Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اترا کھنڈ ،بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ،چار افراد ہلاک

    اترا کھنڈ ،بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ،چار افراد ہلاک

    اتراکھنڈ: جمعرات کی صبح اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا جس میں چار سیاح جان کی بازی ہار گئے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل چھ افراد سوار تھے جن میں سے چار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے، جبکہ دو افراد زخمی حالت میں بچ گئے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ریاستی دارالحکومت دہرادون سے ہرسل ہیلی پیڈ کی جانب رواں دواں تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر مکمل طور پر سیاحوں سے بھرا ہوا تھا جو کہ ممکنہ طور پر چار دھام یاترا کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج، اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

  • گھوٹکی میں بھارتی ڈرون گرا دیا گیا، ایک شہری شہید ،ایک زخمی

    گھوٹکی میں بھارتی ڈرون گرا دیا گیا، ایک شہری شہید ،ایک زخمی

    بھارت نے گھوٹکی میں بھی ڈرون حملہ کیا ہے، گھوٹکی میں ڈرون حملےمیں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے تا ہم پاکستان نے ڈرون مار گرایا ہے

    بھارت نے گزشتہ شب پاکستان پر ڈرون حملے کئے ہیں، لاہور، چکوال،گجرات میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا ،تا ہم پاکستان ایئر ڈیفنس نے حساس علاقوں کی نگرانی کے لیے بھیجے گئے جدید بھارتی اسٹیلتھ ڈرون کی نشاندہی کرکے اسے مار گرایا۔ ڈرون کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور والٹن لاہور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔چکوال اور گجرات میں بھی ڈرون گر گئے،گھوٹکی میں بھی بھارت نے ڈرون حملہ کیا ، گھوٹکی میں بھی ڈرون گرا دیا گیا تا ہم ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے

    عمر کوٹ، سندھ میں بھی بھارتی ڈوران گرا دیا گیا
    پاکستان نے ایک اور بھارتی ڈرون کو صوبہ سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں مار گرایا۔ بھارتی ڈرون کی مار گرانے کی کارروائی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے ضروری تھی ،
    sindh

    بھارت کا گجرانوالہ میں ڈرون حملہ ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا،انڈین ڈرون انتہائی اونچی پرواز پر گجرانوالہ کینٹ کے قریب آرہا تھا کہ ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہو گیا،گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

  • لاہور میں بھارتی ڈرون گرا دیا،گجرات، اور چکوال میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاعات

    لاہور میں بھارتی ڈرون گرا دیا،گجرات، اور چکوال میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاعات

    لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر ڈرون حملوں کی اطلاعات نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی رات والٹن روڈ پر دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جنہیں قریبی علاقوں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر رہائشی علاقوں میں بھی شدت سے محسوس کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو سے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکے ممکنہ طور پر ڈرون حملے تھے۔ تاہم، دھماکوں کی نوعیت اور حملوں کی تصدیق کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر ڈیفنس نے حساس علاقوں کی نگرانی کے لیے بھیجے گئے جدید بھارتی اسٹیلتھ ڈرون کی نشاندہی کرکے اسے مار گرایا۔ ڈرون کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور والٹن لاہور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق چکوال کے نواحی علاقے ڈھمن میں دیوالیاں کے قریب ایک ڈرون گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرون کا ملبہ پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے اور تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر حساس اداروں کے اہلکار بھی پہنچ چکے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جا سکے۔

    پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے ڈنگہ کے نزدیک بھی کھیتوں میں ایک اور ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ملبے کو اکٹھا کر کے فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے،عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ قریبی ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا، آسمان پر سرخ روشنی نظر آئی، اور کوئی چیز نیچے گرتی ہوئی دکھائی دی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے بتایا کہ جو ٹکڑے وہاں پائے گئے، وہ ممکنہ طور پر کسی ڈرون یا ڈیوائس کے تھے جو دھماکے سے تباہ ہو گئی۔

    اب تک کی تفصیلات کے مطابق گجرات اور چکوال دونوں مقامات پر کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم ان واقعات نے سیکیورٹی اداروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان متعدد فضائی راستے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ اقدام حفاظتی نقطہ نظر سے عارضی طور پر کیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

