Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی جہاز گرانے پر آرمی چیف کی پاک فضائیہ کی تحسین،ایئر ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

    بھارتی جہاز گرانے پر آرمی چیف کی پاک فضائیہ کی تحسین،ایئر ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ائیر ہیڈکوارٹر آمد ہوئی ہے

    ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چیف آف ائیر اسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ،آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا

  • مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کی نماز جنازہ سمندری میں ادا

    مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کی نماز جنازہ سمندری میں ادا

    مریدکے کے مقام پر بھارتی حملے میں شہید ہونے والے ابو عکاشہ ڈاکٹر خالد محمد عالم کی نمازِ جنازہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ جنازے میں فوجی و سول افسران، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، اہلِ خانہ، دوست احباب، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، جب کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی پرچم میں لپٹا ہوا تابوت مکمل احترام کے ساتھ تدفین کے مقام تک پہنچایا گیا۔نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، سی پی او فیصل آباد، آر پی او فیصل آباد سمیت پاک آرمی کے افسران، علمائے کرام اور معروف سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ شہید کے جنازے میں عوام کی غیر معمولی شرکت ان کی قومی خدمات اور قربانی کی گواہ تھی۔نمازِ جنازہ کے موقع پر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمد عالم کی شہادت ایک عظیم قربانی ہے، اور ان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہید کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی، جہاں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار۔ ان کی شہادت کا غم پوری قوم نے محسوس کیا اور شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت و یکجہتی کیا گیا۔

  • بھارتی حملہ ،مسجد شہید،قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا

    بھارتی حملہ ،مسجد شہید،قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا

    پاکستانی ذرائع کے مطابق، بھارت نے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ بھارتی فوج نے یہ حملہ اس وقت کیا جب شہریوں کی زندگی معمول کے مطابق گزر رہی تھی، اور اس حملے میں نہ صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مذہبی مقامات کو بھی برباد کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں ایک اہم مسجد، مسجد سبحان بہاولپور، بھی نشانہ بن گئی۔ یہ مسجد جو کہ ایک مقدس مقام ہے، بھارتی حملے کی زد میں آ کر مکمل طور پر شہید ہو گئی۔ حملے کی شدت سے مسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جنگی حالات میں بھی دنیا بھر میں مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کیے جاتے، مگر بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کیا ہے۔پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے بزدلانہ اور بلااشتعال حملوں کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ یہ حملہ صرف پاکستان کی فوج پر نہیں، بلکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور مقدس مقامات پر حملہ تھا، جو عالمی قوانین اور انسانیت کے خلاف ہے۔

    پاکستان نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے اس غاصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے اور بھارت کو عالمی سطح پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

  • پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل  جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا

    پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جہاں بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے اور متعدد بھارتی فوجی پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل جبڑی پوسٹ پر شدید جوابی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی یہ پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پورے علاقے میں آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد بھارتی فوج کے جوان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ فوٹیج میں واضح طور پر یہ مناظر دکھائی دے رہے ہیں جہاں پوسٹ سے دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے۔

    مزید تفصیلات کے مطابق، پونچھ سیکٹر میں پاک فوج کی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 93 بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کی ویڈیو بھی سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے سامنے آئی ہے جس میں اس بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر کی تباہی کے مناظر صاف طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس سے قبل، اڑی سیکٹر میں بھی 12 بریگیڈ کی بھارتی فوجی پوسٹ کو پاک فوج نے شدید حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو پسپائی اختیار کرنی پڑی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں نے بھارتی فوج کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

    پاکستان کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتیں گی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور ان کی پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔

  • مریدکے،بھارتی حملے  کے تین شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

    مریدکے،بھارتی حملے کے تین شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

    بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ آج مریدکے میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں شہریوں کے علاوہ سول و عسکری حکام، مقامی رہنماؤں اور مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے بھی شرکت کی۔

    نماز جنازہ معروف دینی رہنما حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی، جس کے دوران شرکاء کی بڑی تعداد نے ملک کی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور دشمن قوتوں کے خلاف فتح کی دعائیں مانگیں۔ نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء پاکستان زندہ باد، شہداء پائندہ باد، اور بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ شہر بھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار تھی،

