Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستانی زراعت تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے کبھی پورے نہیں ہوں گے،خالد مسعود سندھو

    پاکستانی زراعت تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے کبھی پورے نہیں ہوں گے،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کا متعدد شہروں میں احتجاج،لاہور میں پاکستان زندہ بادریلی،مودی کیخلاف نعرے بازی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی جارحیت کیخلاف،پروپیگنڈے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، لاہور،گجرات,ٹوبہ,ڈیرہ غازی خان,بہاولنگر,چیچہ وطنی,ساہیوال,پاکپتن,لیہ,عارف والا,خانیوال,واربرٹن ننکانہ, اوکاڑہ, دیپالپور,بہاولپور,حافظ آباد ،سرگودھاسمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور مودی سرکار کے خلاف بینرز ،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،لاہور میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے،شرکا کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف قوم متحد ہے،

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف دفاع پاکستان مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک، مزمل اقبال ہاشمی،و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارت کی بربادی کا سبب بنیں گے،بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کا ہر حربہ استعمال کر چکالیکن تحریک کو نہ روک سکا، ہر روز کشمیری نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ مزید بڑھ رہا ہے،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بھارت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار لی ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لئے ایک ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، سینیٹ سے متفقہ قرارداد کا منظور ہونا، پاکستان بھر کی سڑکوں پر عوام کا نکل کر مودی سرکار کے خلاف اظہار نفرت، احتجاج اس امر کو واضح کرتا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کیخلاف ضرورت پڑی تو پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا، مرکزی مسلم لیگ بھارتی سازشوں، اقدامات کیخلاف ملک گیر تحریک چلا کر قوم کو متحد و بیدار کرے گی، پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے کبھی پورے نہیں ہوں گے،

  • ایران، راجئی پورٹ پرخوفناک دھماکا، 200 زخمی

    ایران، راجئی پورٹ پرخوفناک دھماکا، 200 زخمی

    جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کے شہید راجئی پورٹ پر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس نے پورے علاقے میں ہلچل مچا دی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے زمین لرز اُٹھی اور یہ دھماکا نزدیکی علاقوں میں بھی سنا گیا۔دھماکے میں دو سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں

    ہرمزگان صوبے کے بحران کے انتظامی سربراہ نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "شہید راجئی پورٹ پر کچھ منٹ پہلے ایک شدید دھماکہ ہوا ہے، لیکن اس کے سبب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔”دھماکے کی نوعیت اور اس میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان کا پتا چلایا جا سکے۔دھماکے کے فوراً بعد، پورٹ کے قریب رہنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مختلف علاقوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ اس وقت پورٹ کی سکیورٹی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا شاہد راجائی پورٹ پر رکھے گئے متعدد کنٹینرز کے پھٹنے سے ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہم علاقے کو خالی کرنے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں،سوشل میڈیا ویڈیوز میں دھماکے کے علاقے سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔دیگر سوشل میڈیا ویڈیوز میں عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں کو علاقے کے آس پاس بھی دیکھا گیا جو املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے تھے۔شاہد راجئی پورٹ بنیادی طور پر کنٹینرز کی آمدورفت کو ہینڈل کرتی ہے اور اس میں آئل ٹینک اور دیگر پیٹرو کیمیکل سہولیات بھی موجود ہیں۔

  • وزیراعلیٰ مریم نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ مریم نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

    پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ”ایئر پنجاب“ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لئے تیار، پہلی صوبائی ایئر لائن”ایئر پنجاب“کاپراجیکٹ خصوصی اجلاس میں پیش کر دیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔”ایئرپنجاب“ کے لئے فوری طور پر چار ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    مریم نواز نے ’ایئر پنجاب‘ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے،اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ اسٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ اسٹڈی کے لیے 15جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی، پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا،وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کا ٹاسک سونپ دیا، بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

    مریم نواز نے پنجاب کے مزید 6 روٹس پر ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے بھی پلان طلب کر لیا، لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک بھی ہائی اسپیڈ ٹرین چلے گی،شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہو گا، ہائی اسپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائے گی،لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہو گا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسانوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے اور ان اقدامات کی بدولت صوبے کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ سے رکن صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے ملاقات کی اور ان کے عوام دوست اقدامات کی بھرپور تعریف کی ملاقات کے دوران ملک نوشیر خان نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے جلد آغاز کے لیے انہوں نے خصوصی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کے موثر اور پائیدار اقدامات کی بدولت کسانوں کے لیے نئے مواقع اور ترقی کے دروازے کھل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا اور کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب پوری طرح سے پرعزم ہے۔ ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال نے کہا کہ ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل سے چار اضلاع کے لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچے گا اور اس پراجیکٹ کی بروقت تکمیل سے عوامی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے عزم کو سراہا اور ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کو ایک شاندار اقدام قرار دیا۔

