Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں‌پر حملہ،پاکستان کا ردعمل

    مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں‌پر حملہ،پاکستان کا ردعمل

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگا میں دو غیر ملکیوں سمیت 28 سیاحوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ مقبوضہ وادی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے بھی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی تاہم بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ہونے والے حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

  • ٹک ٹاکر  کو ئین  بن کر  ہنی ٹریپ کا شکار کرنے والی ملکہ گینگز سمیت گرفتار

    ٹک ٹاکر کو ئین بن کر ہنی ٹریپ کا شکار کرنے والی ملکہ گینگز سمیت گرفتار

    فیس بک اور ٹک ٹاک پر کو ئین بن کر ہنی ٹرپ کا شکار کرنے والی ملكه گینگز سمیت گرفتار کر لی گئی

    ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کی ہے اور ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے 2بڑے گینگز گرفتار کر لئے ہیں،گینگز صدربیرونی اور صادق آباد پولیس نے گرفتار کیے،دونوں گینگز ہنی ٹریپ کے زریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں،دونوں گینگز کے کل 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گینگز میں پاکستانی نژاد مشرقی افریقن خاتون، پولیس اہلکار اور دیگر ارکان شامل ہیں،دونوں گینگز سے 7لاکھ50ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،گینگز سے تفتیش میں مزید انکشافات اور ریکوری متوقع ہے،

    گینگ کی لیڈی سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد (مشرقی افریقن) ملاوی ہے،گینگ میں سرغنہ مرینہ خان کا شوہر بلال اور دیگر ارکان فاروق، طیب، کامران اور عبدالجبار شامل ہیں،مرینہ خان گینگ سے 02 لاکھ 50ہزارروپے اور اسلحہ برآمدہوا،مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے ملاقات کے لیے بلاتی اور پھر گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے،مرینہ خان گینگ نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،صادق آباد پولیس نے10رکنی آفتاب عرف تابی گینگ گرفتار کیا،آفتاب عرف تابی گینگ سے5لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا،آفتاب عرف تابی گینگ کا سرغنہ ہے جس نے خواتین، دیگر ساتھیوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر گینگ بنا رکھا تھا،گرفتار ملزمان میں آفتاب، حمزہ،شان، ہاجرہ،عظمیٰ، مبشر،رضاعباس،فضل عباس،نعمان اور افضال شام ہیں،ہاجرہ مخصوص سوشل میڈیا ایپ کے زریعے شہریوں کو ٹریپ کرتی تھی،شہری کو ملنے کے بہانے بلایا جاتا تھا اور ان کی نازیبا ویڈیوز، تصاویر بنا کر بلیک میل کیا جاتا تھا،گینگ جڑواں شہروں کے شہریوں کو ہنی ٹریپ کے زریعے بلیک میل کر کے لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،گینگ میں شامل پولیس اہلکار گینگ کے دیگر ممبران کی پشت پناہی کرتے اور شہریوں کو بلیک میل کرنے میں ان کا ساتھ دیتے تھے،

  • آرمی چیف کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ویڈیو،مقدمہ درج

    آرمی چیف کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ویڈیو،مقدمہ درج

    لاہور: سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

    سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف درج ہوا، مقدمہ تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی،اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا،مقدمہ محمد وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج مقدمے میں کہا گیا کہ شادباغ کا رہائشی ہوں اور سیلز مین ہوں،اپنے گھر دوست اسد اور ریاست کے ہمراہ موجود تھا کہ موبائل فون سے سوشل میڈیا آئی ڈی وقاص بٹ چلا رہا تھا کہ اسی اثنا میں ایک ویڈیو میرے سامنے آئی جو کہ کسی نامعلوم شخص نے فیس بک آئی ڈی وقار خان سے پوسٹ کی جو محترم آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے خلاف اپلوڈ کی گئی،اس ویڈیو میں آرمی چیف اور ان کے بھائی کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،پاکستان کے آرمی چیف کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہےجس سے نہ صرف ان کا عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے بلکہ عوام میں بداعتمادی کی فضا بھی پیدا ہو ئی،یہ عمل سوشل میڈیا قوانین اور سائبر کرایم کے زمرے میں آتا ہےملزم کے خلاف فوری کاروائی کی جائے.

