گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے صنعتی ترقی کا پہیہ رک جائے گا ، کارخانے بند ہوجائیں گے، بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اورہماری معیشت جو کہ پہلے ہی وینٹی لیٹر پر ہے مزید ڈوب جائے گی۔حکمران گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے اپنے اخراجات کم کریں اور عوام کو ریلیف دیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا ۔انھوں نے کہا حکومت کاروباری افراد اور عوام الناس کو مراعات دینے کی بجائے مسلسل ان کا گلا گھونٹنے میں مصروف ہے ۔ عوام پر پٹرول کے بم برسا رہے اور گیس دھماکے کیے جا رہے ہیں یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی ، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے یا بھوک سے مرجائیں گے ۔گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے کارخانے جو پہلے ہی بند ہورہے ہیں بالکل ہی بند ہوجائیں گے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہر کاروبار زندگی کو متاثر اور تباہ کرے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی چکی میں پسنے والے عوام کو امید تھی کہ حکمران ان کے دکھوں کا مداوا کریں گے ، مہنگائی پر قابو پائیں گے اور پٹرول اور گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کریں گے لیکن یہ تو عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل پٹرول دھماکے کررہے ہیں جس کا نشانہ عوام ہیں ۔پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ سے حالات بے قابو ہوسکتے ہیں جس کا ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکمران پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کریں۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر وزیروں مشیروں کی تعداد کم کی جائے ، بیوروکریسی کی مراعات اور حکومتی اخراجات کم کئے جائیں ۔آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانا دانشمندی نہیں یہ عمل ملک کے مفادات کے منافی ہے۔ حکومت نے جس طرح سے ایک دم پٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھائی ہیں اسلئے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجائے گا اور لوگوں کےلئے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا ناممکن ہوجائے گا ۔
Author: ممتاز حیدر
-

عمران خان کی قیدِ تنہائی کی وجہ کرنل نہیں "مریم نواز” ہیں،علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں،تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں، غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں،بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں صرف 2 گھنٹے باہر نکالتے ہیں،نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں، ان کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں بھی نہیں دیتے، نواز شریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے اور ساری سہولیات دستیاب تھیں،اس وقت عمران خان کی قیدِ تنہائی کی وجہ کرنل نہیں "مریم نواز” ہیں،نواز شریف سے کس نے بات کرنی ہے اسکو تو اپنی فیملی بھی نہیں پوچھ رہی، 10 محرم کے بعد احتجاجی تحریک کا پلان پارٹی نے بنایا ہے ہم اس پلان پر مطمئن ہیں،
-

سانحہ سوات،حفاظتی پشتوں کی مضبوطی سے دریا کا رُخ موڑنے کا انکشاف
سوات میں 26 جون کو پیش آنے والے سیلابی طغیانی کے سانحے سے قبل حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کی وجہ سے دریائے سوات کا رخ موڑ دیا گیا تھا، جس کا انکشاف کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ سیاح 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں داخل ہوئے اور محض 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچنے میں 20 منٹ کا وقت لگا اور وہ 10 بج کر 5 منٹ پر موقع پر موجود تھے، تاہم اس دیر سے پہنچنے کے باعث متعدد افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے۔
دوسری جانب، دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک شخص کی تلاش بدستور جاری ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ 23 جون کو ضلعی انتظامیہ کو بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں پشاور، سوات سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں 25 جون سے تیز بارشوں کی پیشگوئی شامل تھی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے واضح کیا کہ سوات، دیر، کوہستان اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خاص طور پر انتباہ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی اور بڑی مشینری کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو 46 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے اور امدادی سامان بھی ان کی ڈیمانڈ پر فراہم کیا جا چکا تھا۔ پی ڈی ایم اے نے اپنی ذمہ داریاں وقت پر مکمل کیں اور تمام تر اقدامات بروقت کیے گئے۔
26 جون کو دریائے سوات میں سیلابی ریلے کی وجہ سے شدید طغیانی آئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ان میں سے 4 افراد کو بروقت بچالیا گیا، جبکہ 12 کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ ایک شخص کی تلاش بدستور جاری ہے۔
-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت رجحان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت انداز میں کاروبار جاری ہے، جس سے ملکی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ نئے مالی سال کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مارکیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
جمعرات کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا، جو اس مالی سال کی اب تک کی بہترین کارکردگی شمار ہوتی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں اضافہ، مثبت معاشی پالیسیوں اور ملکی معیشت میں استحکام کے اشارے اس تیزی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔آج جمعہ کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 411 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو کہ مارکیٹ کے مضبوط اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سرمایہ کاری کے فروغ، مستحکم سیاسی صورتحال اور حکومت کی معاشی اصلاحات اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی یہ مسلسل تیزی ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی مارکیٹ میں اسی طرح کا مثبت رجحان جاری رہے گا۔
-

