Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مودی سرکار ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ کے دھانے پر لے جانے کی کوششوں میں مصروف

    مودی سرکار ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ کے دھانے پر لے جانے کی کوششوں میں مصروف

    مودی سرکار ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ کے دھانے پر لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز دیے ہیں، جن میں سمندری جارحیت کے لیے جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام بھی شامل ہیں۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ مودی سرکار اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھا کر علاقائی تصادم کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔

    جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز کی خریداری مودی کی جنگی ذہنیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو نام نہاد جنگی صلاحیتوں کے باوجود آپریشن سندور میں پاکستان کی بدترین شکست کا داغ دھونے میں ناکام رہی ہے۔ بھارتی اقدامات بی جے پی اور آر ایس ایس کی انتہا پسند ہندوتوا نظریات اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔پاکستان نے اپنی جدید الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں، کاؤنٹر جیمنگ ٹیکنالوجی، اور مضبوط کمانڈ سسٹمز کے ذریعے بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت حاصل کر رکھی ہے۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا تاکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کو ناکام بنایا جا سکے۔

    مودی سرکار کے حالیہ دفاعی معاہدے اور جدید ہتھیار محض تکنیکی ترقی نہیں بلکہ جارحانہ عسکری منصوبہ بندی کی واضح مثال ہیں۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا مودی اپنی ناقص جنگی حکمت عملی اور آپریشن سندور میں شکست کے اثرات کو ان جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے چھپا پائیں گے؟

  • گدھی کی کھال اتارنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    گدھی کی کھال اتارنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور ، تھانہ تھہ شیخم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کوٹلی رائے ابو بکر کے علاقے میں ایک مردہ گدھی کی کھال اتار رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف پنجاب اینیملز سلاٹر کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    31 جولائی 2025 کی شب تقریباً 8:00 بجے پولیس کو 15 ہیلپ لائن کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص علاقے کوٹلی رائے ابو بکر میں غیر قانونی طور پر ایک گدھی کی کھال اتار رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی اکبر علی بمعہ اہلکاران شہزاد حسین (1505/C) اور محمد یٰسین (672/C) موقع پر پہنچے جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت اصغر ولد غلام مصطفیٰ، قوم مسلم شیخ، سکنہ کوٹلی رائے ابو بکر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم گدھی کی کھال اتار کر اس کا گوشت بیچنے کا ارادہ رکھتا تھا، جو کہ سلاٹر کنٹرول قوانین کے سراسر خلاف ہے۔ پولیس نے مردہ گدھی کے گوشت کو موقع پر تلف کر دیا۔واقعہ کی ابتدائی اطلاع پولیس فارم نمبر 24-5(1) کے تحت درج کی گئی، جسے ابتدائی اطلاعی رپورٹ (FIR) نمبر 583/25 کے تحت اندراج کیا گیا۔ ای فلیگ نمبر TSK-31/07/2025-1016 کے تحت کیس رجسٹر ہوا، جبکہ پولیس اہلکار محمد پرویز ASI نے رپورٹ کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید اور بھاری جرمانہ

    کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید اور بھاری جرمانہ

    راولپنڈی: اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کے ایک سنگین کیس میں ملزم کو 29 سال قید کی سزا سناتے ہوئے لاکھوں روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، عدالت نے ملزم پوسٹ ماسٹر حامد کو نہ صرف طویل مدت قید کی سزا دی بلکہ اسے مالی طور پر بھی سخت سزا دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عدالت نے حامد پر 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ملزم کو محکمہ ڈاک کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، جو اس نے ناجائز طور پر حاصل کیے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم نے پینشن سیونگ بک میں جعلی اور بوگس انٹریاں کی تھیں جن کی مالیت 3 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقم اس نے مختلف طریقوں سے ناجائز طور پر اپنے قبضے میں لے رکھی تھی۔عدالت کی جانب سے سنائی گئی یہ سزا کرپشن کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

    اس مقدمے کی سماعت اور فیصلہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی محنت اور شفاف تحقیقات کا نتیجہ ہے جس نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے۔فی الوقت، ایف آئی اے نے اس کیس میں مزید قانونی کارروائیوں کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاکہ کرپشن کے دیگر مقدمات میں بھی ایسے ہی سخت اقدامات کیے جا سکیں۔

  • بنوں، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

    بنوں، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

    بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک ہدفی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور متعدد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ یہ کارروائی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے کی گئی۔

    آر پی او بنوں، سجاد خان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات سے جاری اس آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔سجاد خان نے کہا کہ اس کامیاب آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز علاقے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری رہیں گے تاکہ شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار سکیں۔

    مقامی انتظامیہ نے بھی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔اس کامیاب آپریشن کے بعد علاقے میں امن کی فضا قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آئے گی اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردوں کی اطلاع دینے میں مدد کریں تاکہ مزید کارروائیاں کی جا سکیں۔

  • شوہر کے سامنے مبینہ طور پر 4 افراد کا بیوی کے ساتھ ریپ،دو ملزمان ہلاک

    شوہر کے سامنے مبینہ طور پر 4 افراد کا بیوی کے ساتھ ریپ،دو ملزمان ہلاک

    لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں مسجد کے قاری کی بیوی کو اُس کے سامنے 4 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دونوں چہل قدمی کےلئے نکلے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ملزمان میں اویس اور ارشاد شامل ہیں

    دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا،ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا،پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.

  • یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش،شرجیل میمن کا تحفظات کا اظہار

    یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش،شرجیل میمن کا تحفظات کا اظہار

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشن بندکرنے کے فیصلے پر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ ادارہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے افراد کو سستی بنیادی اشیا فراہم کر رہا تھا، 1971 میں ذوالفقار علی بھٹو نے غریب طبقے کو سبسڈی دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کیے تھے، جہاں نجی شعبے کی رسائی نہیں وہاں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز خدمات انجام دے رہے تھے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے 3 ہزار 800 اسٹورز سے ماہانہ تقریباً 2 کروڑ افراد مستفید ہوتے تھے، 12 ہزار ملازمین کی برطرفی ہزاروں خاندانوں کے روزگار پر حملہ ہے۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش،پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھا گیا،قائمہ کمیٹی نے رپورٹ طلب کر لی

    یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش،پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھا گیا،قائمہ کمیٹی نے رپورٹ طلب کر لی

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار سے ملازمین کیلئے پیکج سمیت ادارے کی بندش کی جامع رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کر لی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سید حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا، پیپلز پارٹی کےر کن اعجاز جاکھرانی نے تحریک پیش کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین 10روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن ان کے حوالے سے حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا،ارکان کمیٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے اسمبلی فلور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہ کرنے بارے غلط بیانی کی اور پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھاگیا،سیکرٹری صنعت وپیداوارنے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے سالانہ ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان تھا، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج دیا جائے گا،کمیٹی نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کے وعدے کے بعد اسٹورز کو بند کرنے کے فیصلےپر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی وزیر نے اسمبلی فلور پر اسٹورز کو بند نہ کرنے کے حوالے سے غلط بیانی کی اور پارلیمنٹ کو دھوکے میں رکھاگیا،کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار سے ملازمین کیلئے پیکج سمیت ادارے کی بندس کی جامع رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کر لی۔

  • امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    واشنگٹن: امریکہ نے اپنی نئی تجارتی پالیسی کے تحت جنوبی ایشیا کے ممالک پر مختلف شرحوں میں ٹیرف عائد کیے ہیں، جس میں پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں خاص رعایت دی گئی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ جنوبی ایشیا کے تین بڑے ممالک میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دینے کی نشاندہی کرتا ہے، جسے ملکی سطح پر پاکستانی حکومت کی کامیاب سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد اور ترکی پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے قریبی اتحادی اسرائیل کو بھی 15 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کینیڈا پر پالیسی اختلافات کے باعث ٹیرف کی شرح 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ، برازیل اور فاکلینڈ آئی لینڈز کو 10 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔15 فیصد ٹیرف کی فہرست میں ترکی، اسرائیل، افغانستان، انگولا، بولیویا، کیمرون، کوسٹا ریکا، جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔

    پاکستان کی طرح انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پر بھی 19 فیصد ٹیرف نافذ ہے، جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا، ویتنام اور تائیوان کو 20 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔ بھارت کے برابر یعنی 25 فیصد ٹیرف قازقستان، تیونس اور مالدوا کو بھی دیا گیا ہے۔30 فیصد ٹیرف الجزائر، لیبیا، بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا پر عائد کیا گیا ہے جبکہ میانمار اور لاوس کو 40 فیصد اور شام کو سب سے زیادہ 41 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو بھارت کی نسبت کم ٹیرف دینا پاکستان کی متوازن اور مدبرانہ خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ یہ کامیابی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے باہمی رابطوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے حالیہ ملاقات اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے بات چیت کا نتیجہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھائے تاکہ ملکی معیشت کو فروغ ملے اور برآمدات میں اضافہ ہو۔

  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے،وزیراعظم

    دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام (Harden the State) کے حوالے سے قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا.

    اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر براۓ بین الصوبائی تعاون رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپیکٹر جنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے۔ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے،پاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، بامعنی عوامی رابطے اور انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصر کا بھرپور اور موثر استعمال کیا گیا۔

    کمیٹی نے دھشتگردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کردار قابل تعریف و قابل تحسین ہے۔ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار و افسران اور قربانی کے جذبے سے سرشار ان کے اہل خانہ پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم، بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے، انٹیلیجنس ادارے متحد اور یکسو ہیں. پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔صوبائی حکومتوں ، انٹیلیجنس بیورو، وزارت داخلہ،کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بالخصوص پنجاب انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں نہایت موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان کو فتنتہ ہندوستان اور فتنتہ الخوارج اور اس طرح کی دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے جامع، موثر اور قابل عمل حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاروائیوں و تعاون سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوئی.اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے. دہشت گردی سے پاک اور پرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے حکومت نے تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے بیرونی سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوگا،غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق وطن واپسی کے پروگرام پر عملدرآمد مؤثر طور سے جاری ہے.

  • ایک اور ملک دشمنی،علی امین گنڈا پور کا بیان بھارت فیٹف میں بطور ثبوت لے گیا

    ایک اور ملک دشمنی،علی امین گنڈا پور کا بیان بھارت فیٹف میں بطور ثبوت لے گیا

    خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا ایک حالیہ متنازع بیان بھارت کے لیے پاکستان دشمن پروپیگنڈا کا ہتھیار بن گیا۔ بھارتی حکومت نے یہ بیان عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) میں جمع کروا کر پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

    فیٹف حکام کے مطابق، بھارت نے علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو بطور "ثبوت” پیش کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ "ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں”۔ بھارتی مؤقف ہے کہ یہ بیان پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا ثبوت ہے۔بھارتی حکومت نے اس بیان کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خود پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کا اعتراف ہے، جو بھارت کے ان الزامات کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔

    فیٹف کے قریبی ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے۔ اگرچہ فیٹف کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے، مگر بھارتی حکومت اور میڈیا اس معاملے کو خوب اچھال رہے ہیں تاکہ پاکستان پر عالمی دباؤ ڈالا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا تھا۔ پاکستان 2018 سے اس فہرست میں شامل تھا اور اس دوران پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف مؤثر اقدامات کیے تھے جنہیں فیٹف نے تسلیم کیا تھا۔تاہم، بھارت نے پاکستان کے اس سفارتی و مالیاتی کامیابی کو ایک آنکھ نہ دیکھا اور مسلسل پاکستان کے خلاف عالمی فورمز پر پروپیگنڈا جاری رکھا ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا حالیہ بیان اس پروپیگنڈے کو تقویت دینے کا سبب بن گیا ہے۔