Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیرِ اعظم  وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے.

    مہرآباد ائیر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا. ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی.

    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر, وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی, وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڈ اور معاون خصوصی وزیر اعظم سید طارق فاطمی دورہءِ ایران میں وزیرِ اعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں.وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کیلئے سعدآباد پیلس تہران پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جسے پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا. بعد ازاں وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کی ایرانی صدر اور انکے وفد کے ساتھ ملاقات ہوگی. ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان پر بھارت کی جانب سے مسلط کردہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی حمایت و جنوبی ایشیاء میں امن کی کوششوں کیلئے وزیرِ اعظم ایرانی صدر و عوام کا شکریہ ادا کریں گے.

    وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے جہاں دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی امور پر گفتگو ہوگی. وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے.

  • فتنہ الہندوستان  بلوچستان میں  کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ

    فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ

    فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ

    معرکہ حق ” آپریشن بنیان مرصوص” میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی،بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی ہے،بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کر تی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں، بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی دہشتگردوں کی پشت پناہی میں پیش پیش ہے،پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا دیتا ہے، دہشتگردانہ حملے کی خبر بھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاؤنٹس سے جاری ہوتی ہے جسے بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے،

    بھارتی چینلز کے اینکرز نے مودی سرکار کو مشورہ دیا کہ کالعدم تنظیموں کا دفتر دہلی میں ہونا چاہیے ،بھارتی حکومت ان کالعدم تنظیموں کو سرکاری سطح پر معاونت فراہم کرے تاکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کو نقصان پہنچایا جا سکے ،

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اور بھارتی فوج نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا یہ رویہ نہ صرف علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے،بین الاقوامی برادری ، فتنہ الہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے ،

  • آصفہ بھٹو زرداری کی پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم میں عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل

    آصفہ بھٹو زرداری کی پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم میں عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل

    خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے ملک بھر میں جاری پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم میں عوام الناس سے بھرپور حصہ لینے کی شدید اپیل کی ہے۔

    آصفہ زرداری نے والدین، اساتذہ، علماء کرام، معززین، اور میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا کہ یہ مہم یکم جون تک ملک بھر میں جاری رہے گی جس کا مرکزی ہدف پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانا ہے۔ انہوں نے کہایہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ہر بچے تک پولیو کے حفاظتی قطرے پہنچائیں تاکہ کوئی بھی بچہ اس حفاظتی عمل سے محروم نہ رہے، ملک بھر میں تقریباً چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ اس موذی بیماری کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ خاتون اول نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کو حفاظتی قطرے وقت پر دیں اور اس قومی مہم میں بھرپور تعاون کریں، پولیو کی بیماری سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے یہ مہم عالمی صحت کے لیے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے فوری اقدامات نہ کیے تو یہ مرض دوبارہ پھیل سکتا ہے جس سے ملک کی آنے والی نسلیں متاثر ہوں گی۔خاتون اول نے ملک کی تمام اقلیتوں، طبقات، اور طبقات کے لوگوں کو اس مہم میں شریک ہونے کی دعوت دی تاکہ پاکستان جلد از جلد پولیو سے پاک ملک بن سکے۔

    انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ پولیو مہم کی افادیت اور حفاظتی قطرے پلانے کی اہمیت کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ ہر والدین کو اس مہم سے آگاہی حاصل ہو اور وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔پولیو سے بچاؤ کی یہ مہم نہ صرف صحت عامہ کے لیے بلکہ ملک کی ترقی اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

  • بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر، مودی سرکار کی سیاسی ناکامی

    بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر، مودی سرکار کی سیاسی ناکامی

    نئی دہلی — بی جے پی صدر کے انتخاب میں غیر متوقع تاخیر کو ملکی سیاسی منظرنامے میں مودی حکومت کی ناکامی اور پارٹی کے اندرونی خلفشار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس معاملے نے بحث کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔

    بھارتی اخبار دی ایشین ایج میں شائع ایک مضمون کے مطابق، مودی سرکار نے جولائی میں پیش آنے والے پہلگام حملے کو جواز بنا کر بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو توقع تھی کہ اس حملے اور بعد میں کیے گئے آپریشن سندور کے ذریعے پارٹی اور اس کے حامیوں کو سیاسی فائدہ حاصل ہوگا، خاص طور پر آر ایس ایس کو قائل کر کے ان کے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب کروایا جا سکے گا۔دی ایشین ایج کا تجزیہ ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان کو دہشتگردی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش میں زیادہ توجہ دی، مگر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیاسی ناکامی کے بعد حکومت اب عالمی برادری کے سامنے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    مضمون میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے "ترنگا یاترا” کے نام سے نکالی جانے والی ریلیاں، جن کا مقصد قومی یکجہتی اور حب الوطنی کو فروغ دینا بتایا جاتا ہے، دراصل ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ بی جے پی ان ریلیوں کو انتخابی مہم کا حصہ بناتے ہوئے اپنی سیاسی برتری بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور اور پہلگام حملے کی اصل تفصیلات چھپائی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے جہاں حکومت ان دونوں اہم واقعات پر مکمل شفافیت سے روشنی ڈالے۔کانگریس رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی محض بہار اسمبلی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے آپریشن سندور کا نام لے کر انتخابی مہم چلا رہی ہے، جبکہ ملک کی سیکیورٹی اور قومی مفادات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

    سیاست دانوں اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کا وقت اور آپریشن سندور کا اعلان محض انتخابی فائدے کے لیے منصوبہ بند تھا۔ اس سے نہ صرف ملک کی سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عوام میں حکومت کے سیاسی عزائم پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔دفاعی ماہرین کا خدشہ ہے کہ مودی سرکار نے آپریشن سندور کے نام کو سیاسی ہتھیار بنا کر ملک کی سلامتی کے حساس معاملات کو ووٹرز کی نفسیات سے جوڑ دیا ہے، جو کہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے انتہائی خطرناک اقدام ہے۔

  • کراچی سے  فتنہ الہندوستان کا ہائی ویلیو کارندہ گرفتار

    کراچی سے فتنہ الہندوستان کا ہائی ویلیو کارندہ گرفتار

    صبح تقریباً 4:15 بجے مشترکہ کاؤنٹر ٹیررزم ٹاسک فورس اور حساس اداروں نے کراچی کے مضافاتی علاقے ہزارہ گوٹھ میں برق رفتار آپریشن کیا۔

    ایک کمرشل گودام سے ملحقہ خفیہ ٹھکانے پر کی جانے والی اس کارروائی میں زکریا اسماعیل کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصل نام ذوالفقار ہے، اور وہ فتنہ الہندوستان بی ایل اے کے کراچی سیل کا ہائی ویلیو آپریٹو ہے۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے Thuraya سیٹلائٹ فون 9 ملی میٹر Glock، جعلی افغان شناختی کارڈ اور 11,800 ڈالر کی نقدی برآمد ہوئی۔ ملزم کے سیٹلائٹ فون سے خضدار اسکول بس بم دھماکے (21) مئی سے چند گھنٹے قبل 9-11-XXXXXX دہلی نمبر پر ہونے والی تین منٹ 41 سیکنڈ کی کال ثابت کرتی ہے کہ وہ براه راست بھارتی ہینڈلرز سے رابطے میں تھا۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ زکریا نے 2023 میں محمد رزاق ولد عبداللہ کے نام سے بھارتی ویزا حاصل کیا اور دبئی کے راستے دہلی پہنچا، جہاں اسے RAW کے بلوچستان ڈیسک نے پیشہ ورانہ سبوتاژ اور IED فیوزنگ کا کورس کرایا۔ اسی پیریڈ میں دہلی نارتھ بلاک میں ہونے والی بریفنگز میں Ajit Doval کا بدنام زمانہ Defensive Offence Doctrine پڑھایا گیا وہی حکمت عملی جس میں پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کے لیے بلوچستان میں دہشت گردوں کو بطور پراکسی استعمال کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ زکریا کو کراچی یونیورسٹی کے لاء ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹ کرایا گیا تھا تاکہ وہ سلیپر نیٹ ورک کو وسعت دے سکے۔ یہ وہی کیمپس ہے جہاں 2022 میں بی ایل اے کی خودکش بمبار شاری بلوچ نے چینی اساتذہ کو نشانہ بنایا تھا۔

