Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی اداکار پر خاتون کا زیادتی کا الزام

    بھارتی اداکار پر خاتون کا زیادتی کا الزام

    ایک خاتون نے اداکار اعجاز خان کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں اس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے اسے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا وعدہ کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے ایک افسر کے مطابق، 30 سالہ خاتون نے حال ہی میں ایک شکایت درج کرائی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اعجاز خان نے مختلف مقامات پر اس کے ساتھ زیادتی کی، یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ وہ اسے فلموں میں کام دلائے گا۔چڑکاپ پولیس کے افسر نے مزید بتایا کہ اداکار کے خلاف بھارتیہ نیایا سنہیتا کے متعلقہ سیکشنز کے تحت زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اعجاز خان کا نام ‘ہاؤس ارریسٹ’ نامی ویب شو میں مبینہ طور پر فحش مواد نشر کرنے پر بھی آیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپس میں اعجاز خان کو شریکوں پر دباؤ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، وہ شرکا سے فحش سوالات بھی پوچھتے ہیں۔تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

  • پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر پھینکا جارہا ،مشعال ملک

    پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر پھینکا جارہا ،مشعال ملک

    خطے کی کشیدہ صورت حال اور بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد آزاد کشمیر کو فوری طور پر "وار کونسل” قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات میں قومی قیادت فوری اقدامات کرے تاکہ کشمیری عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پہلگام حملے کے بعد ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جھوٹے الزامات کشمیریوں پر عائد کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس حملے کے تانے بانے بھارتی خفیہ اداروں سے ملتے ہیں، مگر بھارت نے بغیر تحقیق کے الزام کشمیری عوام پر ڈال دیا ہے، جو کہ اقوام متحدہ کے قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارت کی جانب سے دریاؤں کا پانی روکنے اور اس کا رخ موڑنے کی کوششیں کھلم کھلا آبی دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہیں۔ پاکستان کو ملنے والے پانی کے حق پر بھارت کی یکطرفہ چیرہ دستی نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں ماحولیاتی بحران کو بھی جنم دے سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گھروں کو بارود سے اڑانے اور کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں، بالخصوص لائن آف کنٹرول کے اطراف میں رہنے والے شہریوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری ردعمل اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہو چکا ہے۔مشعال ملک نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر قوم سے خطاب کریں اور موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "جنگ کی تلوار ہمارے سروں پر لٹک رہی ہے، اور کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بن چکا ہے”۔ انہوں نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے اور بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کرنے کی تجویز بھی دی، تاکہ بھارت کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ مزید دھوکہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔مشعال ملک نے اس امر پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں اٹھایا جائے، کیونکہ یہ مسئلہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے، لہٰذا اب بین الاقوامی برادری کو اس ضمن میں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

  • بھارت کی ناپاک منصوبہ بندی،اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم،پاکستان بھی تیاروبیدار

    بھارت کی ناپاک منصوبہ بندی،اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم،پاکستان بھی تیاروبیدار

    پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بنا ثبوتوں کے الزامات لگائے ،پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارتی بیانیے کو بے نقاب کیا اور کہا کہ بھارت چاہے تو تحقیقات میں تعاون کےلیے تیار ہیں ،پاکستان نے اس بات کی تردید کی کہ پاکستان پہلگام واقعہ میں کسی بھی طور پر ملوث نہیں تا ہم بھارت بضد ہے اور مودی سرکار کا جنگی جنون دنیا کے سامنے کھل کر آ رہا ہے، بھارت سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ،سیکورٹی خامیوں کو دبانے کے لئے پاکستان پر حملہ کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان بھی تیار و بیدار ہے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج الرٹ ہیں اور پاکستان قوم بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،یہی وجہ ہے کہ بھارت نے دھمکیاں تو دیں لیکن اب تک کوئی کاروائی نہ کر سکا، لیکن اب ایسے لگ رہا ہے کہ بھارت ایک بار کچھ کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر کچھ کیا تو پھر اب ابھینندن والی چائے کو بھی بھول جائے گا.اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں بھارت کی جانب سے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی جا سکتی ہے

