Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ضلع کرم،اسکول اساتذہ پر فائرنگ کرنیوالے دو مطلوب دہشتگرد ہلاک

    ضلع کرم،اسکول اساتذہ پر فائرنگ کرنیوالے دو مطلوب دہشتگرد ہلاک

    ضلع کرم کے علاقے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران اسکول اساتذہ پر فائرنگ میں مطلوب دو دہشتگرد حفیظ الرحمان اور واجد گل ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد – 50،50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سال 2023 میں تری منگل میں پانچ اساتذہ کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شخص پاوں پر گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا۔سیکیورٹی اداروں کے مطابق واقعے میں ملوث پانچ ملزمان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہلے سے مطلوب تھے، جن میں سے دو کو آج کی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ باقی تین اشتہاریوں کی تلاش جاری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • چینی الیکٹرک گاڑی نے تہلکہ مچا دیا،ایک گھنٹے میں‌تقریبا 3 لاکھ آرڈر

    چینی الیکٹرک گاڑی نے تہلکہ مچا دیا،ایک گھنٹے میں‌تقریبا 3 لاکھ آرڈر

    چینی الیکٹرونکس کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑی ے لیے محض ایک گھنٹے میں 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد پری آرڈرز حاصل کرکے آٹو انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او لی جون نے اس لمحے کو "چینی آٹوموٹیو انڈسٹری کا معجزہ” قرار دیا۔

    گاڑی کی لانچنگ تقریب کے بعد جاری کردہ ویڈیو میں لی جون نے کہا "او میرے خدایا! صرف دو منٹ میں ہمیں 1 لاکھ 96 ہزار ادا شدہ پری آرڈرز اور 1 لاکھ 28 ہزار لاک اِن آرڈرز موصول ہوئے۔ ہم شاید چینی آٹوموٹیو صنعت میں ایک معجزے کے گواہ بن رہے ہیں۔”

    شیاؤمی کی جانب سے متعارف کروائی گئی گاڑی کا ماڈل YU7 ہے، جو پانچ نشستوں والی SUV ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 یوان (تقریباً 35,000 امریکی ڈالر) رکھی گئی ہے۔ کمپنی کی EV ڈویژن نے ویبو پر بتایا کہ صرف پہلے گھنٹے میں پری آرڈرز کی تعداد 2,89,000 سے تجاوز کرگئی۔

    شیاؤمی کے اس شاندار آغاز کے بعد ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں اس کے شیئرز کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک موقع پر شیئرز کی قیمت میں 8 فیصد تک اضافہ ہوا، جو بعد ازاں معمول پر آنے کے باوجود ریکارڈ ہائی پر بند ہوئی۔

    یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رواں برس مارچ میں شیاؤمی کی SU7 گاڑی ایک ہولناک حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں تین طلباء جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی "اسسٹڈ ڈرائیونگ موڈ” میں تھی۔ اس واقعے کے بعد صارفین میں خودکار ڈرائیونگ کے فیچرز پر خدشات بھی جنم لے چکے ہیں۔

    چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے حال ہی میں ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو "عالمی صارفین کی بڑی قوت” بنانے کا عزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت ایسی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے جو ہائی ویلیو مصنوعات، خصوصاً الیکٹرک گاڑیوں کی کھپت کو فروغ دیں گی۔

    شیاؤمی کی یہ کامیابی نہ صرف ایک تکنیکی کامیابی ہے بلکہ یہ چین کی معاشی سمت کے نئے رجحان کا عکاس بھی ہے۔ الیکٹرونکس سے گاڑی سازی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے شیاؤمی نے ثابت کیا ہے کہ اگر وژن، ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ ایک ساتھ ہوں تو روایتی انڈسٹریز میں بھی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