  • بھارتی 70 طیارے،پاکستان کے 27 طیاروں نے 5 مار گرائے،دفاعی ماہرین حیران

    بھارتی 70 طیارے،پاکستان کے 27 طیاروں نے 5 مار گرائے،دفاعی ماہرین حیران

    پاکستان نے حالیہ فضائی جنگ میں بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہو کر اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس کامیابی کے نتیجے میں پاکستان کی C4ISR (کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشنز، کمپیوٹرز، انٹیلی جنس، نگرانی اور ریکونیسنس) صلاحیتوں کی برتری کا واضح اظہار ہوا ہے، جو بھارت سے کئی قدم آگے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان نے بھارت کی ہر حرکت کو بخوبی مانیٹر کیا اور اس پر مکمل نگرانی رکھی۔

    C4ISR نظام جدید جنگی حکمت عملی کے لیے نہایت اہم ہے، خاص طور پر نیٹ ورک سینٹرڈ وارفیئر کے دوران۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ملک اپنے دشمن کے ہر قدم کی نگرانی کر سکتا ہے اور اس کے خلاف مناسب اقدامات کر سکتا ہے۔پاکستان کی یہ کامیابی صرف انفرادی ہتھیاروں کے نظام کی فتح نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کے فضائی جنگی نظام کی بھارت پر برتری کو ثابت کرتی ہے۔ بھارت کی فضائیہ اس میدان میں مکمل طور پر پیچھے رہ گئی ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جو حالیہ فضائی تصادم ہوا، وہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان سب سے بڑا اور شدید فضائی جنگ تھا۔ اس جنگ میں 27 پاکستانی جنگی طیارے—جن میں JF-17 تھنڈر، J-10C، اور F-16 شامل تھے—بھارت کے 70 جنگی طیاروں کا مقابلہ کر رہے تھے، جن میں رافیل، سو-30 ایم کے آئی، اور میگ-29 شامل تھے۔دونوں ممالک نے اپنے AWACS (ایئر بورن وارنینگ اینڈ کنٹرول سسٹمز) سے حقیقی وقت میں ٹارگٹ کی معلومات حاصل کیں، اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں جیسے PL-15 اور میٹیئر کا استعمال کیا گیا۔ یہ جنگ جو ایک نئے دور کی فضائی لڑائی تھی، دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان پہلا حقیقی "جیٹ ایج” ڈاگ فائٹ تھی، جہاں ہر غلطی کا امکان کم سے کم تھا۔

    پاکستان نے اس جنگ میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ پاکستان نے اپنے نیشنل سیکیورٹی کونسل (NSC) کے ذریعے آرٹیکل 51 کو فعال کرتے ہوئے بھارتی حملوں کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔یہ لڑائی صرف جنوبی ایشیا کے لیے نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی فضائی قوت کی یہ کامیابی بھارت کے لیے ایک سخت پیغام ہے، اور یہ عالمی سطح پر خطرات کے ایک نئے دور کا آغاز کر سکتی ہے۔ یہ جنگ عالمی سیاسی منظرنامے پر ایک نیا موڑ لے کر آ سکتی ہے۔

  • بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    بھارتی خبر رساں ادارے نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا، پاکستان کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے والا بھارتی خبر رساں اداہ پاکستانی شخصیات سے بھی بے خبر نکلا،حافظ عبدالروف کو مفتی عبدالروف بنا دیا،اس ضمن میں ایکس پر مارخور نامی اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ WION کی جانب سے عبدالروف اظہر اور حافظ عبدالروف کے درمیان فرق کو نظرانداز کر کے ان کے ناموں کو آپس میں ملایا گیا ہے۔ یہ عمل ملکی سالمیت اور فوج کے خلاف زہر پھیلانے کی کوشش ہے،