    با خبر ذرائع کے مطابق حالات تیزی سے کشیدہ ہو رہے ہیں اور مختلف ذرائع سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ بھارت خطے میں کسی ناپاک اور خطرناک منصوبے کی تیاری کر رہا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق بھارت کی جانب سے آنے والے دنوں میں کسی جارحانہ کارروائی کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و امان کے لیے سنگین نتائج کا حامل ہو سکتی ہے۔ بھارت کے فوجی اور حکومتی حلقے ایک نیا جارحانہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔مودی نے بھارتی افواج کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے اور بھارت خطے کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے، اس منصوبے کے تحت بھارت کسی بھی وقت کسی اہم سرحدی یا حساس علاقے میں مداخلت کر سکتا ہے، جس سے پورے خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، بھارت کے فوجی اداروں نے اپنے اہم علاقوں میں اضافی فوجی تعینات کر لیے ہیں اور فوجی آپریشنز کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروا لئے ہیں، خاص طور پر کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کسی بڑی عسکری کارروائی کی تیاری میں ہے جس کا مقصد پاکستان کے خلاف کسی خاص علاقے میں حملہ کرنا یا پھر پاکستان کے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانا ہو سکتا ہے۔تاہم پاکستان بھی تیار ہے، پاک فضائیہ الرٹ ہے اور افواج پاکستان کسی بھی بھارتی غلطی کا بھر پور جواب دینے کے لیے بیتاب ہیں.

    موجودہ صورتحال کے پیش نظر، حکومت اور افواج پاکستان نے اپنی تیاریاں مکمل رکھی ہے، کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اہم سرحدی علاقوں میں اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ انٹیلی جنس ادارے بھی بھارتی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور سرحدی علاقوں میں اپنی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ عالمی طاقتوں نے بھارت کو کسی بھی جارحانہ کارروائی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر امن کے قیام کی کوششوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاہم بھارت بضد ہے اور بھارت نے کچھ کیا تو پھر بھارت کے ایک نہیں کئی ٹکڑے ہوں گے.

    یہ ایک نازک وقت ہے، اور ہم سب کو اس وقت اللہ کی مدد کی ضرورت ہے۔ دعا گو ہیں کہ اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور اس مشکل وقت سے نکالے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کی پریشانیوں سے محفوظ رکھے، اور امن و سکون کے قیام میں ہماری مدد کرے۔اگر کشیدگی ہوتی ہے تو ایسے میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔اپنے خاندان کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انہیں حالات کی سنگینی سے آگاہ کریں۔ یہ وقت ہم سب کے لیے بہت اہم ہے، اور ہمیں اللہ کی مدد کی ضرورت ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہو گا، ہم سب کو اپنی حفاظت کے لیے تیار رہنا ہوگا اور امن کے قیام کے لیے دعا گو رہنا ہوگا۔ اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔

  • پاک بھارت سرحد پر جنگ کے خطرات،امریکہ نے اپنے شہریوں کو سفرسے روک دیا

    پاک بھارت سرحد پر جنگ کے خطرات،امریکہ نے اپنے شہریوں کو سفرسے روک دیا

    امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت کے سفر سے روک دیا

    امریکہ نے اپنی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے سفر کرنا غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں جانے سے خبردار کیا ہے کیونکہ یہاں جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور عمومی جرائم کی شرح بھی بڑھ چکی ہے۔ مزید برآں، بھارت میں شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ امریکہ نے یہ بھی ذکر کیا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر فوجی نفری کی موجودگی میں خطرات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ہے۔

    امریکہ کی ایڈوائزری میں خاص طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا ذکر کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں پہلگام میں ہونے والے حادثے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہوئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن پاکستان کی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں کو پسپائی پر مجبور کر دیا تھا۔ یہ واقعہ تقریباً دو ہفتے قبل پیش آیا تھا، اور اس کے بعد سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔امریکہ کی اس نئی ایڈوائزری سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ دونوں ممالک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال میں کچھ بڑا ہونے کا خدشہ ہے، اور امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات کر رہا ہے۔

  • اجیت ڈوول نے کہا "تمہارا…کتنا بڑا،بھارتی میجر نے مقدمہ درج کروا دیا

    اجیت ڈوول نے کہا "تمہارا…کتنا بڑا،بھارتی میجر نے مقدمہ درج کروا دیا

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول پر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا، میجر نے مقدمہ بھی درج کروا دیا،

    ہندوستانی فوج کی آرمور ڈے کی تقریبات کا انعقاد ہوا، جس میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول کو آفیسرز میس، نئی دہلی میں مدعو کیا گیا۔ تاہم، اس دن کی ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ اجیت ڈوول تقریب میں نشے کی حالت میں پہنچے اور وہاں موجود میجر سچن کمار، جو کہ 666 آرمی ایوی ایشن اسکواڈرن کے سابق آفیسر ہیں، کے ساتھ بدتمیزی کی۔ رپورٹ کے مطابق، اجیت ڈوول نے میجر سچن کمار کے ساتھ غیر مناسب سلوک کرنے کی کوشش کی، میجر سچن کمار نے فوری طور پر اس واقعہ کی شکایت وسانت وہار پولیس اسٹیشن میں درج کرائی،

