Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پسند کی شادی کا خواب مہنگا پڑا، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کا خواب مہنگا پڑا، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنی ہی جگر گوشہ 16 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی کم عمر بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ نے اپنی پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا، جو مبینہ طور پر ملزم کو گوارا نہ ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، لڑکی کے قتل کی وجہ پسند کی شادی تھی، جسے خاندان میں "غیرت” کا مسئلہ بنا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، قتل کے بعد سے ملزم عمر موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایمان فاطمہ ایک ذہین اور خوش اخلاق طالبہ تھی، اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے مثبت خواب رکھتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

  • بھارتی فوج کے میجر کی بیوی کا دوسرے افسر سے معاشقہ،میجرفوٹیج لینے ہوٹل پہنچ گیا

    بھارتی فوج کے میجر کی بیوی کا دوسرے افسر سے معاشقہ،میجرفوٹیج لینے ہوٹل پہنچ گیا

    دہلی کی ایک عدالت نے دو بھارتی فوج کے افسروں کے مبینہ غیر قانونی تعلقات کے معاملے میں رازداری کے حق کو برقرار رکھتے ہوئے ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ درخواست بھارتی فوج کے ایک میجر کی جانب سے دائر کی گئی تھی جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی بیوی کا دوسرے میجر افسر کے ساتھ غیر قانونی تعلق ہے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ مبینہ جوڑے کو ہوٹل میں رازداری کا حق حاصل ہے اور ہوٹل نے ان کے ڈیٹا اور بکنگ کی تفصیلات کسی تیسرے فریق سے مخفی رکھی ہیں۔ سیول جج وائبھَو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ہوٹلوں کو اپنے مہمانوں کی رازداری کی حفاظت کرنی چاہیے۔جج نے کہا، "رازداری کا حق اور ہوٹل میں اکیلے رہنے کا حق ایسے تیسرے فریق کے خلاف بھی ہے جو وہاں موجود نہیں اور جس کے پاس مہمان کے ڈیٹا کا جائز قانونی حق نہیں۔ یہ اصول بکنگ کی تفصیلات پر بھی لاگو ہوتا ہے۔”

    درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں مبینہ جوڑے کو سنا بھی نہیں گیا تھا، جس پر عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ہوٹل کو بغیر جوڑے کو قانونی کارروائی میں شامل کیے ان کی نجی معلومات جاری کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے کہا، "نجی معلومات جاری کرنا بغیر ان کے دفاع کا موقع دیے ان کے قدرتی انصاف کے حق اور بنیادی حقِ رازداری کی خلاف ورزی ہو گی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔”عدالت نے مزید واضح کیا کہ عدلیہ نجی تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ نہیں ہے اور نہ ہی اندرونی کارروائیوں کے شواہد جمع کرنے کا ذریعہ۔

    جج نے کہا کہ درخواست گزار کو آرمی ایکٹ، 1950 اور متعلقہ قواعد کے تحت اپنے قانونی وسائل استعمال کرنے چاہئیں اور عدالت کو اندرونی نظام کو بائی پاس کرنے یا اس کی جگہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اپنے حکم نامے میں جج نے گراہم گرین کے ناول ‘دی اینڈ آف دی ایفئیر’ کا حوالہ دیا اور کہا، "وفاداری کا بوجھ اس شخص پر ہے جس نے وعدہ کیا تھا۔ شادی کو دھوکہ دینے والا عاشق نہیں بلکہ وعدہ توڑنے والا ہوتا ہے۔ باہر والے پر اس کا کوئی بوجھ نہیں ہوتا۔”

    عدالت نے سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلہ جوزف شنڈے بمقابلہ یونین آف انڈیا کو بھی حوالہ دیا، جس میں عدالت نے یہ نظریہ مسترد کیا تھا کہ کوئی مرد دوسرے مرد کی بیوی کی محبت ‘چوری’ کر سکتا ہے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عورت اپنی محبت کا انتخاب نہیں کر سکتی۔عدالت نے کہا کہ یہ "پرانا خیال” خواتین کی غیر انسانی حیثیت قائم کرتا ہے اور اسے ختم کیا جانا چاہیے۔ جج سنگھ نے یاد دلایا کہ پارلیمنٹ نے بھی بھارتی نیا یا سنہیتا (BNS) کے تحت زنا بالجبر کے قانون کو ختم کر دیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ آج کا بھارت صنفی تعصب اور قدامت پسندانہ خیالات کے لیے جگہ نہیں دیتا۔

  • قربانی کے جانور چوری کرنے والےگینگ لاہور میں متحرک

    قربانی کے جانور چوری کرنے والےگینگ لاہور میں متحرک

    لاہورپولیس نے قربانی کےجانوروں کی چوری میں ملوث عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

    یکم مئی سےاب تک مویشی چوری کے 113 ملزمان گرفتار کر کے 79 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ترجمان لاہورپولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے20 ملزمان گرفتار کیےگئے۔صدر سے28 اور کینٹ سے20ملزمان گرفتارکیےگئے۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن 23، سٹی 19اور سول لائنز سے3 مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ لاہورمیں قائم کی جانیوالی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔مویشی منڈیوں میں اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔

  • پنجاب میں "غنڈہ ایکٹ”تیار

    پنجاب میں "غنڈہ ایکٹ”تیار

    پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کا مقصد غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کرنا اور امن عامہ کو یقینی بنانا ہے۔ اس نئے مسودے میں غنڈہ کی تعریف، ان کے خلاف کارروائی، نگرانی کے طریقہ کار اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

    سائبر کرائم میں ملوث شخص ’’غنڈہ‘‘ ہوگا، غنڈے بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے، غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد، اسلحہ لائسنس کینسل کیے جاسکتے ہیں، غنڈوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کولیکشن کی جاسکے گی

    مسودے کے مطابق غنڈہ وہ شخص ہوگا جو مجرمانہ سرگرمیوں یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہو۔ ایسے افراد کو امن عامہ کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا اور وہ عوام کی زندگیوں میں پریشانی کا باعث بنیں گے۔غنڈہ قرار دینے کا اختیار ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی (District Intelligence Committee) کو دیا گیا ہے جو پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹس یا شکایات کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دے سکتی ہے۔ یہ کمیٹی تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کرے گی۔منشیات کی فروشی، جوئے، بھتہ خوری، ہراسانی، اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو غنڈہ قرار دیا جا سکے گا۔ اس سے ان غیر قانونی عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ممکن ہو گی۔

    مسودے کے تحت غنڈہ قرار دیے گئے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں نو فلائی لسٹ میں شامل کرنا،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بلاکنگمبینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا،اسلحہ لائسنس کی منسوخی شامل ہیں،غنڈوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کلیکشن کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ان کی سرگرمیوں پر مستقل نظر رکھی جا سکے،متاثرہ شخص ڈویژنل، صوبائی یا اپیل کمیٹیوں میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر سکتا ہے۔ اپیل کی سماعت ایک ٹریبونل کرے گا جس کی سربراہی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے، تاکہ شفاف اور منصفانہ فیصلے یقینی بنائے جا سکیں۔ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔اگر جرم دہرایا گیا تو ملزم کو 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ایکٹ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے اور اس کے ذریعے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

  • عالمی مارخور ڈے ، قدرت کا حسین تحفہ اور پاکستان کا قومی فخر

    عالمی مارخور ڈے ، قدرت کا حسین تحفہ اور پاکستان کا قومی فخر

    آج دنیا بھر میں ایک ایسے شاہکارِ فطرت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جو فلک بوس پہاڑوں میں اپنی گونج چھوڑتا ہے، برفانی ڈھلوانوں پر اپنی موجودگی ثبت کرتا ہے، اور حیاتیاتی تنوع کی ایک زندہ علامت ہے۔ جی ہاں، آج مارخور کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، پاکستان کا قومی جانور، جو نہ صرف ہمارے قدرتی ورثے کی شان ہے بلکہ دنیا بھر میں بہادری، وقار اور قدرتی حسن کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    گلگت بلتستان — وہ خطہ جہاں ہر چٹان ایک کہانی سناتی ہے اور ہر وادی ایک راز چھپائے بیٹھی ہے — یہاں کے سربفلک پہاڑوں میں مارخور اپنی گھوم دار سینگوں اور پر وقار چال کے ساتھ قدرت کی حسین رعنائی کا ایک زندہ اثاثہ ہے۔ یہ خوبصورت مگر نایاب جانور نہ صرف ان پہاڑوں کی خوبصورتی کو مکمل کرتا ہے بلکہ ہمارے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم ستون بھی ہے۔مارخور کی تعداد میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو حکومت اور مقامی برادری کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کنزرویٹر وائلڈ لائف گلگت بلتستان، خادم عباس کہتے ہیں،”ہم نے مقامی برادری کو اس مشن کا حصہ بنایا ہے۔ اب مارخور کا تحفظ یہاں صرف ایک حکومتی پالیسی نہیں، بلکہ عوامی شعور کی ایک تحریک بن چکا ہے۔”

    اسی حوالے سے خنجراب نیشنل پارک کے وائلڈ لائف مینجمنٹ آفیسر محمد جعفر کا کہنا ہے،”مارخور صرف ایک جانور نہیں بلکہ ایک ماحولیاتی محافظ ہے۔ جب ہم مارخور کو بچاتے ہیں تو ہم دراصل قدرت کی اس زنجیر کو محفوظ رکھتے ہیں جو جنگلات، پہاڑوں، ندیاں اور چرند پرند کو جوڑے ہوئے ہے۔”

    مارخور کا تحفظ صرف ایک جانور کو بچانا نہیں بلکہ پورے نظامِ فطرت کو توازن میں رکھنا ہے۔ جنگلات، پانی، اور دیگر جاندار مارخور کے وجود سے جڑے ہیں، اور اس کے بغیر یہ نظام بے توازن ہو سکتا ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی مارخور کو آزاد فضا میں دیکھ سکیں، تو ہمیں آج ہی سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ مارخور کا عالمی دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ قدرتی حسن کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔آئیے اس خاص موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ہم اس تاجدارِ قدرت کی حفاظت کریں گے، کیونکہ مارخور کا تحفظ، ہماری فطرت، ہماری شناخت، اور ہماری نسلوں کا تحفظ ہے۔

  • امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا،پاکستان کی کامیابی کے معترف

    امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا،پاکستان کی کامیابی کے معترف

    امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    بھارت کو معرکہ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ہیں،بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ ” بھارت پاکستان کو ہر ممکن کوشش کے باوجود خوفزدہ نہیں کرسکا” ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو، موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو، بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں ‘فسادی میڈیا’ کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے،یہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کر گیا،

    پروفیسر کرسٹین فیئرکا کہنا تھا کہ بھارت خود بھی چاہتا تھا کہ تنازعے کو کم کرنے کے لیے کوئی محفوظ راستہ نکالا جائے، بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں، بھارت اور اس کا میڈیا جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں،

  • مودی کی جارحانہ پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر

    مودی کی جارحانہ پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر

    بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے میدان میں شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں تقریباً 96.5 فیصد گر چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل رقم 10 ارب امریکی ڈالرز سے گھٹ کر محض 353 ملین ڈالرز پر آ گئی ہے، جو بھارت کی معیشت کے لیے ایک سنگین خطرے کی علامت ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جارحیت، خاص طور پر اس کی عسکری اور سفارتی حکمت عملیوں کی وجہ سے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ بھارت کی جانب سے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدگی بڑھانے اور عالمی سیاسی محاذ پر جارحانہ موقف اپنانے نے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ان پالیسوں کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں اور وہ اپنے سرمائے کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمی کے اثرات بھارتی معیشت پر واضح نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں، جس سے بھارت کی مالیاتی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو بھارت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کا اثر عام شہریوں کی زندگی پر بھی پڑے گا۔

    غیر ملکی سرمایہ کار جو پہلے بھارت کو اپنی سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ اور منافع بخش جگہ سمجھتے تھے، اب مودی سرکار کی جارحانہ اور غیر مستحکم پالیسوں سے نالاں ہو کر اپنے سرمایے کو دیگر ممالک منتقل کر رہے ہیں۔ اس تبدیلی سے بھارت کی صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بھی متاثر ہو رہے ہیں، کیونکہ سرمایہ کاری کی کمی سے نئی کاروباری سرگرمیاں رک جاتی ہیں۔مودی سرکار کی ان پالیسوں کی وجہ سے بھارت نہ صرف عالمی سطح پر اقتصادی تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے بحران میں بھی گھر چکا ہے۔ حکومت کی غیر مؤثر اقتصادی حکمت عملی اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی نے بھارت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بھارت اب سرمایہ کاری کے لیے عالمی مارکیٹ میں کمزور اور غیر محفوظ ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • سکھ تنظیم MAAR کی عالمی عدالت میں دہائی،بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    سکھ تنظیم MAAR کی عالمی عدالت میں دہائی،بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    سکھ تنظیم MAAR کی عالمی عدالت میں دہائی،بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    مودی کی جنگی جنونیت نے عبادتگاہوں کو بھی نہ چھوڑا،سوئٹزرلینڈ کی سکھ تنظیمMAAR نے ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کےخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کروا دی،MAAR موومنٹ نے بھارتی فوج کے مبینہ ڈرون حملے پر عالمی فوجداری عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،

    7 اور 8 اپریل کی رات بھارت کا ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ پاکستانی افواج نے کامیابی سے پسپا کیا ،بھارت نے 1971 میں کرتارپور صاحب پر بھی بم گرایا تھا، سکھ تنظیمMAAR نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،ننکانہ صاحب پر حملہ سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے، بھارت سکھوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کا ہر حال میں تحفظ لازم ہے، خصوصاً سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران،

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری

    آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر پاکستانی حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی، پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اصلاحات کے لیے پاکستانی حکام پُراعتماد ہیں، آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے بات چیت ہوئی جبکہ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات پر بھی مشاورت ہوئی، معاشی پالیسی مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے بھی زور دیا گیا تاکہ کوئی خلا نہ رہے،معاشی پالیسی کے لیے مانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے، اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بنائے، آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جائیں اور کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے تاکہ بیرونی دباؤ کو برداشت کر سکے ۔

    آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے مشکور ہیں، تعمیری بات چیت کرنے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کے معاشی پالیسی میں استحکام کے لیے کاربند رہنا قابل ستائش ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آئندہ بھی جاری رہے گی۔

    آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پرمشاورت ہو.

  • عمران خان کی رہائی کی کوشش،پاکستانی ڈاکٹر امریکا سے پھر پاکستان پہنچ گئے

    عمران خان کی رہائی کی کوشش،پاکستانی ڈاکٹر امریکا سے پھر پاکستان پہنچ گئے

    عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئے۔

    روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت لاہور میں موجود ہے،تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اب تک عمران خان سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہو پایا، اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ کسی اہم عہدیدار کے ساتھ اس وفد کی کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں،اس وفد کیلئے آئندہ ہفتے کے دوران ہونے والے رابطوں کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دورے پی ٹی آئی کے حامیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے قانونی اور سیاسی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