Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاک بھارت کشیدگی، امریکہ کا مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت کشیدگی، امریکہ کا مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

    امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی ممکنہ جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایسی جنگ میں شامل نہیں ہوگا جس سے اس کا کوئی براہ راست تعلق نہ ہو۔ نائب صدر نے واضح طور پر کہا کہ بھارت نے حملہ کیا ہے اور پاکستان نے جواب دیا ہے، مگر اس صورتحال کو دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے حل کرنا چاہیے تاکہ یہ کشیدگی ایٹمی جنگ میں نہ بدل جائے، جو کہ عالمی سطح پر سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

    امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ اگر یہ تنازعہ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوا تو اس سے بہت بڑا نقصان ہوگا اور اس سے پوری دنیا پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق، امریکا کو پاک بھارت تنازعے پر تشویش ہے، لیکن اس وقت ایسا کوئی اشارہ نہیں مل رہا کہ یہ جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو جائے۔

    امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ امریکا دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کر سکتا، تاہم امریکا اس بات پر زور دے سکتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے اس کشیدگی کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    اس سے قبل، جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطہ کیا تھا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے اور مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کے دوران یہ پیغام بھی دیا گیا کہ امریکا اس بحران کو بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام چاہتا ہے۔

  • پاکستان جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،رضوان سعید شیخ

    پاکستان جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،رضوان سعید شیخ

    امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو انٹرویو دیا ہے

    سفیر پاکستان نے بھارتی الزامات اور جارحیت کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور قوم کے جذبات کی بھرپور اور دوٹوک نمائندگی کی اور کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے،کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے،علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پرخطر ہوگا،گذشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حق دفاع کا استعمال کیا،ثبوت کے بغیر الزام تراشی انتہائی مضحکہ خیز ہے،پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف انکوائری کی مطالبہ کیا،ہم کشیدگی نہیں چاہتے۔ تاہم اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،پاکستان جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،یہ سوچ تک نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور پاکستان کی جانب سے جوابی ردعمل نہیں ہو گا،اب تک ہم نے جو کاروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے،ہمارے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،کرکٹ اسٹیڈیم میں کونسا دہشت گردی کا مرکز کام کر رہا تھا،ہندوتوا فلاسفی کے پیروکاروں اور اس پر عمل پیرا حکومت کی جانب سے لیکچر مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول ہیں،بھارت کی جانب سے خطے میں جو کچھ کیا جاتا رہا ہے اس سے تسلط پسندانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہے،صرف بھارت ہی کیوں خطے کے دیگر ممالک کے ضمن میں مسائل سے دوچار ہے

  • ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

    ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

    نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے بھارت سے کشیدگی کے دوران ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کے بعد ان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    حساس ملکی حالات میں گمراہ کن معلومات اور جھوٹے بیانیے پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس پر حکومت کی جانب سے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا گہرائی سے تجزیہ کر رہی ہے جن کے ذریعے ریاست کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی۔سائبر کرائم ونگ کے اہلکار ان مشتبہ اکاؤنٹس کی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ان کے پیچھے موجود افراد کو شناخت کیا جا سکے۔ نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے چہرہ شناسائی کے طریقہ کار کا استعمال کیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تصدیق کے بعد سائبر قوانین کے تحت ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، تاکہ ریاست کی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی آن لائن کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور ایسی سرگرمیوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • پانڈو سیکٹر،بھارتی جارحیت کا جواب،بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر کو تباہ

    پانڈو سیکٹر،بھارتی جارحیت کا جواب،بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر کو تباہ

    پاک بھارت جنگ،پانڈو سکیٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی سامنے آئی ہے

    بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت پر مسلح افواج کا منہ توڑ جواب جاری ہے،پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا، بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان ہوا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، اس سے قبل بھی پاکستان کی موثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا،

  • پٹھانکوٹ پر حملے کا بھارتی الزام،پاکستان کی سختی سے تردید،بیہودہ پروپیگنڈہ قرار

