Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک فوج کا سرگودھا کے علاقے گورنہ پٹھاناں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

    پاک فوج کا سرگودھا کے علاقے گورنہ پٹھاناں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

    پاک فوج کا سرگودھا کے علاقے گورنہ پٹھاناں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے

    پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا کا علاقہ گورنہ پٹھاناں بھی سیلاب سے متاثرہوا،گورنہ پٹھاناں میں سیلاب میں محصور افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے،پاک فوج کے دستے کشتیوں اور دیگر ریسکیو آلات سے لیس ہیں جنہیں مقامی انتظامی کا تعاون بھی حاصل ہے،سیلاب میں گھرے افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے ریسیکو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا،پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ متاثرین سیلاب کیلئے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے ہیں،ریسکیو کئے جانے والے افراد میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے،پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • بھارت میں جھوٹی شادیاں کر کے لوٹنے والاگینگ پکڑا گیا

    بھارت میں جھوٹی شادیاں کر کے لوٹنے والاگینگ پکڑا گیا

    بھارت کے ریاست بہار کے چمپارن ضلع میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کا پردہ فاش کر دیا ہے جو جھوٹی شادیاں کرکے لوگوں کو لوٹنے کا دھندہ چلا رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ گینگ لوگوں کو شادی کا لالچ دے کر قیمتی اشیاء جیسے سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گینگ میں 4 خواتین بھی شامل تھیں، جو پہلے سے شادی شدہ تھیں اور غریب افراد کو دھوکہ دے کر ان سے لوٹ مار کرتی تھیں۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت مجموعی طور پر 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ گینگ کافی عرصے سے بگاہہ اور بیتیہ کے علاقوں میں سرگرم تھا اور مقامی لوگوں کو جھوٹی شادیوں کے ذریعے لوٹنے میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں، جو ان کے جرائم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ان سے مزید تحقیقات جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ممکنہ جرائم کا بھی پتا چلایا جا سکے۔یہ واقعہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ کس طرح جھوٹی شادیوں کا ڈرامہ رچاکر معصوم اور غریب افراد کو دھوکہ دے کر ان کا قیمتی سامان چھیننے والے گینگ سرگرم ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان جرائم کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

  • ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع

    انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں زیر حراست چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔

    ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینے کا کیس انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوا، جس دوران فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،وقار عباسی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے،عدالت نے استفسار کیا کتنے لوگوں کے 161 کے بیانات قلنمبد کیے گئے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو افراد کے 161 کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

    جج نے پوچھا بتائیں کیا پیشرفت کی ہے آپ نے؟ مزید ریمانڈ کا کیا کریں گے؟ ابھی تک تو کچھ نہیں کیا آپ نے، کہاں ہیں آپ کے سراغ رساں کتے؟ زندہ بھی ہیں یا مرگئے؟ وہ سراغ رساں کتے ہی ہیں یا کچھ اور ہیں؟ وہ چرس پکڑنا جانتے ہیں؟عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے پوچھا کہاں ہے سی آئی اے، ایس آئی یو، سب مر گئے ہیں؟ آپ لوگوں کو صرف عام آدمی کو تنگ کرنا آتا ہے؟جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کیا آپ اس کیس کے بعد ڈی ایس پی بن جائیں گے؟ ایک جج نے بھی نمبر پلیٹ کی درخواست دی ہوئی ہے؟ لوگوں نے نمبر پلیٹ کے لیے درخواست اور پیسے بھی دیے لیکن ذلیل ہو رہے ہیں؟تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی نے ابھی گواہ پیش نہیں کیے، جس پر جج نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا مدعی گواہ پیش نہیں کر رہا تو کیا تم اس کے ملازم ہو؟عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں3 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں دو نئے افرامیکس ٹینکرز کا اضافہ

    پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں دو نئے افرامیکس ٹینکرز کا اضافہ

    کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں دو نئے افرامیکس ٹینکرز شامل کر لیے گئے ہیں، جس سے پی این ایس سی کا کل بحری بیڑا 10 سے بڑھ کر 12 جہازوں پر مشتمل ہو گیا ہے۔ یہ نئی جہاز خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے استعمال ہوں گے۔

    وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حکام نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران وزیر نے کہا کہ ملک کی سمندری قوت کو مضبوط بنانے کے لیے اس سال کے آخر تک بحری بیڑے کو 20 جہازوں تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیر بحری امور نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سال غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو فریٹ کی مد میں تقریباً 4.6 ارب ڈالر ادا کرتا ہے، جو ملکی معیشت پر ایک بڑا بوجھ ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے کی توسیع سے ملکی تجارتی بحری جہاز رانی کو فروغ ملے گا اور غیر ملکی انحصار کم ہوگا، جس سے ملکی معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

    پی این ایس سی کے نئے افرامیکس ٹینکرز کی شمولیت سے نہ صرف ملکی توانائی کی ترسیل کے عمل کو خودکفیل بنانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ پاکستان کی سمندری تجارتی صلاحیت میں اضافے کا بھی اہم قدم ہے۔ افرامیکس ٹینکرز اپنی بڑی گنجائش اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کو زیادہ موثر اور محفوظ بنائیں گے،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حکام نے کہا کہ یہ اقدام ملکی سمندری صنعت کی ترقی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور حکومت کی پالیسیوں کا واضح مظہر ہے جو ملکی خود انحصاری کو ترجیح دیتی ہے۔

  • ججز کے گھروں پر بجلی بریک ڈاؤن،کے الیکٹرک حکام کی معذرت

    ججز کے گھروں پر بجلی بریک ڈاؤن،کے الیکٹرک حکام کی معذرت

    سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے گھروں میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر کے الیکٹرک افسران نے عدالت میں پیش ہوکر معذرت کرلی۔

    شہر قائد میں بارشوں کے دوران سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش کے معاملے پر کے الیکٹرک حکام عدالتی نوٹس پر پیش ہوئے.سندھ ہائیکورٹ کے نوٹس کے بعد کے الیکٹرک افسران نے پیش ہوکربجلی کے بریک ڈاؤن پر معذرت کرلی،کے الیکٹرک حکام نے عدالت میں کہا کہ آئندہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن اور فالٹ سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنالی ہے، علاقوں میں تعینات افسران کے رابطہ نمبر اور نام فراہم کردیے گئے ہیں۔

    کے الیکٹرک افسران نے عدالت کو بتایا کہ کچھ افسران کے تبادلے ہوچکے اور کوتاہی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن نے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس کیا تھا،نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بجلی کی فراہمی کا پابند ہے، کے الیکٹرک کوبطوریوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے ادارے متبادل نظام رکھنا چاہیے۔

  • پاک فوج کے زیر اہتمام  نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کاانقعاد

    پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کاانقعاد

    پاک فوج کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کاانقعاد کیا گیا

    پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان وارئیرز نے اپنے نام کر لیا ،وزیرستان وارئیرز نے فائنل میں کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے دی ،پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا ،پاکستان انڈر 16فٹبال چیمپئن شپ22اگست سے 27 اگست تک اسلام آباد میں کھیلی گئی ، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے فاتح ٹیم اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے

  • معرکہ حق میں شکست کے بعد  بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات

    معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات

    معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ گئی

    پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کی جنگی حکمتِ عملی پر شدید اندرونی اختلافات کا شکار ہے،تھیٹرائزیشن کے نام پر تینوں بھارتی افواج کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہو گئی ،بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ؛”ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے تھیٹرائزیشن منصوبے کو جلد بازی میں نافذ کرنے کیخلاف خبردار کیا” بھارتی ایئر چیف کا کہنا تھا کہ؛”اس وقت ہر چیز میں خلل ڈالتے ہوئے ایک نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے”بھارت کو تھیٹر ائزیشن کیلئےکسی دوسرے ملک سے متاثر نہیں ہونا چاہئے،ہر ایک چیز کی اپنی ضرورت ہوتی ہے ، ضرورت کے بغیر گئے تو ہم غلط ہو جائیں گے ، ذاتی طور پر سمجھتاہوں کہ دہلی میں مشترکہ منصوبہ بندی اور رابطہ کاری مرکز کا ہونا ضروری ہے ،تھیٹر ائزیشن کے نفاذ کیلئے ہمیں کسی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے، محسوس کرتا ہوں کہ اعلیٰ سطح پر مشترکہ منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ،

    مودی سرکار کےمتنازعہ تھیٹرائزیشن منصوبے نے بھارتی فوج میں نئےتضادات پیدا کر دئیے ہیں ،بی جے پی کی سیاسی مداخلت نے بھارتی افواج کو پیشہ ورانہ بنیادوں سے محروم کر دیا ہے

  • غازیانِ وطن کو سلام ،سپاہی مقبول حسین کی7ویں برسی

    غازیانِ وطن کو سلام ،سپاہی مقبول حسین کی7ویں برسی

    غازیانِ وطن کو سلام -سپاہی مقبول حسین کی7ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    تاریخ گواہ ہے کہ وطن سے محبت اور عقیدت میں ہمارے جوانوں کا کوئی ثانی نہیں ،وطن پر جب بھی کڑا وقت آیا ہمارے جوانوں نے لبیک کہا،ایسی ہی بے مثال جرات اور بہادری کی لازوال داستان سپاہی مقبول حسین کی ہے،آج سپاہی مقبول حسین کی7واں یوم وفات منایا جا رہا ہے،سپاہی مقبول حسین نے وطن کی محبت میں وہ کر دکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،سپاہی مقبول حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل سے تھا،وہ 4 آزاد کشمیر رجمنٹ میں شامل تھے

    1965 کی جنگ میں سپاہی مقبول حسین نے بخوبی اپنی ذمہ داری نبھائی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،بعد ازاں 1965 کی جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین شدید زخمی ہوئے،20 اگست 1965 کو زخمی حالت میں سپاہی مقبول حسین کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا ،دورانِ قید بھارتی فوج نے اپنا بغض نکالتے ہوئے سپاہی مقبول حسین پر بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا

  • سکھ کمیونٹی نے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیدیا

    سکھ کمیونٹی نے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیدیا

    سکھ کمیونٹی نے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیدیا

    سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ نے بھارت کی آبی جارحیت پر کڑی تنقید کی ہے،اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے سندور آپریشن کو مکمل ناکام قرار دیا اور کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے، بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا، پاکستان آرمی کا شکریہ جس نے اس حملے کو مکمل ناکام بنایا، اس کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کے گردواروں پر حملے کئے اور الزام پاکستان پر لگایا،ضروری نہیں حملے بموں اور گولیوں سے ہی کئے جائیں اب بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے، آج گوروناننک کرتاپور میں بھارت نے آبی جارحیت کرکے بے حرمتی کی، بھارتی آبی جارحیت کے باعث گوردوارے کے کمرے میں پانچ پانچ فٹ پانی جمع ہو گیا، 1984ء میں بھارتی آرمی نے دربار صاحب میں ٹینکوں اور توپوں سے حملہ کیا تھا، 1971ء میں بھی کرتاپور میں ہی بھارتی فوج نے بم گرائے،

    کلویندر سنگھ چیمہ کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب ڈرون سے بھارت نے حملہ کیا، اب پانی کے ساتھ سکھوں کے گوردوارے پر حملہ کیا گیا، بھارت کو معلوم تھا کہ اس طرف سکھوں کا گوردوارہ ہے جان بوجھ کر پانی چھوڑا گیا، ہم بھارتی نہیں ہیں، نہ ہی یہ ہمارا دیس ہے،یہ ہم پر حملہ آور ہیں، اب ضروری ہو چکا ہے کہ ہم خالصتان کی آزادی کیلئے کوششیں کریں،

  • وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں نکل پڑے

    وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں نکل پڑے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے

    روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدنے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی

    وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشن پر تفصیلی بریف کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے وزیراعظم کے ہمراہ نارووال روانہ ہوئی ہیں،دوران سفر سیلابی صورتحال پر گفتگو کی گئی چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے سیلابی صورتحال سے بچاؤ اور ریلیف آپریشن میں تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو نارووال میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی.