Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم سے ق لیگی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے ق لیگی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ،وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا،وفد نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں،وفد نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستانی عوام کی مثالی قیادت کرنے اور عالمی سطح پر ملکی وقار کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا،ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی.

    دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی کامیابی پر گہرا اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اہم کردار ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عام آدمی پر کسی قسم کا مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا گیا، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہوگا، جس سے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

    شہباز شریف نے کہا، "الحمدللہ، ملک میں معاشی ترقی کا سفر اب واضح طور پر شروع ہو چکا ہے اور پاکستانی عوام نے اس راہ میں اپنی قربانیاں دی ہیں۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم سب مل کر عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے محنت کریں۔”وزیرِ اعظم نے مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر کی بہتری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کو معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آ چکی ہے اور اب معاشی استحکام اور ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، جو ایک حقیقی معجزہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت اور پاکستان کے قومی مفادات کو اولین ترجیح دینے کی بدولت یہ تاریخی اقتصادی کارکردگی سنہرے حروف سے یاد رکھی جائے گی۔

  • ٹرمپ بارے گزشتہ ہفتے کی پوسٹوں پر ایلون مسک کو پچھتاوا

    ٹرمپ بارے گزشتہ ہفتے کی پوسٹوں پر ایلون مسک کو پچھتاوا

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی جانے والی کچھ سوشل میڈیا پوسٹس پر انہیں پچھتاوا ہے۔

    ایلون مسک نے یہ پوسٹس امریکی صدر کے خلاف گزشتہ ہفتے دھماکا خیز عوامی تنازع کے دوران کی تھی،اس تنازع کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان شراکت داری ختم ہوگئی جس کے دوران ٹیسلا کے مالک نے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی سربراہی بھی کی،امریکی صدر سے تنازع کے بعد ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو مالی طور پر شدید دھچکا لگا تھا، مگر اب کمپنی کے حصص ایک بار پھر اوپر کی جانب جا رہے ہیں،ایلون مسک کی جانب سے 11 جون کو ایکس (ٹوئٹر) پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی جانب والی میری کچھ پوسٹس پر پچھتاوا ہے، میں نے کچھ زیادہ ہی آگے چلا گیا تھا’۔

    یہ تنازع 3 جون کو اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ٹرمپ کے مجوزہ بگ بیوٹی فل بل کو تنقید کا نشانہ بنایا،ایک انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ یہ بل ان کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے کام کو نقصان پہنچائے گا،بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا کہ اس بل سے امریکی بجٹ کے خسارے میں نمایاں حد تک اضافہ ہوگا،مگر گزشتہ چند دنوں کے دوران ایلون مسک نے اپنی ان چند سوشل میڈیا پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جن سے اس تنازع کی شدت میں اضافہ ہوا تھا، مثال کے طور پر ایک ایسی پوسٹ ڈیلیٹ کی جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری اپسٹین کے درمیان تعلق کا دعویٰ کیا تھا، جس کی وائٹ ہاؤس کی جانب سے تردید کی گئی،ایک اور پوسٹ جس میں ایلون مسک نے ایک صارف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مطالبے پر ہاں لکھا تھا، اسے بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

    یہ تنازع ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایکس اور ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سامنے آیا تھا،ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں جبکہ امریکی صدر ٹروتھ سوشل کے مالک ہیں،البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریقین حالات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں جیسے ایلون مسک نے کچھ پوسٹس پر پچھتاوے کا ذکر کیا،اسی طرح 9 جون کو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک ٹیکنالوجی کو وائٹ ہاؤس میں برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ان کی ایلون مسک کے لیے نیک خواہشات ہیں، ایلون مسک سےفون پربات کرنےکا نہیں سوچا مگر میں تصورکرسکتاہوں کہ ایلون مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