    پٹھانکوٹ پر حملے کا بھارتی الزام،پاکستان کی سختی سے تردید،بیہودہ پروپیگنڈہ قرار

    پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کیا ہے جن میں پاکستان پر پٹھانکوٹ، سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد، سیاسی طور پر محرک اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی ایک بے ہودہ پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں۔پاکستان پر الزامات عائد کرنے کا بار بار کا عمل، بغیر کسی مستند تحقیقات کے، اس بات کا غماز ہے کہ بھارت نے جارحیت کا جواز فراہم کرنے کے لیے دانستہ طور پر یہ حکمت عملی اختیار کی ہے تاکہ خطے میں مزید بے چینی پیدا کی جا سکے۔ایسی کارروائیاں نہ صرف خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتی ہیں بلکہ یہ اس بات کا بھی اشارہ دیتی ہیں کہ بھارت سیاسی اور فوجی مقاصد کے لیے غلط معلومات کا بے رحمانہ استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس خطرناک رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور بھارت کو تحمل اور ذمہ داری کی طرف رہنمائی کرے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی کشیدگی کا سامنا پاکستان اپنے حق میں تمام قوت اور عزم کے ساتھ کرے گا تاکہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔پاکستان امن کا حامی ہے اور ہمیشہ امن کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن یہ کسی بھی طرح کے پروپیگنڈہ یا دھمکیوں سے متاثر نہیں ہوگا اور وہ اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔پاکستان ان الزامات کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔

  • بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

    دشمن میڈیا چینلز جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، لاہور پر حملے کی افواہیں بے بنیاد ہیں
    پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک ہو گئی ۔ بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے۔پاکستان کے خلاف بھارتی فوج شرمناک ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہو گیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیاہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لاہور پر حملہ کیا گیا ہے جو کہ بے بنیاد اور فیک نیوز ہے،دشمن کے میڈیا ذرائع لاہور پر حملے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ براہ کرم ان جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات سے ہوشیار رہیں جو دشمن کے ذریعے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں. لاہور میں ایسی کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ افواہوں اور جعلی خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف تصدیق شدہ سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔یہ ضروری ہے کہ عوام ایسے غیر مصدقہ ذرائع سے بچیں اور کسی بھی قسم کی جھوٹی خبر پھیلانے سے گریز کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو۔تمام شہریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے اور صرف حکومتی اعلامیوں پر توجہ کرنی چاہئے

    قبل ازیں بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائیل فائر کیا گیا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے اور جھوٹا بے بنیاد ہے۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا مودی کے بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کے منصوبے پر عمل کررہا ہے۔میڈیا میں پہلے ہی یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ مودی حکومت بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ کرکے الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • بھارت کامذموم مقاصد کیلئےناکام پروجیکٹائل حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آرنےکیا شواہدکیساتھ بے نقاب

    بھارت کامذموم مقاصد کیلئےناکام پروجیکٹائل حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آرنےکیا شواہدکیساتھ بے نقاب

    بھارت کامذموم مقاصد کیلئےناکام پروجیکٹائل حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آرنےکیا شواہدکیساتھ بے نقاب

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نےپریس بریف میں شواہد سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ’’بھارتی علاقے آدم پور سے چار پروجیکٹائل فائر کئے گئے‘‘بھارت نےامرتسر کے علاقے پرپروجیکٹائل فائرکئے ،
    ایک پروجیکٹائل بین الاقوامی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا، اس پروجیکٹائل کو ڈینگانزد منڈی بہاؤالدین کے اوپر غیر فعال کرکے گرا دیا گیا، پاکستان کی سمت جو چیز مشرق کی طرف سے آتی ہے اس پر پاک فوج کی کڑی نظر ہوتی ہے، ب یہ پروجیکٹائل پاکستان کی طرف آرہا تھا تو ایئر ڈیفنس سسٹم اس کو مانیٹر کر رہے تھے،پروجیکٹائل کی ٹریجکٹری کو دیکھتے ہوئے اسے آپریشنل طریقہ کار کے تحت گرایا جاتاہے ،ایئر ڈیفنس سسٹم نےپروجیکٹائل کو انتہائی مہارت سے ڈینگا نزد منڈی بہاؤالدین کے قریب غیر فعال کرکے گرا دیا ،یہ پروجیکٹائل بظاہرایک میزائل لگ رہا ہے جس کا پتہ فرانزک کے بعد ہی لگایا جائے گا، پروجیکٹائل کی ساخت اور دیگر تفصیلات بھی فرانزک کے بعد ہی سامنے آئیں گی،

    دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا شواہد کی بنیاد پر بھارت کو بے نقاب کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،بھارتی پروجیکٹائل (میزائل) کو بروقت غیر فعال کر کے گرانا پاکستان کے مضبوط ایئرڈیفنس سسٹم کا منہ بولتاثبوت ہےبھارت نےپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد خود ہی پروجیکٹائل امرتسر پر داغ کر الزام پاکستان پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی،

  • مودی سرکار کی جعلی اے آئی ویڈیو بنا کر بھارتی قوم کو حوصلہ دینے کی ناکام کوشش

    مودی سرکار کی جعلی اے آئی ویڈیو بنا کر بھارتی قوم کو حوصلہ دینے کی ناکام کوشش

    بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے فوری جوابی کاروائی کی جس میں بھارتی 5 طیارے گرا دیئے، پاکستان کے بھر پور ردعمل کے بعد بھارت میں مودی سرکار سے ہی سوال کیا جانے لگا کہ کیا پاکستان طیارے گروانے گئے تھے ،جس کے بعد مودی سرکار اور بھارتی میڈیا اب جعلی اے آئی ویڈیو پھیلا کر پروپیگنڈہ کر رہا ہے لیکن سچ نہ صرف بھارتی عوام بلکہ عالمی دنیا کے سامنے آ چکا ہے.

    بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے دو جے ایف 17 طیارے حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ تاہم، یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے اور اس پر مصنوعی ذہانت کی آواز ڈب کر کے بنایا گیا ہے

    اصل ویڈیو 2024 کے دسمبر میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں ترجمان پاک فوج نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران کاروائیوں کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا تھا، بھارتی میڈیا نے اس پریس کانفرنس کی ویڈیو کو بغیر تصدیق کے مختلف طریقوں سے ایڈٹ کر کے اور ایک مصنوعی آواز لگا کر اسے جعلی خبروں کے طور پر پھیلایا۔بھارت کی جانب سے یہ ویڈیو پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے۔

    پاکستان نے بھارت کے تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے تا ہم پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں اور پاکستان کا کسی قوم کا کوئی نقصان نہیں ہوا،

    بھارت کی جانب سے اس ویڈیو کو نشر کرنا اور اسے سچ ثابت کرنے کی کوشش کرنا، ایک اور مثال ہے کہ کس طرح میڈیا جنگی ماحول میں جھوٹ پھیلانے اور عوام میں بے چینی پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے حربے استعمال کرتا ہے۔بھارت اپنے طیارے تو زمین بوس کروا بیٹھا رافیل گر گئے،پانچ طیارے ،29 ڈرون پاکستان نے گرائے اب بھارت اپنی قوم کو سچ بتانے کی بجائے جھوٹ پر اترآیا ہے

  • بھارتی وزارت دفاع کا اعلامیہ  جھوٹ کا پلندہ،قوم بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے

    بھارتی وزارت دفاع کا اعلامیہ جھوٹ کا پلندہ،قوم بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے

    بھارتی وزارت دفاع کا حالیہ اعلامیہ مکمل طور پر پروپیگنڈا ہے۔ پاکستان نے 7/8 مئی کی رات کو کوئی فوجی اہداف نشانہ نہیں بنائے۔ بھارتی میڈیا صرف ایک جھوٹا بیانیہ تخلیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ 5 بھارتی طیاروں (جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں) کے نقصان اور دیگر فوجی سامان/جانی نقصان سے شرمندہ اور غصے میں ہیں۔ بھارتی حکومت اس نقصان کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور پاکستان پر الزام عائد کر کے اپنے حملوں کی کوئی جواز پیش کرنا چاہ رہی ہے۔