  • حکومت نے بجٹ منظوری کے فوری بعد ہی عوام پر "گیس بم” گرا دیا،خالد مسعود سندھو

    حکومت نے بجٹ منظوری کے فوری بعد ہی عوام پر "گیس بم” گرا دیا،خالد مسعود سندھو

    بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کے ساتھ مزید ٹیکس بھی کم کئے جائیں،خالد مسعود سندھ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ منظوری کے فوری بعد ہی عوام پر "گیس بم” گرا دیا، گیس کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے،بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کے ساتھ مزید ٹیکس بھی ختم کئے جائیں،200 یونٹ کے بعد کی قیمت عوام پر ظلم ہے،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ عوام دشمنی ہے،پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز میں اضافہ، نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 1500 سے 3000 روپے تک فکسڈ چارجز عائد کرنا، اور کمرشل، صنعتی و دیگر شعبوں کیلئے بھی گیس کے نرخوں میں اضافہ دراصل مہنگائی کے نئے طوفان کی پیش خیمہ ہے،حکومت کی یہ پالیسی براہ راست عام آدمی، مزدور، چھوٹے کاروباری طبقے اور گھریلو صارفین کو کچلنے کے مترادف ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور نرخوں میں مزید کمی کی جائے،

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو صرف پی ٹی وی فیس ختم کرنا کافی نہیں بلکہ بجلی کے بلوں میں شامل تمام غیر ضروری چارجز، اور ظالمانہ ٹیکسز بھی ختم کرے،200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 2,330 روپے لیکن صرف ایک یونٹ اضافے کے ساتھ بل 8,104 روپے ہو جاناعوام کے ساتھ ظلم ہے، حکومت فوری طور پر بجلی کے نرخوں میں انصاف پر مبنی اصلاحات کرے، سبسڈی کا دائرہ بڑھایا جائے، اور ایسی پالیسی ختم کی جائے جو صرف ایک یونٹ اضافے پر ہزاروں روپے کی اضافی رقم صارفین پر ڈال دے۔ بجلی وگیس کے بلوں میں ریلیف نہ دے کر حکومت خود عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی دعوت دے رہی،مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کی جنگ لڑے گی، حکمران اپنی عیاشیاں ختم،عوام کو ریلیف دیں.

  • پیپلز پارٹی کو حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کو حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت کا حصہ بننے پر غور نہیں کر رہی
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شرجیل میمن کا کہناتھا کہ سندھ بھر کے تمام اضلاع میں بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیں، اس بجٹ میں بھی سڑکوں‌پر فوکس کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سکھر حیدر آباد موٹروے کے لئے معمولی رقم رکھی گئی ہے جو اسکو شروع کرنے میں بھی ناکافی ہے،پولیس کے لئے بھی بجٹ میں کافی رقم رکھی گئی ہے، سندھ حکومت عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، سندھ حکومت نے تعلیم، صحت، پانی کے منصوبوں کو اہمیت دی، لاکھوں افراد کو سندھ حکومت نے سولر پلیٹس دیئے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی پی حکومت کا حصہ بننے پر غور نہیں کر رہے، نہ حکومت کی دعوت آئی ہے نہ ہم نے حامی بھری ہے، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ بڑے بڑے میڈیا کے ادارے بنا تصدیق کی خبر چلا رہے ہیں، ابھی حالیہ دنوں میں پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی کوئی دعوت نہیں دی گئی، اگر مستقبل میں کوئی دعوت آئی تو پھر پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی،بلاول بھٹو نے پاکستان کی ترجمانی کی اور بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے امن کا پیغام دنیا تک پہنچایا، پانی عوام کے لئے آکسیجن ،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بانی پی ٹی آئی کو چاہئے کہ منفی سیاست چھوڑیں، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے، ہم نے انرجی پر فوکس رکھا، ہمارے تمام محکمے کام کر رہے ہیں،

  • فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان، بھارتی پراکسیزکی دہشتگردی کےناقابل تردیدشواہد

    فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان، بھارتی پراکسیزکی دہشتگردی کےناقابل تردیدشواہد

    بھارت ریاستی سرپرستی میں اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے

    شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سیکیورٹی فورسز پرحملہ بھارت اورفتنہ الخوارج کےناپاک گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، پاکستان نے متعدد بار بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیاہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے متعدد بار پریس کانفرنس میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے ،29 اپریل 2025 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں”25 اپریل کو جہلم کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا،,
    مشتبہ شخص کےقبضے سے ایک دیسی ساختہ بم (IED)، ڈرون، متعدد موبائل فونز اور 10 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے, گرفتار شخص نے بھارت میں تربیت حاصل کی، فرانزک تجزیے سے بھارتی آرمی افسران سے رابطوں کے شواہد ملے,میجر سندیپ اور کئی بھارتی افسران کی ہدایت پر پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی, جعفر ایکسپریس سانحے میں بھی فتنۂ الہندوستان کے مہرے اپنے بھارتی ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں رہے,

    را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک منظم انداز میں پاکستان میں دہشتگردی, فتنہ الخوراج اور فتنہ الہندستان کے بیانیے کو پروموٹ کرتے ہیں، بھارتی حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو بھی بلوچستان سے گرفتار کیا تھا،کلبوشن نے بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کے بیانات سے بھی بھارتی دہشتگردی کے واضح ثبوت ملے ،بھارت کادہشت گردانہ چہرہ عالمی سطح پر بھی بےنقاب ہو چکا ہے، کینیڈا میں مقیم خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اسی ایجنڈے کی کڑی ہے،اقوام عالم کو بھارتی پراکسیز فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشتگردی اور انسانی جرائم کا سخت نوٹس لینا چاہیے،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں،پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی اور ناقابل تردید شواہد سے واضح ہے کہ بھارتی جنگجو پالیسیز خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں

  • یہود و ہنود گٹھ جوڑ،  بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بےنقاب

    یہود و ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بےنقاب

    بھارت اور اسرائیل کا سازشی اتحادایک بار پھر بےنقاب ہو گیا ہے

    20سالہ بھارتی سافٹ ویئر اجارہ داری نے ایران کی قومی سلامتی کو اسرائیل کےحوالےکردیا، بھارتی سافٹ ویئر کمپنیاں اسرائیل کو ایران کی بیک ڈور رسائی فراہم کرنے میں ملوث ہیں، آسٹریلوی صحافی اور ایکس پر لائیو شو کے میزبان ماریو نوفل کے مطابق؛ ’’ایرانی حکام ان کمپنیوں کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں جو سائنسدانوں اور اہم تنصیبات کا ڈیٹافراہم کرنے میں ملوث رہیں ہیں‘‘ ایرانی حکام کے مطابق مشترکہ تفتیش نے ثابت کیا کہ بھارتی کوڈر حساس ڈیٹا چرا رہے ہیں،ماریو نوفل کے مطابق بھارتی کوڈر فوجی نظام کو بھی سائبر طریقے سے کنٹرول کر رہے تھے،

    بھارتی پروگرامرز کی اسرائیل سے خفیہ رابطے اور اسٹار لنک کے ذریعے حساس معلومات کی منتقلی کا بھی انکشاف ہوا ہے،اسرائیل کو شہری رجسٹری، پاسپورٹ اور ہوائی اڈوں کی خفیہ معلومات تک رسائی دی گئی ایران کے اہم ادارے اسرائیلی جاسوسی کے شکنجے میں ہیں،بھارتی سافٹ ویئر کے ذریعے فوجی نظام میں دخل اندازی کی گئی، اسرائیل کو نگرانی اور کنٹرول کی مکمل سہولت دی گئی،بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی تحقیقات جاری، جلد ہی ایرانی حکومت باضابطہ موقف اور ممکنہ کارروائی کا اعلان کریگی،

    آئی ٹی ماہرین کےمطابق؛ ’’ایران کو فوری طور پر اپنے ڈیجیٹل ڈھانچے کی ازسرِ نو جانچ اور مقامی سافٹ ویئر پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے‘‘بھارت صہیونی طاقت کا آلہ اور پروکسی بن کر پورے خطے کو ڈیجیٹل قبضے میں لے رہا ہے، دنیا کو بھارت کی ڈیجیٹل دہشت گردی سے خبردار رہنا ہوگا،

  • بھوپال برج کی ناکامی ،مودی سرکار کی کرپشن، نااہلی اور سفارشی نظام  بے نقاب

    بھوپال برج کی ناکامی ،مودی سرکار کی کرپشن، نااہلی اور سفارشی نظام بے نقاب

    مودی سرکار کی کرپشن نے بھارت کے ترقیاتی منصوبوں کو نااہلی اور لوٹ مار کا شکار بنا دیا

