکومت کو چاہئے کہ بھارتی آبی جارحیت کو عالمی سطح پر اٹھائیں،بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کےطور پر استعمال کرنے کے اقدام پر حکومتی خاموشی کسی صورت درست نہیں،بھارت نے پہلے بھی بنا اطلاع کے پانی چھوڑا اور اب بھی ایسا ہی کیا،بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم بھی متحد ہو ،پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار امدادی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں.

  • لاہور بارش، جناح ہسپتال ایمرجنسی کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا

    لاہور بارش، جناح ہسپتال ایمرجنسی کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا

    لاہور اور گردونواح کے علاقے موسلادھار بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سڑکیں، گلیاں اور دفاتر زیر آب آگئے ہیں۔ جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا، جبکہ بارش کا پانی او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز اور راہداری میں بھی داخل ہوگیا، جس سے اسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لاہور، شیخوپورہ، پھولنگر، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور کوٹ رادھا کشن میں بھی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بارش کے پانی نے سڑکوں اور گلیوں کو تالاب کا منظر پیش کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، جس سے مکینوں کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کے اس اسپیل کو 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے نتیجے میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سیلابی پانی سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو نقل مکانی کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

    موسم کے اس بحران میں شہریوں کو سڑکوں پر بے احتیاطی سے چلنے، پانی میں گاڑیاں چلانے اور کھلے مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ شہری اپنے گھروں کی چھتوں، دیواروں اور کھڑکیوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ بارش کا پانی اندر نہ آ سکے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف چین کے شہر  تیانجن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے اس دورے میں تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور بیجنگ میں چینی عوامی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ اور دیگر سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔

    چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سی پی سی کمیٹی کی منسٹر اور سیکریٹری سن میجن(Sun Meijun) اور تیانجن میونسپل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور پارٹی سیکریٹری یو یونلن (Yu Yunlin)، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ذائیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے تیانجن ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم 31 اگست 2025 سے 01 ستمبر 2025 تک ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے ممتاز کاروباری اداروں کے سربراہان سے بات چیت کریں گے اور 4 ستمبر 2025 کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی دوسری پاک چین B2B سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں موجود دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • خیرپور میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے

    خیرپور میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے

    گمبٹ کے علاقے عمر گوٹھ میں دریائے سندھ میں کشتی کے الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے۔ تاہم، مقامی غوطہ خوروں کی بروقت کارروائی کے باعث تمام افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یہ افراد کچے کے علاقے سے شہر کی طرف آ رہے تھے اور کشتی پر سوار تھے۔ کشتی پر زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ ڈوب گئی۔

    دریائے سندھ کے کچے کے علاقوں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے اور مزید خطرات لاحق ہیں۔ 2 ستمبر کو 5 دریاؤں کا بڑا ریلا کوٹ مٹھن سے گزرنے کی توقع ہے جس سے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا۔ سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ بھی بلند ہو گیا ہے، اور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ حالیہ 24 گھنٹوں میں پانی کا بہاؤ 31 ہزار کیوسک تک بڑھ چکا ہے۔ کچے کے علاقوں میں سیلاب کی شدت اور پانی کی سطح میں اضافے کے باوجود متاثرین اپنے گھروں کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ اس وقت راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے متاثرین کو پکے علاقوں میں منتقل ہونے کے لیے اعلان کیے جا رہے ہیں۔

    ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم عوام کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے جلدی سے پکے علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

  • بھارتی دہشت گرد کو عدالت نے سزا سنا دی

    بھارتی دہشت گرد کو عدالت نے سزا سنا دی

    لاہور: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اس سزا کا فیصلہ مجرم کی دہشت گردی میں ملوث ہونے اور پاکستان میں دہشت گردی کے مقاصد کے لیے غیر قانونی بارودی مواد رکھنے کی بنیاد پر کیا۔

    مجرم عثمان عرف عبدالرحمٰن سابق بھارتی شہری اور جاسوس کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے دورانِ سماعت یہ دلائل دیے گئے کہ مجرم اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے اور پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کے لیے داخل ہوا تھا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا اور اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والا تھا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024ء میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے دوران مجرم کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں۔ سی ٹی ڈی نے اس کی گرفتاری کے بعد اس سے مزید بارودی مواد اور حساس معلومات بھی حاصل کیں، جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے پر عمل پیرا تھا۔