  • پہلگام ڈرامہ،بھارت کے اندر سے مودی سرکار کیخلاف آوازیں آنا شروع

    پہلگام ڈرامہ،بھارت کے اندر سے مودی سرکار کیخلاف آوازیں آنا شروع

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں

    عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود یہ مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، کارروائی کی، اور پھر کیسے غائب ہو گئے؟ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کو بھارتی عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا،انہوں نے پلوامہ واقعے کے محرکات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کئی اہم سوالات اٹھائے،ان کا کہنا تھا کہ اب مودی حکومت صرف دکھاوے سے کام نہیں چلا سکتی، بلکہ اسے عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا

  • پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرنے کی اصل حقیقیت  سامنے آ گئی

    پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرنے کی اصل حقیقیت سامنے آ گئی

    پہلگام ڈرامہ،مودی سرکار کاپہلگام میں مسلمانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ
    پہلگام میں منظم انداز میں سرکاری انتظامیہ کی سرپرستی میں مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے،انسداد تجاوزات مہم” کے نام پر مسلمانوں کی دکانوں اور مکانات کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے، مسلمان مالکان کی زمینوں پر ناجائز قبضوں نے پہلگام کے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ،پہلگام کی یہ زمینیں صدیوں مسلمانوں کے زیر استعمال ہیں، 2 فروری 2023 کو، حکومتی اہلکاروں نے کشمیری رہنما اور سابق میرواعظ قاضی یاسر کے شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کر دیا،سابق مونسپل کونسلر بشیر احمد ڈار اور منظور احمد کا لارہ پورہ میں تعمیر کردہ ’’گرین ایکر گیسٹ ہاؤس‘‘ کو غیر قانونی تحویل میں لے لیا،مودی سرکار کے ظالمانہ قوانین کے مطابق اب زمین کو ریاستی مفاد کے نام پر کسی بھی مقصد کے لیے لیز پر دیا جا سکتا ہے،مودی سرکار نے پہلگام میں لیز کی مدت کو 99 سال سے گھٹا کر صرف 40 سال کر دیا ہے،پہلگام کے دیہی علاقوں میں اس انہدامی مہم کا سب زیادہ نقصان گوجر اور بکروال جیسی خانہ بدوش اقلیتوں کو پہنچا،ان خانہ بدوش اقلیتوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنا کر 110کنال سے زائد جنگلاتی اراضی ضبط کر لی گئی،

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ مودی سرکار کے یہ تمام اقدامات انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہیں، پہلگام کے مسلمانوں کیخلاف ناجائز قبضے کی یہ مہم مقامی آبادی کو بے دخل کرنے کی منظم سازش ہے،مودی سرکار کے یہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں مسلمانوں کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے،پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرنے کا مقصد مسلمانوں کی جائدادوں پر ناجائز قبضہ کرنا ہے۔ علاقے میں ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے ، تاکہ مسلمانوں کے ملکیت پر بھارتی حکومت قبضہ کر سکے۔

  • سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

    سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

    انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدےکی معطلی پر اپنی رائےکابینہ کو دےگا، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے،ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ پاکستانی کی قانونی، آئینی پوزیشن بھارت کے مقابلے میں مضبوط ہے، سندھ طاس معاہدے سے ہٹ کر بھارت نے یکطرفہ غلط قدم اٹھایا ہے،
    ذرائع کے مطابق پاکستان جلد قانونی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ورلڈ بینک جانے کا اعلان کر سکتا ہے، پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سے رابطے سمیت دیگر سفارتی اقدمات بھی زیر غور ہیں۔

  • چائے پاکستان کی اچھی ہے، شازیہ مری کا بھارت سرکار کو پیغام

    چائے پاکستان کی اچھی ہے، شازیہ مری کا بھارت سرکار کو پیغام

    پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ خطے میں بھارت نے ہمیشہ غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بھارت کو پاکستان فوبیا ہو گیا ہے، بھارت سرکار کم عقلی کا مظاہرہ کر رہی ہے،سات لاکھ فوج مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بٹھا رکھی ہے، وہاں جو واقعہ ہوا اس کی ہم نے شدید مذمت کی، بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا گیا، لگتا ہے مودی سرکار الزام لگانے کے لیے تیار تھی، پاکستان ایک خود مختار ملک اور ایٹمی طاقت ہے، ہم دہشت گردی کی وجہ سے 90 ہزار جانیں گنوا چکے ہیں، بھارتی میڈیا میں کہیں صحافت نظر نہیں آتی، بھارت کا میڈیا کوئی سمجھداری والی بات نہیں کرتا۔

