Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایرانی حملے کا خوف, تیل بردار جہاز وں کی“آبنائے ہرمز” سے واپسی

    ایرانی حملے کا خوف, تیل بردار جہاز وں کی“آبنائے ہرمز” سے واپسی

    امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں2 تیل بردار جہازوں نے راستہ بدل لیا ،

    بلوم برگ کے مطابق دونوں خالی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس مڑ گئے،یہ پیشرفت کشیدگی کے باعث جہازوں کی ممکنہ راستہ تبدیلی کی ابتدائی علامت ہے،تاجر اور جہاز مالکان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ایران ماضی میں بھی آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے،آبنائے ہرمز خلیج فارس میں داخلے کا واحد سمندری راستہ ہے، امریکی توانائی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم گزرگاہ ہے،

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران نے آ بنائے ہرمز کو بند کیا تو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔ پیر کی صبح جب تیل کی عالمی منڈی میں کاروبار کا آغاز ہوا تو اس کی برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت اچانک ہی پانچ اعشاریہ سات فیصد تک بڑھ کر 81 اعشاریہ 40 ڈالر پر پہنچ گئی جو کہ گذشتہ پانچ مہینوں میں اس کی بلند ترین سطح ہے،تاہم اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں اس میں کمی آئی اور اس کی قیمت 77 اعشاریہ 20 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ملک کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس حوالے سے آخری فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کرے گی۔خلیج فارس اور خلیج عمان کے بیچ واقع آبنائے ہرمز ایران اور عمان کی سرحد کے درمیان موجود ہے جو ایک مقام پر صرف 33 کلومیٹر چوڑی ہے،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔ڈنمارک کے ساکسو بینک سے منسلک اولے ہانسن کہتی ہیں کہ تیل کے تاجروں کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کے اگلے اقدام کا انتظار ہے۔اگر ایران آبنائے ہرمز بند کر دیتا ہے تو تیل کی عالمی مارکیٹ میں ایک بار بھر ہلچل نظر آئے گی۔روئٹرز کے مطابق گولڈمین سیکس کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز بند کر دیتا ہے ہے تو برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار

    قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے اسرائیل کے جارحیت کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی،کمیٹی نے ایران امریکا تعمیری مذاکرات کے ساتھ اسرائیل کی فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے کشیدگی کو بڑھایا اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے وسیع تر تصادم کے خطرے کو ہوا دی، اسرائیلی کاررائیوں نے مذاکرات اور سفارتکاری کے مواقع کو کم کیا، قومی سلامتی کمیٹی نے عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق دفاع حاصل ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مزید کشیدگی پر اظہار تشویش کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے اے ای آئی اے کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کےچارٹرکے منافی ہیں،قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا،قومی سلامتی کمیٹی نے جانی نقصان پرایران کی حکومت اور عوام سے اظہارتعزیت کیا اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ پاکستان کےقریبی رابطوں کا اعادہ کیا،کمیٹی نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ کےلیےکوشش جاری رکھنے کی اپنی رضا مندی کی توثیق کی اور تمام متعلقہ فریقین کو مذاکرات، سفارتکاری کے ذریعے جنگ کا حل نکالنے پر زور دیا،کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اورقوانین کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

  • لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ نے درخواست واپس لے لی

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ نے درخواست واپس لے لی

    سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے،رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

    یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں ہیں،تفتیشی افسر کے بعد رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی،عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی،یاد رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

  • بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارے دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین یا سنگل مدر کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالر شپ میں بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بیوہ خواتین کی معاونت یقینی بنارہے ہیں۔

  • اسرائیل کا تہران پر بڑا حملہ

    اسرائیل کا تہران پر بڑا حملہ

    پیر کے روز اسرائیل نے تہران کے مرکز میں شدید فضائی حملے کیے، جس کا اعلان اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے کیا۔ ایرانی سرکاری ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے بعد بھاری دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ تہران کے شمالی حصے میں واقع جوردن اسٹریٹ، جو ایک گنجان آباد اور متمول علاقہ ہے، کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایک رہائشی نے سی این این کو بتایا کہ کم از کم آٹھ مختلف دھماکوں کے دھوئیں کے بادل دیکھے گئے اور حملہ ایک بڑے تجارتی مرکز پر ہوا۔