    عدالت نے مجرم عثمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سناتے ہوئے اسے دہشت گردی کے تمام الزامات میں مجرم قرار دیا۔ اس فیصلے کو پاکستان کی عدالتوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کی ایک اور مثال قرار دی جا رہا ہے۔

  • مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے 25 سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری

    مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے 25 سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں 22 ہزار سے زائد شہریوں کو کشتی سروس کے ذریعے ریسکیو کیا گیا،5 لاکھ سے زائد افراد میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا چکی ہے، میڈیکل کیمپوں میں 5 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے،سیلاب متاثرہ تمام اضلاع میں کشتی سروس جاری ہے،لاہورکے علاقے موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے دو خیمہ بستیوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین مقیم ہیں،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب کے تمام سیلاب متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں عروج پر ہیں،چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ شفیق الرحمان وڑائچ امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما انجینئر حارث ڈار، حمید الحسن، تابش قیوم، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،لاہور،قصور،سیالکوٹ، ننکانہ، چنیوٹ، شیخوپورہ، سرگودھا، پنڈی بھٹیاں، وزیرآباد، نارووال،جہلم،اوکاڑہ،بہاولپور، بہاولنگر، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، گجرات، ساہیوال، ملتان،جھنگ،مظفر گڑھ،بوریوالہ،پاکپتن،گوجرانوالہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مرکزی مسلم لیگ کے 10 ہزار سے زائد ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں، سیلاب متاثرین ،انکے سامان، جانوروں کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے، لاہور موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ نے دو خیمہ بستیاں‌لگا دی ہیں، مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستیوں میں ہزاروں متاثرین مقیم ہیں ،خیمہ بستی میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کے علاوہ میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے،کرتار پور میں کشتی کے ذریعے کھانا پہنچایا گیا ہے،رات دو بجے سگیاں پل کے قریب بچوں سمیت فیملی کو مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے کشتی پر ریسکیو کیا،موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار جانوروں کو بھی ریسکیو کر رہے ہیں،اور محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں.جھنگ میں مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا سکھ رہنما جسپال سنگھ اروڑہ نے دورہ کیا، انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے ریسکیو و ریلیف آپریشن کو سراہا، دریا ئے ستلج کے نواحی علاقوں دیا سنگھ ، کوٹھی فتح محمد ، قلعی شاہو پتن ، چھبر میں مرکزی مسلم لیگ کنگن پور نے کھانا تقسیم کیا،نارنگ منڈی کے شعبہ خدمت خلق کے تحت نارنگ کے سرحدی علاقہ جات میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا ،جھنگ میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ میں سرگرمیاں جاری ہیں، پنڈی بھٹیاں میں مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے رضاکار متاثرین میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں، کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ شعبہ خدمتِ خلق کی جانب سے پنڈی بھٹیاں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،سیالکوٹ، سیال موڑ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،اوکاڑہ،ننکانہ صاحب و دیگر علاقوں میں بھی مرکزی مسلم کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ نے سکھر میں ایمرجنسی ریسکیو سنٹر قائم کر دیا ہے،ریسکیو کیمپ میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ہمہ وقت موجود ہوں گے، سیلاب سے بچاؤ کے لئے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار سندھ میں بھی متحرک ہو چکے ہیں.

  • عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے

    عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے

    سابق قائد حزبِ اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما، عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگا دیے گئے ہیں

    ذرائع کے مطابق، اپوزیشن لیڈر چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں۔ یہ تبدیلیاں عمر ایوب کی نااہلی کے فوری بعد کی گئیں، اور ان کے حوالے سے مختلف حلقوں میں مختلف تجزیے اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ دے رکھا ہے، اور اب اس عہدے پر نئے سربراہ کی تعیناتی کی توقع کی جا رہی ہے۔

    تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پی اے سی سے اپنے استعفے دے رکھے ہیں۔ اس کے بعد تحریک انصاف کا سیاسی کردار پارلیمنٹ میں مزید کمزور نظر آ رہا ہے، اور اس کی طرف سے اپوزیشن کے لیڈر کے عہدے کے لئے نئے رہنما کی تقرری کی ضرورت پیش آ چکی ہے۔عمر ایوب کی نااہلی کے بعد، اب قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، اس عہدے کے لئے مختلف ناموں پر غور ہو رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

  • فیلڈ مارشل کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے سر فخر سے بلند ہوگیا۔سکھ رہنما

    فیلڈ مارشل کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے سر فخر سے بلند ہوگیا۔سکھ رہنما

    سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا،

    گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا،اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی،سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، سیلاب کے بعد 24 گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں،پاک فوج کے جوان آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے، دنیا کو جب پتہ چلے گا کہ فیلڈ مارشل نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا، دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے،

  • ووٹر ادھیکار یاترا نے مودی سرکار کی ووٹ چوری کو بے نقاب کر دیا

    ووٹر ادھیکار یاترا نے مودی سرکار کی ووٹ چوری کو بے نقاب کر دیا

    ایک دہائی سے زائد اقتدار پر قابض مودی سرکار کے بھارتی جمہوریت کے دعووں کی قلعی کھل گئی

    بھارت میں ووٹَر ادھیکار یاترا مہم کے ذریعے مودی کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے خلاف احتجاج جاری ہے،بھارتی میڈیا اے این آئی نیوز کے مطابق اپوزیشن کی "ووٹَر ادھیکار یاترا” اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی،اپوزیشن رہنماؤں راہول گاندھی، تیجسوی یادیو اور مکیش سہنی نے بہار میں ووٹر ادھیکار یاترا مہم میں شرکت کی ہے،قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے مودی کی خاموشی پر تنقید پر کرتے ہوئے "ووٹ چور” قرار دے دیا، راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ "اگر میں وزیراعظم کو ووٹ چور کہہ رہا ہوں تو وہ خاموش کیوں ہیں؟ وزیراعظم ووٹ چور ہے اور وہ جانتا ہے کہ ہم نے اسے بے نقاب کر دیا ہے،

    انتخابی فہرستوں سے متعلق راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ” بہار کے ایک گاؤں کے 947 ووٹرز کو انتخابی فہرست میں ایک ہی گھر کا رہائشی دکھایا گیا”

    ووٹَر ادھیکار یاترا کا مقصد عوام میں ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے،مودی، الیکشن کمیشن کی خصوصی نظرثانی سے لاکھوں ووٹرز کو فہرستوں سے خارج کرنے میں مصروف ہے،مودی کی خاموشی ثبوت ہے کہ ووٹر لسٹ میں تبدیلی اس کی نگرانی میں ہو رہی ہے،بہار الیکشن سے قبل ہی مودی عوام کا جمہوری حق چھین کر خود کو ووٹ چور ثابت کر چکا ہے ،ووٹر لسٹ میں تبدیلی سے ظاہر ہے کہ نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں مودی نے بھارت پر آمریت مسلط کر رکھی ہے

  • جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف

    جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف

    جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف ہے

    مودی کی bhairav commando بٹالینز کی تشکیل آپریشن سندور میں شکست کا اعتراف اور ایک نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری ہے ،بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق بھارت کو پاکستان اور چین کی جانب سے دو محاذوں کے چیلنج کا سامنا ہے،بھارتی فوج رواں ماہ پانچ bhairav commando بٹالینز کو فعال کر کے اہم سرحدی مقامات پر تعینات کرنے کے لیے تیار ہے ، ان bhairav commando کو کراس بارڈر انٹرڈکشن، سراغ رسانی اور دشمن کی پوزیشنز تباہ کرنے کے فرائض دیے جائیں گے ،تین bhairav commando یونٹس چین اور پاکستان کے ساتھ شمالی سرحد پر، ایک شمال مشرق اور ایک مغربی محاذ پر تعینات ہوں گے ، یہ فیصلہ "آپریشن سندور” کے دوران چین کی پاکستان کو براہِ راست مدد فراہم کرنے کے بعد کیا گیا ، چین نے ” آپریشن سندور ” میں بھارتی فوجی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی تعیناتی پر ریئل ٹائم انٹیلیجنس دی تھی،

    بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز سے بھری تاریخ میں نئی یونٹس اسی پالیسی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں ،مودی کے یہ جارحانہ اقدامات اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور پاکستان دشمنی قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں،بھارت کا نام نہاد bhairav commando بٹالینز قائم کرنا دفاع نہیں، ایل او سی پر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہے