Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے

    بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے

    بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل خریداری کے مذاکرات ختم کردیئے

    بھارت کو آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد عالمی سطح پرہزیمت کا سامناہے ،دکن ہیرالڈ کے مطابق برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے مذاکرات ختم کر دیے، ڈیفنس ایکسپیرس کے مطابق مذاکرات کا اختتام بھارت کی جانب سے سسٹم کاجدیدترین ورژن فراہم نہ کرنے پر ہوا، برازیلی فوج درمیانے سے طویل رینج کے فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں ہے، بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی، برازیل نے اس پرانے ورژن کو "فرسودہ” قرار دے کر مسترد کر دیا،معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ارب بھارتی روپے ہے،مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد برازیل نے اٹلی کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا، برازیل اب اطالوی ایئرڈیفنس سسٹم EMADS حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے، معرکہ حق میں شکست کےبعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے.

  • پاکستان کشمیریوں کا سب سے بڑا وکیل ، پوری قوم اہل کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان کشمیریوں کا سب سے بڑا وکیل ، پوری قوم اہل کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ 19 جولائی کشمیری عوام کے اُس عظیم فیصلے کی یاد دلاتا ہے، جب 1947ء میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کر کے اپنے مستقبل کا فیصلہ واضح کر دیا، یہ دن اس عزم کا مظہر ہے کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہی جسم و جاں کا رشتہ رکھتے ہیں۔

    یوم الحاق پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آج بھی کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی میں اسی جذبے اور ولولے سے ڈٹے ہوئے ہیں، جس کا آغاز اس دن ہوا تھا، پوری کشمیری قوم اس وقت ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے اور پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتی ہے، کشمیری جرات و طاقت کے ساتھ بھارت کے سامنے کھڑے ہیں انکے جذبہ آزادی و حریت اور یکجہتی کے لئے پاکستانی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ، بھارت کے ظلم و ستم، غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے،ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی نصیب ہوگی اور وہ پاکستان کے ساتھ اپنے الحاق کو عملاً مکمل کریں گے۔

  • چکوال میں شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ، شہری مشکلات میں

    چکوال میں شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ، شہری مشکلات میں

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، خاص طور پر چکوال شہر میں 450 ملی میٹر بارش ہونے کے بعد 32 سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ سیلابی ریلے متعدد رابطہ پلوں کو بہا لے گئے ہیں۔ اس تباہ کن صورتحال کے باعث کئی علاقوں میں آمدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چکوال میں بارش کے نتیجے میں کئی اہم سڑکیں اور پل بہہ جانے سے شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے۔ سیلاب کے باعث کئی دیہی اور شہری علاقوں کا رابطہ مرکزی شہروں سے منقطع ہو چکا ہے۔ امدادی ادارے اور حکومت کی جانب سے بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد راستے بحال کیے جا سکیں۔

    اس تباہی کے ساتھ ساتھ چکوال میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد بجلی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    مزید برآں، کلرکہار چکوال روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، جس سے اس اہم شاہراہ پر آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔دوسری جانب، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چکوال پہنچ گئی ہیں موجودہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان کا دورہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور متاثرین سے ملاقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل پیرا رہیں تاکہ جان و مال کا نقصان کم سے کم کیا جا سکے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد متاثرہ علاقوں کو معمول پر لایا جائے اور سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

  • اہل کشمیر کی آخر کتنی نسلیں قربانی دیں،مشعال ملک

    اہل کشمیر کی آخر کتنی نسلیں قربانی دیں،مشعال ملک

    یوم قرارداد الحاق پاکستان کے حوالے سے پابند سلاسل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے.

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کا دن ایک بار پھر کشمیری قوم کیطرف پاکستان کیساتھ وابستگی، امیدوں، اعتبار اور محبت کا دن ہے،کشمیری قوم نے حق خودارادیت کیلئے، پاکستان کے ساتھ امیدیں وابستہ کرنے کی اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،پاکستان نے کئی جنگیں لڑیں ، دشمن کے وار کا سامنا کیا اور شہادتیں دی،اللہ کرے ایک دن آئے اور اقوام متحدہ کے برف خانوں میں پڑی قراردادوں پر عمل ہو،اللہ کرے کشمیریوں کا آزادی، عزت اور وقار ملے،آخر کتنی نسلیں قربانی دیں، انڈیا جموں کشمیر میں حریت قیادت لوگوں کو کچل رہا ہے، جغرافیایہ بدل رہا ہےاللہ کرے کشمیریوں کی امیدوں کو دعاوں کو پورا کرے اور انکو آزادی نصیب ہو

  • اپووا اراکین کیلیے خوشخبری،مفت آن لائن تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ

    اپووا اراکین کیلیے خوشخبری،مفت آن لائن تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ

    اگست کے پہلے ہفتے میں کورس،دورانیہ دو گھنٹے، حتمی تاریخ کا اعلان جلدہو گا،ایم ایم علی

    آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے بانی و صدر ایم ایم علی نے مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران ممتاز اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد اپووا کے اراکین کے لیے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورسز کے انعقاد پر مشاورت کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں ایک تین روزہ آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔کورس میں مصنوعی ذہانت (AI) کا مثبت اور تعمیری استعمال،کانٹینٹ رائٹنگ میں فیکٹ چیکنگ کی اہمیت،گرافک ڈیزائننگ کی بنیادی تربیت،بلاگنگ کے جدید طریقے اور عملی مشقیں و دیگر شامل ہوں گے،کورس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے کیا جائے گا اور تمام اپووا اراکین کے لیے یہ کورس مکمل طور پر مفت ہوگا۔ ہر روز دو گھنٹے کا آن لائن لیکچر شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔کورس کی حتمی تاریخوں اور تفصیلات کا باضابطہ اعلان جلد ہی کیا جائے گا، جبکہ رجسٹریشن فارم اور شرکت کے طریقہ کار سے متعلق معلومات اپووا کے آفیشل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔

    بانی صدر اپوواایم ایم علی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دور تربیت و ٹیکنالوجی کا ہے، اور اپووا اپنے اراکین کو نہ صرف ادبی بلکہ تکنیکی میدان میں بھی خود کفیل بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنی تحریری صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ہیڈ ملک وقاص سعید نے اپووا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشن میں اپووا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ لکھاری برادری کے لیے نئی راہیں کھولی جا سکیں،

  • مرکزی مسلم لیگ کی بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تیسرے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری

    مرکزی مسلم لیگ کی بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تیسرے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری

    چکوال میں گھر تعمیر کرنے کا اعلان،راولپنڈی،جہلم سمیت دیگر علاقوں میں میڈیکل کیمپ،کھانا تقسیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں، چکوال میں مرکزی مسلم لیگ نے بارشوں سے تباہ ہونے والےگھر وں کی تعمیر کا اعلان کر دیا، راولپنڈی ،جہلم سمیت دیگر اضلاع میں متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے، پکی پکائی خوراک کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے

    بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان خدمت خلق کے جذبے سے سرشار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،راولپنڈی خیابان سیکٹر 3 میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،مرکزی ترجمان تابش قیوم، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی و دیگر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی،میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،چکوال کے علاقے کھیوال میں شدید بارش کی وجہ سے چھت گرنے کے باعث محمد افضل کا بیٹا اور پوتا ملبے تلے دب کر وفات پا گئے،مرکزی مسلم لیگ چکوال کے سیکرٹری جنرل عبداللہ نثار کی ہدایت پر صدر پی پی 20 زاہد خالد نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا ،لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور بارش سے گرنے والے گھر کی تعمیر کا اعلان کیا،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا ہے کہ متاثرین کی دوبارہ بحالی تک مرکزی مسلم لیگ امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی.

  • شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    بالِی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کی حالت سنجیدہ ہے اور ان کا علاج بہتر سہولیات کے لیے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم اور قریبی افراد نے شاہ رخ خان کی صحت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم ان کے مداح اور بالی وڈ کی دنیا تشویش میں مبتلا ہے۔

    ادھر، بالی وڈ کے دیگر اداکاروں اور فینز نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

  • ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی، 4 دہشتگرد ہلاک

    ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی، 4 دہشتگرد ہلاک

    ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی ایس پی امجد حسین نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ پولیس کا تبادلۂ فائرنگ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے پشاور روانہ کیا جا رہا ہے۔

    ہنگو پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور چار دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے علاقے میں کرفیو نافذ کر کے بڑی سطح پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف حساس مقامات پر تعینات ہیں تاکہ ممکنہ دہشتگرد سرگرمیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈی پی او محمد خالد کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی فوری صحت یابی کے لیے تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • لانگ مارچ کیس،علی امین ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

    لانگ مارچ کیس،علی امین ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

    عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں علی امین اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شفقت محمود کا چالان بھی عدالت میں جمع کرایا گیا۔

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نامزد دیگر غیر حاضر کارکنوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کیے ہیں، جن کی آئندہ سماعت پر حاضری لازم ہوگی۔

    واضح رہے کہ تھانہ باره کہو میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے دو مقدمات درج ہیں جن میں توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے اس کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی جس میں عدالت مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

  • سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف

    سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف

    حالیہ سانحہ سوات کے بعد تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ نے محکمہ سیاحت اور کلچر و ٹورازم اتھارٹی کی غفلت اور ناقص انتظامات کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی طرف سے سیاحتی مقامات پر حفاظتی انتظامات میں مکمل ناکامی اور ذمہ داریوں سے چشم پوشی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق سانحے کے دن محکمہ سیاحت کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں تھا، جس سے فوری اور موثر حفاظتی اقدامات کا فقدان نمایاں ہوا۔ قانونی تقاضوں کے باوجود کلچر و ٹورازم اتھارٹی سیاحتی علاقوں میں ہوٹلوں کی لائسنسنگ میں مکمل ناکام رہی، جس کی وجہ سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ فضا گھٹ جیسے معروف سیاحتی مقام پر ٹورازم پولیس کی غیر موجودگی کی وجہ سے سیاحوں کی حفاظت کا کوئی انتظام نہ تھا۔ اس کے علاوہ سیاحوں کے لیے مختص ہیلپ لائن نمبر 1422 غیر فعال رہا اور عوام کو اس بارے میں کوئی آگاہی بھی فراہم نہیں کی گئی، جو ہنگامی صورتحال میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بنی۔

    ضلعی سطح پر سیاحتی آگاہی یا سہولت سینٹرز کا فقدان بھی رپورٹ میں واضح کیا گیا، جہاں بغیر کسی نگرانی کے ٹریول ایجنٹس سرگرم عمل تھے، جن کی خدمات اور حفاظتی اقدامات کی کوئی جانچ پڑتال نہیں کی گئی۔ کلچر و ٹورازم اتھارٹی نے ایونٹ مینجمنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے سیاحوں کے تحفظ کے بنیادی اقدامات میں ناکامی کا مظاہرہ کیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیاح جس ہوٹل میں قیام پذیر تھے وہ بغیر این او سی کے دریا کے کنارے قائم کیا گیا تھا، اور ہوٹل انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے کوئی حفاظتی یا وارننگ بورڈ نصب نہیں کیا۔ سیلابی صورتحال کے باوجود سیاحوں کو دریا کی جانب جانے سے روکنے کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا، جو سانحے کا سبب بنا۔

    انکوائری کمیٹی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سخت سفارش کی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے سخت لائسنسنگ نظام نافذ کیا جائے اور ٹورازم پولیس کی ہمہ وقت تعیناتی یقینی بنائی جائے۔سہولت سینٹرز کے قیام اور میڈیا کے ذریعے سیاحوں کی حفاظتی آگاہی کے لیے خصوصی مہمات چلانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مون سون سیزن کے دوران ہوٹل انتظامیہ کو سیزنل کمپلائنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا پابند بنانے اور غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں محکمہ سیاحت کے ذمہ دار افسران کے خلاف 30 دن کے اندر محکمانہ کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سیاحت نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ان سفارشات پر فوری عمل درآمد کیا جا سکے۔محکمہ سیاحت کی جانب سے ڈی جی سیاحت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی لائسنسنگ نظام سے متعلق 30 دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، تمام سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس تعینات کی جائے، اور صوبے کے اندر اور باہر ٹریول ایجنٹس کو ریگولیٹ کر کے انہیں سیاحوں کی حفاظت کے لیے سخت پروٹوکول پر عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