Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سندھ طاس معاہدہ معطلی،پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

    سندھ طاس معاہدہ معطلی،پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے باضابطہ سفارتی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر قانونی، آئینی اور سفارتی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور آنے والے چند دنوں میں بھارت کو باضابطہ طور پر نوٹس بھجوانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انڈس کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس نوٹس میں بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔مزید برآں، پاکستان عالمی سطح پر بھی اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور بین الاقوامی فورمز پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

    انڈس کمیشن کے مطابق پاکستان کو سندھ طاس معاہدے پر قانونی برتری حاصل ہے، اور یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ تمام تر اقدامات حکومت اور کابینہ کی منظوری کے بعد ہی کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط اور مستند ہو۔

    یہ تناؤ اُس وقت شدت اختیار کرگیا جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحتی مقام پر فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے روایتی طور پر اس واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔پاکستان نے نہ صرف اس واقعے کی شدید مذمت کی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی، جس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

    بھارت کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات اور پاکستان کے خلاف ممکنہ اقدامات کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے، تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جسے بھارت کبھی نہیں بھول پائے گا۔

  • نومئی کے ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانتیں ملنا شروع،اعجاز چوہدری کی ضمانت

    نومئی کے ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانتیں ملنا شروع،اعجاز چوہدری کی ضمانت

    سپریم کورٹ، پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی گئی

    سپریم کورٹ نے اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے، جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے،

    اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس نعیم اختر، جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس اشتیاق ابراہیم بینچ میں شامل تھے،

    نو مئی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل ازگرفتاری بھی سپریم کورٹ سے منظور ہوئی،سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ حافظ فرحت عباس پر نو مئی کی سازش کا بھی الزام ہے،

  • پاکستانی شاہینوں نے بھارتی رافیل کو 30 اپریل کی شب کیسے بھگایا؟

    پاکستانی شاہینوں نے بھارتی رافیل کو 30 اپریل کی شب کیسے بھگایا؟

    30 اپریل کی رات پاکستانی اور بھارتی لڑاکا طیارے رافیل آمنے سامنے آنے جب پاکستان فضائیہ کی ائیر پٹرولنگ نے بھارتی طیاروں کو جدید سسٹم سے ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

    30 اپریل کی رات بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی لائین آف کنٹرول کے اس پار آزاد کشمیر کی جانب حرکت کے ساتھ ہی فوری طور پر پاک فضائیہ نے اپنے طیارے سکریمبل کیے، اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے بھارتی طیاروں کو جدید سیٹلائٹ اور کمانڈ سسٹم کے ذریعے صورتحال کو فوری مانیٹر کر کے بروقت ردعمل دیا۔ 30 اپریل کی رات بھارتی رافیل طیاروں کو پاکستان فضائیہ کے جانبازوں نے اپنے فوری ردِ عمل سے ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

    یہی وہ وقت تھا جب 30 اپریل کی رات وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ پاکستان نے جدید سیٹلائٹ اور کمانڈ سسٹم کے ذریعے صورتحال کو فوری مانیٹر کر کے بروقت ردعمل دیا۔ پاک فضائیہ کے جدید ریڈار سسٹمز نے بھارتی رافیل طیاروں کو ٹریس کر کے پائلٹس کو اس قدر دباؤ میں لایا کہ وہ مشن اور واپسی کا راستہ بھول بیٹھے اور وہ اپنی حملے کی نیت کے باوجود پیچھے ہٹنے پر فوری مجبور ہو گئے جو پاک فضائیہ کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔

  • کشمیری عوام بھارتی ظلم سے تنگ،کشمیری خواتین کی پاکستان کے حق میں گفتگو

    کشمیری عوام بھارتی ظلم سے تنگ،کشمیری خواتین کی پاکستان کے حق میں گفتگو

    پہلگام فالس فلیگ،کشمیری عوام خود کو بھارت سے علیحدہ مانتے ہیں

    مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارتی ظلم و ستم سے تنگ ہیں، بھارتی ہندو مرد اور دو کشمیری خواتین کی گفتگو منظر عام پر آ گئی،بھارتی مرد نے بزرگ خواتین سے پوچھا کہ: "جو دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے کشمیر میں اس کا آپ کو کچھ پتہ ہے؟ کشمیری خواتین نے جواب دیا،ہمیں کچھ پتہ نہیں ہے، ہندو مرد کا کہنا تھا کہ ہم بھارت دیش واسی ہیں، ہم ایک ہیں،کشمیر ایک ہے،کشمیری خاتون کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کے ہیں اور بھارت کے لوگ بھارت کے، ہندومرد نے کہا کہ کشمیر بھارت میں ہے، اور کشمیر بھارت کا ہے،کشمیری خاتون نے جواب دیا کہ نہیں، کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے، بھارتی ہندو مرد نے کہا کہ کشمیر بھارت کا ہے اور بھارت ماتا کی جے بولیے، کشمیری خاتون نے کہا کہ ہم بھارت ماتا کی جے نہیں بولتے، ہندو مرد نے پوچھا،کیوں نہیں بولتے؟خواتین نے جواب دیا کہ ہم مسلمان ہیں، ہم یہ نہیں بول سکتے، ہندو مرد نے کہا کہ بھارت میں سکھ ہیں، ہندو ہیں، مسلمان ہیں، سب قومیں ہیں، "کشمیر بھارت کا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت بھی آپ کا ہے،بھارت ماتا کی جے کہیے۔”خواتین نے پھر بھی بھارت ماتا کی جے بولنے سے انکار کر دیا،

