Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بوکھلائے بھارت کے ڈرون حملے بھی افواج پاکستان نے ناکام بنا دیئے،خالد مسعود سندھو

    بوکھلائے بھارت کے ڈرون حملے بھی افواج پاکستان نے ناکام بنا دیئے،خالد مسعود سندھو

    بھارتی حملے کے شہدا کے جنازوں کا ملک بھر میں اہتمام کیا جائے،صدر مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بوکھلا کر پاکستان کے شہروں میں ڈرون حملوں کی کوشش کی تا ہم افواج پاکستان نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا، بھارتی ڈرون حملوں کا مقصد فضائوں میں اپنی ذلت کو بحال کرنے کی ناکام کوشش اوربہادر پاکستانی عوام کو خوف زدہ کرنا تھا،بھارت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستان کو یہ پیغام دیتے ہیں کے ہمیں تم ان کھلونوں سے نہیں ڈرا سکتے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان فوری طور پر اپنے علاقوں میں تحصیل کی سطح پر پاکستان کا پرچم تھام کر نکلیں اور ریلیوں کی صورت میں قوم کا حوصلہ بڑھائیں۔ بھارتی حملے کے شہدا کے جنازوں کا ملک بھر میں اہتمام کیا جائے، کھلے میدانوں اور پارکوں میں ، تمام جماعتوں اور انتظامیہ کو ساتھ ملا کرشہدا کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کیے جائیں،دشمن کو پیغام دیا جائے کہ پاکستانی قوم متحد، بیدار و تیار ہے

  • بھارت کی کوشش تھی کہ نیلم جہلم کے اسٹرکچر کونقصان پہنچایا جائے،چیئرمین واپڈا

    بھارت کی کوشش تھی کہ نیلم جہلم کے اسٹرکچر کونقصان پہنچایا جائے،چیئرمین واپڈا

    چیئرمین واپڈا نے بھارت کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش پر تفصیلات فراہم کی ہیں اور کہا کہ بھارت نے نہ صرف ڈیم کو ٹارگٹ کیا بلکہ اس کے قریب رہائش پذیر آبادی کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی۔

    چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھارت کی اس کارروائی سے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہوئی ہے اور اب اس نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، جس کے لیے واپڈا کے ٹیکنیکل ماہرین سرگرم ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کا مقصد نیلم جہلم کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچانا تھا، جس کے تحت بھارت نے ڈیم کے قریب کی آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور بھارت کی کوشش تھی کہ اس ذخیرے کو نقصان پہنچایا جائے، لیکن ہماری فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

    چیئرمین واپڈا نے واضح کیا کہ بجلی کی پیداوار واپڈا کی ذمہ داری ہے، تاہم اس کی ترسیل کا کام واپڈا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ اس کے علاوہ، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف شامل نہیں ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی،ذمہ دار بنیں،افواہوں سے بچیں،باغی ٹی وی کی  اپیل

    پاک بھارت کشیدگی،ذمہ دار بنیں،افواہوں سے بچیں،باغی ٹی وی کی اپیل

    دشمن نے پاکستان کے خلاف ایک نئی قسم کی جنگ شروع کر دی ہے جس سے پاکستانی عوام اور قوم ابھی تک بے خبر ہیں۔ وہ انتہائی چھوٹے ڈرونز بھیج رہے ہیں جو شہر کے اوپر پرواز کرتے ہیں اور جب انہیں اپنا ہدف ملتا ہے تو وہ اپنا دھماکہ کر دیتے ہیں۔

    یہ چھوٹے ڈرونز ایسے آواز پیدا کرتے ہیں جیسے کوئی چھوٹا طیارہ اوپر سے گزر رہا ہو۔ اگر آپ ایسی آواز سنتے ہیں تو آپ کا واحد احتیاطی تدبیر یہ ہے کہ آپ فوراً کسی عمارت کے اندر چلے جائیں۔

    اگر آپ کسی حادثے یا واقعے کی رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویڈیو شروع کرتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں.
    سب سے پہلے، دن، تاریخ، وقت، اور آپ کس شہر سے رپورٹ کر رہے ہیں، یہ بتائیں۔ پھر ویڈیو دکھائیں۔
    پورے پاکستان سے ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں لیکن ان کے تخلیق کرنے والے صرف یہ کہہ رہے ہیں، "دیکھیں یہاں بم گرایا گیا” یا "دیکھیں یہاں ڈرون گرایا گیا”۔ یہ تک نہیں پتہ چلتا کہ یہ ویڈیوز کس شہر کی ہیں، کس تاریخ اور دن کی ہیں۔ ایسی رپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں جو غیر معتبر ہو۔

