Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آپریشن سندور،بن گیا بھارت کیلئے تندور،آئی پی ایل معطل

    آپریشن سندور،بن گیا بھارت کیلئے تندور،آئی پی ایل معطل

    بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی معطلی کا اعلان کیا

    بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی پی ایل کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں کرکٹ کے ایونٹ کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا۔

    گزشتہ روز، آئی پی ایل کے دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ بھی روک دیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے وطن واپس جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی چیک کرنا شروع کر دی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے اپنے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حملے کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔ پاکستان نے دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اپنے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

  • ایل او سی،بھارتی جارحیت، 5 معصوم شہری شہید ،7 زخمی

    ایل او سی،بھارتی جارحیت، 5 معصوم شہری شہید ،7 زخمی

    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل شکستوں سے بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے اب شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایل او سی پر پاکستانی فوج کے ہاتھوں پے در پے کاری ضربیں کھانے کے بعد، بھارتی فوج نے اپنی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر گولہ باری شروع کر دی ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بوکھلاہٹ کی انتہاء کو پہنچنے والی بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں 5 معصوم شہری شہید ہو گئے جبکہ 7 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ تاہم، پاک فوج کے بہادر جوان دشمن کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں پوری طرح مصروف ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں اور انہیں اپنی اس بزدلانہ حرکت کا سخت خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس بزدلانہ اقدام سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی پر اپنی شکستوں سے کس قدر حواس باختہ ہو چکی ہے۔

  • چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل میچز دبئی منتقل کرنے کا اعلان

    چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل میچز دبئی منتقل کرنے کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ بھارت کی یہ حرکت پی ایس ایل کے میچز کو متاثر کرنے کی کوشش تھی، اور اس کے نتیجے میں پی سی بی نے پی ایس ایل کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنے کے اصول پر عمل پیرا رہا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے راولپنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانا ایک غیر مناسب اور غیر ذمہ دارانہ عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بھارت کا مقصد پی ایس ایل میں خلل ڈالنا تھا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے لیے غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، اور ان کا ذہنی سکون ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لیے ہم نے پی ایس ایل کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کی ذہنی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی ترقی اور اس کے عالمی سطح پر فروغ کے لیے پی سی بی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور اس فیصلے سے پی ایس ایل کی کامیابی میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • بھارتی آپریشن سندورتو”وڑ” گیا، پاکستانی قوم کا جواب

    بھارتی آپریشن سندورتو”وڑ” گیا، پاکستانی قوم کا جواب

    بھارتی جارحیت اور آپریشن سندور کی ناکامی: پاکستانی قوم کی پرعزم جواب

    بھارت نے اپنی جارحیت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے ایک نیا آپریشن شروع کیا جس کا نام "سندور” رکھا۔ لیکن یہ آپریشن بھارتی فوج کی بڑی ناکامی میں بدل گیا جب پاک فوج اور پاک فضائیہ نے شجاعت و بہادری سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

    پاکستانی شہریوں نے بھارتی آپریشن کے ناکامی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا گمان تھا کہ وہ آپریشن "سندور” کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچا سکے گا، لیکن پاک فوج نے ان کی تمام امیدوں کو چکنا چور کر دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، لیکن ہمارے سپاہیوں نے ان کے ماتھے پر سچ میں سندور لگا دیا۔پاکستانی شہریوں نے بھارتی فضائیہ کے طیارے رافیل کو بھی بھارت کا غرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا جواز تھے، لیکن جب پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب دیا تو پانچ بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ پاکستانی شہریوں نے مزید کہا کہ بھارت یہ سمجھتا تھا کہ پاکستانی ڈرون حملوں سے خوفزدہ ہو جائے گا، مگر پاکستانی شاہینوں نے ان کے 25 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

    بھارت کے میڈیا کی شور مچانے کی عادت پر شہریوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی میڈیا کا پرانا وطیرہ ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہے، اور وہ ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ "یہ قوم نہ کبھی ڈری ہے نہ جھکی ہے”، اور یہ ہر حال میں اپنے وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی مکمل بریگیڈ کو تباہ کر دیا ہے، جس سے بھارت کو واضح پیغام مل چکا ہے۔پاکستانی شہریوں نے بھارت کی بزدلی پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ "تم بزدل قوم ہو جو صرف سکھوں پر ظلم کر سکتے ہو یا کینیڈا میں بے گناہ لوگوں کو مار سکتے ہو۔” مودی کے بارے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ "مودی کے لیے گھر میں چھپنا بھی مشکل ہو گا” کیونکہ اس کی پالیسیوں نے بھارت میں نفرت اور انتہا پسندی کو ہوا دی ہے۔ پاکستانی عوام نے اپنے افواج کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ "عوام پرعزم ہے اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔”

  • ایل او سی،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،بٹالین ہیڈ کوارٹر،کئی چیک پوسٹس مکمل تباہ

    ایل او سی،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،بٹالین ہیڈ کوارٹر،کئی چیک پوسٹس مکمل تباہ

    پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کے خلاف کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔پاکستان کی موثر جوابی کارروائیاں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور اس سے قبل بھی کئی بھارتی چیک پوسٹس کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں کی جا رہی ہیں تاکہ لائن آف کنٹرول پر امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتی رہے گی اور کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • سوشل میڈیا پر را سے منسلک اکاؤنٹس،بھارتی صحافی  جھوٹا پروپیگینڈا کرنے میں مصروف

