Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا،چناب،راوی میں فلڈ الرٹ جاری

    آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا،چناب،راوی میں فلڈ الرٹ جاری

    بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق فراہم کی گئی نئی معلومات کی بنا پر انڈس واٹر کمیشن نے دریائے چناب اور راوی کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری کر دیے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 38 سال بعد دریاؤں میں اتنا پانی آیا ہے، آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرا ہے،عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا دریائے راوی میں 1988 کے بعد اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے، راوی کے بینک میں موجود لوگوں سے گزارش ہے کہ علاقوں کو خالی کر دیں، آئندہ دو سے تین دن میں دریائے راوی سےبڑا سیلابی ریلہ گزرے گا۔آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا، رات 10 سے 12 بجے کے درمیان سیلابی ریلہ گزرے گا، یہ چیلنج ضرور ہوگا لیکن تمام تر اقدامات پورے کر لیے ہیں، امید ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزارکیوسک ہے، آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑاریلا گزرےگا، شاہدرہ کے مقام سے آج رات 10 سے 12 بجے کے درمیان ریلا گزرےگا۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ گزشتہ رات دریائے چناب اور راوی میں اونے درجے کا سیلاب آیا، خانکی ہیڈورکس سے اس وقت ریلا گزر رہا ہے، دریاے چناب میں ایک دہائی بعد اونچے درجےکا سیلاب آیا جبکہ گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے زائد ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے سیلاب سے پنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا، سیلاب جب تک رحیم یار خان سے نہیں گزرے گا پنجاب کے لیے چلینج رہےگا لیکن سیلاب سے اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات موصول ہوئی ہیں۔بھارتی ہائی کمیشن سے ملی معلومات پر دفتر انڈس واٹر کمشنر نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔دفتر انڈس واٹر کمشنر کا بتانا ہے بھارتی ہائی کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔راوی میں مادھو پور زیریں اور دریائے چناب میں اکھنور میں اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔

    بھارت کی جانب سے سیلابی ریلے چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے مطابق دریائےچناب میں پانی ساڑھے 10لاکھ کیوسک تک پہنچنے پرشگاف ڈالے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی پر 11لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش ہے، دریائےچناب پر شگاف ڈالنے کے لیے اہداف پہلے سے مقرر ہیں،نوید حیدر شیرازی کے مطابق سیالکوٹ سے ساڑھے4 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، نارووال سے 200 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ وزیرآباد کے 4 دیہات سے مکمل آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گجرات سے 15 ہزار افراد کو محفوط مقامات پر منتقل کیا گیا،کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ریلیف کیمپ فعال،کھانے پینےکی اشیاء اور ادویات کا اسٹاک موجودہ ہے۔

  • جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا مداحوں کے نام پیغام

    جلد کے کینسر میں مبتلا آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا مداحوں کے نام پیغام

    سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز مائیکل کلارک نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک تشویشناک مگر اہم پیغام سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

    کلارک نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے مداحوں کو جلد کے کینسر کے حوالے سے خبردار کیا اور اپنی ذاتی تجربے کی روشنی میں انہیں اپنی جلد کا معائنہ کرانے کی ہدایت دی۔مائیکل کلارک نے اپنے پیغام میں بتایا کہ جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک عام مگر سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، جو کہ جلد کے کینسر کی علامات میں سے ایک ہے۔”

    سابق کپتان نے اپنی پوسٹ میں زور دیتے ہوئے کہا کہ "دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہو کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔” انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ان کے کیس میں باقاعدہ چیک اپ اور جلد کی تشخیص بہت اہمیت رکھتی ہے تاکہ کینسر کے کسی بھی خطرے کو جلد از جلد پہچانا جا سکے۔

    یاد رہے کہ مائیکل کلارک کو چند سال قبل بھی جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، لیکن اس وقت انہوں نے اس بارے میں عوامی طور پر کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ اب انہوں نے اس اہم مسئلے پر کھل کر بات کی ہے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے اور لوگ اپنی صحت کا بہتر خیال رکھیں۔

    آسٹریلیا میں جلد کا کینسر دنیا میں سب سے زیادہ کیسز میں شمار ہوتا ہے، جس کی وجہ ملک میں سورج کی تیز شعاعیں اور لوگوں کی جلد کی حساسیت ہے۔ ماہرین صحت بھی لوگوں کو سورج کی حفاظت کرنے اور اپنی جلد کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔مائیکل کلارک کی جانب سے یہ پیغام نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک وارننگ اور آگاہی کا باعث ہے کہ جلد کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

