Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حافظ آباد: کوٹ اسحاق میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

    حافظ آباد: کوٹ اسحاق میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

    حافظ آباد کے علاقے کوٹ اسحاق میں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو کر لیا۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے متعدد بار ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی، مگر کوئی مدد نہ پہنچ سکا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پانچ سے چھ افراد کو اس وقت ریسکیو کیا گیا جب پانی گردنوں تک پہنچ چکا تھا، بعدازاں انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

    اس موقع پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد اور ناصر بٹ بھی ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جو متاثرین کو فوری امداد اور سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی خیمہ بستی میں امدادی سرگرمیاں جاری

    سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت کی خیمہ بستی میں امدادی سرگرمیاں جاری

    سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے دربار عدالت شاہ روڈ، چوہنگ” کے مقام پر دریائے راوی کے سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت کی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور الخدمت رضاکاروں کی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔دورے کے دوران ضیاء الدین انصاری کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت مغیث شاہد قریشی نے خیمہ بستی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیمہ بستی میں روزانہ 700 سے 800 خاندانوں کو تازہ، صاف اور معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ طبی امداد، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی غربی لاہور علی ارتضی حسینی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لاہور غربی طارق علی چٹھہ، صدر جے آئی یوتھ فرحان اسلم سلیمی،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، انچارچ خیمہ بستی غلام حسین بلوچ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے رضاکاروں نے دریائے راوی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سے 100 خاندانوں کو کامیابی سے ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ راوی کا بند ٹوٹنے کی وجہ سے آس پاس کے تمام علاقے زیر آب آ گئے، جہاں کے لوگ بے یار و مددگار تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔ کھانے، خیمے، طبی امداد اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملتان روڈ اور راوی کنارے پر ریسکیو کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ضیاء الدین انصاری نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی ٹیمیں نہ صرف شہر میں بلکہ سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد، قصور اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی الرٹ ہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔آخر میں انہوں نے اہل خیر افراد، اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔

  • لاہور ہائی کورٹ، قومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف درخواست مسترد

    لاہور ہائی کورٹ، قومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست گزاروں کی جانب سے نجکاری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری کا عمل مکمل طور پر قانون کے دائرے میں اور پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس کے تحت کیا گیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں واضح کیا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعات 23 اور 24 کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ نجکاری کا عمل نہ صرف آرڈیننس بلکہ اس میں کی گئی ترامیم اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں نے نجکاری کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا، تاہم پرائیویٹائزیشن کمیشن وفاقی حکومت کی نجکاری پالیسی پر مکمل عمل درآمد کا پابند ہے اور اس نے اپنے فرائض قانون کے مطابق انجام دیے ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ عدلیہ کا کام اقتصادی پالیسی کے سیاسی یا انتظامی فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنا بلکہ یہ ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ نجکاری کا عمل شفاف، قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق ہو۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت ہر شہری کو تجارت، کاروبار اور صنعت کی آزادی حاصل ہے اور عدالت اس آزادی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔

  • پنجاب سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کی متعدد شہروں میں فری بوٹ سروس

    پنجاب سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کی متعدد شہروں میں فری بوٹ سروس

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے ہزاروں رضاکار شہریوں کو محفوظ‌مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، گھریلو سامان، جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے، دریائے راوی لاہور،قصور،سیالکوٹ سمیت متعدد شہروں میں مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس کا آغاز کر دیا،ہزاروں افراد میں پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے،شاہدرہ لاہور میں مرکزی امدادی کیمپ کا پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دورہ کیا،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب،خیبر پختونخوا اور گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار شہریوں کو سیلابی پانی سے محفوظ‌مقامات پر منتقلی کے علاوہ کھانے کی تقسیم، علاج معالجہ کا کام بھی کر رہے ہیں،لاہور،قصور،سیالکوٹ ،اوکاڑہ،بہاولپورسمیت متعدد شہروں میں مرکزی مسلم لیگ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے فری بوٹ سروس شروع کر دی ہے، سیلاب کے پیش نظر پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے دریائے راوی پر ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے ،لاہور میں ہی شہریوں‌کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے فری بوٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے،مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی نے فری بوٹ سروس کا آغاز کیا، پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے دریائے راوی پر لگائے گئے ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور مرکزی مسلم لیگ کے ریسکیو و ریلیف کے کاموں کو سراہا.علی پور شرقی گجرات گاؤں میں مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجنیئر حارث ڈار نے سیلاب سے متاثرہ جگہوں کا دورہ کیا،امدادی کاموں کا جائزہ لیااور کہا کہ مرکزی مسلم لیگ متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی.10 گاؤں یہاں متاثر ہوئے ہیں، متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا رہی ہے.

