Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،خالد مسعود سندھو

    پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان رب کریم کا انعام ، اس کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، جس نظریئے پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا، آج اسی نظریے پر قوم کو دوبارہ متحد کرنے کی ضرورت ہے، مرکزی مسلم لیگ نے ہفتہ آزادی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی کو مزید فروغ دیا جا سکے،

    ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک اور رہنما انجینئر حارث ڈار نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب،بعد ازاں پارٹی کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ پر رکھی گئی تھی آج بھی دو قومی نظریہ ہماری سیاسی، سماجی اور نظریاتی بقا کی ضمانت ہے،نوجوان نسل کو اس نظریے سے روشناس کرانا علما کرام کی ذمہ داری ہے،آزادی پاکستان جیسی تحریک ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضامن ہے، ہمیں مایوسی سے نکل کر امید، یگانگت اور قومی فخر کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، ہمیں اپنے نظریاتی تشخص کا ہر قیمت پر دفاع کرنا ہے،

    قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی تہذیب نبی مکرم ﷺ کے بیان کر دہ بنیادی حقوق کا مقابلہ نہیں کر سکتی،مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے، مسلمانوں کے باہمی تشدد اور قتل و غارت گری نے امت کو جس قدر نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی چیز سے نہیں پہنچا،بیرونی قوتوں کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ کلمہ گو مسلمانوں کاسازشوں کا شکار کر کے انہیں آپس میں لڑایا جائے، یہ دشمنان اسلام کا پرانا طریقہ ہے،وہ باہم دشمنیاں پروان چڑھا کر اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہمیں دشمنوں کی سازشوں کا منبر و محراب سے بھی توڑکرنا ہو گا.

  • اداکارہ صبا قمر کی طبیعت شوٹنگ کے دوران اچانک خراب

    اداکارہ صبا قمر کی طبیعت شوٹنگ کے دوران اچانک خراب

    پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر ایک اہم اور مسلسل جاری پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔ ہنگامی بنیادوں پر انجیوگرافی سمیت متعدد طبی اقدامات کیے گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، اور اگر بروقت طبی امداد نہ دی جاتی تو معاملہ سنگین ہو سکتا تھا۔ خوش قسمتی سے فوری کارروائی اور مسلسل نگرانی کے بعد صبا قمر کی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور انہیں آئی سی یو سے اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کیا گیا،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر پچھلے کچھ ہفتوں سے ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، اور اس دوران وہ شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا شکار ہو گئیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی کہ ان کی حالت کا بگاڑ مسلسل جسمانی اور ذہنی تھکن کا نتیجہ تھا۔صبا قمر کو ڈاکٹروں نے چند ہفتے مکمل آرام اور جسمانی مشقت سے پرہیز کی ہدایت دی ہے۔ ان کی صحت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال کی ڈاکٹرز ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور تمام مداحوں، دوستوں اور شوبز ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کیں۔ اپنی انسٹا اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا”سب کے پیار اور دعا کا بےحد شکریہ، میں بالکل ٹھیک ہوں اب، بس تھوڑا سا بریک لیا تھا۔ اب واپسی ویسے ہی ہوگی جیسے کبھی گئی ہی نہ تھی، اور نہ ہی میں کہیں جارہی ہوں۔”

    اداکارہ کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے صبا قمر کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اداکاروں، ہدایتکاروں اور ساتھی فنکاروں نے صبا قمر کے لیے محبت بھرے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

  • بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر 10 افراد گرفتار

    بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر 10 افراد گرفتار

    بریڈفورڈ: مغربی یارکشائر پولیس نے بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ تاریخی جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کی عمریں 49 سے 71 سال کے درمیان ہیں۔ انہیں شہر میں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

    الزامات کا تعلق 1994 اور 1997 کے درمیان ہونے والے واقعات سے ہے، جب چھ متاثرین کی عمریں 13 سے 15 سال تھیں۔بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ پولیس کی ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر وکی گرین بینک نے کہا، "بچوں کی حفاظت اور تحفظ مغربی یارکشائر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال ایک گھناؤنا اور مکروہ جرم ہے، جو ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔”