  • سیلاب کا خدشہ، ستلج کےقریبی علاقوں میں انخلا کی کارروائیاں شروع

    سیلاب کا خدشہ، ستلج کےقریبی علاقوں میں انخلا کی کارروائیاں شروع

    دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے کے بعد سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ جاری کیا گیا جس کے بعد ستلج کےقریبی علاقوں میں انخلا کی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جاچکے ہیں،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں مزید اضافے کے باعث انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ82 ہزار 188 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے ستلج بھوکاں پتن پل اور بابا فرید پل پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے تحصیل منچن آباد، بہاولنگر اور چشتیاں میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں، متاثرین کے انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکڑوں افراد اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

    حکام کے مطابق ضلع بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی سمیت دیگر بیٹ کے علاقوں میں پانی تیزی سے پھیل رہا ہے جب کہ ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلیں، مکانات اور سرکاری اسکول زیر آب آگئے ہیں،ڈپٹی کمشنر شکرگڑھ کا بتانا ہے کہ کوٹ نیناں کے مقام پردریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور ایک لاکھ کیوسک کا ریلاگزر رہا ہے، جسڑ کے مقام پر ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔

    نارووال کی تحصیل ظفروال میں نالہ ڈیک میں سیلابی ریلے سے منگوال پل ٹوٹ گیا جس کے باعث درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،سیلاب سے ڈیلڑہ، نکی اور گوجراں میں فصلیں تباہ ہوگئیں اورکھیتوں میں کھڑے کسان پانی میں پھنس گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ اور ظفروال کو ملانے والا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے اور اُددو فتح، ڈھوڈا، سوکن ونڈ اور چکور سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنجلی کےمقام پر نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجےکا سیلاب ہے۔ نالہ ڈیک میں پانی کا بہاؤ 62 ہزار کیوسک ہے۔

  • عمران خان کی قومی  اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت

    عمران خان کی قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت

    تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی۔

    اڈیالہ جیل کے باہر دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہم کارکنان کے شکرگزارہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، ہم 3 ماہ سے آرہے تھے ملاقات کرنے نہیں دے رہے تھے اور اللہ کا شکر ہے آج ہماری بانی پی ٹی ٓآئی سے ملاقات ہوئی ہے، چار مہینے بعد ہم سب بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہر اورعلی ظفرسمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے اس کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، ان کی آنکھوں کے علاج کیلئے پمزاسپتال کے ڈاکٹرز آئیں گے،ہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی وجہ سے پریشان ہیں، عمران خان کو شیرشاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری کا بتایا،عمران خان نے سزاؤں اور نااہلیوں پر کہا یہ کبھی پاکستان میں نہیں ہوا، کرکٹ کو محسن نقوی نے تباہ کیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بونیراوردیگرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پرافسوس کیا،انی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیکران انتخابات کوقانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سےمستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ میں علامہ راجہ ناصرعباس اور قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔

  • پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں۔بیرسٹر گوہر

    پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں۔بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ لوگ فلمیں نہ چلائیں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینا سنجیدہ ایشو ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے استعفے کے بارے میں سنا ہے لیکن ان کا بیان نہیں پڑھا،سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے،کوئی لیڈر پبلک میں کمنٹس نہ کرے۔

    راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت کسی لیڈر کو پارٹی معاملات پر ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے، سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے۔بدقسمتی سے پارٹی کے اندر سے کوئی نہ کوئی چیز باہر آتی ہے جس سے تنازع کھڑا ہوتا ہے، پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں۔بانی کی بھی واضح ہدایات ہیں کوئی پارٹی لیڈر پبلک میں اپنا استعفیٰ پیش نہیں کرے گا، بانی کی واضح ہدایات ہیں کوئی لیڈر پبلک میں کمنٹس نہ کرے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی سے ملنے آیا تھا پولیس نے روک دیا ہے، ملاقاتوں سے روکنا مناسب بات نہیں، میں ہمیشہ کہتا ہوں مفاہمت ہونی چاہیے، ناجائز سزاؤں، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے دوریاں بڑھیں گی۔سیاسی کمیٹی نے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ اگر کیا ہے، میں اس میٹنگ میں نہیں تھا۔ بانی کی ہدایات اگر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہیں تو بانی کی بات ہی حتمی بات ہو گی، کچھ باتوں پر ابہام ہے لیکن بانی کی ہدایات پر سو فیصد عمل ہو گا۔ ضمنی انتخابات میں جانے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے، ضمنی انتخابات پر کچھ شکوک و شبہات ہیں، بانی سے ملاقات کے بعد فیصلہ کریں گے، پارٹی میں انتخابات میں حصہ لینے کی رائے ضرور موجود ہے لیکن فیصلہ بانی نے کرنا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کس کو ہونا چاہیے کس کو نہیں اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے، جب اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہوئی میں نے کہیں پر اپنے آپ کو امیدوار پیش نہیں کیا، ہم نے اپوزیشن لیڈر کی نشست پر اسٹے لیا ہے، پارلیمنٹ اپوزیشن لیڈر کے بغیر بھی چل سکتی ہے،ہمارے کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ہمارے لیے صورتحال ٹف ہے لیکن اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، علیمہ خان کا پارٹی امور سے کوئی تعلق نہیں، وہ پارٹی امور پر اثر انداز نہیں ہو رہیں یہ غلط تاثر ہے، پارٹی کے سو فیصد فیصلے بانی خود کرتے ہیں۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فرازہی ہیں، وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا سیلاب، ملبہ ہٹاؤ مہم کے تحت گھروں،دکانوں سے کیچڑ اٹھانے کا عمل جاری

    خیبر پختونخوا سیلاب، ملبہ ہٹاؤ مہم کے تحت گھروں،دکانوں سے کیچڑ اٹھانے کا عمل جاری

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،بونیر ،باجوڑ،شانگلہ،مینگورہ،سوات، گلگت میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکا خشک راشن ،پکی پکائی خوراک کی تقسیم میں مصروف ہیں، ملبہ ہٹاؤ مہم کے تحت گھروں،دکانوں سے کیچڑ اٹھانے کا عمل بھی جاری ہے،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے بچوں میں گفٹ پیک تقسیم کئے گئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر حارث ڈار بھی شانگلہ پہنچ گئے.

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، شانگلہ، سوات اور باجوڑ میں مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کوبھی شانگلہ، بونیر، سوات اور باجوڑ کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں میں خشک راشن ، مچھردانیاں، برتن ، لوٹے و دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا،مرکزی مسلم لیگ کی میڈیکل ٹیمیں دور دراز علاقوں میں جا کر مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر رہی ہیں، سیلاب کے بعد علاقے میں وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں، مرکزی مسلم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر حارث ڈار بھی شانگلہ پہنچ چکے ہیں جنہوں نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں،شانگلہ میں بھی خشک راشن، پکی پکائی خوراک تقسیم کی جا رہی ہے،ملک بھر سے مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ دار راشن سمیت ادویات بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ کر رہے ہیں، فیصل آباد، حیدرآباد،کراچی، پشاور،چارسدہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،بہاولپور و دیگر علاقوں سے امدادی سامان کی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم ہو چکی ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں اور طلباء میں مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی طرف سے گفٹ باکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان انس محصی و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے طلباء و طالبات کی طرف سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ بچوں کے لیے گفٹ باکس لے کر آئے ہیں، ہمارا مقصد ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا اور ان میں خوشیاں بکھیرنا ہے۔انس محصی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مسلم سٹوڈنٹس لیگ فوری طور پر متاثرہ علاقوں اور بالخصوص باجوڑ کے بچوں کے لیے کیمپ اسکولز کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو اور جب پراپر اسکولز کھلیں تو یہ تعلیمی اور ذہنی طور پر تیار ہوں

  • اپردیر،تین روز میں 9 خوارج جہنم واصل

    اپردیر،تین روز میں 9 خوارج جہنم واصل

    اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔

    ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق 3 روزہ آپریشن میں پولیس، ایلیٹ فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس نے حصہ لیا۔ آپریشن ہل ٹاپ، دو بانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ میں کیا گیا،ایس ایس پی اپر دیر نے بتایا کہ 20 مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں آپریشن 3 روز تک جاری رہا۔آپریشن کے دوران 2 شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔

    دیر بالا میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔یہ ٹارگٹڈ آپریشن اُن دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا جو چند روز قبل پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھے۔اپنے تین شہید جوانوں کا بدلہ لینے پر دیر پولیس اور ایلیٹ فورس کے بہادر افسران اور جوان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ عوام بھی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کر رہے ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس کے حوصلے، دلیری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہمارے جوان ہر دم وطن کی حفاظت کے لئے تیار ہیں، اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

