Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم 243ووٹ لیکر سینیٹر منتخب

    مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم 243ووٹ لیکر سینیٹر منتخب

    مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم 243ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہو گئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مہر عبدالستار کو 99ووٹ ملے، ن لیگ نے پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر میدان مار لیا،الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا، 3 ووٹ مسترد ہوئے

    حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر ہیں، سینیٹر ساجد میر کی وفات کے بعد انہیں امیر منتخب کیا گیا تھا،حالیہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا، وہ ن لیگ کے امیدوار تھے.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

  • ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ پھسل پڑا،ٹائر پھٹ گئے

    ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ پھسل پڑا،ٹائر پھٹ گئے

    ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رَنوے پر پھسل گیا، لیکن خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ طیارہ ایئر انڈیا ایئرلائن کا تھا جو کیرالہ کے شہر کوچی سے ممبئی آیا تھا۔ شدید بارش کے باعث رَنوے پر پھسلنے کے نتیجے میں طیارے کے تینوں ٹائر پھٹ گئے، تاہم مسافروں اور عملے کو بروقت اور محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق آج صبح تقریباً 09:27 بجے ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 2744 کوچی سے ممبئی کی جانب روانہ ہوئی۔ جیسے ہی طیارہ ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے رَنوے پر آیا، شدید بارش کی وجہ سے رَنوے پر پھسل گیا۔ اس دوران طیارہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رَنوے پر پھسلنے لگا، جس کی وجہ سے اس کے تینوں ٹائر پھٹ گئے۔ممبئی میں جاری موسمی حالات نے لینڈنگ کو نہایت مشکل بنا دیا تھا، تاہم تجربہ کار پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو قابو میں رکھتے ہوئے اسے بہ حفاظت رَنوے کے کنارے پر روک دیا۔

    حادثے کے فوراً بعد ایئرپورٹ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو طیارے سے فوراً اور محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔ خوش آئند بات یہ رہی کہ کسی مسافر یا عملے کے رکن کو کوئی جسمانی چوٹ نہیں پہنچی۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا، "21 جولائی کو کوچی سے ممبئی کے لیے پرواز بھرنے والا طیارہ اے آئی 2744 ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رَنوے پر پھسل گیا۔ طیارہ بہ حفاظت گیٹ تک پہنچ گیا اور تمام مسافروں کو بخیریت نکال لیا گیا۔ ہم اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور طیارے کو مزید جانچ کے لیے روک لیا گیا ہے۔”

    چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بھی اس واقعے پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا، "21 جولائی کی صبح 09:27 بجے کوچی سے آنے والا طیارہ ممبئی ایئرپورٹ کے رَنوے پر اترتے ہوئے پھسل گیا۔ فوری طور پر ہماری ایمرجنسی ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،مزید کہا گیا کہ رَنوے 27/29 کو معمولی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا عمل جاری ہے، اور اس دوران ایئرپورٹ پر آپریشنز کو متاثر نہ ہونے دینے کے لیے سیکنڈری رَنوے 32/14 کو فعال کر دیا گیا ہے۔ سی ایس ایم آئی اے نے کہا کہ "ہوائی اڈے پر حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • بارشیں،سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا ضلعی سطح پر ریسکیو ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

    بارشیں،سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا ضلعی سطح پر ریسکیو ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سیلاب ،بارشی پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لئے مرکزی مسلم لیگ ضلعی سطح پر ریسکیو ٹیمیں بنائے گی،ریسکیو ٹیموں میں ماہر تیراک،طبی عملہ اور رضاکار شامل ہوں گے،حالیہ دنوں میں جو نقصانات ہوئے قابل افسوس ہیں،آئندہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن اپنے آپ کو تیار رکھے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شفیق الرحمان نے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی،چکوال،جہلم سمیت بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں مرکزی مسلم لیگ نے ریسکیو و ریلیف آپریشن کیا ہے، متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا، میڈیکل کیمپ لگائے گئے، چکوال میں مرکزی مسلم لیگ نے گھر بنانے کا اعلان کیا،مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں رضاکار خدمت خلق کے لئے متحرک رہے، خالد مسعود سندھو نے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے امدادی کاموں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ تمام اضلاع میں ریسکیو ٹیمیں تیارکرے، اس ضمن میں چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان ریسکیو ٹیموں کے حوالہ سے کردارادا کریں، ریسکیو وریلیف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو،ریلیف آپریشن سرانجام دیں گی، میڈیکل کیمپ لگائیں گی،متاثرہ خاندانوں میں کھانے کی تقسیم اور امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں گی،مرکزی مسلم لیگ نے سیاست کے میدان میں اترتے وقت جو نعرہ لگایا تھا اسی پر قائم ہیں اور خدمت کی سیاست پورے ملک میں نظر آ رہی ہے.

  • بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں کالج کی عمارت پر گر کر تباہ

    بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں کالج کی عمارت پر گر کر تباہ

    بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ پیر کی دوپہر ڈھاکا کے علاقے اتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 6 منٹ پر پیش آیا، جب تربیتی طیارے نے پرواز بھری۔ حادثہ فوراً واقع ہونے کے بعد ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی زد میں آنے والی کالج کی عمارت میں بھی شدید آگ لگ گئی جس سے عمارت کو خاطر خواہ نقصان پہنچا۔بنگلادیشی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایف 7 بی جی آئی تربیتی طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، تاہم فوج کی جانب سے حادثے میں ہلاکتوں یا پائلٹ کی حالت کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

    جائے حادثہ پر موجود ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ایک فرد فضائی حادثے کا شکار ہوا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔واقعے کی مزید تفصیلات اور تحقیقات جاری ہیں، اور حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں منتشر افواہوں پر یقین نہ کریں۔

  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس

    بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے مارگٹ میں جوڑے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا

    عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا،دوسری جانب خاتون اور مرد قتل، جوڈیشل مجسٹریٹ 13 اختر شاہ نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈیگاری میں مقتول خاتون کی قبر کشائی کی جارہی ہے

    دوسری جانب ڈیگاری واقعہ، پولیس نےساتکزئی ہاوس پر چھاپہ مارا ہے اور ساتکزئی قبیلے کے سربراہ کو گرفتار کر لیا پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم بشیر احمد سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ساتکزئی قبیلے کے سربراہ شیرباز ساتکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل ہیں، واقعے کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    سردار شیر باز ساتکزئی کی گرفتاری پر سراوان کے سرداروں کاردعمل سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈیگاری واقعہ کو جواز بنا کر قبیلے کے سربراہ کی گرفتاری درست عمل نہیں

  • فیض آباد احتجاج، فیصل جاوید کی بریت کی درخواست خارج

    فیض آباد احتجاج، فیصل جاوید کی بریت کی درخواست خارج

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں فیصل جاوید خان کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔

    انسدادِ دہشتگردی گردی عدالت جج طاہر عباس سِپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی، پراسیکیوشن کی جانب سے دو گواہان عدالت میں پیش ہوئے،عامر محمود کیانی، راشد حفیظ، جمشید مغل اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید پیش نہ ہوئے۔فیصل جاوید خان، حیدر بن مسعود اور راجہ ماجد کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں، ملزمان کی جانب سے وکلاء الیاس صدیقی، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیے آج گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں، جرح آپ چاہے اگلی پیشی پر کر لیں،علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کے وکیل نے کہا عدالت علی امین گنڈا پور سے متعلق گزشتہ آڈرر ہی دوبارہ جاری کر دے، جج نے کہا آپ پہلے درخواست تو دیں نا پھر دیکھ لیتے ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عامر کیانی صاحب آپ کورٹ سے چلے جائیں، آپ اشتہاری ہیں، اگر آپ نے اونچا بول دیا اور پولیس نے سن لیا تو آپ گرفتار ہوں گے، آپ 3 دفعہ اشتہاری ہو چکے ہیں،عامر کیانی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میری غلطی ہے نہیں، جس پر جج نے کہا آپ درخواست لے آئیں پھر دیکھ لیتا ہوں۔

    عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج پر تھانہ آئی 9 میں مقدمات درج ہیں۔

  • بارشوں کے بعد چکوال،جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ درست ہے، گورنر پنجاب

    بارشوں کے بعد چکوال،جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ درست ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ بالکل جائز ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ ان اضلاع کو سرکاری طور پر آفت زدہ قرار دیا جا سکے۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئے،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت سمیت دیگر قیادت نے بلکسر انٹر چینج پر سردار سلیم حیدر کو خوش آمدید کہا،چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ دنوں چکوال میں ریکارڈ 450 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث علاقے میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ گورنر آفس بھی بھرپور تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چکوال میں بارشوں سے نقصانات کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے سروے جاری ہے تاکہ متاثرین کو بروقت مالی امداد فراہم کی جا سکے اور نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔

    سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ بارشوں کی شدت اور تباہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے چکوال اور جہلم کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کو ترقی کے معمول پر لایا جا سکے۔گورنر پنجاب نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کے تعاون سے متاثرین کی مدد کریں اور قدرتی آفات کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