  • حاجیوں کی خدمت کا موقع نصیب والوں کو ہی ملتاہے، ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    حاجیوں کی خدمت کا موقع نصیب والوں کو ہی ملتاہے، ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا ہے کہ بہترین اور پر امن حج انتظامات کےلئے خادم الحرمین سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزارت حج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ سعودی قیادت ہر سال لاکھوں ضیوف الرحمان کے لیے خدمات کا معیار پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل صرف کرتی ہے ۔ سعودی عرب کی وزارت حج نے دیگر محکمہ جات کیساتھ مل کر سال 2025ءکے حج سیزن کے لیے اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 25 لاکھ عازمین حج کی آمد کے لیے تمام حفاظتی ، سروسز، حجاج کے گروپوں کو کنٹرول کرنے اور ان کی نقل و حمل کے منصوبے اور حجاج کرام کی مہمان نوازی کے لیے انتظامات کیے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے منی، مزدلفہ اور عرفات کے عظیم ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ضیوف الرحمان کو مناسک حج کی ادائیگی میں بہت آسانیاں اور سہولتیں رہی ہیں ۔ ضیوف الرحمان نے مکمل اطمینان و سکون کے ساتھ حج کے تمام مناسک ادا کیے ، پاکستان میں سعودی سفیر سعادت الاستاذ نواف بن سعید المالکی بھی خادم الحرمین الشریفین کے ہدایات کے مطابق پاکستانی حجاج ومعتمرین کے لیے ہر طرح کی سہولیات ا ور آسانیاں پیدا کرنے کےلئے کشاں رہے ہیںاور حقیقی معنوں میں خادم الحرمین الشریفین کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ، ہم پاکستانی عوام کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، سعودی حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے شکرگزار ہیں اور ان کی کوششوں کو تحسین کی نظر دیکھتے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی جہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ہیں اسی طرح وہ سعودی عرب میں بھی پاکستان کی سفارت کاری کا حق ادا کرتے ہیں جس پر پاکستانی قوم سعودی سفیر کی کوششوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

  • بجٹ عوام دشمن،ٹیکسز سے مہنگائی بڑھے گی، خالد مسعودسندھو

    بجٹ عوام دشمن،ٹیکسز سے مہنگائی بڑھے گی، خالد مسعودسندھو

    حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مہنگائی سے پسے عوام پر ڈال رہی ہے،صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ وزیر خزانہ نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکسز لگا دیئے،نئے ٹیکسوں سے مہنگائی بڑھے گی،وفاقی بجٹ غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو گھر جائیں،محب وطن قیادت کو آگے آنے دیں،

    خالد مسعوسندھو کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، اور معاشی بدحالی سے تنگ عوام کو وفاقی بجٹ میں ریلیف دینے کے بجائے مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا ،280 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ انتہائی کم ہے،بجٹ میں اشرافیہ کو ایک بار پھر سہولیات فراہم کی گئی ہیں،ایک طرف بجلی کے بلوں پر ٹیکس ہیں تو اب سولر پینل پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا جو ناقابل برداشت ہے، وزیر خزانہ کی وضاحتیں قوم سننے کو تیار نہیں، قوم کو ریلیف چاہئے،اراکین اسمبلی کی تنخواہیں سو فیصد بڑھ سکتی ہیں تو عوام کو کیوں ریلیف نہیں مل سکتا ، حکومت فوری طور پر بجٹ پر نظرِ ثانی کرے، ہم عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،

    خالد مسعود سندھو نے بجلی کے بلوں پر مجوزہ 10 فیصد سرچارج کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ پہلے ہی مہنگائی سے پسے عوام پر ڈال رہی ہے، اور اب مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حکومت گردشی قرضوں کے اصل اسباب پر قابو پائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے.

  • جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا،بلاول

    جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا،بلاول

    پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کو بھارت کو مذاکرات کے لیے کان سے پکڑ کر بھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے، بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے، پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی، بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، پاکستان کا مؤقف واضح ہے پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ ہے، پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے، پوری دنیا کو معلوم ہے کہ بھارت نے سکھ کارکنوں کو قتل کیا ہے۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے، بھارت بھی جانتا ہے کہ پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں، بھارتی وزیر خارجہ صرف جنگ کی باتیں کرتے ہیں،بھارت کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے، بھارت سکھوں کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، اسی بھارتی رویے کے سبب پاکستان پر اس کے الزمات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دہشت گردی ختم کرے، پاکستان دہشت گردی، کشمیر اور پانی سمیت ہر مسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، بھارت کا مؤقف جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان کا مؤقف امن کا پیغام ہے، جنگ نے بتا دیا پاکستان چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ہر میدان میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح کے بعد عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، امریکی محکمۂ خارجہ کے کل کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، بھارتی بیانات صدر ٹرمپ کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں، پاکستان نے بارہا دہشت گردی کے ثبوت مانگے لیکن بھارت کوئی شواہد نہ دے سکا، ٹرمپ نے کئی بار واضح کیا ہے کہ کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں، پاکستانی میڈیا ہمارے دورے کے دوران فعال نظر آیا، جنگ میں بھی پاکستانی میڈیا کا کردار مثبت تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کا12 جون کو  دورہ متحدہ عرب امارات طے