    سوشل میڈیا پر را سے منسلک اکاؤنٹس،بھارتی صحافی جھوٹا پروپیگینڈا کرنے میں مصروف

    پاک بھارت جنگ بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا

    پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی ہزیمت چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا کاجھوٹا پروپیگنڈا سامنے آیا ہے،بھارتی میڈیا اور را سے منسک اکاؤنٹس سے پاکستان پرحملےکا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈاکیاجارہاہے، سوشل میڈیا پر را سے منسلک اکاؤنٹس اور بھارتی صحافی بھی جھوٹا پروپیگینڈا کرنے میں مصروف عمل ہیں،بھارتی میڈیا مودی حکومت کے کہنے پرایک نئے اور ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا چاہتاہے

    بھارتی صحافیوں کاحقائق اور صحافتی اقدار کے منافی جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈا شرمناک ہے،مودی کا گودی میڈیا اسرائیل کے iron Dome کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پرپاکستانی میزائل حملے سے جوڑ رہاہے،بھارت اپنی ناکامیوں اوراندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانےکیلئےیہ گمراہ کُن پروپیگنڈا کر رہا ہے

  • وہاڑی, پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ

    وہاڑی, پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ

    وہاڑی, پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دئیے گئے،

    6 میں سے 1 ڈرون کو وہاڑی ، 1 پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا ہے،ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے،شہری علاقوں اورکمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کادفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے کہ پاکستان کادفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے،

  • ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون افسر گرفتار

    ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون افسر گرفتار

    اسلام آباد نینشل سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی ،ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون افسر گرفتار کر لی گئی

    وفاقی ادارے کی خاتون افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،خاتون افسر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی ادارے کے خلاف واٹس ایپ پر پیغامات شیئر کیے ،درج مقدمے کے مطابق خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی،وفاقی ادارے کی خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ،خاتون افسر کے موبائل فون سے شواہد بھی برآمد کر لئے گئے

  • بٹل سیکٹر،پاکستان کا بھر پور جواب،بھارت نے لاشیں اٹھانے کیلئے سفید جھنڈا لہرا دیا

    بٹل سیکٹر،پاکستان کا بھر پور جواب،بھارت نے لاشیں اٹھانے کیلئے سفید جھنڈا لہرا دیا

    گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی گولہ باری کا دلی جوابی کارروائی کے ذریعے بھرپور جواب دیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں پاکستان کی سرحد پر متعدد گولے فائر کیے، جس کے نتیجے میں دونوں طرف کی فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

    پاکستانی فورسز نے بھارتی گولہ باری کا سخت جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی لائنز پر جوابی حملے کیے۔ اس دوران بھارتی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے، اور 18 کے قریب ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی فوج کی گولہ باری کا جواب دینے میں پاکستانی فورسز کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ اس کے نتیجے میں بھارتی فوج نے شمشال پوسٹ پر شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا، جو کہ ان کی ہار کا واضح اشارہ ہے۔ سفید جھنڈا لہرانا ایک بین الاقوامی فوجی روایت ہے، جس کا مقصد دشمن کو اپنی شکست کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، لاشیں اٹھانے کے لیے بھارتی فوج نے اضافی نفری کو شمشال پوسٹ بھیجا، جبکہ پاکستانی فورسز نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

  • مرجائیں گے یا پنجا ب کو بھارت سے آزاد کروائیں گے،گرپتونت سنگھ پنوں

    مرجائیں گے یا پنجا ب کو بھارت سے آزاد کروائیں گے،گرپتونت سنگھ پنوں

    سکھس فار جسٹس نے بھارتی فوج میں سکھ فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ بھارتی فوج سے بغاوت کر کے اپنی "سکھ نیشنل آرمی” تشکیل دیں تاکہ پاکستان کی حمایت سے اپنے وطن پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے ننکانہ صاحب کے جنم استھان پر حالیہ ڈرون حملے کے بعد، جو پاکستانی فوج نے ناکام بنا دیا، سکھس فار جسٹس (SFJ) نے بھارتی فوج میں موجود سکھ فوجیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج سے علیحدہ ہو کر اپنی فوج تشکیل دیں تاکہ گوردواروں کو بھارتی حملوں سے بچایا جا سکے، پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرایا جا سکے، اور پاکستان کی حمایت میں بھارت کے خلاف جنگ میں حصہ لیا جا سکے۔

    SFJ کے جنرل کونسل، گروپتھونت سنگھ پنوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ "آزاد ہند فوج” (INA) ماڈل کا استعمال کر کے "سکھ نیشنل آرمی” کی تشکیل، تنظیم اور ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔پنوں کا کہنا تھا”آزاد ہند فوج” ماڈل کو سکھ نیشنل آرمی کی تشکیل، تنظیم اور ڈھانچے کے لیے استعمال کیا جائے گا

    سکھس فار جسٹس کے مطابق، بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب پر حملے کے بعد بھارتی فوج میں سکھوں اور بھارتی فوج کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔ گروپتھونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی فوج میں موجود سکھ فوجیوں کو بغاوت کرکے سکھ فوجی دستے (فوجی جاتھا) بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا: "مودی حکومت کا ننکانہ صاحب پر ناکام حملہ 30 ملین پیروکاروں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اب سکھ فوجی بھارتی فوج سے علیحدہ ہو کر سکھ نیشنل آرمی تشکیل دیں گے جو تربیت یافتہ فوجی دستوں کی قیادت میں ہو گی۔”پنوں نے اس بات پر بھی زور دیا: "جنگیں نئی قوموں اور سرحدوں کو جنم دیتی ہیں۔ مودی کی بھارت نے سکھوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔ سکھ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرائیں گے یا جنگ کرتے ہوئے مر جائیں گے۔”

    اس دوران، پاکستان نے بھارتی حملے کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی اور اس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا، خصوصاً سکھ کمیونٹی میں یہ پیغام ایک اہم موڑ اختیار کرتا جا رہا ہے۔