  • مقبوضہ کشمیر میں حملہ، بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ

    مقبوضہ کشمیر میں حملہ، بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ

    غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کشمیر میں پہلگام کے علاقے بیسرن میں غیر مقامی افراد پر حالیہ حملے کے ساتھ ہی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔

    پہلگام کی وادی بیسرن میں غیر مقامی افراد پر حملے نے ایک بار پھر مقبوضہ جموں کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی دعووں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ جہاں مقامی سیاسی قیادت نے فوری طور پر اس واقعے کی مذمت کی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف احتساب کا مطالبہ کیا، وہیں بی جے پی کے رہنما رویندر رائنا نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے اپنا معمول کا بیانیہ پیش کیا، جو ایسے مواقع پر اکثر سننے کو ملتا ہے۔

    بھارتی میڈیا اس حملے کو سیاحت کو نقصان پہنچانے اور خوف پھیلانے کی کوشش کے طور پر پیش کر رہا ہے، تاکہ سکیورٹی کی ناکامی اور انتظامی نقائص سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ اس ردعمل سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت داخلی ناکامیوں کو بیرونی عوامل کا بہانہ بنا کر چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس واقعے نے مقبوضہ کشمیر میں حالات کے معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ حقیقت میں، علاقے میں حالات بے حد غیر مستحکم ہیں۔ بھارت کی جانب سے امن اور ترقی کے جھوٹے بیانیے کو ایک بار پھر بے نقاب کیا گیا ہے۔بھارت، ریاستی پالیسی کے طور پر اصل زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے جھوٹ بولنے اور پروپیگنڈہ پھیلانے پر مصر ہے، لیکن دنیا کو زیادہ دیر تک زہریلے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد سیاح ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے، یہ محض اتفاق نہیں کے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ، ملزم  گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

    من وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے لاہو رپولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن چوکی ایل بلاک پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگمیں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم محمد مزمل کی میر داد چوک کے قریب شناخت کی گئی۔ملزم کے قبضہ سے 223 بور رائفل و گولیاں برآمدکی گئیں۔ اسی طرح لوہاری گیٹ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔گندے نالے کے قریب چھپے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ثاقب اور ساتھی ذیشان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں،غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمدکی گئیں۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    مصطفی آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ 02 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ منشیات فروش خالد اور احتشام کو سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 300 گرام آئس، پستول اور گولیاں برآمدہوئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں،ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر پر جواء کھیلتے ہوئے 7 قمار باز گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں عدنان، محبوب، سمران، عمران، الماس، حسیب اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ملزمان نعیم سنوکر کلب سرشاد ٹاؤن گلی نمبر 3 میں سنوکر پر چیک جواء کھیل رہے تھے۔

  • اسلام آباد میں خواجہ سرا بھی غیر محفوظ،تشدد،زیادتی

    اسلام آباد میں خواجہ سرا بھی غیر محفوظ،تشدد،زیادتی

    اسلام آباد میں خواجہ سرا بھی غیر محفوظ، افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرا کو مبینہ زیادتی و تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پوش سیکٹر سے اسپتال واپسی پر خواجہ سرا کو فنکشن کے بہانے گاڑی میں لے گئے ،پانچ افراد نے ڈانس کے بہانے خواجہ سرا کو بلا کر درندگی کی،خواجہ سرا کو رات بھر مبینہ جنسی زیادتی و بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،درندہ صفت ملزمان نے خواجہ سرا کا سامان بھی لوٹ لیا،خواجہ سرا کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں،خواجہ سرا کی مدعیت میں مقدمہ درج، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے،اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر شہری خوفزدہ، خواجہ سرا کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، خواجہ سرا برادری سراپا احتجاج بن گئی، خواجہ سرا نے بتایا کہ ’تنویر، تابی اور شعیبی نامی افراد نے مار پیٹ کی اور اسلحے کے زور پر بدفعلی کی

  • پوپ فرانسس کے انتقال پرمرکزی مسلم لیگ کا اظہار افسوس

    پوپ فرانسس کے انتقال پرمرکزی مسلم لیگ کا اظہار افسوس

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ فرانسس صرف مسیحی دنیا کے پیشوا نہیں بلکہ وہ عالمی سطح پر امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نمائندہ رہنما تھے۔

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ دنیا بھر کی مسیحی برادری کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہم ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ پوپ فرانسس دنیا بھر کے مظلوموں اور بالخصوص غزہ کے لیے ہمدردی کے جذبات رکھتے تھے، ان کی انسانیت کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی

  • جو طاقت یا گولی کی زبان استعمال کر رہے ان سے ہم کیا بات کریں،انوارالحق کاکڑ

    جو طاقت یا گولی کی زبان استعمال کر رہے ان سے ہم کیا بات کریں،انوارالحق کاکڑ

    پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ” میٹ دی پریس”میں شرکت کی اور صحافیوں سے تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشدا نصاری ، سینئر نائب صدر افضال طالب، سیکرٹری زاہد عابد، فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبران گورننگ باڈی سید بدر سعید، رانا شہزاد احمد، شاہدہ بٹ، محبوب احمد چوہدری سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے لاہور پریس کلب آمد پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ سیاسی ، معاشی۔ترقی یا پسماندگی کا نہیں ہے بلکہ چند علیحدگی پسند نا سمجھ قوتوں کا مسئلہ ہے، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پاکستان یا بلوچستان کا جغرافیہ تبدیل کر لے گا، نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار دہشت گردوں کے ہاتھوں مرنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی دھرنے دیں، ورنہ ہم سمجھیں گے کہ یہ لوگ صرف دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے ترجمان ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک مختلف اوقات میں ایسے حالات سے گزرتے رہے ہیں لیکن آخر کار ان حالات پر قابو پاکر ترقی کی ہے، پاکستان بھی ان حالات سے نکل جائے گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندوں کے پیچھے صرف اور صرف بھارت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ راءمیں باقاعدہ ڈیسک ایسے امور کیلئے کام کرتے ہیں ، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو پاکستان کے بیانئے کو آگے بڑھانا ہے کیونکہ دہشت گردی میں پاکستانی مرتے ہیں، ہم دانستہ یا غیر دانستہ طور پر دہشت گردوں کے غلط بیانئے کو آگے نہ بڑھائیں،

    سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی دیگر علاقوں کی طرح ترقی ہوئی ہے اور پسماندگی کا نعرہ صرف دہشت گرداپنے بیانئے کو مضبوط کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں سمیت ہر طبقہ کو بلوچستان کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ بات چیت یا مذاکرات کیلئے تیار ہیں ان سے بالکل بات چیت اور مذاکرات ہونے چاہئیں لیکن جو طاقت یا گولی کی زبان استعمال کر رہے ہیں ان سے ہم کیا بات کریں، دہشت گردوں اور علحیدگی پسند ٹولے کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے وہ صرف انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جس پر ان کو جلد ہی ناکامی ہوگی۔

    صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور میڈیا سمیت ہر طبقہ کو ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے جو بلوچستان اور پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، صدر ارشد انصاری نے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر ارشد انصاری نے معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔

  • سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کی  حافظ طلحہ سعید سے ملاقات

    سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کی حافظ طلحہ سعید سے ملاقات

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاستدان جب تک حکمران رہیں گے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آ سکے گا،آئی ایم ایف کے قرضے،بیرونی دباؤ یہ غلامانہ رویہ ترک کر کے خود مختارپاکستان کےلئے ملکی مفاد میں واضح پالیسیاں بنائی جائیں، صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام سے نوجوانوں‌کی صلاحیتوں میں اضافہ،مایوسیوں کاخاتمہ ہو گا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،سردار آصف نکئی اور حافظ طلحہ سعید کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے منشور خدمت کی سیاست کے تحت کام کر رہی ہے، قومی مسائل پر سب کو متحد کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا تو معیشت میں بھی استحکام آئے گا، صلاحیت بڑھاؤ اپنا کماؤ پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنائے گا،یکم مئی سے ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نوجوان بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں رہتے ہوئے ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کریں

    اس موقع سردار آصف نکئی نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےصلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے جو معاشرتی و معاشی ترقی کی جانب ایک مضبوط پیش رفت ہے۔پاکستان میں بےروزگاری کے خاتمے ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہو چکے ،مرکزی مسلم لیگ کی اتحاد و یکجہتی کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں.

  • سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ،چھ زخمی،ملزمان گرفتار

    سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ،چھ زخمی،ملزمان گرفتار

    لاہور میں صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے پولیس لاہور میں سندس کے علاقے میں حاجی نوازکی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی نوازسمیت 6 افراد زخمی ہوئے،پولیس کاکہنا ہےکہ زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ، بیٹا، بھائی اور 2 گن مین شامل ہیں،

    سندر میں کار سواروں پر فائرنگ، 6 افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس، واقعہ کا مقدمہ درج، ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گزشتہ شب فائرنگ کی زد میں آکر 1 خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئےآپریشنز پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ 1383/25 درج، ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں مرتضی، طاہر عباس ،علی مرتضی اور محمد رستم حیات شامل ہیںزخمیوں میں حاجی نواز، ندیم نواز کلثوم بی بی ملک ناصر، ادریس اور شاہد شامل ہیں،تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیاڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نےہسپتال کا بھی دورہ کیا،زخمیوں کی عیادت کی، واقعہ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں.