Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سولر پینلز کی آڑ میں 120 ارب روپے کی منی لانڈرنگ،کمپنیوں پر جرمانے

    سولر پینلز کی آڑ میں 120 ارب روپے کی منی لانڈرنگ،کمپنیوں پر جرمانے

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والی 13 جعلی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر مجموعی طور پر 111 ارب روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔

    ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے کی گئی جامع تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ کمپنیاں جعلی درآمدی دستاویزات کے ذریعے سولر پینلز کی درآمد ظاہر کر کے 120 ارب روپے بیرون ملک منتقل کر چکی ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جعلسازی کے اس منظم نیٹ ورک نے فرضی کاغذات کے ذریعے 140 ارب روپے ملکی بینکوں میں جمع کروائے۔ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے ہے اور یہ تمام کمپنیاں اصل میں کاغذی کارروائی تک محدود تھیں، جنہیں صرف منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔مزید برآں، ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ سولر پینلز سے بھرے 327 کنٹینرز کراچی کی مختلف بندرگاہوں پر موجود ہیں، جن کی نیلامی سے حکومت کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز چونکہ موجودہ دور میں درآمدی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہیں اور حکومت کی جانب سے گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے ان پر مراعات دی گئی ہیں، اس لیے جعلسازوں نے اسی سہولت کا غلط فائدہ اٹھا کر بڑے پیمانے پر غیر قانونی ترسیلات کیں۔ایف بی آر نے تمام ملوث کمپنیوں کے مالکان اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ متعلقہ بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کو منجمد کرنے کی کارروائی بھی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم مستقبل میں ایسے مزید نیٹ ورکس کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال کرے گی تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

  • جنسی ہراسانی کیس،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    جنسی ہراسانی کیس،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    کراچی: محتسبِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک خاتون ملازم کی جانب سے ہراسانی کی شکایت پر تفصیلی سماعت کے بعد سنایا گیا۔

    جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے، جس پر مونس علوی کو نہ صرف فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے گا بلکہ ان پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ محتسب اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ جرمانے کی رقم ایک ماہ کے اندر اندر ادا کی جائے۔جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے فیصلے میں کہا کہ مونس علوی نے شکایت کنندہ کو مسلسل ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا، جو کہ اخلاقی و قانونی حدود کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مونس علوی مقررہ وقت میں جرمانے کی ادائیگی میں ناکام رہے تو ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا جائے گا۔فیصلے میں مزید سخت اقدامات کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مونس علوی کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں دفاتر میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر سماجی اور قانونی سطح پر آوازیں تیز ہو رہی ہیں۔ محتسب اعلیٰ سندھ کے اس فیصلے کو ایک اہم مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو کارپوریٹ سیکٹر میں جوابدہی اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

  • چیئرمین سینیٹ کے چچازاد بھائی،سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی چل بسے

    چیئرمین سینیٹ کے چچازاد بھائی،سابق وفاقی وزیر مخدوم تنویر الحسن گیلانی چل بسے

    ملتان سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی وفات پاگئے

    مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی صدر انجمن اسلامیہ اور سابق وزیراعظم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کے کزن تھے،مخدوم سید تنویر الحسن اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے،تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی تھے،چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک باکردار، بااصول اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے،سید تنویر الحسن گیلانی کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انجمن اسلامیہ ملتان میں ان کا کردار نمایاں رہا،ان کی رحلت میرے لیے ذاتی صدمہ ہے، وہ میرے باوفا اور مخلص ساتھی تھے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے وصال پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ سید تنویر الحسن نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں،

  • مودی سرکار کی آپریشن سندور  میں ناکامی پر خاموشی  اور اپوزیشن کے مشکل سوالات

    مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی پر خاموشی اور اپوزیشن کے مشکل سوالات

    ہر محاذ پر عبرت ناک شکست کے بعد مودی بھارتی لوک سبھا میں بھی پتلی گلی سے فرار ہو گئے

    اپوزیشن نے امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے سرنڈر کی وجہ دال میں کچھ کالا قرار دے دیا،راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جھوٹا ہے، سب کو معلوم ہےکیا معاملہ ہوا اور سچائی کیا ہے ،اگر مودی نے بول دیا ٹرمپ جھوٹا ہے تو پھر ٹرمپ کھل کر بولے گا، مودی نے کچھ بولا توامریکی صدر ٹرمپ سچائی کھول کر دکھ دے گا، ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ کہے ٹرمپ جھوٹ بول رہاہے دال میں کچھ کالا ہے اس لیے مودی امریکی صدر ٹرمپ کو کچھ بولتے نہیں ،مودی سرکار نے کیوں اور کیسے مانا کہ تیسرا فریق بات چیت میں آئے؟عوام کو بتانا چاہیے کہ امریکا کو درمیان میں لانے کے پیچھے کیا کمزوری تھی؟ مودی نے 2گھنٹے کی تقریر کی لیکن ٹرمپ کا نام تک نہیں لیا ، ملک کے تشخص کو خراب کرنے کیلئے مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے،مودی سرکار کے جھوٹ اور ملکی تشخص خراب کرنے کی مذمت کرتا ہوں،

    نااہل مودی سرکار کی ناکامی کی داستان میں روز ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہاہے،امریکی صدر ٹرمپ متعدد بار پاک بھارت جنگ بندی میں کردار اداکرنے کا کہہ چکے،

  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سینٹرل علاقے میں واقع نیول ائربیس اسٹیشن لیمور پر جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف 35 لڑاکا طیارے کے کاپائلٹ بحفاظت اپنے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم، ابھی تک اس حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر طیارے کے گرنے اور تباہ ہونے کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں طیارے کے تباہ ہونے کے فوراً بعد آگ بھڑکتی ہوئی اور آسمان میں دھویں کے گھنے بادل نظر آ رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ بہت شدید نوعیت کا تھا۔