    اس جنگ میں پاکستان کا ہر شہری ایک صحافی ہے جو میڈیا کی جنگ میں پاکستان کا دفاع کرے گا۔آپ سب کے پاس کیمرے ہیں۔ جب آپ کسی واقعے کی رپورٹ کر رہے ہوں تو تاریخ، دن، وقت، اور شہر شامل کرنا نہ بھولیں۔اس معلومات کو ہمیں ذاتی طور پر بھیجیں، پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ اسے کس کو بھیجنا ہے۔ براہ کرم افواہیں نہ پھیلائیں۔

    انشاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں، پاکستان بڑی خاموشی سے جوابی کارروائی کرے گا۔

  • بھارت جنگی جنون میں پاگل کیوں ہو چکا ہے؟

    بھارت جنگی جنون میں پاگل کیوں ہو چکا ہے؟

    بھارت کے لیے 7 مئی کو لائن آف کنٹرول پر 52 بھارتی آرمی کے فوجیوں اور بھارتی فضائیہ کے 2 پائلٹس کی ہلاکت کو برداشت کرنا ہر گزرتے لمحے کیساتھ مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہوتا چلا جا رہا ہے۔

    ان نقصانات کو چھپانے کی کوشش کے باوجود، مرنے والے اہلکاروں کے لواحقین بھارتی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ مودی اور اس کے ساتھیوں نے ذاتی مفادات کے لیے ان کے پیاروں کی قربانی کیوں دی ہے ؟ دراصل بڑھتا ہوا یہ عوامی دباؤ اور خاص طور پر فوجیوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے سخت جواب طلبی ہے، جو مودی کو ہر قسم کے بغیر سوچے سمجھے حربوں پر مجبور کر رہی ہے،- Harop ڈرونز کا اندھا دھند بغیر استعمال بھی اِسی شاخسانے کی ایک کڑی ہے۔

    تاہم، پاکستان کی چوکنا مسلح افواج جو اپنی مادرِ وطن اور قوم کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔نے دشمن کے بھیجے گئے تمام 12 Harop ڈرونز کے پرخچے اڑا دیے ہیں اور یہ ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں

    پاک افواج زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد

  • بھارتی ہزیمت، اسرائیلی ساخت کے ہیراک ڈرونز پاکستان بھیجنے لگا، سب تباہ

    بھارتی ہزیمت، اسرائیلی ساخت کے ہیراک ڈرونز پاکستان بھیجنے لگا، سب تباہ

    بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا،

    بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اور پوسٹیں تباہ کر دیں ،پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا،پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہو گئی،مصدقہ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کاروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے، بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7/8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراک ڈرونز کو پاکستان بھیج کر ایک اور بزدلانہ کاروائی کر رہا ہے،مستعد افواج پاکستان نے اب تک 12 بھارتی ہیراک ڈرونز مار گرائے ہیں، بھارت کی ننگی جارحیت کا افواج پاکستان منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، بھارت اپنے مایوس عوام اور 6/7 مئی کی ہزیمت چھپانے کے لئے پاکستان کو مزید اشتعال دلانے کی کوشش کر رہا ہے، افواج پاکستان بھارت کی ہر طرح کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی،

  • والٹن، 3 مزید بھارتی ڈرون گرا دیئے گئے

    والٹن، 3 مزید بھارتی ڈرون گرا دیئے گئے

    لاہور میں والٹن اور برکی روڈ کے اطراف دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں، فائرنگ کی آوازیں بھی آئی ہیں

    فائرنگ اوردھماکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر آ گئے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں کے بعد سائرنگ بجنا شروع ہو گئے ہیں،لاہور کے والٹن اور برکی روڈ کے علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، پاک فوج بھارتی ڈرونز کو انگیج کر رہی ہے۔والٹن میں مزید 3 بھارتی ڈرون پاک فوج نے مار گرائے،

    قبل ازیں آج صبح بھی بھارتی ڈرونز برکی روڈ اور والٹن میں گرائے گئے ہیں، والٹن میں ڈرون گرنے سے پاک فوج کے چار جوان بھی زخمی ہوئے ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے

  • راولپنڈی ،ایک اور ڈرون مار گرایا،کل تین ڈرون پنڈی میں‌گرائے گئے

    راولپنڈی ،ایک اور ڈرون مار گرایا،کل تین ڈرون پنڈی میں‌گرائے گئے

    فوڈ سٹریٹ راولپنڈی میں بھارتی ڈرون گر گیا۔ ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ اسٹریٹ میں ڈرون گرا،ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر گرا،ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا،ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

    علاوہ ازیں راولپنڈی رومی روڈ میں تیسرا ڈرون مارگرایا گیا۔ ڈرون ایک مقامی بنگلہ پر کریش کرگیا۔ریس کورس کے قریب بھی بھارتی ڈرون گرایا ہے،قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکاروں کی تحقیقات جاری ہیں،ڈرونز کافی دیر تک ہوا میں بھی پرواز کرتے رہے