ڈہرکی کے قریب مال گاڑی پٹری سے اتر گئی،ٹرینیں تاخیر کا شکار
رحیم یار خان،ڈہرکی کے قریب مال گاڑی پٹری سے اترنے کے حادثے کے بعد متعدد ٹرینیں کئی گھنٹوں سے تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں.
میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے، حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں،صادق آباد اور لیاقت پور سمیت مختلف اسٹیشنز پر مسافروں کو مقامی مخیر خواتین وحضرات کی طرف سے خوراک اور مشروبات بھی فراہم کی جارہی ہیں،
ریلوے حکام کے مطابق کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو لیاقت پور اسٹیشن روک لیا گیا 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے،کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو رحیم یار خان روک لیا گیا 6 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ہے،کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس کو صادق اباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا، 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے، کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کو خان پور اسٹیشن روک لیا گیا ،ملتان جانے والی ذکریا ایکسپریس کو سانگھی روک دیا گیا، لاہور جانے والی 7 اپ تیز گام ایکسپریس کو گھوٹکی روک لیا گیا 7 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکارہوئی ہے، لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن روک لیا گیا 6 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ہے،اپنی منزل سے روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس کو اپ اینڈ ڈاؤن کیلئے کینسل کر دیا گیا
-

ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت میں دنیا کے مختلف خطوں میں امن قائم کرنے میں امریکا کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں کئی بڑی جنگوں کو روکا گیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا ہے، جن میں خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے خدشات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی اور کوسوو و سربیا کے درمیان لڑائی کو روکا۔”انہوں نے کانگو اور روانڈا کے درمیان جاری 30 سالہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کشیدگی میں 60 لاکھ افراد جاں بحق ہو چکے تھے، لیکن امریکا کی سفارتی کوششوں سے اس جنگ کو روکنے میں کامیابی ملی۔
صدر ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ایک اسکول کے پروفیسر کو نوبیل امن انعام دے دیا جائے گا، جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے، لیکن حقیقت میں وہ امن قائم کرنے میں میرے کردار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔”امریکی صدر نے ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے عمل کو بھی اپنے دور حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ "امریکا کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج اور جدید ترین ہتھیار ہیں۔ دنیا نے دیکھا کہ امریکی طیاروں نے 37 گھنٹے بغیر رکے سفر کیا۔”اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ نے امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرحدی قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکا میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا، "آج امریکا کی اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے، ہماری معیشت مزید مضبوط ہو گی۔ ہم امریکا کو دوبارہ محفوظ، طاقتور اور عظیم ترین ملک بنائیں گے۔”
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ریپبلکن رکن کانگریس نے صدر ٹرمپ کو اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کیا ہے۔پاکستانی حکومت نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت کو سراہتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔ حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں نوبیل کمیٹی کو ایک رسمی خط بھی ارسال کیا ہے۔
-