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیالکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیالکوٹ میں فری بوٹ سروس شروع کی گئی ہے، 2 کشتیوں کے ذریعے 150 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 500 سے زائد افراد کو ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے سیلابی پانی سے محفوظ مقام پر منتقل کیا، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کی جانب سے جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے، سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے 15 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا،2500 متاثرین میں پکی پکائی خوراک بھی تقسیم کی گئی. قصور میں بھی مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،نارووال میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے فری بوٹ سروس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا،رات 11 بجے مرکزی مسلم لیگ کنگن پور کی خدمت خلق کی ٹیم نے دریا ئے ستلج قلعی شاہو پتن سے ایک خاندان اور جانوروں کو ریسکیو کیا ،دریائے ستلج ،کنگن پور کے علاقہ سے مرکزی مسلم لیگ رضاکاروں نے مجموعی طور پر100 سے زائد خاندانوں کو سیلابی پانی سےنکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اس موقع پر متاثرہ افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا،گنڈا سنگھ کے علاقے میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 300 افراد میں خوراک تقسیم کی گئی،حافظ آباد کے علاقے کوٹ اسحاق میں شعبہ خدمت خلق فیصل آباد کی ٹیمیں سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ اس موقع پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد اور ناصر بٹ بھی ریسکیو ٹیم کے ساتھ موجود ہیں ،سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو شعبہ خدمت خلق فیصل آباد کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کر لیا۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے متعدد بار ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی مگر کوئی مدد نہ پہنچ سکی۔ اطلاع ملنے پر مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پانچ سے چھ افراد کو اس وقت بچایا گیا جب پانی گردنوں تک پہنچ چکا تھا۔منڈی احمد آباد اوکاڑہ میں مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی ہے،انجینئر محمد عمران سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع اوکاڑہ نے رضاکاروں کے ہمراہ دریائے ستلج کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،تحصیل ڈسکہ میں بھی مرکزی مسلم لیگ کا ریسیکیو آپریشن جاری ہے، چھٹی کھیوا چنیوٹ میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ریسکیو میں مصروف ہیں، سیلابی علاقے سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہاہے،پاکپتن میں عارف والا اور چک الوکی کے مقام پہ دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے. پاک پتن میں 500 افراد کو پکا پکایا کھانا دیا گیا جبکہ 100 سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا،شہریوں کے سیلابی پانی سے انخلاء کے لیے بوٹ سروس بھی شروع کر دی گئی ہے.

    مرکزی مسلم لیگ ملتان کے سیکرٹری جنرل حافظ ابوالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائے چناب محمد پور گھوٹہ قاسم بیلہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو ٹیمیں اور رضاکار اپنے بھائیوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،مرکزی مسلم لیگ بہاولپورکے سیکرٹری جنرل رانا سیف اللہ نے مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کے ہمراہ بہاولپور دریائے ستلج کے قریب بستیوں میں سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا،شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ریسکیو ٹیمیں ڈسٹرکٹ راجن پور میں بھی متحرک کر دی گئی ہیں.

