Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • منی پور میں جاری نسلی فسادات اور کشیدگی عروج پر

    منی پور میں جاری نسلی فسادات اور کشیدگی عروج پر

    منی پور کی قومی شاہراہ پر جاری طویل ناکہ بندی سے علاقے میں اہم سپلائی متاثر ہے

    شاہراہوں کی بندش سے سامان کی نقل و حمل میں شدید مشکلات ہین،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’چوراچند پور، جہاں کوکی-زو برادری کے لوگ آباد ہیں اور دارالحکومت امفال اس صورتحال سے اقتصادی طور پر شدید متاثر ہیں،ناکہ بندی کے باعث میزورام کے راستوں سے سامان کی نقل وحمل سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ناکہ بندی سے طبی سامان کی شدید قلت بھی پیدا ہو گئی ہے، مقامی آبادی پریشان ہے

    ماہرین کے مطابق ’’ناکہ بندی نسلی کشیدگی اور جھڑپوں سے جڑی ہوئی ہے، جو علاقے میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے‘‘مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، مقامی افراد نے نسلی برادریوں سے مفاہمت کی اپیل کی ہے تاکہ صورتحال معمول پر آسکے،سوشل میڈیا پر بھی ناکہ بندی اور نسلی تشدد کے باعث قیمتوں کے بڑھنے اور قلت کی اطلاعات ہیں.

  • دہشتگردی کی سازش کا الزام،پاکستانی شہری کینیڈا سے امریکہ بدر

    دہشتگردی کی سازش کا الزام،پاکستانی شہری کینیڈا سے امریکہ بدر

    دہشت گردی کی سازش کے ملزم پاکستانی شہری شاہ زیب خان کو کینیڈا سے امریکا بدر کردیا گیا

    20 برس کے شاہزیب خان کو آج امریکی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سےبھی جانا جاتا ہے،حکام کے مطابق شاہ زیب نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک یہودی مرکز پر حملے کی سازش کی تھی اور نیویارک ہی میں اس پر فردجرم داخل کی گئی ہے،امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شاہ زیب خان نے سازش میں شریک کرنے کیلئے جن افراد سے رابطہ کیا ان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 2 خفیہ اہلکار بھی شامل تھے،دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ زیب خان نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اگر ہم اس منصوبے میں کامیاب رہے تو یہ نائن الیون کے بعد امریکا کی سرزمین پر سب سے بڑا حملہ ہوگا۔

    شاہ زیب خان کو نیویارک کے جنوبی ڈسٹرکٹ میں شکایت درج ہونے پر ستمبر سن 2024 کو کینیڈا میں گرفتار کرلیا گیا تھا،یہ کارروائی اس وقت کی گئی تھی جب شاہ زیب خان کینیڈا کی سرحد سے مبینہ طورپر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا،

    ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ شاہ زیب خان امریکا میں داخل ہوکر یہودی کمیونٹی پرحملہ کرنا چاہتا تھا، وہ داعش سے متاثر ہوکر بڑے پیمانے پر لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی سازش کررہا تھا اور یہ کارروائی غزہ حملوں کو ایک برس مکمل ہونے پر کی جانا تھی تاہم ایف بی آئی اور اس کے شراکت دار یہ حملہ روکنے میں کامیاب رہے،امریکا کی اٹارنی جنرل پام بانڈی نے کہا کہ داعش امریکی شہریوں کیلئے واضح خطرہ ہے، خصوصاً یہودی شہری ایسے گروہوں کے ہاتھوں خاص طور پر نشانہ بنے ہیں،محکمہ انصاف کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے شاہ زیب خان کی امریکا بدری یقینی بنائی اور ملزم کیخلاف قانون پوری طرح حرکت میں لایا جائے گا،جرم ثابت ہونے کی صورت میں شاہ زیب خان کو عمر قید کا سامنا ہے۔

  • میئر لندن سر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    میئر لندن سر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    لندن کے برٹش پاکستانی میئر سر صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نوازا،برٹش پاکستانی سر صادق خان سن 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ وہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بارلندن کے میئر منتخب ہوئے،
    میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق خان نے بتایا کہ بادشاہ چارلس بکھنگم پیلس میں نائٹ ہُڈ کااعزاز دیتے ہوئے مسرور تھے، نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے،سرصادق خان نے کہا کہ وہ ٹوٹنگ کےکونسل گھر میں جوان ہوئے اور یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اس قدر بڑے اعزاز سے انہیں ایک روز نوازا جائے گا، لندن کا وعدہ ہے، جاں فشانی سے کام کرو گے تو تمہیں مدد ضرور ملے گی اور جو چاہوگے حاصل کرلو گے۔

    صادق خان 8 اکتوبر 1970 کو لندن میں پیدا ہوئے۔وہ لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں اور انہیں دائیں بازو کی شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے،صادق خان کی پیدائش سے کچھ ہی عرصہ پہلے ان کے والد پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ان کے والد بس ڈرائیور تھے،صادق خان نے یونیورسٹی آف نارتھ لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 1994 میں سالیسٹر بنے اور انسانی حقوق سے متعلق امور میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ حکومت اور پولیس کے خلاف ان کے مقدمات وجہ شہرت بنے،صادق خان نے سیاست کا آغاز 1990 کی دہائی میں ٹوٹنگ سے لیبر کونسلر کی حیثیت سے کیا تھا۔ سن 2005 کے عام انتخابات میں وہ دارالعوام کی نشست جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے،سن 2008 میں صادق خان کمیونیٹیز سے متعلق امور کے انڈر سیکرٹری مقرر کیے گئے اور پھر وزیر مملکت برائے امور ٹرانسپورٹ بنائے گئے تھے،سن 2016 میں انہوں نے میئر کا انتخاب لڑنے کی ٹھانی۔ ان کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ سے ہوا جنہیں صادق خان نے با آسانی شکست دے کر پہلا مسلمان میئر لندن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا تھا اوراب وہ اس اعزاز کی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

  • بالاکوٹ،پولیس مقابلے میں 2 افغان اغوا کار ہلاک،بچے بازیاب

    بالاکوٹ،پولیس مقابلے میں 2 افغان اغوا کار ہلاک،بچے بازیاب

    تحصیل بالاکوٹ میں ڈمگلہ کے قریب پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان اغوا کاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ میں 5 جون کو کوہستان کالونی کی رہائشی خاتون نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور نند کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی،خاتون کے مطابق ان کے شوہر کی بہن بچے کو اپنے ساتھ دم کرانے لے کر گئی تھی جس کے بعد سے خاتون اور بچہ لاپتا ہیں، اسی دوران دبئی میں مقیم بچے کے والد کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے 3 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی،دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہواکہ ملزمان نے تاوان کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کو ڈمگلہ بلایا تھا جس کے بعد پولیس نے مذکورہ مقام کا گھیراؤ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 اغواکارہلاک ہوگئے جس کے بعد پولیس نےمغوی بچے اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

  • وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف ،اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں،خالد مسعود سندھو

    وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف ،اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں،خالد مسعود سندھو

    قرضوں کے خاتمے کیلیے جامع منصوبہ بندی، آئی ایم ایف کو خیرباد،سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد ممکنہ اضافہ انتہائی کم، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ختم،اشرافیہ کی مراعات بند کی جائیں، بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو مرکزی مسلم لیگ عوام کی آواز بنے گی

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھاکہ بجٹ ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہوتا ہے، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،شیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھیں،یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے شہری پریشان ہیں،وفاقی حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دے، تنخواہوں میں چھ فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ،کم از کم تیس فیصد اضافہ کیا جائے، بجلی کے بلوں میں تمام ٹیکس ختم کیے جائیں اور ایک ہی ریٹ مقرر کیا جائے،بجلی کے بلوں کی وجہ سے شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،سرکاری افسران کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، اشرافیہ کی مفت بجلی، پٹرول سمیت دیگرمراعات ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز پر سیاسی جماعتوں کے نام لکھنا بند کیا جائے، بڑے زمینداروں پر زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے تاکہ محصولات میں اضافہ ہو،چھوٹے کسانوں کو ریلیف دیا جائے، پیٹرول پر 77 روپے کی لیوی سمیت تمام ٹیکس ختم کیے جائیں تاکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے چھٹکارا مل سکے، ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کا خسارہ عوام پر نہ ڈالا جائے،بلکہ حکمران طبقہ کی لاکھوں کی تنخواہیں اور مراعات کم کی جائیں. پاکستان کے قدرتی وسائل ایگری کلچر، کوئلہ اور مائنز انڈسٹری کو بہتر طریقے سے استعمال میں لایا جائے تاکہ قرضوں کو اتارا جا سکے اور ملک خود کفیل ہو سکے،پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا قرض ہے، اس سے نجات کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے،آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی اداروں سے جان چھڑائی جائے، سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے،اس سے معیشت مستحکم ہو گی.

  • اجیت دوول کی بیٹی کے بیڈ روم کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

    اجیت دوول کی بیٹی کے بیڈ روم کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

    پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی کو ہیک کرنے کی کوشش کرنے والے اجیت دوول کی بیٹی کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

    آپریشن سندور میں بھارت کی بھرپور ناکامی،بنیان مرصوص کی کامیابی، باغی ٹی وی نے بھارتی شکست کا آئینہ دنیا کو دکھایا تو بھارتی مشیر داخلہ اجیت دوول نے اپنی ٹیم سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کروانے کی کوشش کی،جس کے بعد باغی ٹی وی کی ٹیم نے اجیت دوول کو آئینہ دکھانے کے لئے اجیت دوول کی بیٹی کے کیمروں کو ہیک کیا اور بیڈ روم کی تصاویر بنا لیں، باغی ٹی وی کے پاس نہ صرف اجیت دوول کی بیٹی کے بیڈ روم بلکہ اسکے بینک اکاؤنٹس کی تفیصلات،کون پیسے بھجوا رہا سب ثبوت مل گئے ہیں،اگر اجیت دوول نے دوبارہ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی تو باغی ٹی وی کی جانب سے جوابا اجیت دوول کی بیٹی کے بیڈروم کی تصاویر ڈارک ویب پر ڈال دی جائیں گی.

    باغی ٹی وی کا مشن صرف خبریں دینا نہیں بلکہ قوم کی فکری رہنمائی بھی ہے،باغی ٹی وی نہ صرف فکری سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے بلکہ عملی طور پر پاکستان کے دفاعی اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کرتا ہے۔ افواجِ پاکستان کے خلاف پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جاتا ہے،دفاعِ وطن کے لیے مثبت بیانیہ تشکیل دینا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کو فروغ دینا باغی ٹی وی کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔باغی ٹی وی نے ذمہ دارانہ صحافت کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے

  • حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں بہترین رہا ،وزیر مذہبی امور

    حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں بہترین رہا ،وزیر مذہبی امور

    مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں ایک تاریخی اور بہترین حج رہا ہے جس میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی۔بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہے،

    مکہ مکرمہ میں پوسٹ حج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا حج پر پاکستانی حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی اور خصوصی دلچسپی کے باعث حجاج کرام کا یہ سفر روحانی تسکین کا باعث رہا۔ہم انتظامات پر تعاون کے لیے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے شکر گزار ہیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی حکومت نے 88 ہزار تین سو سرکاری حجاج سمیت ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی تاریخی مہمان نوازی کی۔بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو ایکسی لینسی ایوارڈ دیا اورپاکستان حج مشن ایوارڈ پانے والے سات مشنز میں پہلے نمبر پر آیا،مشاعر میں پہلی مرتبہ حجاج کی رہائش کے لیے غیر معمولی سہولیات فراہم کی گئیں، پہلی مرتبہ حاجیوں کے لیے منیٰ میں ایئرکنڈیشنڈ خیمے، جپسم بورڈ پارٹیشن، صوفہ کم بیڈز اور اوور ہیڈ شیلف متعارف کروائے گئے،حجاج کے لیے تین وقت کھانا ، دو سنیکس باکس ، جوس، آئس کریم ، تازہ پھل اور ٹھنڈا پانی فراہم کیے گئے، عرفات کے خیموں میں اضافی ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب ، گھاس کے لان ، سایہ دار راہداریوں کا بندوبست کیا گیا،مشاعر میں حجاج کرام کو ڈی کیٹگری فیس میں بی کیٹگری سہولیات فراہم کی گئیں۔ 56 فیصد عازمین کو پرانے منیٰ جبکہ 44 فیصد کو نئے منیٰ میں رہائش دی گئی ، جنگ کی صورتحال سے متاثرہ فلائیٹ شیڈول کے دوران عازمین کو بروقت حجاز مقدس پہنچانے کے لیے پی آئی اے کے تعاون سے ہنگامی حکمت عملی طے کی گئی۔73فیصد حجاج کو مشاعر ٹرین کے ذریعے جبکہ 27 فیصد کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کے ذریعے مشاعر میں سفر کی سہولیت دی گئی۔ 88 ہزار 300 عازمین حج کو 16 گھنٹے دورانیہ کے خصوصی ٹرانسپورٹ آپریشن کے زریعہ منی پہنچایا گیا۔”منی موو” ٹرانسپورٹ آپریشن میں 1140 بسوں نے حصہ لیا۔

    سردار محمد یوسف نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانی حجاج کرام کے لیے پیکج کی قیمت خطے کے دیگر ملکوں سے کم اور سہولیات میں زیادہ بہتر رہی، مدینہ منورہ میں اس سال تمام پاکستانی عازمین کو مسجدِ نبویؐ سے قریب ترین تھری اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں رہائش فراہم کی گئی، مدینہ منورہ میں سو فیصد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت بھی کرائی گئی۔ کھانے کی فراہمی کے لیے مکہ معظمہ میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کیٹرنگ کمپنیوں کو مسابقتی عمل کے تحت منتخب کیا گیا،پاکستانی عازمین کو انکی پسند کے کھانے فراہم کرنے کے لیے پاکستانی شیف اور باورچیوں کی خدمات حاصل کی گئیں، پہلی بار "ناظم اسکیم” متعارف کروائی گئی، جس کے تحت ہر 188 عازمین کے گروپ پر ایک ناظم تعینات کیا گیا ، عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل چار سو ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی، سردار محمد یوسف نے مناسک حج کے دوران سعودی تعلیمات پر عمل کرنے پر پاکستانی حجاج کرام کا شکریہ ادا کیا

  • فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

    فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

    فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تحریک حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو لکھے گئے خط میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا،محمود عباس نے اپنے خط میں کہا کہ حماس غزہ پر مزید حکومت نہیں کرے گی، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے ساتھ استحکام اور تحفظ مشن کے حصے کے طور پر عرب اور بین الاقوامی افواج کو فلسطین میں تعیناتی کے لیے مدعو کرنے کو تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ محمود عباس نے یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مشترکہ طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے موضوع پر رواں ماہ ایک کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں۔

  • عمران خان کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ،مزید مہلت کی استدعا،فیصلہ محفوظ

    عمران خان کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ،مزید مہلت کی استدعا،فیصلہ محفوظ

    انسداددہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی،پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے مزید مہلت کی استدعا کردی،ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے انکار کردیا، نہ تفتیش مکمل ہوئی نہ ٹیسٹ ہوئے،بانی پی ٹی آئی پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ،ہمیں تفتیش کیلئے فوٹو گرامیٹک اورپولی گراف ٹیسٹ کروانا ہے۔

    وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت پولیس کو 26دن کی مہلت دے چکی ہے،وکیل نے استدعا کی کہ پولیس ٹیسٹ نہیں کرسکتی مزید مہلت نہ دی جائے،عدالت نے کہاکہ عام ملزم ہوتا تو اب تک ٹیسٹ ہو چکا ہوتا، اس کیس میں ملزم اڈیالہ جیل میں ہے، پولیس کی حراست میں نہیں،ملزم انکار کرتا ہے ، پولیس کچھ نہیں کرسکتی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • سنگین غلطی،جمہوریہ چیک  کے وزیراعظم کے استقبال میں چیکرڈ پرچم بینرز پر لگ گیا

    سنگین غلطی،جمہوریہ چیک کے وزیراعظم کے استقبال میں چیکرڈ پرچم بینرز پر لگ گیا

    سفارتی آداب اور بین الاقوامی مہمان نوازی کے معاملے میں معمولی سی غلطی بھی ایک بڑی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے، جیسا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں دیکھنے کو ملا، جہاں چیک ریپبلک کے وزیراعظم کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر حکومتی پروٹوکول ٹیم نے ایک غیر معمولی اور شرمندہ کن غلطی کر ڈالی۔اسلام آباد کی سڑکوں، چوکوں اور سرکاری عمارتوں کے اطراف خوش آمدیدی بینرز اور جھنڈوں سے استقبال کیا گیا، لیکن جب شہریوں اور صحافیوں کی نگاہ ان بینرز پر پڑی تو حیرانی کی انتہا نہ رہی۔ بینرز پر چیک ریپبلک کے قومی پرچم کی جگہ کار ریسنگ میں استعمال ہونے والا مشہور "چیکرڈ فلیگ” (Checkered Flag) آویزاں تھا — وہی کالا سفید خانوں والا پرچم جو ریس کے اختتام پر لہرایا جاتا ہے۔

    بینرز پر لکھا تھا:
    "WARM WELCOME TO CZECH PRIME MINISTER H.E. MR. MIREK TOPOLANEK”

    لیکن اس تحریر کے ساتھ جو پرچم آویزاں کیا گیا وہ چیک (Czech) نہیں بلکہ "چیک” (Check) تھا، یوں ایک سنگین پروٹوکول کی غلطی قومی سطح پر سبکی کا باعث بنی۔

    یہ منظر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، صارفین نے طنزیہ تبصرے شروع کر دیے ،پاکستانی حکومت کی جانب سے اس سفارتی سنگین غلطی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،