    ذرائع کے مطابق، قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر مریدکے کی مرکزی مسجد سے وابستہ تھے، جہاں وہ بالترتیب امام، مؤذن اور خادم کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ بھارتی حملے کے وقت تینوں افراد مسجد کے ساتھ والے کمرے میں سو رہے تھے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں میزائل حملہ کیا، جس میں مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی اور تینوں افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

    شرکاء نے اس حملے کو بھارت کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "رات کے اندھیرے میں وار کرنے والے دشمن کو دن کے اجالے میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔” شہریوں نے فوج اور حکومت سے بھرپور جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا،شہداء کی میتیں نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

  • سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے

    سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے

    پاکستانی فوج کی جانب سے بھارت کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دینے کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں سانگھڑ پوسٹ پر ہونے والی کارروائی کے پہلے اور اس کے بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس فوٹیج میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے طاقتور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔

    پاکستانی فوج کی جانب سے اس جوابی کارروائی نے دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، جس کے بعد بھارتی فوجی اپنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے۔ یہ کارروائی لائن آف کنٹرول (LOC) پر بھارتی فوج کے خلاف ایک اور کامیاب کارنامہ ہے، جس میں دشمن کے دفاعی خطوط کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

    اس سے قبل، پاکستانی فوج نے لیپہ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا تھا، اور ان علاقوں میں بھارتی فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی فوج نے اس دوران سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کیا تھا، جو کہ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی یا امن کی کوششوں کی علامت سمجھا جاتا ہے۔پاک فوج کی اس جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ جب بھی بھارت نے کسی بھی طرح کی جارحیت کی، پاکستان اپنے دفاع میں ہمیشہ پوری قوت سے جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج نہ صرف میدان جنگ میں ہار گئی بلکہ رات کی تاریکی میں شروع کی جانے والی جارحیت کے باوجود وہ صبح کے اجالے میں اپنے قدم واپس پیچھے ہٹانے پر مجبور ہو گئی۔

    پاک فوج کی جانب سے اس سخت ردعمل نے نہ صرف بھارتی فوج کو سبق سکھایا بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مضبوط پیغام بھیجا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

  • بھارتی جارحیت، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید

    بھارتی جارحیت، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید

    6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال جارحیت کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اور معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری نے پاکستان کے دفاعی افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس کی جان لے لی۔

    اس جارحیت کے نتیجے میں ایک معصوم زندگی کا ضیاع ہوا، جس سے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بزدل دشمن کی جانب سے کیے گئے بلا اشتعال حملے کا نتیجہ تھا۔اس حملے میں نہ صرف پاکستان کی فوج بلکہ معصوم شہریوں کی جانوں کا بھی نقصان ہوا۔ اس پر پوری پاکستانی قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی عوام کے خون کا بدلہ افواج پاکستان بھرپور اور موثر جوابی کارروائی کے ذریعے لیں گی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے نہتے معصوم بچوں کو بلا اشتعال جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی اس جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا اور اس کا حساب لیا جائے گا۔

  • قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دے دی

    قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دے دی

    قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ فورم نے بھارت کے حملوں میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی، شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ این ایس سی نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جنگی کارروائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

    6/7 مئی 2025 کی شب، بھارتی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار سرزمین پر مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے، جن میں پنجاب کے علاقے سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے، اور بہاولپور، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی اور مظفرآباد شامل ہیں۔ ان بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملوں میں شہری علاقوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، جس کا جھوٹا جواز فرضی دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کو قرار دیا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے، اور مساجد سمیت شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ بھارت کی جارحیت نے برادر خلیجی ممالک کی تجارتی پروازوں کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کیا، جس سے ہزاروں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ اس کے علاوہ، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا جو کہ بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    این ایس سی نے ان غیر قانونی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔ بھارتی افواج کی جانب سے معصوم شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا ایک سنگین اور شرمناک جرم ہے جو تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

    پاکستان نے بھارتی الزامات، جو کہ اس کی سرزمین پر دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کے دعوے پر مبنی ہیں، کو ہمیشہ سے مؤثر طریقے سے مسترد کیا ہے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کے فوری بعد پاکستان نے ایک قابل اعتبار، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، جو بدقسمتی سے قبول نہ کی گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی 6 مئی 2025 کو ان "فرضی دہشت گرد کیمپوں” کا دورہ کر چکے تھے، اور مزید دورے 7 مئی 2025 کے لیے منصوبہ بند تھے۔ تاہم، اپنے جھوٹ کا پردہ فاش ہونے کے خوف سے، بغیر کسی ثبوت کے، بھارتی قیادت نے اب معصوم شہریوں پر حملہ کر کے اپنے بے بنیاد دعووں کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ پاکستان کے معصوم لوگوں پر حملہ کسی بھی صورت میں قابل قبول یا برداشت نہیں۔ بھارت نے ایک بار پھر خطے کو آگ میں جھونک دیا ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

    پاکستانی مسلح افواج نے این ایس سی کے 22 اپریل 2025 کے بیان میں بیان کردہ دفاع کے حق اور ردعمل کے فریم ورک کے تحت، آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کیا اور بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، جس میں پانچ بھارتی لڑاکا طیارے اور بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو مار گرایا۔

    اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق، پاکستان اپنے دفاع کے حق میں، اپنے وقت، جگہ اور طریقے کے انتخاب کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، تاکہ معصوم پاکستانی جانوں کے نقصان اور اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بدلہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں پاکستانی مسلح افواج کو مکمل اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

    بھارت کی ننگی جارحیت پر گہرے رنج و غم کے ساتھ، پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کی بہادری اور مادر وطن کے دفاع کے لیے کیے گئے بروقت اقدامات کو سراہتی ہے۔ قوم ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یکجا اور پُرعزم ہے۔

    این ایس سی عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھارت کی بلا اشتعال غیر قانونی کارروائیوں کی سنگینی کو تسلیم کرے اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی پر اسے جوابدہ بنائے۔

    پاکستان باعزت اور باوقار امن کے عزم پر قائم ہے اور ایک بار پھر دہراتا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت یا اپنے فخر سے بھرپور عوام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔

  • بھارتی حملے میں شہید بھائی بہن کی نماز جنازہ ادا

    بھارتی حملے میں شہید بھائی بہن کی نماز جنازہ ادا

    آزاد کشمیر کے حساس سرحدی علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد نکیال میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ علاقے میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

    نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ریلی نکالی، جو کالج گراؤنڈ سے شروع ہو کر پڑاوہ چوک تک گئی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اقوامِ متحدہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

    ادھر گزشتہ شب بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم پاک فضائیہ نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ متعدد ڈرونز اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں بھارتی انفنٹری بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر، ایک بٹالین ہیڈکوارٹر اور متعدد چوکیوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی کے بعد بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد جورا سیکٹر میں بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں اب تک 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمی کو جلد دور کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد "سبحان اللّٰہ” کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 13 نمازی شہید ہوئے۔ مریدکے میں ایک اور مسجد پر حملے میں 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا، جبکہ مظفرآباد پر حملے میں بھی 3 معصوم شہریوں کی جانیں گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • بھارت "وڑ” گیا،بھارتی فوج نے  چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا

    بھارت "وڑ” گیا،بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا

    بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تازہ ترین واقعہ سانگھڑ پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بھی سفید جھنڈا لہرایا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔

    پاکستان آرمی کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے حملے کے دوران سفید جھنڈا لہرائے جانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی فوج نے لیپہ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست کا اعتراف کیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی فوج میں بوکھلاہٹ اور خوف کی لہر دوڑ چکی ہے۔ پاکستانی فوج نے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے مضبوط اور دلی جوابی کارروائیوں نے بھارت کے جنگی عزائم کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ دشمن کو شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عزم و حوصلے کو بھی واضح کر دیا ہے۔پاکستانی فوج کی بھرپور کارروائیاں اور بھارت کی شکست کا تسلیم کرنا اس بات کی علامت ہیں کہ پاکستان کا دفاع نہایت مضبوط اور مستحکم ہے۔