    وزیراعظم شہباز شریف کا12 جون کو دورہ متحدہ عرب امارات طے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 12 جون کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ پاک-یو اے ای گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس سرکاری دورے کا مقصد اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا اور نئی جہتوں میں اشتراک کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور یہ دورہ ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش ہے تاکہ مختلف شعبوں میں مشترکہ ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں جو تجارتی، اقتصادی، اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کو بڑھائیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے مثبت نتائج کا باعث بنے گا اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • پہلا کیس ہے کہ ملزم عمران اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے،عدالت

    پہلا کیس ہے کہ ملزم عمران اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے،عدالت

    انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔

    لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی لیکن پولیس ملزم کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی،عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا،یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے لہٰذا ٹیسٹ کرانے کیلئے مزید موقع کی ضرورت نہیں ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقے سے تفتیش مکمل کرنےکاحکم دیا۔

  • پاکستان اور آذربائیجان کا دفاعی معاہدہ،40جے ایف-17 تھنڈر کی ڈیل سائن

    پاکستان اور آذربائیجان کا دفاعی معاہدہ،40جے ایف-17 تھنڈر کی ڈیل سائن

    پاکستان نے آذربائیجان کو 40 جے ایف 17 فائٹر جیٹس کی سب سے بڑی دفاعی برآمدی ڈیل سائن کرلی

    پاکستان حکومت نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ اس نے آذربائیجان کے ساتھ 40 جے ایف-17 تھنڈر فائٹر جیٹس کی فروخت کے لیے 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے ساتھ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکج بھی شامل ہے۔ یہ تاریخی معاہدہ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی دفاعی برآمدی ڈیل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پچھلے ایک دہائی سے بڑھتی ہوئی قریبی اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط علامت ہے۔

    آذربائیجان نے 2020 کے ناگورنو-کاراباخ تنازعہ سے حاصل کردہ تجربات کی روشنی میں اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے جے ایف-17 تھنڈر کے بلاک III ورژن کو منتخب کیا ہے۔ اس جدید نسل کے لڑاکا طیارے کی خریداری سے آذربائیجان نہ صرف روسی طیاروں پر اپنی روایتی انحصار کو کم کرے گا بلکہ جنوبی کوکیشس میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بھی مضبوط بنائے گا۔ یہ اقدام باکو کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد دفاعی شراکت داریوں کی تنوع، دفاعی اثر و رسوخ میں اضافہ اور خطے میں اپنی بالا دستی کو مستحکم کرنا ہے۔

    جے ایف-17 تھنڈر منصوبہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (PAC) اور چائنا کی چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن (CAC) کے اشتراک سے 1990 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوا۔ 2003 میں اس کا پہلا پرواز کا تجربہ کامیاب رہا اور 2007 میں اسے پاکستان ایئر فورس میں شامل کیا گیا۔ اب تک پاکستان کے پاس 150 سے زائد یونٹس ہیں جنہیں مسلسل اپ گریڈ کیا جاتا رہا ہے۔جے ایف-17 بلاک III جدید AESA ریڈار، جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز، مکمل ڈیجیٹل گلاس کاکپٹ، ہولو گرافک ہیڈ-اپ ڈسپلے، اور ہیلمنٹ ماؤنٹڈ ڈسپلے سمیت جدید ترین خصوصیات سے لیس ہے۔ اس کا ہتھیاروں کا نظام PL-15 BVR میزائل، لیزر گائیڈڈ بم، اینٹی ریڈیشن میزائلز اور اسٹریٹجک کروز میزائلز سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک مکمل ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو جدید نیٹ ورک سینٹرک جنگ کے لیے موزوں ہے۔