  • دم کرنے والا جعلی عامل،گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی،سٹیج اداکارہ گرفتار

    دم کرنے والا جعلی عامل،گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی،سٹیج اداکارہ گرفتار

    مانگا منڈی،دم کرنے والا عامل پکڑا گیا

    عامل کی دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات،کنول شہزادی سر درد کے دم کیلیے عامل بابا عارف کے پاس گئی،بابا عارف دم کے بہانے خاتون کے جسم کے حساس حصوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا،خاتون بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور تھانہ مانگا منڈی میں درخواست دے دی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے عامل بابا عارف کو گرفتار کر لیا

    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے14سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی،سارہ احمد کا کہنا تھا کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں 14سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ تشدد اور زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔سٹیج اداکارہ کے گھر پر کام کرنے والی کمسن گھریلو ملازمہ کو سٹیج اداکارہ نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کمسن گھریلو ملازمہ کو سٹیج اداکارہ کے گھر 5 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سٹیج اداکارہ کو گرفتار کر لیا۔مبینہ تشدد اور زیادتی کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو ہیر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کاروائی کرتے ہوئےبچی کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ اریبہ اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لئے اتوار بازار گئی تھی،دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا،ملزم ثناء اللہ نے بچی کو فزیکلی اور جنسی طور پر حراساں کیا، ملزم ثناء اللہ کے خلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ہنجروال پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے فوری گرفتار کر لیا،

  • گلگت،ضلع غذر میں راستے بند،مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی

    گلگت،ضلع غذر میں راستے بند،مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی

    گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقے غذر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی،کلاؤڈ برسٹ کے بعد ضلع غذر کے گاؤں دائین جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہو گئے تھے، مرکزی مسلم لیگ نے چٹور کھنڈ تا دائین گاؤں فری بوٹ سروس کا آغاز کر دیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم بھی موجود تھے.

    گلگت میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم، پکی پکائی خوراک کی تقسیم اور میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے بعد مرکزی مسلم لیگ نے فری بوٹ سروس شروع کر دی ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے گزشتہ روز دائین گاؤں میں کشتی کے ذریعے خشک راشن دائین گاؤں میں پہنچا کر تقسیم کیا تھا ،آج منگل کو مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ مل کر چٹور کھنڈ سے دائین تک فری بوٹ سروس کا آغاز کیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ گلگت زون کے صدر مقصود حسین سندھو،مرکزی مسلم لیگ گلگت کے ضلعی صدر جمعہ دین، چٹور کھنڈ کے تحصیلدار طارق عزیز لالک جان مرکزی مسلم لیگ غذر کے ضلعی صدر عباس علی، صدر امن کمیٹی ضلع غذر پروفیسر عامر بیگ، نمبر دار دائین علی مراد و دیگر بھی موجود تھے

    اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مرکزی مسلم لیگ روز اول سے کام کر رہی ہے، غذر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پہنچے تو یہاں راستے بند تھے، شہری مشکلات کا شکار تھے اسی لئے مرکزی مسلم لیگ نے شہریوں کی آمدورفت کی آسانی کے لئے فری بوٹ سروس شروع کی ہے،متاثرہ علاقوں میں دیگر امدادی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے،مقصود حسین سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ گلگت میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی .

  • امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، گوگی بٹ شامل تفتیش

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، گوگی بٹ شامل تفتیش

    : امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گوگی بٹ نے کیس میں شامل ہو کر تفتیش مکمل کی ہے اور سی سی پی او آفس میں پیش ہو گیا ہے۔ پولیس نے بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایک جامع جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے رکھی ہے جو مختلف زاویوں سے کیس کی چھان بین کر رہی ہے۔

    گوگی بٹ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ان کی جان کو خطرہ تھا، اس لیے وہ مفرور رہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مخالف فریق نے ان کے قریبی رشتہ دار کو قتل کر کے انہیں دھمکایا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے تحفظ کے لیے فرار اختیار کیے ہوئے تھے۔پولیس نے ابھی تک تفتیش مکمل نہ ہونے کی وجہ سے چالان عدالت میں جمع نہیں کروایا ہے۔ دوسری جانب، گوگی بٹ کو عدالت نے یکم ستمبر تک ضمانت دی ہوئی ہے، تاہم عدالت نے انہیں مفرور رہنے کی وجہ سے پہلے اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔

    بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے اس معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔ جے آئی ٹی کا مقصد ہے کہ تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