  • راولپنڈی میں گیس لیکج کے دھماکے سے 5 افراد زخمی، گھر کی دیوار بھی گری

    راولپنڈی میں گیس لیکج کے دھماکے سے 5 افراد زخمی، گھر کی دیوار بھی گری

    راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی کے عزیز آباد میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے دوران گھر کے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی دیوار بھی گر گئی۔ دھماکے کے بعد بھڑکتی ہوئی آگ نے گھر کو شدید نقصان پہنچایا۔ ریسکیو ٹیموں اور سوئی گیس کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ حکام نے علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتا لگایا جا سکے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھریلو گیس کے استعمال میں احتیاط کریں اور لیکج کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ، مزید دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ، مزید دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے المناک واقعے کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مزید دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ویڈیو میں فائرنگ کرنے والے شخص اور دیگر افراد کو شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں ملوث قبائلی رہنما شیر باز سمیت 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملوث افراد کو بھی قانون کے حوالے کر دیا جائے گا۔ادھر سنجیدی ڈیگاری تھانے میں قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اور قتل میں معاونت کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست مظلوم کے ساتھ ہے اور انصاف کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب پیش آیا تھا۔ اب تک لاشیں برآمد نہیں ہو سکیں اور دونوں مقتولین کے اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ بھی نہیں کرائی۔ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کے لیے نادرا کے ڈیٹا سے مدد لی جا رہی ہے۔

    یہ واقعہ بلوچستان کے ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ملک بھر میں "غیرت کے نام پر قتل” کے واقعات پر شدید مذمت ہو رہی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے جرائم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں۔

  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،دشمن کی زبان بولنے والےبھارت جائیں

    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،دشمن کی زبان بولنے والےبھارت جائیں

    پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان پر فوجی حملہ کر دیا۔ اس حملے کا مقصد پاکستان کی عسکری اور سیاسی حیثیت کو کمزور کرنا تھا، لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے نہایت ہمت، مہارت اور عزم کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ پاکستانی فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا اور کئی رافیل طیارے مار گرائے، جس سے بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

    آپریشن بنیان مرصوص ایک بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا جس نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ اس آپریشن کی کامیابی نے نہ صرف پاکستان کی دفاعی طاقت کو مضبوط کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی عزت و توقیر کو بڑھایا۔بنیان مرصوص آپریشن کے دوران ملک بھر میں جذبہ حب الوطنی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ گلیوں کوچوں میں سبز ہلالی پرچموں کا جھنڈا لہرا رہا تھا، نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ اسکولوں، کالجوں، دفاتر اور گھروں میں ہر طرف پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی افواج پاکستان کی بہادری اور کارکردگی کی داد دی جا رہی تھی۔

    پاکستان کی اس فتح کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اعتراف کیا کہ بھارت کی درخواست پر انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری سیز فائر کروایا تاکہ حالات قابو میں آ سکیں۔ ٹرمپ کے بیانات نے بھارت کی عالمی سطح پر تنقید کو بڑھاوا دیا اور پاکستان کی فوجی حکمت عملی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کروایا۔

    دوسری جانب پاکستان کے اندر ایسے عناصر بھی سامنے آئے جو بھارت کی زبان بولتے اور بھارتی پالیسیوں کی حمایت کرتے نظر آئے۔ یہ لوگ پاکستان کے اندر رہتے ہوئے بھی دشمن کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی سازشیں اور مکروہ چہرے قوم کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔خاص طور پر تحریک انصاف کے چند رہنماؤں اور حامیوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں بھارت کے حق میں دیکھنے میں آئیں، جو کہ پاکستان کی دفاعی فتح کی روح کے خلاف ہیں۔ ان میں صنم جاوید خان، علیمہ خان، سلمان احمد، فلک جاوید خان، عادل راجہ، وقار ملک، عمران افضل راجہ، بابا کوڈا، شیر بانو، طیبہ راجہ، انور لودھی، امجد حمید اور دیگر شامل ہیں۔ ان رہنماؤں اور کارکنوں نے نہ صرف بھارت کی زبان بولی بلکہ اپنے مؤقف سے قوم کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔یہ صورتحال پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایسے عناصر کی موجودگی جو پاکستان کی سلامتی اور عزت کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند ہوں، ملکی مفادات کے خلاف ہیں۔ قوم کا مطالبہ ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ پاکستان کی سالمیت کو محفوظ بنایا جا سکے۔