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 12 ڈرون مختلف شہروں میں گرائے ہیں، ترجمان پاک فوج نے راولپنڈی میں بھی ڈرون گرانے کا بتایا تھا، لاہور میں ڈرون گرنے سے پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں، سندھ میں ایک شہری شہید، ایک زخمی ہوا ہے

  • بھارت کے 25 ڈرون اب تک گرا دیئے،ترجمان پاک فوج

    بھارت کے 25 ڈرون اب تک گرا دیئے،ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے 25 ڈرون حملے کئے ،سب ڈرون گرا دیئے،لاہور میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے ،بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے ،یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے

    بھارت کی جانب سے پاکستان ڈرون بھیجے گئےم پاکستان نے بھارتی 25 ڈرونز کو مار گرایا، گزشتہ رات بھارت نے پھر جارحیت کی کوشش کی، لاہور ،گوجرانوالہ، اٹک، چکوال،راولپنڈی،میانوالی،بہاولپور، سمیت دیگر شہروں میں ڈرون بھیجے گئے،

    پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، ایک ڈرون لاہور کے قریب گرا،لاہور میں بھارتی ڈرون حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے ہیں.میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا ہے،ایک زخمی ہوا ہے، بھارت نے جو پاکستان پر حملہ کیا اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا،مساجد ،خواتین، بچوں کو نشانہ بنایا ،اسکے جواب میں جو نقصان بھارت کو اٹھانا پڑا ،طیارے گرائے گئے، ایل او سی پر بھاری بھارت کا نقصان ہوا، رات کو جو بھارت نے کیا وہ انتہائی سیریس ہے، افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، افواج پاکستان نے ڈرون کو ایک ایک کر کے گرایا، انڈیا نہ‌صرف اس خطے بلکہ دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے

  • لاہور،کراچی،گھوٹکی،عمر کوٹ،گجرات،گوجرانوالہ،چکوال ،بھارتی ڈرون گرا دیئے گئے

    لاہور،کراچی،گھوٹکی،عمر کوٹ،گجرات،گوجرانوالہ،چکوال ،بھارتی ڈرون گرا دیئے گئے

    بھارت نے سندھ اور پنجاب میں ڈرون بھیجے ،پاکستان نے سب ڈرون مار گرائے

    سندھ میں اب تک بھارتی ڈرون سٹرائیکس کے مقامات سامنے آئے ہیں، گھوٹکی میں دو بھارتی ڈرون مار گرائے گئے ہیں ،گھوٹکی میں ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، عمر کوٹ میں بھی ایک ڈرون مار گرایا گیا ہے،کراچی ملیر میں بھی ایک بھارتی ڈرون گرا لیا گیا ہے۔ملیز میں پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے.

    علاوہ ازیں پاکستان نے گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرون مار گرایا ،بھارتی ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا جسے گوجرانوالہ کی حدود میں ٹارگٹ کیا گیا،پولیس کے مطابق تباہ ہونے والے بھارتی ڈرون کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں میں گرا ہے۔

    لاہور برکی، والٹن میں بھی بھارتی ڈرون گرایا گیا ہے، گجرات میں ڈنگہ کے مقام پر ڈرون گرایا گیا ہے، چکوال میں ڈوہمن کے مقام پر ڈرون گرایا گیا ہے،

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع

    پنجاب میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع

    بھارتی جارحیت کے بعد پنجاب حکومت نے محکمہ سول ڈیفنس کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مشقیں صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں جاری ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

    سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی یہ مشقیں شہریوں میں حفاظتی آگاہی اور ہنگامی حالات میں فوری امداد فراہم کرنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ان مشقوں میں سول ڈیفنس کے رضاکار، ریسکیو 1122 کے اہلکار، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور کارکن حصہ لے رہے ہیں۔مشقوں میں مختلف ہنگامی حالات جیسے کہ آگ، زلزلہ، قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں کی صورت میں ریسکیو اور ریسپانس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان فرضی مشقوں کا مقصد شہریوں میں ایمرجنسی سروسز کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کو ہنگامی حالات میں جلد اور موثر ردعمل دینے کے قابل بنانا ہے۔

    محکمہ سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کے ذریعے شہریوں کو ایمرجنسی ردعمل کی تکنیکوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے،یہ فرضی مشقیں صوبے کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے علاقوں میں بھی کی جا رہی ہیں تاکہ ہر سطح پر شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان مشقوں میں تعاون کریں اور ان کی کامیابی کے لیے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائیں۔