    اربوں روپے کے منصوبے بھارتی عوام کے مفاد کے بجائے کرپشن اور بدانتظامی کی علامت اور جان و مال کے لیے خطرہ ہیں،مودی سرکار میں ہر نیا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی اور سیاسی مداخلت کی نذر ہو رہا ہے،مودی راج میں ترقی کے نام پر بننے والے منصوبے عوام کے لیے اذیت بن چکے ہیں، جن کا کوئی احتساب نہیں

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق؛مارچ 2023 میں شروع کیا گیا بھوپال برج عوامی استعمال سے پہلے ہی زمین بوس ہو گیا،بھوپال کا 18 کروڑ روپے لاگت کا اووربرج افتتاح سے پہلے ہی خطرناک موڑ پر عوامی تنقید کا شکار ہے،منصوبے کو 18 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا مگر مسلسل تاخیر کے بعد مدت بڑھا کر 36 ماہ کر دی گئی، 27 ماہ بعد یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل پر پہنچنے سے قبل زمین بوس ہو گیا

    این ڈی ٹی وی کے مطابق؛”غیر معمولی اور غیر محفوظ ڈیزائن پر بھارتی عوام نے سخت سوالات اٹھائے” اپوزیشن رہنماؤں نے پل کی ناقص منصوبہ بندی پر حکومت اور سینئر افسران کی نا اہلی پر سخت سوالات اٹھائے، تعمیراتی حکام عوامی تنقید سے بچنے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے واقعے کی سنگینی پر پردہ ڈالتے رہے،یہ پل پشپا نگر اور نیو بھوپال کو جوڑنے کے لیے بنایا گیا تھا، مگر افادیت کے بجائے اب خطرے کا باعث ہے،ریاستی منصوبے تجربہ کار ماہرین کی بجائے بی جے پی نواز نالائق انجینئرز کے رحم و کرم پرہیں،خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود پل کا ڈیزائن عوامی تحفظ سے خالی، مودی سرکار کی ترجیحات بے نقاب ہو گئی ہیں،مودی سرکار میں کرپشن اور انتظامی نااہلی نے بھارت کے ریاستی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،مودی سرکار کی بے ربط اور غیر پیشہ ورانہ منصوبہ بندیاں بھارتی عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہیں،بھوپال اسکینڈل مودی سرکار میں اقربا پروری اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

  • پاکستان میں جارحیت کا جواز ڈھونڈنے کے لیے مودی حکومت کی نئی سازش

    پاکستان میں جارحیت کا جواز ڈھونڈنے کے لیے مودی حکومت کی نئی سازش

    بھارت اندرونی انتشار، انتخابی کشیدگی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث شدید عالمی دباؤ کا شکارہے،

    اندرونی بدامنی سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکار نے ایک بار پھر پاکستان مخالف مہم چلا دی،فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے بھارت دنیا کو گمراہ اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی سازش میں مصروف ہے ،بھارتی انٹیلی جنس ذرائع نےالزام لگایا کہ مودی سرکار کا انوکھا دعویٰ، پاکستان "دہشتگرد لانچ پیڈز” دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، لائن آف کنٹرول کے جنگلاتی علاقوں میں چھوٹے، جدید کیمپس تعمیر کیے جا رہے ہیں، این ڈی ٹی وی کے مطابق پاک فوج، آئی ایس آئی اور حکومت مل کر "آپریشن سندور” میں تباہ کیے گئے دہشتگرد انفراسٹرکچر کو فعال کر رہے ہیں، این ڈی ٹی وی کے دعوے کے مطابق؛ "نئے کیمپس سیٹلائٹ اور ڈرون سے بچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں” پاکستان عالمی بینک و ایشیائی بینک کی امداد دہشتگرد کیمپس کی تعمیر نو میں استعمال کر رہا ہے، بہاولپور میں جیش محمد، لشکرطیبہ، حزب المجاہدین کمانڈرز اور آئی ایس آئی کا اجلاس، دہشتگردوں کی تنظیم نو اور بھرتی کی منصوبہ بندی کی گئی

    این ڈی ٹی وی کا پراپیگنڈہ ریاستی حمایت یافتہ اور پاکستان کو دباؤ میں لانے کی مذموم سازش ہے،مودی سرکار جھوٹے بیانیے اور الزامات کے ذریعے پاکستان کے خلاف جنگی فضا پیدا کر رہی ہے،مودی سرکار ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا فرضی خطرہ دکھا کر فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے،پاکستان مخالف بیانیہ دراصل بھارت کا ہندوتوا ایجنڈا ہے جو جنگی جنون سے جڑا ہوا ہے،جنگ کا ماحول تیار کرنے کے لیے بی جے پی میڈیا، فوج اور خفیہ اداروں کو پہلے بھی ہتھیار بنا چکی ہے،بی جے پی کا نام نہاد ترقی یافتہ بھارت سیٹلائٹ، ڈرون اور نگرانی کے باوجود پہلگام حملے کے واضح ثبوت پیش کرنے سے قاصر کیوں ہے؟انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے "دہشتگردی” کا بیانیہ استعمال کرنا مودی سرکار کا پرانا حربہ ہے

  • مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشتگردی کی کاروائی بے نقاب

    مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشتگردی کی کاروائی بے نقاب

    مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشتگردی کی کاروائی بے نقاب ہو گئی ہے

    امریکی عدالت کے حالیہ دستاویزات میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کی خالصتان رہنماؤں کے خلاف خفیہ سازش بے نقاب ہوئی ہے،امریکی عدالت کے دستاویزات کے مطابق "بھارتی تاجر نکھل گپتا نے تسلیم کیا کہ اسے ایک اعلیٰ بھارتی افسر نے قتل کی سازش کے لیے بھرتی کیا”گپتا کو گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کا ٹاسک دیا گیا، گرپتونت سنگھ پنو امریکی اور کینیڈین شہری اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ ہیں،گرپتونت سنگھ پنو جون 2023ء میں کینیڈا میں قتل ہونے والے ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی تھے، ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کینیڈا نے اپنی خومختاری کیخلاف قرار دیتے ہوئے الزام بھارت پر لگایا،گپتا کو ازبکستان سے واپسی پر بھارتی عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا، جہاں اسے "امانت” نامی شخص نے رابطہ کیا،”امانت”، کی شناخت بعد میں وکاش یادو کے طور پر ہوئی، جو کہ را کا افسر تھا ، وکاش یادو مودی سرکار کو براہ راست رپورٹ کیا کرتا تھا، یادو نے گپتا کو پنون کا پتہ، فون نمبر اور دیگر معلومات دیں، قتل کے بدلے میں 100000 ڈالر دینے کا وعدہ کیا، گپتا کینیڈا میں مزید سکھ رہنماؤں کے قتل کی شازشیں بنا رہا تھا،گپتا نے پنوں کو فوری قتل کرنے کا حکم دیا، سازش اس وقت ناکام ہوئی جب گپتا کو پراگ ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا، گپتا نے گرفتاری کے بعد فوراً یادو کا نام لیا،

    مودی سرکار سکھوں کو بیرون ملک بھی نشانہ بنانے کے لیے را اور مجرمانہ نیٹ ورکس کا استعمال کر رہی ہے،امریکی عدالتی دستاویزات سے واضح ہوا کہ بھارت سکھ مخالف دشمنی میں کس حد تک آگے بڑھ چکا ہے

  • جب بھی پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو عوام کو نقصان پہنچا ،بلاول

    جب بھی پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو عوام کو نقصان پہنچا ،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےعالمی یوم پارلیمان پر عوام کی جمہوری امنگوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے،

    بلاول بھٹوزرداری نےپارلیمان کی بالادستی کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی کااعادہ کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی نمائندہ، امیدوں کامرکز اور آزادیوں کی محافظ ہے،پارلیمنٹ میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی جدوجہد اور قربانیوں کی عکاس ہے،جمہوریت کے شہداء میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سرفہرست ہیں،
    مضبوط، خودمختار اور جامع پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، ہمیں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ مقننہ کے تقدس کو پامال کریں،پاکستان کی تاریخ نے سکھایا کہ جب بھی پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو عوام کو نقصان پہنچا ،پارلیمنٹ کو جب بھی خاموش کیا گیا، قوم کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، ملک کی تمام جمہوری قوتیں پارلیمان کو جائز مقام واپس دلانے کے لیے متحد ہوں، پارلیمان میں مساوات، انصاف کے خواب کو قانون کی شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہیدکے ورثے کو آگے بڑھاؤں گایہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پارلیمان کا تحفظ ہمارا مقدس فریضہ ہے،