    یونیورسٹی میں دو بار نوٹ شده مشکوک سرگرمیوں کے باعث زکریا کا منصوبہ وقت پر پکڑا گیا اور وہ بڑی واردات سے پہلے ہی روپوش ہو گیا۔خضدار میں APS اسکول بس پر حملے کے بعد کال ڈیٹیل ریکارڈ (CDR) سے پتا چلا کہ دھماکے سے 29 منٹ پہلے زكریا نے خضدار میں موجود بی ایل اے کے فیلڈ کمانڈر حامد داود سے رابطہ کیا۔

    کرائم سین سے ملنے والے ریموٹ ڈٹونیٹر کی فارنزک جانچ نے اسی Thuraya فون کی آؤٹ گوئنگ سگنل فریکوئنسی کے ساتھ میچ کر لیا ہے۔زكریا اسماعیل کی گرفتاری محض ایک فرد کی پکڑ نہیں بلکہ بی ایل اے – RAW گٹھ جوڑ کی شہ رگ پر کاری ضرب ہے ایک دہائی قبل اجیت دوول نے جو گریٹ گیم تھیوری پیش کی تھی اس کا منطقی انجام اب کراچی سے خضدار تک بکھرے ثبوتوں کی شکل میں دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔

  • سحر کامران، پاکستان کی ممتاز خاتون سیاستدان

    سحر کامران، پاکستان کی ممتاز خاتون سیاستدان

    پاکستان کی سیاست میں چند ہی شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو نہ صرف داخلی امور میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا وقار بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ سحر کامران انہی گنے چنے رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بطور رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی متحرک رہنما کے طور پر نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر اپنی بھرپور موجودگی دکھائی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کا مثبت تاثر دنیا کے سامنے پیش کیا،پارٹی کی بھی ترجمانی کا حق ادا کیا،قومی اسمبلی میں کبھی وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نظر آئیں تو کبھی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کرتے نظر آئیں،

    سحر کامران کا شمار پیپلز پارٹی کی ان پرعزم خواتین رہنماؤں میں ہوتا ہے جو نظریاتی وابستگی، ذہانت، تدبر اور بین الاقوامی فہم و فراست کی حامل ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کو نہ صرف مضبوط کیا بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک مؤثر اور مربوط آواز بن کر ابھریں۔بطور رکن قومی اسمبلی، سحر کامران نے مختلف پارلیمانی کمیٹیوں میں بھرپور کردار ادا کیا، سندھ میں پانی کا مسئلہ ہو یا پی آئی اے کی نجکاری، سحر کامران نے ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی کی، پاکستان کی عوام کا مقدمہ پارلیمنٹ میں لڑا، وہ نہ صرف قانون سازی میں سرگرم رہتی ہیں بلکہ انسانی حقوق، تعلیم، خواتین کے مسائل اور نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات کے حق میں مضبوط آواز بھی بنی رہتی ہیں،

    سحر کامران کا بین الاقوامی سطح پر کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کی اور وہاں اپنے مدلل مؤقف اور متوازن طرز گفتگو کے ذریعے ملک کے وقار میں اضافہ کیا۔ خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنا ان کی ایک اہم سفارتی کاوش ہے، جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا بھی گیا،پاک روس تعلقات بارے بھی انکا کردار قابل تعریف ہے،سحر کامران نے خواتین کو سیاست میں بااختیار بنانے کے لیے بھی قابل قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا ماننا ہے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی بھی جمہوری عمل مکمل نہیں ہو سکتا۔ ان کی تقریریں، تحریریں اور عملی اقدامات خواتین کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کے عزم کا آئینہ دار ہیں۔