    ایرانی شہریوں نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے شدید اور خوفناک دھماکوں کا سلسلہ تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق شمالی تہران میں فضائی حملے کے فوراً بعد سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل دیکھے گئے۔وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے کہا، "ہم تہران کے قلب میں رجیم کے اہداف کو بے مثال قوت کے ساتھ نشانہ بنا رہے ہیں۔ جو بھی اسرائیل کی سرزمین پر حملہ کرے گا، اسے شدید سزا دی جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے جاری رہیں گے جب تک کہ دشمن کی طرف سے کوئی خطرہ ختم نہ ہو۔

    اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گراسی نے بتایا ہے کہ امریکہ کی بمباری سے ایران کے فورڈو نیوکلیئر سائٹ کو "انتہائی سنگین نقصان” پہنچا ہے۔ فورڈو سائٹ ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے جہاں حساس سنٹری فیوجز نصب ہیں۔ گراسی نے کہا کہ حملے کی شدت اور سنٹری فیوجز کی حساسیت کی وجہ سے وہاں "بہت زیادہ نقصان” متوقع ہے، لیکن مکمل اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔امریکہ نے چھ B-2 بمبار طیاروں سے 12 بھاری "بنکر بسٹر” بم داغے، ہر بم کا وزن تقریباً 30 ہزار پاؤنڈ تھا۔

    دوسری جانب ایرانی میزائل حملوں کی ایک نئی لہر کے بعد جنوبی اسرائیل میں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اسرائیل کی بجلی کمپنی کے مطابق تقریباً 8,000 گھروں کو بجلی کی سہولت سے محروم ہونا پڑا، لیکن انہیں تین گھنٹوں کے اندر بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے عملے نے زخمیوں یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے اور نقصان کی مرمت کے لیے کام جاری ہے۔شمالی اسرائیل میں ہوا میں میزائل داغے جانے کی اطلاع کے بعد ایئر الرٹس بجا دیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی پناہ گاہوں میں رہیں جب تک کہ مزید اطلاع نہ دی جائے۔ کئی شہروں میں، بشمول حیفا، لوگوں نے حفاظتی پناہ گاہوں میں داخل ہو کر اپنی جان بچائی۔

    ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ ایران کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا ہے کہ "ہم طاقتور اور ہدف بنائے گئے آپریشن کریں گے جو شدید اور ناقابلِ معافی نتائج دیں گے۔” انہوں نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "تم جنگ شروع کر سکتے ہو، لیکن ہم اسے ختم کریں گے۔”

    اس کشیدگی کی وجہ سے عالمی تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ سرمایہ کار خوف زدہ ہیں کہ ایران خلیج فارس کے اہم سمندری راستے "اسٹریٹ آف ہرمز” کو بند کر سکتا ہے۔ یہ راستہ عالمی تیل کی تجارت کا ایک اہم گزرگاہ ہے جہاں سے روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل خام تیل گزر جاتا ہے، جو عالمی پیداوار کا تقریباً 20 فیصد ہے،چین، جو ایران کا سب سے بڑا تیل خریدار ہے، نے کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے تاکہ عالمی معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ چین نے کہا کہ خلیج فارس اور اس کے آس پاس کے پانیوں کی سلامتی عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے تہران کی ایوین جیل سمیت متعدد سیکیورٹی مراکز پر بمباری
    اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور اُن کی ہدایت پر تہران کے قلب میں ایرانی حکومت اور انقلابی گارڈز کے مختلف اہم اہداف پر انتہائی شدید اور بے مثال بمباری کی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک عبرانی زبان کے پیغام میں کہا "ہم نے تہران میں ایرانی حکومت کے دباؤ کے اداروں اور انقلابی نظام کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے، جن میں فورس کا ہیڈکوارٹر،ایوین جیل (جہاں سیاسی قیدی اور حکومت مخالف افراد قید ہیں)،فلسطین اسکوائر میں نصب ‘اسرائیل کی تباہی کا گھڑیال’پاسداران انقلاب کے داخلی سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز،انقلابی نظریاتی مہم کا مرکز،دیگر کئی اہم سرکاری و انقلابی دفاتر و تنصیبات شامل ہیں،اسرائیلی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ "ایران کی جانب سے ہمارے شہری علاقوں پر ہر قسم کی فائرنگ کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔ ہم اپنے شہریوں کے دفاع اور دشمن کی مکمل شکست تک جنگی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔”

    ابھی تک ایران کی جانب سے اسرائیلی دعوے پر کوئی باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم ایرانی سوشل میڈیا پر مختلف علاقوں میں دھماکوں اور ہنگامی صورتحال کی خبریں زیر گردش ہیں۔ تہران میں سائرن کی آوازیں اور ایمرجنسی ردعمل بھی رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعظم کا ڈیجیٹل پیمنٹس کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

    وزیراعظم کا ڈیجیٹل پیمنٹس کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا مرکزی موضوع ملک میں کیش لیس اکانومی (Cashless Economy) کے فروغ کے حوالے سے اقدامات تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ ملک میں ادائیگیوں کے جدید اور آسان نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس نظام سے نہ صرف مالی معاملات میں شفافیت آئے گی بلکہ یہ عوام اور کاروباری افراد کے لیے بھی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیش کی بجائے ڈیجیٹل لین دین کو سستا، آسان اور عام آدمی کی پہنچ میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے راسٹ (RAAST) ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں نافذ کرنے کی ہدایت کی تاکہ تمام سرکاری اور نجی مالی لین دین ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوں اور ملک میں مالی شفافیت اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ترقی یافتہ ممالک کیش لیس نظام کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ یہ نظام معیشت کی بہتری اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں بھی ایک مضبوط، محفوظ اور موثر ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام قائم کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت راسٹ سسٹم سے تقریباً 4 کروڑ صارفین مستفید ہو رہے ہیں اور ان کی تعداد بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی حکومت کے تمام مالی لین دین اس نظام کے ذریعے کیے جا رہے ہیں اور اس کو تمام صوبوں میں بھی وسعت دی جا رہی ہے۔فنٹیک (Fintech) کو بھی اس نظام کا ایک اہم حصہ قرار دیا گیا ہے جو کہ ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ساتھ ہی پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے جو ملک میں کیش لیس اکانومی کے نفاذ پر کام کر رہی ہے۔ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی کو وفاقی وزارت آئی ٹی کی قیادت میں کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ کیش لیس پاکستان اسٹیئرنگ کمیٹی وزارت آئی سیکریٹریٹ میں قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت آئی ٹی نے سمارٹ اسلام آباد پائلٹ منصوبے کے تحت اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چئیرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین مالی لین دین کو کیش لیس بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ ملک کی معیشت میں شفافیت اور جدیدیت کو فروغ دیا جا سکے۔

  • سپریم کورٹ، خیبرپختونخوا کی جانب سے نمائندگی نہ ہونے پر اظہار برہمی

    سپریم کورٹ، خیبرپختونخوا کی جانب سے نمائندگی نہ ہونے پر اظہار برہمی

    سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔

    سپریم کورٹ میں سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جارہی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ ملکر اس پر حکمت عملی اپنانی ہوگی،وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے جواب جمع کرائے جا چکے ،مجھے ابھی جوابات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بڑا تفصیلی جواب جمع کرایا ہے، عدالت نے خیبرپختونخوا کی جانب سے نمائندگی نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ مسئلہ ہے، وہ موجود ہی نہیں،عدالت نے تمام صوبوں کے جوابات کی کاپیاں درخواستگزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام سیکرٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

  • نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش 4 ماہ بعد برآمد

    نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش 4 ماہ بعد برآمد

    آزاد کشمیر: وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے تیسرے نوجوان کی لاش چار ماہ بعد نکال لی گئی ہے۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں میں سے پہلے دو کی لاشیں پہلے ہی ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ نوجوان 24 فروری کو برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے اور ان میں سے تیسرے نوجوان کی لاش اب تک برف کے نیچے دبی رہی تھی، جسے محنت اور مسلسل کوششوں کے بعد نکالا گیا ہے۔جان بحق ہونے والے تینوں نوجوان پھلاوائی گریس ویلی کے رہائشی تھے اور وہ ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے۔ اس المناک واقعے نے آزاد کشمیر کے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے اور مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے برفانی تودے کے خطرناک اور مشکل علاقے میں بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کیے اور موسمی حالات کی بہتری کے ساتھ لاش نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

    واقعے کے بعد علاقے میں برفانی تودے کی حفاظتی تدابیر پر بھی زور دیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • 5کروڑ روپے  تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے علاوہ گرفتاری نہیں کر سکے گا، وزیر خزانہ

    5کروڑ روپے تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے علاوہ گرفتاری نہیں کر سکے گا، وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6لاکھ سے 12لاکھ تنخواہ پر ٹیکس ایک فیصد کر دیا گیاہے ،

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمدی سولر پینل پر ٹیکس 18سے کم کر کے10فیصد کر دیا گیا ہے، ٹیکس کا نفاذ سولر پینل کے 46فیصد پرزہ جات پر ہو گا، 5کروڑ روپے تک کے کیسز میں ایف بی آر وارنٹ کے علاوہ گرفتاری نہیں کر سکے گا، ٹیکس معاملات میں گرفتاری کیلئے 3بار نوٹس،انکوائری سے انکار یا ریکارڈ ٹیمپر کا ہونا ضروری ہو گا، گرفتاری کی منظوری 3رکنی کمیٹی دے گی ،24گھنٹو ں میں عدالت پیش کیا جائےگا،درآمدی سولر پینلز کی قیمت میں 4.6فیصد اضافہ ہو گا، بجٹ 2025‑26 ایک تاریخی آزادی و یکجہتی کے عہد میں پیش کیا جا رہا ہے، اور اس کے ذریعے ملک میں مالی استحکام اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو رہی ہے، بیرون ممالک سے رُوپے 31.2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جن کی توقع 37–38 ارب ڈالر تک بڑھنے کی ہے، جب کہ محصولات میں اضافے سے 400 ارب روپے مزید آمدنی حاصل ہو چکی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا، درآمدی سولر پینلز پر جنرل سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کیا گیا، ساتھ ہی ذخیرہ اندوزی روکنے کے اعلانات کیے گئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 716 ارب روپے کر دیا گیا تاکہ کم آمدنی والے طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچے ، بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر بغاوت کی صورت میں پاکستان کو پانی کے حوالے سے سخت جواب دینے پر مجبور کیا.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور شہر کا دورہ کیا

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا معائنہ کیا ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ "روٹ 47 "کا بھی معائنہ کیا،سی بی ڈی” روٹ 47″ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل فعال کردیا گیا اورباقاعدہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ، "روٹ -47” 4.5 کلومیٹر طویل، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے،کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا "روٹ 47″ کو 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب ہے۔سی بی ڈی” روٹ 47 سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے۔

    یہ لاہور کی پہلی سمارٹ اور جدید انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے، جو اپنی طرز کی ایک منفرد مثال ہے۔ یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے۔”روٹ 47″ پر تقریباً 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل سواروں کے لیے لین بھی مخصوص ہے۔ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل اور سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ واک وے مخصوص ہے ،والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر 912 میگا واٹ پر نصب سولر پینلز سے ایک میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی،”روٹ 47″شاہراہ کے ساتھ بارش کے 50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئےمصنوعی جھیل ،خوبصورتی کے لیے فوارے اور ایریشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں،”روٹ 47″شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مونیومنٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ روٹ 47پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں اقدام ہے۔