    جے ایف-17 پروگرام پاکستان کو عالمی اسلحہ مارکیٹ میں ایک معتبر کھلاڑی کے طور پر سامنے لے آیا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو مغربی یا روسی مہنگے لڑاکا طیاروں کا متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ پہلے سے ہی جے ایف-17 نائجیریا، میانمار، اور عراق کو برآمد ہو چکا ہے۔ ہر فروخت کے ساتھ تربیت، لاجسٹکس اور دیکھ بھال کی مکمل سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ آذربائیجان کی یہ ڈیل سائز اور اثرات کے لحاظ سے بے مثال ہے اور پاکستان کو جنوبی ایشیا سے باہر ایک اہم اسلحہ سپلائر کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔

    پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات سیاسی مفادات کی گہری ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے ناگورنو-کاراباخ تنازعہ میں آذربائیجان کی حمایت کرتے ہوئے آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا، جبکہ آذربائیجان نے جموں و کشمیر میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے، مشترکہ فوجی مشقیں، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ معاہدے کا 2 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پیکج مشترکہ صنعتی منصوبوں، انفراسٹرکچر تعاون اور دفاعی پیداوار کی مقامی سطح پر توسیع کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔

    آذربائیجان کی اس خریداری کا وقت خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث انتہائی اہم ہے۔ جدید اور آزمودہ لڑاکا طیارے کی خریداری سے باکو اپنی آپریشنل صلاحیت اور سفارتی موقف کو مضبوط کرے گا۔ اسلام آباد کے لیے یہ ڈیل دفاعی صنعت میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ مسلم دنیا میں پاکستان کی سافٹ پاور بڑھانے کا ذریعہ بھی ہے۔یہ معاہدہ آئندہ چند سالوں میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جس میں آذربائیجانی پائلٹس اور تکنیکی عملے کی تربیت جاری ہے۔ ممکنہ طور پر مستقبل میں آذربائیجان میں اس کے جے ایف-17 طیاروں کی مقامی اسمبلی یا کو-پروڈکشن کے پروگرام بھی شروع کیے جا سکتے ہیں، جو دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

    پاکستان-آذربائیجان جے ایف-17 معاہدہ عالمی دفاعی منظرنامے میں ایک نئے دور کی شروعات ہے، جہاں ابھرتی ہوئی معیشتیں نئی دفاعی شراکت داریاں قائم کر رہی ہیں اور اپنی خود کفالت کے ذریعے خطے میں طاقت کا توازن بدل رہی ہیں۔ یہ معاہدہ نہ صرف فضائی طاقت کے توازن کو بدلتا ہے بلکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دیتا ہے۔

  • قرضے پر قابوپانے کیلیے بجلی بلوں پر 10 فیصدسرچارج لگانے کا منصوبہ

    قرضے پر قابوپانے کیلیے بجلی بلوں پر 10 فیصدسرچارج لگانے کا منصوبہ

    حکومت نے بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو میں لایا جاسکے۔

    بجلی کے بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کے لیے نیپرا قانون میں ترمیم کی جائیگی جس کے بعد منصوبے پر عمل ہوسکے گا،رپورٹ کے مطابق منصوبے کی کامیابی کے لیے نظام لایا جائیگا جس کے بعد وفاقی حکومت کو ڈی ایس ایس کے تحت سرچارج عائد کرنے کا اختیار ہوگا،توانائی ماہرین کے مطابق یہ سیاسی طور پر خطرناک اقدام ہے جو توانائی کے شعبے کی بحالی اور آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات کے راستے پر رہنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ روز بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ موجودہ گردشی قرضے کی ادائیگی کو ری فنانسنگ کے ذریعے منظم کرنے کے لیے کسی بھی ڈیٹ سروسنگ سرچارج (ڈی ایس ایس) کو صرف اصل قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

  • کمسن بچے سے بدفعلی،قتل کےملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    کمسن بچے سے بدفعلی،قتل کےملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے سے بدفعلی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے مجرم ندیم اسلم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،مجرم ندیم اسلم کے خلاف مقدمہ تھانہ ہنجروال لاہور میں درج کیا گیا تھا جس میں اس پر الزام تھا کہ اس نے ساڑھے 3 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کرنٹ لگا کر بے دردی سے قتل کیا،سیشن عدالت لاہور نے 2022 میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

    مجرم نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے شواہد اور دلائل کی روشنی میں خارج کر دیا، مقتول بچے کی جانب سے مقدمے میں ایڈووکیٹ امتیاز پاہٹ نے پیروی کی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم سے معاشرہ لرز اٹھتا ہے اور مجرم کسی بھی قسم کی نرمی یا رعایت کے مستحق نہیں ہوتے۔