    سحر کامران صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک وژنری رہنما بھی ہیں۔ ان کی گفتگو میں تدبر، لب و لہجے میں وقار اور رویے میں شائستگی نمایاں ہوتی ہے، ان کے کام کا انداز جدید سفارتی اصولوں سے ہم آہنگ اور قومی مفاد پر مرکوز ہوتا ہے، وہ نئی نسل کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، خصوصاً ان خواتین کے لیے جو سیاست اور سفارت جیسے شعبوں میں اپنا نام روشن کرنا چاہتی ہیں،سحر کامران پاکستان کی سیاسی و سفارتی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ ان کی انتھک محنت، حب الوطنی، اور پیپلز پارٹی کے منشور سے والہانہ وابستگی انہیں دیگر سیاستدانوں سے ممتاز کرتی ہے۔ وہ آج بھی سیاسی و سفارتی حلقوں میں ایک فعال، باشعور اور بااثر شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ پاکستان کو ایسے ہی باوقار اور نظریاتی سیاستدانوں کی ضرورت ہے جو قومی مفاد کو ہر چیز پر مقدم رکھیں۔

  • حافظ عبدالکریم کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مزید  فعال ہو گی  ،خالد مسعود سندھو

    حافظ عبدالکریم کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مزید فعال ہو گی ،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے حافظ عبدالکریم کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ عبدالکریم کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مزید مضبوط اور فعال ہو گی

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار، ترجمان تابش قیوم و دیگر کا کہنا تھا کہ حافظ عبدالکریم کو دینی، علمی اور عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،حافظ عبدالکریم کا بلا مقابلہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کا صدر منتخب ہونا انکے لئے ایک اعزاز ہے،پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو نظریاتی بنیادوں پر متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے،امید ہے حافظ عبدالکریم پاکستانی قوم کے اتحاد اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے

  • نیب کا کمال،77 سالہ شخص کو جونیئر ایکسپرٹ تعینات کر دیا

    نیب کا کمال،77 سالہ شخص کو جونیئر ایکسپرٹ تعینات کر دیا

    پاکستان میں قومی احتساب بیورو،نیب نے پاکستان کے قوانین کے برخلاف 77 سالہ شخص میجر راعجاز احمد خان کو نیب لاہور میں بطور جونیئر ایکسپرٹ تعینات کر دیا ہے، انکی تقرری کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،

    جاری نوٹفکیشن کے مطابق نیب نے میجر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد خان کو جونیئر ایکسپرٹ-ون کے طور پر نیب لاہور میں ایک سال کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے بھرتی کر لیا ہے۔ یہ تقرری قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 28(b) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے جاری کردہ دفتر حکم نامے کے مطابق میجر (ر) اعجاز احمد خان کی تعیناتی 3 اپریل 2025 سے مؤثر ہوگی۔ انہیں ماہانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ ان کی تقرری کنٹریکٹ بنیاد پر کی گئی ہے اور شرائط و ضوابط پہلے ہی نیب کے خط مؤرخہ 28 مارچ 2025 کے تحت طے کی جا چکی ہیں۔دفتر حکم نامے پر ڈپٹی ڈائریکٹر (ریکروٹمنٹ اینڈ ٹی سی ایس)، ثاقب حیدر کے دستخط ثبت ہیں۔ یہ تقرری نیب کے مختلف شعبہ جات اور متعلقہ افسران کو مطلع کر دی گئی ہے جن میں چیف آف اسٹاف نیب ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر فنانس، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن/ایچ آر نیب لاہور، اور اکاؤنٹس آفیسر اے جی پی آر سب آفس لاہور شامل ہیں۔