    امریکی حکام نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ایف 35 طیارے کے گرنے کے پیچھے تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی دونوں کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ ایف 35 لڑاکا طیارہ امریکی فوج کی جدید ترین فضائی قوت کا حصہ ہے اور اس کا حادثے میں گرنا عسکری دفاع کے لیے ایک تشویش کا باعث ہے۔ امریکی نیوی اس وقت مکمل تحقیقات میں مصروف ہے تاکہ حادثے کی تفصیلات سامنے آ سکیں۔

  • پنجاب اسمبلی،اعجاز شفیع کی رکنیت 15 اجلاسوں کے لیے معطل

    پنجاب اسمبلی،اعجاز شفیع کی رکنیت 15 اجلاسوں کے لیے معطل

    پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اس رکن کو 15 اجلاسوں کے لیے معطلی کی سزا دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اعجاز شفیع نے اسمبلی میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کیے اور ان کا رویہ ایوان کے نظم و ضبط کو متاثر کرنے والا تھا۔ اس کے علاوہ، ان کے غیر پارلیمانی رویے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس سے اسمبلی کی حرمت اور وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے اعجاز شفیع کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایوان میں نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے اور اس قسم کے رویوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

  • پاکستان نے  دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

    پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

    پاکستان نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق یہ سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے کامیابی سے روانہ کیا گیا۔

    سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ یہ جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خاص طور پر یہ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے تجزیے اور قدرتی وسائل کے بہتر انتظام میں انقلاب لے آئے گا۔ مزید برآں، یہ سیٹلائٹ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے بڑے علاقائی منصوبوں کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ منصوبوں کی پیش رفت اور کارکردگی کو بہتر طور پر جانچا جا سکے۔

    اس سیٹلائٹ کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ نقل و حمل کے نیٹ ورکس، سڑکوں اور ریلوے لائنز کی کارکردگی کی جانچ کرے گا اور قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور دیگر جغرافیائی خطرات کی بروقت نشاندہی میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے متعلقہ حکام کو بہتر منصوبہ بندی اور جلد از جلد اقدامات کی سہولت میسر آئے گی۔

    سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں بھی چین سے لانچ کیا گیا تھا اور اب پاکستان کے کل پانچ سیٹلائٹس خلاء میں موجود ہیں، جو ملکی سلامتی، تحقیق اور ترقی کے متعدد شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

    یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور ملک کی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت اور سپارکو کی ٹیم اس کامیابی کو مزید بہتر بنانے اور ملکی ترقی میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی دو سالہ بندش، قومی معیشت کو بھاری نقصان

    نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی دو سالہ بندش، قومی معیشت کو بھاری نقصان

    پاکستان کا فلیگ شپ 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ گزشتہ سال پیش آنے والے شدید چٹانی دھماکے (rock burst) کے باعث مزید دو سال تک بند رہے گا۔ اس طویل بندش کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے اور عوام کو سستی بجلی سے محروم رکھا گیا ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مئی 2024 میں زیر زمین سرنگوں میں پیدا ہونے والے ساختی نقص نے اس منصوبے کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ اس نقص کی مرمت اور منصوبے کی دوبارہ بحالی میں تقریباً دو سال کا وقت لگنے کا امکان ہے۔نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا آغاز جولائی 2007 میں ہوا تھا اور اسے دس سال کے اندر مکمل کر کے اگست 2018 میں فعال کر دیا گیا تھا۔ اس منصوبے پر اُس وقت کے شرح مبادلہ (105.3 روپے فی ڈالر) کے مطابق کل 500 ارب روپے (تقریباً 4.7 ارب ڈالر) کی لاگت آئی تھی، جو پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈروپاور منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

    نیلم جہلم منصوبے کی بندش سے نہ صرف بجلی کی پیداوار کم ہوئی بلکہ بجلی کی پیداوار کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہ راست اثر صارفین کی بجلی کی قیمتوں پر پڑا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے میں بھی اس کی بندش نے اضافہ کیا ہے کیونکہ منصوبے کی بحالی اور نقصانات کی تلافی کے لیے مزید مالی وسائل درکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم منصوبے کی بندش کے باعث پاکستان کی توانائی کے شعبے کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے، خصوصاً جب ملک بجلی کی طلب بڑھانے کے لیے اضافی توانائی کے ذرائع تلاش کر رہا ہے۔ اس صورتحال نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع اور حفاظتی اقدامات پر توجہ دے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • تجارتی ڈیل،وزیراعظم شہباز شریف نے ادا کیا ٹرمپ کا شکریہ

    تجارتی ڈیل،وزیراعظم شہباز شریف نے ادا کیا ٹرمپ کا شکریہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ ساتھ تجارتی ڈیل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ روز واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا اور اس معاہدے سے مستقبل میں پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت ملے گی۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا الحمد اللہ! پاکستان کی امریکا کے ساتھ ڈیل طے پا گئی ہے،علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی، اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیا کے ٹیرف میں کمی ہوگی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی،ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے،اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پاک امریکا معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی، یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم اقتصادی شعبوں خاص طور پر توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنے گا، یہ معاہدہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے خصوصاً ان تعلقات کو امریکی ریاستوں تک بڑھانے کے حوالے سے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوگا، اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک بہتر رسائی میسر آئے گی اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے،یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کو برؤے کار لانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،وزیراعظم

    چینی کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے PSMA اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت 165 روپے ایکس مل قیمت اور 173 روپے ریٹیل قیمت پر یقینی عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان قمیتوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے.کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دینگے. حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاوائیاں جاری ہیں.