    مرکزی مسلم لیگ پشاور کے رضاکار ضلعی سیکرٹری جنرل انعام اللہ کی قیادت میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لئے سیالکوٹ پہنچ چکے ہیں،مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے تمام ذمہ داران و کارکنان الرٹ رہیں۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا ،گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

  • کرم فسادات میں جلنے والے  بگن بازار کی تعمیر نو، ریاست اور عوام کے تعاون کی عمدہ مثال

    کرم فسادات میں جلنے والے بگن بازار کی تعمیر نو، ریاست اور عوام کے تعاون کی عمدہ مثال

    کرم کے فسادات میں جلنے والے بگن بازار کی تعمیر نو، ریاست اور عوام کے تعاون کی عمدہ مثال ہے

    کرم 2025 — امن کی جیت ہوئی، ریاستی اداروں اور عوامی اشتراک سے کرم کے فسادات میں جلنے والے بگن بازار ایک بار پھر سے آباد ہو گیا ۔22 نومبر 2024 کو مقامی فریقین کے جھگڑے کے دوران بگن بازار کو جلا دیا گیا تھا۔جنوری 2025 میں مقامی افراد اور فریقین کے مابین امن معاہدہ ہوا جس نے کرم میں دہائیوں پرانی دشمنی ختم کی۔جنوری میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد بگن بازار کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔16 مئی 2025 کو پاک فوج کی انجینئرنگ کور اور ضلعی انتظامیہ نے بگن بازار کی مرمت کا آغاز کیا گیا۔

    102 دکانوں سمیت نیشنل بینک، نادرہ آفس، گورنمنٹ ہائی سکول، مدرسہ، انتظارگاہ اور سٹریٹ لائٹس کی تعمیر و بحالی مکمل کر لی گئی۔بگن بازار کے 101 دکانوں کی چابیاں تاجروں کے حوالے کر دی گئیں۔چابیاں بگن کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب کے دوران مالکان کے سپرد کی گئیں۔ تاجروں اور عمائدین نے صوبائی حکومت اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔کرم میں قائم ہونے والا امن عوام اور ریاست کی مشترکہ جیت ہے،عوام نے بگن بازار کی بروقت تعمیر نو اور امن کی بحالی پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • راولپنڈی ، 7 سالہ بچی کی میت قبر سے غائب، تحقیقات کا مطالبہ

    راولپنڈی ، 7 سالہ بچی کی میت قبر سے غائب، تحقیقات کا مطالبہ

    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں 7 سالہ بچی کی میت قبر سے اچانک غائب ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متوفی بچی کے والدین نے فوری طور پر تھانہ دھمیال کی چوکی پولیس کو درخواست دے کر واقعے کی رپورٹ درج کروائی ہے۔

    بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کا 26 اگست کو انتقال ہوا تھا اور تیسرے دن دعا کے لیے قبر پر جانے پر انہیں کفن قبر سے باہر پڑا ملا، جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اس افسوسناک واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ میت قبر سے کیوں اور کیسے غائب ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی انسانی مداخلت ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قبر پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں تاکہ مزید وقوعات سے بچا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قبر کی بے حرمتی کے واضح شواہد نہیں ملے، تاہم معزز عدالت سے اجازت لے کر قبر کشائی کی جائے گی تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔پولیس نے مزید کہا کہ قبر کشائی کا عمل جاری ہے اور اس کے بعد قانون کے مطابق تمام ممکنہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

  • سندھ میں سیلابی صورتحال، حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے،شرجیل میمن

    سندھ میں سیلابی صورتحال، حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے،شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک پریس کانفرنس میں ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی صورتِ حال سنگین ہے اور ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تمام حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کی نگرانی جاری ہے۔ مزید کہا گیا کہ وزیر آبپاشی کو فوری طور پر فیلڈ میں بھیجا گیا ہے تاکہ وہ سیلابی بیراجوں کا دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیں اور بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیلاب کے ساتھ ساتھ بارشوں کی صورت میں بھی سندھ حکومت نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعلیٰ سندھ اور متعلقہ محکموں کے تمام افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