    باخبر ذرائع کے مطابق میجر ر اعجاز احمد خان کی عمر اس وقت 77 برس ہے اور نیب نے انہیں جونیئر ایکسپرٹ بھرتی کیا ہے،پاکستان میں 77 سال کا کوئی بھی سرکاری ملازم اس وقت نہیں ہے لیکن چیئرمین نیب نے انکی تقرری کر دی ہے،عام طور پر عمر کی حد کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری خدمات میں ایسی عمر میں بھرتی کی اجازت نہیں دی جاتی۔ تاہم، چیئرمین نیب کی منظوری سے یہ تقرری عمل میں آئی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں سخت تنقید ہو رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 77 سال کی عمر میں کسی جونیئر سطح کی پوسٹ پر تقرری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور اس سے نیب کی شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔
    nab

  • باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ادبی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ادبی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی پہلی ادبی کانفرنس بانی و چیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیرِ سرپرستی میں ہوئی۔کانفرنس میں باغی ٹی وی کی نورفاطمہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

    تقریب مہمان خصوصی سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی ، پی ٹی وی پروڈیوسر تمغہ امتیاز سجاد احمد، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر افضال طالب، خزانچی سالک نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد اور سینئر صحافی ندیم نظر تھے۔ تقریب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ادیب اور صحافیوں مرد و خواتین میں ایوارڈز اور میڈل دیئے گئے۔باغی ٹی وی کی رائیٹر،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نورفاطمہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا،

    مہمانان خصوصی مجیب الرحمٰن شامی ، ارشد انصاری اور ندیم نظر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا آج کی شاندار تقریب میں اور ایوارڈ حاصل کرنے والے شرکا کو مبارکباد دی،تقریب میں مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ شریک نہ ہو سکیں ، سنیئر نائب صدر فاطمہ شیروانی ، نائب صدر سعدیہ ہما شیخ ، پیٹرن چیف ریحانہ عثمانی، ایمان زبیر احمد انصاری، عروبہ مرزا، نائب صدر پنجاب نمرہ ملک، نائب صدر غلام غوث ، نائب صدر آمین رضآ مغل، طاہر تبسم درانی ، ڈاکٹر فضلیت بانو، احتشام جمیل شامی ، اصغر بھٹی، نعیم اشرف درانی، پریس سیکرٹری نبیلہ اکبر، سوشل میڈیا ایڈوائزر رشنا اختر، ثناء آغا خان ، ڈاکٹر انعم پری، فلک زاہد یوتھ ونگ صدر، حورین فیصل دیگر ممبران فرزانہ چوہدری ، درخشندہ علمدار ، زاہدہ پروین ، رابعہ عظمت، رخسانہ افضل، شازیہ بھٹی، ثمن عروج ، صائمہ ممتاز، مسرت جبیں، بشریٰ نواز، حنا یاسمین . فوزیہ غنی، غلام زہرا، ایڈووکیٹ خضر حیات خان، ڈاکٹر چودھری تنویر سرور، سجاد علی بھنڈر، خالد اعجاز مفتی ، ضماد گریوال، ایچ آر قادری،فاروق خان، مشتاق قمر ، محمد عمران امین، کرامت مسیح، آصف سیٹھی، ڈاکٹر شاہد استقلال کو ایوارڈ سے نوازا گیا،بعد ازاں عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا.

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو عشائیہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو عشائیہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو عشائیہ دیا گیا ہے جس میں صدرٍ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان و دیگر عسکری حکام بھی عشائیے میں شریک ہوئے،عشائیے میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء، تمام صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی،اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا۔

    عشائیہ معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کے جذبے کے اعزاز میں دیا گیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی،آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو بھی سراہا، انہوں نے معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی اسٹریٹیجک بصیرت پر اظہارِ تشکر کیا۔آرمی چیف نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو بھی سراہا اور بھارتی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے ناقابلِ تسخیر کردار کو ’آہنی دیوار‘ قرار دیا.آرمی چیف نے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کی بھرپور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کے پیشہ ورانہ عزم اور کردار کو بھی سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس فیصلہ کن دور میں قوم کی رہنمائی کرنے والی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افواجِ پاکستان کی جرأت و قربانی اور پاکستانی عوام کے پختہ جذبۂ حب الوطنی کو سراہا۔