    فوجی افسر میجر سچن کمار نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پر جنسی ہراسانی اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شکایت کے مطابق، 1 مئی 2025 کی رات، آفیسرز میس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اجیت ڈوول نے میجر سچن کمار کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔ میجر سچن کمار کے مطابق، آرمر ڈے کی تقریب کے دوران اجیت ڈوول نے متعدد بار ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ انہوں نے میجر سچن کمار سے کہا: "آپ نے کبھی مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا؟ آپ کا …..کتنا بڑا ہے؟” اس کے بعد اجیت ڈوول نے ان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کی اور گالم گلوچ کی۔ اجیت ڈوول نے ان کی طرف حملہ کیا اور انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی، لیکن ان کی سکیورٹی نے بروقت مداخلت کی۔ اس دوران میجر سچن کمار کو اپنی جان کا خطرہ محسوس ہوا اور انہوں نے اجیت ڈوول کی اہلیہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے شوہر کی حرکتوں پر نظر رکھیں۔اس پورے واقعے کے دوران اجیت ڈوول نے میجر سچن کمار کے ساتھ جنسی نوعیت کی باتیں کیں اور ان کا ہاتھ زبردستی پکڑنے کی کوشش کی۔ میجر سچن کمار نے اس صورتحال سے بچنے کی کوشش کی، لیکن اجیت ڈوول کے رویے نے انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر شدید نقصان پہنچایا۔

    میجر سچن کمار نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہیں اجیت ڈوول کے رویے سے دھمکی، ہراسانی اور توہین کا سامنا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا ہے،ویسنت وہار پولیس اسٹیشن نے شکایت کی وصولی کے بعد کیس درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ کیس کا رجسٹریشن ویسنت وہار پولیس اسٹیشن کیس نمبر 48(3) 2025 کے تحت کیا گیا ہے۔ تحقیقات سب انسپکٹر مری اے سی مارک کو سونپی گئی ہیں۔

    india

  • پاکستان کا "ابدالی میزائل” تجربہ، بھارت میں ہلچل،بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار

    پاکستان کا "ابدالی میزائل” تجربہ، بھارت میں ہلچل،بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار

    پاکستان نے حال ہی میں "ابدالی نیوکلئیر بیلسٹک میزائل” کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد بھارت میں تشویش اور اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ تجربہ خاص طور پر بھارت کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے، جہاں اس نے پاکستان کی اس حرکت کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ تجربہ ایک نیا تنازعہ پیدا کر رہا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے یہ میزائل تجربہ پہلگام حملے کے بعد ہوا ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اس تجربے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، اور پاکستان کے اس اقدام کو بھارتی سرحدوں کے لئے ایک خطرے کے طور پر پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گرم ہو گئی ہیں کہ پاکستان نے سمندری مشقوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا جواب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔پاکستان کی جانب سے کیے گئے حالیہ میزائل تجربے نے بھارت میں ایک سنجیدہ تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے، کیونکہ ابدالی میزائل نہ صرف نیوکلئیر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کی رفتار اور فاصلے کے حوالے سے بھی اسے ایک اہم فوجی ہتھیار سمجھا جا رہا ہے۔ بھارتی حکام نے پاکستان کے اس تجربے کو "خطرناک” اور "بھارت کو اشتعال دینے کی کوشش” قرار دیا ہے۔

    پاکستان نے اس تجربے کے بعد اپنے دفاعی موقف کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سمندری مشقوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے بھارت کو مسلسل سمندری وارننگ بھی جاری کی ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس تجربے کے بعد واضح طور پر کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی حملے کا بھرپور جواب دے گا اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھا جائے گا۔ بھارت کے میڈیا نے اس موقف کو پاکستان کی جانب سے ایک اور اشتعال انگیز اقدام کے طور پر پیش کیا ہے۔

    پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں ابدالی میزائل کے علاوہ پانچ دیگر ہتھیار بھی ہیں جو بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ ان ہتھیاروں میں جدید بیلسٹک میزائل، زیر آب وار ہیڈز، ایئرڈیفنس سسٹمز، اور دیگر ایٹمی ہتھیار شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے ان ہتھیاروں کے حوالے سے بار بار تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اور ان کے استعمال کی صورت میں ممکنہ اثرات کے بارے میں دونوں ممالک کی فوجی قیادت کی جانب سے گہرے خدشات پائے جاتے ہیں۔پاکستان کے اس دفاعی موقف اور اقدامات نے بھارتی میڈیا اور حکام میں مزید ہلچل پیدا کر دی ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کی موجودہ حالت میں یہ نئے تجربات اور اقدامات دونوں طرف کی دفاعی حکمت عملیوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان کا بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروانے کا اعلان