    ہندو مرد بار بار اکساتا رہا اور کہتا رہا "کشمیر بھارت کا ہے، اور کشمیر بھارت کا ہی رہے گا،تاہم کشمیری خواتین کا کہنا تھا کہ کشمیر الگ ہے ہندوستان الگ ہے،

    دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی ہندو اور کشمیری خواتین کی گفتگو سےثابت ہوگیا کہ بھارت نے غاصبانہ قبضے کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے.

  • ایف بی آر کی بڑی کاروائی،گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام

    ایف بی آر کی بڑی کاروائی،گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پورٹ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق 285 پارسلز کو چمڑے کی مصنوعات کے طور پر چین بھیجا جا رہا تھا، تاہم ایف بی آر کی چیکنگ کے دوران اس اسمگلنگ کی کوشش کو بے نقاب کر لیا گیا۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 285 پارسلز کی جانچ پڑتال کے دوران 14 ہزار گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسمگلرز نے گدھوں کی کھالوں کو چمڑے کی مصنوعات کے طور پر چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ ان کو غیر قانونی طور پر چین بھیجا جا سکے۔ایف بی آر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گدھے کی کھال کی برآمد پر ایکسپورٹ پالیسی کے تحت سخت پابندیاں عائد ہیں۔ گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ کا مقصد مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جانب تھا، جسے ایف بی آر نے کامیابی سے روکا۔

    ایف بی آر کی اس کارروائی کے بعد ان اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ملک کی معیشت کو تحفظ دینے کے لیے جاری رکھی جائیں گی۔یہ کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ایف بی آر پورٹ پر ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف چوکس ہے اور اس کی کوشش ہے کہ ملک میں اسمگلنگ کے عمل کو مکمل طور پر روک دیا جائے۔

  • اسرائیلی فضائیہ کا دمشق میں صدارتی محل کے قریب فضائی حملہ

    اسرائیلی فضائیہ کا دمشق میں صدارتی محل کے قریب فضائی حملہ

    اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں صدارتی محل کے قریب فضائی حملہ کیا ہے

    اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنایا۔ یہ فضائی حملہ صدارتی محل سے صرف چند میٹر دور ہوا، جس کے نتیجے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام میں جنگ بندی برقرار تھی۔ اس کے علاوہ، جنوبی شام کے شہر سُوَیْدَا میں سیاسی تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملی ہیں، جہاں دروز رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں شامی حکومت کی حمایت کی ہے اور علیحدگی پسند گروپوں کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    اس حملے کی جگہ دمشق کے صدارتی محل سے تقریباً 400 میٹر دور واقع ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اس کارروائی کی تفصیلات ابھی تک مکمل طور پر سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن یہ حملہ شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک واضح پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس حملے کے بعد شام میں سیاسی اور فوجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، کیونکہ اس کے اثرات شام کی اندرونی جنگ میں مزید پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

  • پہلگام ڈرامہ،انتہا پسند ہندوؤں  کا مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم

    پہلگام ڈرامہ،انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم

    پہلگام فالس فلیگ،بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا

    مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی،پہلگام فالس فلیگ کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے ہندوؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا، مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کے بعد ان کی معیشت پر بھی حملے شروع کردیئے، بھارتی پولیس کی نگرانی میں انتہا پسند ہندوؤں نے ریلی نکالی،انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ریلی میں جے شری رام کے نعرے لگائے گئے،ہندووں نے مسلمانوں کو دو دن میں دکانیں بند کرنے کا الٹی میٹم دیا اور اعلان کیا کہ اگر کسی کی دکان پر مسلمان ورکر ہے تو اسے بھی دو دن میں نکال دیا جائے، آئندہ کسی مسلمان کو دکان پر کام نہ دیا جائے،