    ڈٹیکٹو چیف انسپکٹر گرین بینک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تحقیقات بچوں کے خلاف موجودہ اور پرانے دونوں طرح کے جنسی جرائم کی تحقیقات کے لیے فورس کے عزم کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "میں ہر اس شخص سے درخواست کرتی ہوں جو جنسی زیادتی کا شکار ہوا ہے، چاہے وہ حالیہ ہو یا پرانا، وہ اس کی رپورٹ پولیس کو کرے۔”پولیس نے اس معاملے سے متعلق مزید معلومات کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا اور انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے،

  • کراچی ڈیفنس فیز 6 فائرنگ ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی

    کراچی ڈیفنس فیز 6 فائرنگ ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی

    کراچی ڈیفنس فیز 6 فائرنگ، ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی ہو گیا

    واقعہ فیز 6 میں مسجد کے قریب پیش آیا، نا معلوم افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، دو افراد کو گولیاں لگیں جن میں ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام بھی تھے،خواجہ شمس الاسلام کے بیٹے دانیال بھی زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے،خواجہ شمس الاسلام کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے

    خواجہ شمس اسلام جنازے میں شریک تھے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفیش کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے

    سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم کے دو رشتہ داروں کو گلشن سکندرآباد سے حراست میں لیاگیا ہے، دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے،پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے، ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عمران آفریدی سینئر وکیل خواخہ شمس الاسلام کا گن مین تھا۔

  • بچوں کو دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ،آصفہ زرداری کا پیغام

    بچوں کو دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ،آصفہ زرداری کا پیغام

    خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نےبچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے، پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے،دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے،ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر بچوں کو دودھ نہ پلانے والی ماؤں کو وہی عزت اور احترام دیا جانا چاہیئے جو دودھ پلانے والی ماؤں کو دیا جاتا ہے

  • گلگت بلتستان، گلیشیئر پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جا گرے

    گلگت بلتستان، گلیشیئر پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جا گرے

    گلگت بلتستان کے خوبصورت مگر قدرتی آفات سے متاثرہ علاقے وادی بگروٹ میں شدید واقعہ پیش آیا ہے جہاں گلیشیئر پھٹنے کے باعث ایک باپ اور اس کا بیٹا گہری کھائی میں جا گرے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہیں تاکہ زخمیوں کو تلاش کر کے بچایا جا سکے۔

    ادھر ضلع دیامر کے علاقے کھنبری میں بھی مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید سیلاب کی وجہ سے فصلیں، زمینداروں کی زمینیں اور واٹر چینلز شدید نقصان سے دوچار ہوئے ہیں، جس سے مقامی کاشتکاروں کی معاشی حالت مزید متاثر ہوئی ہے۔مزید برآں، شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے جو 11 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ خاص طور پر نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان اب تک لاپتا ہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈھونڈنے کے لیے خصوصی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سیلابی بحران سے نمٹنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی فوری توجہ اور امداد درکار ہے تاکہ صوبے کو اس آفت سے جلد از جلد نکالا جا سکے۔مقامی لوگ اور انتظامیہ مل کر ریسکیو اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ تاہم شدید بارشیں اور خراب موسمی حالات امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

  • بیجنگ میں سیلاب  سے کیئر ہوم میں 31 افراد جاں بحق

    بیجنگ میں سیلاب سے کیئر ہوم میں 31 افراد جاں بحق

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں بزرگ افراد کے ایک کیئر ہوم میں کم از کم 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ کے وسطی ضلع میون (Mentougou) کے ایک ٹاؤن میں واقع ایلڈرلی کیئر سینٹر سیلابی پانی کی زد میں آگیا۔ اس مرکز میں تقریباً 77 بزرگ شہری مقیم تھے، جن میں سے 40 افراد سیلاب کے باعث عمارت کے اندر پھنس گئے۔ امدادی کاموں کے دوران تصدیق ہوئی کہ 31 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرکز میں پانی کی سطح تقریباً 2 میٹر (تقریباً 6 فٹ) تک بلند ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے عمارت کے اندر موجود ضعیف افراد کو باہر نکلنے کا کوئی محفوظ راستہ نہیں مل سکا۔ سیلابی ریلے نے عمارت کی نچلی منزلوں کو بری طرح متاثر کیا اور فوری انخلاء نہ ہونے کے باعث ہلاکتیں پیش آئیں۔