    بھارت نے بے بنیاد الزامات پر پاکستان کے خلاف غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ حملے کیے۔ بھارت نے پاکستانی ملوث ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے پیشکش کو قبول کیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی اصل مقصد پہلے سے طے شدہ جارحیت تھی۔ ان حملوں کا نشانہ زیادہ تر شہری اہداف تھے۔ پاکستان نے اپنی دفاعی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اور بھرپور طریقے سے جواب دیا اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرایا، جن میں 3 پائلٹس کی ہلاکت بھی شامل تھی۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے، جس کا سراہنا عالمی سطح پر ہو رہا ہے۔ اسی طرح بھارتی فوج کے 40 سے 50 سپاہی بھی ہلاک ہوئے، جن میں فوجی پوسٹوں، بیٹل ہیڈکوارٹرز اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز پر مؤثر حملے شامل ہیں۔ بھارت کا اپنے نقصانات کو تسلیم نہ کرنا سمجھ میں آتا ہے کیونکہ ان کی تاریخ ایسی ناکامیوں کو چھپانے کی رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پائلٹ ابھینندن کو ویرا چکر بھی دیا، حالانکہ ان کا طیارہ مار گرایا گیا تھا اور امریکہ نے تصدیق کی کہ پاکستان کا کوئی ایف-16 طیارہ تباہ نہیں ہوا تھا۔

    رات 7/8 مئی: بھارت نے اپنی جارحیت کو مزید بڑھایا، بھارت میں سکھ مذہبی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تاکہ سکھوں کو ایک پیغام دیا جا سکے کہ وہ اپنے رویے کو درست کریں، اور ساتھ ہی یہ پروپیگنڈا کیا جائے کہ پاکستان نے سکھوں پر حملہ کیا ہے تاکہ دونوں برادریوں کے درمیان خلفشار پیدا ہو سکے۔ اس کے ذریعے بھارت اپنی شکست کا پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پاکستانی دفاعی اور offensive صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے بھارتی حملے،شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تاکہ عوام میں مایوسی پھیلائی جا سکے۔

    الحمدللہ، پاکستان نے ایک مناسب اور مؤثر جواب دیا اور زیادہ تر بھارتی ڈرونز کو مار گرایا۔ اب تک پاکستان نے 25 بھارتی (اسرائیلی ساختہ ) ڈرونز کو مار گرایا ہے، جو ایک شاندار کامیابی ہے۔ بھارت کا غصہ اور مایوسی اس بات سے عیاں ہے کہ 6/7 مئی کی رات پاکستانی فضائیہ سے ہونے والی شکست کے بعد وہ اپنی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت نے پہلگام کے بعد پاکستان کے خلاف حملے کے لیے دو ہفتے انتظار کیا۔ پاکستان اس بڑھتی ہوئی جارحیت کا مناسب جواب دے گا اور یہ جواب پاکستان کی مرضی اور وقت کے مطابق ہوگا، جو قوم کے مفاد میں ہوگا۔ قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد رکھنا چاہیے۔

    بھارت پاکستان کی عوامی مورال اور اعتماد کو متاثر کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر غلط معلومات کی مہم چلا رہا ہے۔ ہمیں محتاط رہنا چاہیے اور صرف تصدیق شدہ معلومات ہی شیئر کرنی چاہیے۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پاکستان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، جیسے کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس کا خاتمہ، لاہور کا انخلاء، پاکستانی میزائلوں کی پکڑ وغیرہ۔یہ سب جھوٹ ہے، پاکستانی قوم کو آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات سے نشر خبروں پر ہی یقین کرنا چاہئے.پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ اپنے دفاع میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور ان کی صلاحیتوں پر قوم کا اعتماد برقرار رہنا چاہیے۔

  • پنجاب  میں تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند

    پنجاب میں تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 11 مئی تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دنوں پر محیط ہوں گی۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال اور امن و امان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تعطیلات کے دوران تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور 11 مئی کو تعطیلات ختم ہونے کے بعد پیر کے روز تعلیمی اداروں میں دوبارہ تدریسی عمل کا آغاز ہو گا۔سیکرٹری ایجوکیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ چھٹیوں کے دوران طلباء کو کوئی تعلیمی نقصان نہ ہو، اس لیے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تدریسی مواد کو مناسب طریقے سے فراہم کریں تاکہ طلباء کو تعلیمی تسلسل میں کمی نہ آئے۔