    ہندووں کی بات نہ ماننے پر تضحیک آمیزنتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ریلی میں انتہا پسند ہندوؤں نے اعلان کیا کہ مسلمان کو کام دینے والے دکاندار کی دکان بند کردی جائے،ہریانہ ہم سے 100 کلومیٹر دور ہے، اس کے 22 اضلاع ہیں اور صرف ایک ضلع مسلمانوں کا ہے،مسلمانوں کے ضلع میں ہندوؤں پر حملے ہوتے ہیں،اگر ہمارے لوگوں نے ہتھیار اٹھا لئے تو پھر کوئی نہیں بچے گا،ہم ان ملاؤں کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیں گے،

    سیای تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا کا اب کھلے عام پرچار ہو رہا ہے، ہندوتوا کے پرچار سے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا پردہ مکمل طور پر چاک ہو چکا ہے، اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ انتہا پسند مودی اور اس کی جماعت بی جے پی کا اصل نشانہ مسلمان ہیں،

  • بھارت کی جانب سےپاکستانی شہریوں کے ویزوں کی منسوخی پر پاکستان کا اظہار تشویش

    بھارت کی جانب سےپاکستانی شہریوں کے ویزوں کی منسوخی پر پاکستان کا اظہار تشویش

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے ایک اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزوں کی منسوخی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل کو جنم دے رہی ہے، جس سے پاکستانی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شفقت علی خان نے بیان میں مزید کہا کہ متعدد پاکستانی مریض نازک حالت میں علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آچکے ہیں، اور ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کچھ پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے قریب اٹاری سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں انہیں واپس پاکستان جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، لیکن بھارتی حکام کی اجازت کے ساتھ پاکستان اپنے شہریوں کو واپس لینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لیے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ انسانی بحران سے بچا جا سکے اور پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔دفتر خارجہ نے بھارتی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی شہریوں کی واپسی کی اجازت دیں تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں اور اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں۔

  • ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،رضوان سعید شیخ

    ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،رضوان سعید شیخ

    سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کی معروف اینکر پرسن کئیرا فلپس کو انٹرویودیا جس میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر سفیر پاکستان نے دوٹوک موقف دنیا کے سامنے رکھا

    سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے ،ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر دو جوہری طاقتوں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا شکل اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا،ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن پر یقین رکھتے ہیں ،پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے تا حال کسی قسم کا کوئی بھی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا گیا،بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی مجبوریوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا ،اگر سات لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن کو یقیی نہیں بنا سکتی تو یہ بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ،گذشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے تقریبا ایک ہزار واقعات پیش آئے، پاکستان نے دہشت گردی کی عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان اٹھایا

  • پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں‌راجھستان سے بھارتی "پٹھان خان” گرفتار

    پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں‌راجھستان سے بھارتی "پٹھان خان” گرفتار

    جاسوسی کے الزام میں جیسلمیر کا رہائشی گرفتار، پاکستان کی آئی ایس آئی سے روابط کا انکشاف
    پہلگام ڈرامے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کاروائیاں کر رہی ہے ابھی تازہ کاروائی میں پٹھان خان کو بھارت نے پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے

    راجستھان انٹیلیجنس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جیسلمیر کے رہائشی پٹھان خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق پٹھان خان پر پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں اس کے خلاف آفیشل سیکریٹس ایکٹ 1923 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق، پٹھان خان سال 2013 میں پاکستان گیا تھا جہاں اس کے روابط آئی ایس آئی کے افسران سے قائم ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ وہاں اسے پیسوں کا لالچ دے کر جاسوسی کے لیے تیار کیا گیا اور باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی گئی۔ اس کے بعد بھی وہ پاکستان آتا جاتا رہا اور جیسلمیر انٹرنیشنل بارڈر سے متعلق حساس معلومات پاکستانی ایجنسی کو فراہم کرتا رہا۔

    دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ راجستھان کے ان سرحدی دیہاتوں میں جو بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہیں، عوام ممکنہ حالات کے لیے تیار ہیں ،مقامی لوگوں کے مطابق، دیہاتوں میں شہریوں اور سیکیورٹی فورسز دونوں کے لیے بنکرز تعمیر کیے جا چکے ہیں تاکہ کسی بھی فوجی تصادم کی صورت میں فوری پناہ حاصل کی جا سکے۔ بھارتی فوج کی موجودگی علاقے میں مستقل چوکسی کی علامت بنی ہوئی ہے۔

    پہہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، پاکستان نے بھی سرحدوں پر اپنی عسکری سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے اگلے مورچوں پر فضائی دفاعی نظام اور توپخانے تعینات کر دیے ہیں۔پاکستان ایئرفورس اس وقت تین بڑے مشقیں بیک وقت جاری رکھے ہوئے ہے: فضائے بدر، للکارِ مومن اور ضربِ حیدری۔ ان مشقوں میں ایف-16، جے-10 اور جے ایف-17 سمیت تمام اہم لڑاکا طیارے شامل ہیں۔