جوہر ٹاؤن لاہور میں شیر کا حملہ،خاتون اور دو بچے شدید زخمی
لاہور،جوہر ٹاؤن کے پوش علاقے میں پالتو شیر نے حملہ کرکے ایک خاتون اور دو کمسن بچوں کو زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور وائلڈ لائف حکام حرکت میں آ گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں موجود پالتو شیر کا پنجرا کھلا رہ گیا، جس کے بعد شیر دیوار پھلانگ کر سڑک پر آ گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر اچانک سڑک پر نمودار ہوتا ہے اور سامنے سے آتی ایک خاتون پر حملہ کر دیتا ہے۔اسی اثناء میں فارم ہاؤس سے ایک شخص شیر کے پیچھے بھاگتا ہے اور خاتون کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ شیر کچھ دیر بعد خاتون کو چھوڑ کر آگے بڑھتا ہے اور سامنے موجود دو بچوں کو بھی زخمی کر دیتا ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 27 سالہ ثمینہ، 7 سالہ اذہان اور 5 سالہ زویا شامل ہیں۔ تینوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں گہرے زخم آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فارم ہاؤس دو بھائیوں، ملک اعظم عرف شانی اور ملک ناظم، کی ملکیت ہے۔ واقعے کے بعد ملک اعظم شیر کو لے کر موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے دونوں بھائیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی طور پر خطرناک جانوروں کو پالنا انسانی زندگیوں کے لیے شدید خطرہ ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان کے مطابق فارم ہاؤس میں شیر رکھنے کی قانونی حیثیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ شیر کو لے کر روپوش ہونے والے ملک اعظم کی تلاش میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی خطرناک جانور کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر وائلڈ لائف حکام کو دیں۔
-

پاکپتن،20 نومولود کی ہلاکت،رپورٹ تیار
پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 نومولود کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کرلیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان بچوں کی اموات غیرتربیت یافتہ دائیوں اور نجی اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں، 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، 5 بچوں کی ہلاکت غیرتربیت یافتہ دائیوں اور ان کےطریقہ کار سے ہوئی جب کہ اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں بھی ان کے ساتھ نہیں تھیں، اسپتال میں آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے شواہد نہیں مل سکے،سپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر موجود تھے، بچوں کی آمد اور علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ بھی کروایا گیا ہے اور یہ رپورٹس وزیر اعلی مریم نواز کی جمعہ کو پاکپتن آمد پر پیش کی جائیں گی
-

شمالی وزیرستان،پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش،30 خوارج جہنم واصل
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل کے علاقے میں بروقت کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، یکم اور 2 جولائی کی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو بھی سراہا ہے،صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
-

ایف آئی اے کی کاروائی،تین سابق اعلیٰ افسران گرفتار
اسلام آباد۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائیمایف آئی اے (اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد) نے آج تین سابق اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا.
گرفتار افسران میں سید نجم سعید (سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، RAILCOP اسلام آباد)، محمد زبیر حسین (سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکاؤنٹس)، محترمہ مِہ رُ نِسا (سابق ڈائریکٹر کمرشل و مارکیٹنگ) شامل ہیں،یہ گرفتاریاں ایف آئی آر نمبر 37/2025 مورخہ 30-06-2025 کے تحت کی گئیں۔ مقدمہ میں دفعات 109، 409، 420، 468، 471 تعزیراتِ پاکستان اور 5(2)47 پبلک کرپشن ایکٹ 1947 شامل ہیں۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک اور شریک ملزم، عرفان حمید خان ولد عبد الحمید خان (چیئرمین، انڈس ویلی انڈسٹریل جنکشن – IVIJ) کے ساتھ ملی بھگت سے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور بینک الحبیب لمیٹڈ کی چودہ (14) جعلی/بوگس بینک گارنٹی تیار کیں۔ ان جعلی گارنٹیز کی مجموعی مالیت 1,167,301,905 روپے تھی جو مختلف سرکاری محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرنگ پراسیس میں استعمال کی گئیں۔مزید یہ کہ M/s IVIJ کو RAILCOP اسلام آباد سے 164,969,160 روپے بطور کمیشن فراہم کیے گئے، جو کہ غیرقانونی طور پر دی گئی جعلی بینک گارنٹیز کے عوض وصول کیے گئے۔ان اقدامات کے نتیجے میں قومی خزانے کو 164,969,160 روپے کا بھاری نقصان پہنچا۔تمام گرفتار شدگان کو کل عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔تحقیقات جاری ہیں۔