    پاکستان کا بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروانے کا اعلان

    پاکستان کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ آج اور کل پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کروایا جائے گا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بارے میں پھیلائے گئے من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔

    وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا پروپیگنڈا کرتا آیا ہے، لیکن حقیقت میں ان دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ اس دورے کے دوران میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جہاں بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے کیمپس کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔وزارت اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کسی بھی طرح کی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی وہ دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث ہے۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ وہ عالمی سطح پر امن کا حامی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

    دورے کا مقصد پاکستان کے موقف کو دنیا کے سامنے پیش کرنا اور بھارت کے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ اقدام میڈیا کو حقیقت سے آگاہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت کے غیر حقیقت پر مبنی الزامات کا مقابلہ کیا جا سکے۔پاکستان نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے اور اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔

  • باکسنگ مقابلہ،پاکستان شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو دی شکست

    باکسنگ مقابلہ،پاکستان شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو دی شکست

    تھائی لینڈ میں پاک بھارت باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی

    تھائی لینڈ میں ہونے والی ایک دلچسپ اور سنسنی خیز باکسنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ یہ مقابلہ رینکنگ فائٹ کے طور پر منعقد ہوا جس میں پاکستانی باکسر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    شہیر آفریدی نے ابتدائی تین راؤنڈز میں اپنی حکمت عملی اور طاقت سے بھارتی حریف کو کچل دیا، تاہم، تیسرا راؤنڈ ان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس دوران بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے اور ان کی حالت نازک ہو گئی۔ چوتھے راؤنڈ میں پاکستانی باکسر نے اپنی مہارت اور طاقت سے بھارتی حریف کو بے بس کر دیا، جس کے بعد ریفری نے بھارتی باکسر کو مزید کھیلنے سے روک دیا۔

    شہیر آفریدی کی اس شاندار جیت نے نہ صرف پاکستان بلکہ باکسنگ کے عالمی دائرہ کار میں ان کی اہمیت میں اضافہ کیا۔ ان کی اس فتح سے پاکستانی کھیلوں کی دنیا میں جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے اور ان کی تکنیک کو سراہا جا رہا ہے۔اس مقابلے کی اہمیت اس بات سے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ ایک روایتی پاک بھارت مقابلہ تھا، جس میں دونوں ممالک کے باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ شہیر آفریدی کی جیت نے ثابت کیا کہ پاکستان کے باکسر عالمی سطح پر کامیاب مقابلے جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • مودی کے لیے اپنے عوام کو مارنا کوئی بڑی بات نہیں ،مشعال ملک

    مودی کے لیے اپنے عوام کو مارنا کوئی بڑی بات نہیں ،مشعال ملک

    چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر حملے کیے جا رہے ہیں،کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور انہیں بدترین طریقوں سے ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام عالم سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حریت قیادت کو زبردستی اور غیر قانونی طریقوں سے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور نہتے کشمیریوں کے ہر گھر سے روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں۔ بھارت فالس فلیگ آپریشن کر کے اس کا ملبہ کشمیریوں پر ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیری خاندانوں کو جدا کیا جا رہا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن میں نریندر مودی نے اپنے ہی عوام کو مار دیا اور مودی کے لیے اپنے عوام کو مارنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

  • پہلگام فالس فلیگ، بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا بھی پردہ چاک

    پہلگام فالس فلیگ، بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا بھی پردہ چاک

    پہلگام فالس فلیگ، بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا بھی پردہ چاک ہو گیا

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جعلی سرجیکل اسٹرائیک بھی بے نقاب ہو گئی،بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ، سابق جرنیلوں کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں نے بھی راز فاش کر دیا ،بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک، بھارت کی عوامی تسلی کے سوا کچھ نہیں،بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ داخلی سیاست کے لیے رچایا گیا، بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیک محض پروپیگنڈا ہے، یونین چارٹر کے تحت بھارت سرحد پار ک ہی نہیں سکتا تھا، مودی سرکار کی جانب سے جھوٹ پر مبنی سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو دکھائی گئی، سرجیکل اسٹرائیک کے بے نقاب ہوتے ہی پہلگام فالس فلیگ کا جھوٹا بیانیہ مزید کمزور پڑ گیا