    شازیہ مری نے کہا کہ بھارتی چینلز پر سنسنی پھیلائی جا رہی ہے، مودی سرکار اپنی کمزوری چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان نے ہمشہ اس خطے میں امن کی کوشش کی، جب بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ رہے تب بھی بھارت کا رویہ درست نہیں تھا، ہم نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف بھی آواز اٹھائی، مودی سرکار نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، ہم ایک ذمے دار ملک ہیں اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے رہیں گے،بھارت ایڈونچرز اپنے پاس رکھے۔آپ آئے تھے چائے پلوا کر واپس بھیج دیا۔ چائےاچھی لگی، چائے پاکستان کی اچھی ہی ہے۔ہم ذمہ دار قوم ہیں ۔ہمارا سینس آف ہیومر اچھاہے،ہمارے لوگ میمز بنا رہے ہیں

  • دو قومی نظریہ،  بھارتی گودی میڈیا کا پراپیگنڈا مسترد

    دو قومی نظریہ، بھارتی گودی میڈیا کا پراپیگنڈا مسترد

    پاکستان کی بنیاد بننے والے دو قومی نظریے کے خلاف بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے جھوٹے پراپیگنڈے اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی رپورٹس کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان پر بھارتی میڈیا نے جان بوجھ کر غلط بیانی اور گمراہ کن تشریحات سے کام لیا۔

    دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی۔بانی پاکستان قائد اعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے کو بیان کیا تھا،آرمی چیف نے جب دو قومی نظریہ کی بات کی اور قائد کے الفاظ کو دہرایا تو گودی میڈیا کو آگ لگ گئی۔بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر ہندو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی ۔

    قائد اعظم نے اپنے خطاب میں فرمایا تھاکہ نہیں! مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی،مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں،ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ہماری تاریخ ، ثقافت، فن تعمیر ، موسیقی، قوانین ، فقہ اور سماجی تانے بانے زندگی کے ضابطوں میں مختلف ہیں۔

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں،ہمارا مذہب ، رسم و رواج ، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں،دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں،ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں،بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اپنے روایتی جھوٹے پروپیگنڈے سے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتا۔

  • موٹر وے پر خطرناک ڈرائیونگ، یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج

    موٹر وے پر خطرناک ڈرائیونگ، یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج

    معروف یوٹیوبر سعدالرحمان، جو ’’ڈکی بھائی‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، کو موٹر وے پر خطرناک ڈرائیونگ اور قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی، جس میں انہیں موٹر وے پر نہ صرف اوور اسپیڈنگ کرتے ہوئے بلکہ ڈرائیونگ کے دوران ہاتھ چھوڑ کر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں یوٹیوبر کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عوامی دباؤ اور قانون شکنی پر نوٹس لیتے ہوئے موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کی اور سعدالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ اوور اسپیڈنگ اور غیر محتاط ڈرائیونگ نہ صرف ڈرائیور بلکہ دوسرے مسافروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے۔”انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے میں موٹر وے پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک یا خطرناک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل ایک ٹرک ڈرائیور، جو مبینہ طور پر نیند کی حالت میں تھا، کی غفلت سے موٹر وے پولیس کا ایک انسپکٹر شہید ہوگیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے نے بھی قومی شاہراہوں پر احتیاطی تدابیر اور قانون کے نفاذ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔موٹر وے پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس قسم کے خطرناک اسٹنٹس یا غیر ذمہ دارانہ حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

  • فلسطینی صدر کا مودی کو خط،پہلگام واقعہ پر بھارت سے یکجہتی کا اظہار

    فلسطینی صدر کا مودی کو خط،پہلگام واقعہ پر بھارت سے یکجہتی کا اظہار

    پہلگام میں حملے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے، فلسطینی صدر عباس نے بھارت کی سلامتی اور استحکام کے لئے فلسطین کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط میں عباس نے لکھا، "ہم نے اس سانحے کی خبر سنی جس میں کئی بے گناہ سیاحوں کی جانیں گئی اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے، یہ سب جموں و کشمیر کے علاقے میں ایک مجرمانہ فائرنگ کا نتیجہ تھا۔””ہم اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بھارت کی سلامتی اور استحکام کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم عوام اور متاثرہ خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔”فلسطینی صدر نے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور بھارت اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔خط میں کہا گیا کہ "ہم مرنے والوں کے لئے دعا گو ہیں ، زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو اور بھارت اور اس کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود ہو۔ براہ کرم، آپ ہماری گہری ہمدردی کو قبول کریں،”