    ایک مقامی چینی عہدیدار نے پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکام نے مذکورہ علاقے کو طویل عرصے سے محفوظ تصور کیا تھا، اس لیے کیئر سینٹر کو سیلاب کے خطرے کے دائرے میں شامل نہیں کیا گیا اور بروقت انخلاء کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

    چین کے مختلف علاقوں میں جاری مسلسل بارشوں اور سیلابی صورتحال نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے کیئر ہوم انتظامیہ اور مقامی حکام پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کئی خاندانوں کا کہنا ہے کہ بروقت خبردار کر دیا جاتا یا انخلاء کا بندوبست ہوتا تو یہ سانحہ ٹالا جا سکتا تھا۔حکام نے وعدہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی، دیگر تمام کیئر ہومز اور حساس علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

  • تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری، پاکستان، افغانستان اور یو اے ای آمنے سامنے

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری، پاکستان، افغانستان اور یو اے ای آمنے سامنے

    شارجہ: کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری، پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

    اس سہ فریقی ٹورنامنٹ میں شریک تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو مرتبہ میدان میں اتریں گی، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 7 ستمبر کو فائنل میچ ہوگا۔سیریز کا آغاز 29 اگست کو ایک سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا، جہاں پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل متعدد یادگار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔

    مکمل شیڈول درج ذیل ہے:
    29 اگست: پاکستان بمقابلہ افغانستان
    30 اگست: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
    1 ستمبر: افغانستان بمقابلہ یو اے ای
    2 ستمبر: افغانستان بمقابلہ پاکستان (دوسرا مقابلہ)
    4 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ پاکستان (دوسرا مقابلہ)
    5 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ افغانستان (دوسرا مقابلہ)
    7 ستمبر: فائنل

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک تاریخی مقام ہے جہاں ایشیا کی کئی بڑی کرکٹ جھلکیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اس بار بھی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، خصوصاً اس وقت جب تینوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں اور نئے کمبی نیشنز کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2026 کی تیاری کے پیشِ نظر یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایک اہم موقع ہوگی کہ وہ اپنے اسکواڈز کو آزمائیں اور تجربات کریں۔ خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز، جن میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ جذباتی وابستگی بھی ہوتی ہے، شائقین کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوں گے۔

  • 9مئی کیس،ایک اور فیصلہ،ایک ملزم کو 25 سال قید کی سزا

    9مئی کیس،ایک اور فیصلہ،ایک ملزم کو 25 سال قید کی سزا

    سرگودھا: انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں درج جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    فیصلے کے مطابق، عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں سمیت 51 ملزمان کو مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ ان اشتہاری ملزمان میں سابق اراکین اسمبلی احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز شامل ہیں۔ عدالت نے ان تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا، جو دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

    یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، جن میں سرکاری و عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات کے بعد درجنوں مقدمات درج کیے گئے جن میں سینکڑوں کارکنان اور رہنما نامزد کیے گئے۔گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی سے متعلق مختلف مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت 196 افراد کو سزائیں سنائی تھیں۔ عدالتوں کی جانب سے ان مقدمات میں تیزی سے فیصلے سنائے جا رہے ہیں تاکہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف مثال قائم کی جا سکے۔

  • باجوڑ میں گرینڈ جرگے کا انعقاد  خوارج کے خلاف متفقہ عزم

    باجوڑ میں گرینڈ جرگے کا انعقاد خوارج کے خلاف متفقہ عزم

    باجوڑ میں ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین، مشران اور سول انتظامیہ نے شرکت کی۔

    جرگے میں شہدائے باجوڑ کے لیے دعا کی گئی اور علاقے کو دہشتگردوں سے پاک رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ عوام علاقہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کسی بھی دہشتگرد یا خارجی کو اپنے علاقوں میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ جرگے کو سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مکمل اعتماد میں لیا گیا۔ خوارج کی جانب سے مساجد کو بطور پناہ گاہ استعمال کرنے کے ویڈیو ثبوت بھی جرگے میں پیش کیے گئے۔

    جرگے نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ: خوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا تاکہ امن و امان یقینی بنایا جا سکے۔ آخر میں ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