    WION، ایک بھارتی خبر رساں ادارہ ہے جس نے ایک رپورٹ نشر کی جس میں عبدالروف اظہر اور حافظ عبدالروف کے بارے میں مبہم اور غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ اس رپورٹ میں ان شخصیات کو ایک ہی فرد سمجھا گیا، جس سے پاکستان میں شدید غصہ پھیل گیا۔عبدالروف اظہر اورحافظ عبدالروف الگ الگ شخصیات ہیں،حافظ عبدالروف، جو ایک مذہبی اسکالر اور دینی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان دونوں شخصیات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں، لیکن WION نے ان کے ناموں کو غلط طریقے سے آپس میں جوڑ کر ایک جھوٹا تاثر دیا۔

    https://x.com/MarkhorTweets/status/1920179391373443565

    بھارتی خبر رساں ادارہ WION نے نہ صرف معلومات کو مسخ کیا ہے بلکہ اس کے ذریعے پاکستان کی فوج اور عوام کے خلاف بھی منفی تاثر قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس رپورٹ کو "فیک نیوز” قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف اس طرح کی جھوٹ بولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، صدر مملکت

    پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور بلا اشتعال بھارتی حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے، بھارت کے بزدلانہ اقدامات ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی امن و سلامتی دائو پر لگانے کے لیے تیار ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار اور اہل ہیں۔

  • پاکستان نے رافیل گرا دیا،فرانس کی بھی تصدیق

    پاکستان نے رافیل گرا دیا،فرانس کی بھی تصدیق

    فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ یہ واقعہ جنگی حالات میں رافیل طیارے کے تباہ ہونے کا پہلا موقع ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق، اس اعلیٰ فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔ یہ تحقیقات اس لیے اہمیت رکھتی ہیں کہ بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ جدید ترین اور مہنگا ترین جنگی طیارہ ہے۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان لڑائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ فرانس کے حکام اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا بھارتی فضائیہ کے مزید رافیل طیارے بھی پاکستانی کارروائیوں میں نشانہ بنے ہیں یا نہیں۔

    اس کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جو اس واقعے کے حوالے سے مزید سوالات کو جنم دیتا ہے۔دوسری طرف، رافیل طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی نے سی این این کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ کمپنی کی خاموشی نے اس معاملے کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے، کیونکہ عالمی سطح پر اس قسم کے طیاروں کی تباہی کے اثرات ایک سنگین معاملہ سمجھے جاتے ہیں۔

  • بھارتی جارحیت سے 31 معصوم شہری شہید ، 57 زخمی ،ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت سے 31 معصوم شہری شہید ، 57 زخمی ،ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں میں 31 معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں۔ 57 زخمی ہوئے ہیں۔
    ہمارا دشمن کم ظرف اور بزدل ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اموات میں اضافے کی وجہ ہے ،
    بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،جب ہم نے پاکستان میں بھارت کی پراکسیز پر زمین تنگ کی تو بھارت اپنی فوج کیساتھ خود دہشت گردی پر اتر آیا،یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی اپنی زندگی کی بہاریں دیکھنا تھیں، کیا یہ ہیں دہشتگرد جنہیں بھارت نے نشانہ بنایا، ہم نے ماضٰ میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے شواہد پیش کئے،ہم نے بھارتی طیارے تباہ کئے،جب ہم نے بھارتی دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کی تو وہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے لگے ،لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی فوج دشمن کو برابر جواب دے رہی ہے اور بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے،دنیا میں وہ کونسا مذہب ہے جو مساجد اور عبادتگاہوں کو نشانہ بنانے کا کہتا ہو،

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دشمن اتنا کم ظرف اور بزدل ہے کہ وہ فوج سے لڑنے کی بجائے رات کو چھپ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا ہے،بھارتی جارحیت، قرآن مجید شہید کر دیئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ویڈیو دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے سوال پوچھا کون سا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے؟