    انہوں نے پنجاب میں ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پنجاب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ تمام ریلیف سرگرمیوں کے لیے بنیادی سہولیات اور کشتیوں کا انتظام پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ عوام کو یقین دلایا گیا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں کیونکہ وزیراعلیٰ نے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر رکھا ہے جو ہر لمحہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    شرجیل میمن نے یاد دلایا کہ 2010 کے سیلاب نے ملک کو بڑی تباہی سے دوچار کیا تھا، اور اس سے سبق لیتے ہوئے حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے کے حوالے سے تینوں صوبوں نے اسمبلی میں قراردادوں کے ذریعے تحفظات کا اظہار کیا ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیم بھی بنا لیا جائے تو قدرتی آفات سے مکمل بچاؤ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قدرتی گزرگاہوں پر غیر قانونی آبادیاں یا سوسائٹیاں قائم نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ یہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو مزید بڑھاتی ہیں۔آخر میں شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں سے براہِ راست رابطے میں ہیں اور تمام اراکین اسمبلی کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں رہ کر لوگوں کی مدد اور رہنمائی کریں۔

  • 30 روپے کا تنازع،2 بھائیوں کو قتل کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    30 روپے کا تنازع،2 بھائیوں کو قتل کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    کوٹ رادھا کشن میں 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    چند روز قبل موضع رتی پنڈی کے 2 بھائیوں 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشدکا ایک ریڑھی والے سے پھل خریدنے کے بعد محض 30 روپے پر جھگڑا ہوگیا تھا.ریڑھی بان تیمور اور اویس نے اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے 22سالہ واجد موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 25سالہ راشد دوران علاج چل بسا تھا،تاہم اب سی سی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ زیرحراست ملزم اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق سی سی ڈی گرفتار ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لےجا رہی تھی جس دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے فائرنگ کردی،ترجمان کا بتانا ہےکہ اس پولیس مقابلے میں گرفتار 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • یہ ہماری نااہلی ہے کہ اب تک ہم ڈیمز نہیں بنا سکے،گورنر پنجاب

    یہ ہماری نااہلی ہے کہ اب تک ہم ڈیمز نہیں بنا سکے،گورنر پنجاب

    گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی ہے۔پنجاب بھر میں اس وقت ایمرجنسی کی صورت حال ہے، تمام اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    لاہور میں دریائے راوی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نالائقی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے، کچھ ڈیمز شروع ہوئے ہیں، مزید چھوٹے چھوٹے ڈیمز بن رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں ڈیمز سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے، ہر سائڈ سے بجٹ کاٹ کر ڈیمز بنانے چاہئیں، یہ ہماری نااہلی ہے کہ اب تک ہم ڈیمز نہیں بنا سکے،سیلابی صورت حال کے باعث ابھی ہمارے لیے مشکل ہے، لیکن یہ اللّٰہ کی طرف سے انعام بھی ہے، اگر جسڑ کے مقام پر کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگا ہے تو اس پر ایکشن لیا جائے گا،سیلاب کی صورتحال ہے تمام اداروں نے مل کر کام کرنا ہے، 30 سال کے بعد اتنا زیادہ پانی آرہا ہے، انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے، اب وزیراعظم نے جو کام کیا ہے اس پر ان کو عوام کی طرف سے شاباش دی گئی۔

  • جماعتِ اسلامی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے، سعدیہ جاوید

    جماعتِ اسلامی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے، سعدیہ جاوید

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم پنجاب و خیبر پختونخوا میں بارش و اربن فلڈنگ کو قدرتی آفت اور سندھ میں انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہیں، حافظ نعیم تعصب میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

    سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم کی پریس کانفرنس ’چور مچائے شور‘ کی بہترین مثال ہے،جماعتِ اسلامی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے، ہر ڈکٹیٹر کا وکیل بننے والے آج جمہوریت پر لیکچر دے رہے ہیں،حافظ نعیم کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کی مثال ’الطاف بریلوی روڈ‘ ہے، الطاف بریلوی روڈ ان کے اپنے کنٹریکٹر کے ذریعے کرپشن کی نذر ہوگیا۔ ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبرگ کی ابتر صورتحال دیکھ کر ہی شاید حافظ نعیم نے پریس کانفرنس کی۔