    بھارت کے 7 ڈرونز کو تباہ اور 2 کو قبضے میں لے لیا،پاکستان ایئرفورس کا بھی کوئی نقصان نہیں ہوا،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب نے دیکھا کہ دشمن اپنے ہتھیاروں سے لیس، اپنے طیاروں کے ساتھ حملہ آور ہوا تو پاکستان کی بہادر ایئر فورس نے اُس کے جدید طیاروں کو زمین کی دُھول چٹائی، شاید ہی ایئر کمبیٹ کی ایسی پروفیشنل مثال پہلے ہوئی ہو، ہمیں اپنی ایئرفورس پر فخر ہے،ایل او سی پر جوابی کارروائی میں متعددبھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں،دہشت گردوں کی خیالی قیام گاہیں عالمی میڈیا نے خود دیکھ لیں،پاک فضائیہ نےدشمن کے3رافیل سمیت5طیارےتباہ کیے،بھارت کی طرف سےنیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پربھی شیلنگ کی گئی، ہمارے لیے بھارتی حملہ کوئی سرپرائز نہیں تھا،پاک فوج نے صرف ملٹری ٹارگٹس کو چُنا، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں،پاکستان نے بھارت کے 7 ڈرونز کو تباہ اور 2 کو قبضے میں لے لیا،پاکستان ایئرفورس کا بھی کوئی نقصان نہیں ہوا،

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے حملے میں پہل کی گئی ،پاکستان فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں، انڈیا نے بارڈر پر گولا باری کی جس کا پاکستان نے دہندگان شکست جواب دیا اور انڈیا کی چوکیاں تباہ کیں،اب تک افواج پاکستان نے دشمن کے جارحیت کے دفاع میں 5 بھارتی طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون مار گرایا ہے، گرائے گئے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 21 اور ایک ایس یو 31 شامل ہے۔ طیارے جموں، بھٹنڈا، اخنور، سرینگر میں گرائے گئے۔ پاکستان نے بھارتی طیاروں کو اس وقت گرایا جب بھارت کے ان طیاروں نے پاکستان پر حملہ کیا، حملے کے فورا بعد پاکستانی ائیر فورس نے 5 جہاز مار گرائے، مساجد پر حملے بھارت کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے،

  • بھارت نے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اسے بھگتنا ہوگا، وزیراعظم

    بھارت نے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اسے بھگتنا ہوگا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے جو غلطی کی اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے شاہینوں نے فضائوں میں ایسا طوفان برپا کیا کہ دُشمن چیخ اُٹھا، بھارت نے جو گذشتہ شب فاش غلطی کی اسکا خمیازہ اسے اب بھرپور طریقہ سے بھگتنا پڑیگا۔ شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔وہ سمجھ بیٹھا تھا کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے، ہم خون کے آخری قطرے تک لڑنے کیلئے تیار ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم بہادروں کی قوم ہیں، بھارت کا غرور راکھ اور عبرت کا نشان بن چکا ہے۔ایم ایم عالم کی گرج دشمن پر پھر سے گری۔ کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کر دیا،اور پھر پوری دنیا نے دیکھا کیسے ہمارے شاہینوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو صرف چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے کر مجبور کر دیا،24 کروڑ پاکستانی نتائج سے بے پروا ہو کر اپنی بہادر افواج کے ساتھ ایک جری لشکر بن کر دشمن کا مقابلہ کرینگے، باطل کو شکست فاش دینگے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سروسز چیفس، فوجی افسران اور جوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کو آپ پر فخر اور ناز ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں،

  • مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ گہلن ہٹھار میں ادا

    مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ گہلن ہٹھار میں ادا

    انڈیا کے حملے میں شہید ہونے والے چونیاں کے نواحی گاؤں کے رہائشی مدثر طفیل کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی افسران نے شرکت کی.

    گزشتہ رات انڈیا کے حملے کے نتیجے میں نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی مدثر طفیل شہید کا جسدِ خاکی جب الہ آباد چوک میں پہنچا تو شہریوں کی جانب سے استقبال کیا گیا جسدِ خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی بعد ازاں شہید کے جسدِ خاکی کو ان کی رہائش گاہ گہلن ہٹھاڑ میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر ہزاروں مرد و خواتین نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا گورنمنٹ ہائی سکول گہلن ہٹھاڑ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں ڈی سی قصور عمران علی۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان سکھیرا۔ اے سی چونیاں تیمور خان۔ ایم پی اے چوہدری احسن رضا خان۔ فوج کے اعلیٰ افسران سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور بعد ازاں شہید کو فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا