Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شادی شدہ خاتون ٹیچر کی کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

    شادی شدہ خاتون ٹیچر کی کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

    انڈیانا میں ایک 31 سالہ شادی شدہ ٹیچر، برٹنی فورٹن بیری پر نابالغ لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، فورٹن بیری نے مبینہ طور پر نوجوان متاثرین کو ہارر مووی کے انداز کے ماسک پہننے پر مجبور کیا اور انہیں گروپ سیکس کا نشانہ بنایا۔

    متاثرین میں سے کچھ کی عمریں 13 سال ہیں، اور فورٹن بیری کو کم از کم 10 نابالغوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی زیادتی کے متعدد الزامات کا سامنا ہے۔ ایک متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ فورٹن بیری نے اس پر اور لڑکوں کے ایک گروپ پر $600 خرچ کیے اور انہیں سکریم فلم سے ملتے جلتے ماسک پہننے پر مجبور کیا۔ اس نے لڑکوں کو ان کے جنسی اعضاء کی واضح تصاویر کے عوض $100-$800 کی پیشکش بھی کی۔فورٹن بیری پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے نوجوانوں کو منشیات فراہم کیں اور انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔ ایک واقعے میں، اس نے مبینہ طور پر متاثرہ شخص کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے اسے متعدد بار نشہ دیا۔ اس نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ اگر کسی نے زیادتی کی اطلاع دی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔

    ایک والدین نے دعویٰ کیا کہ فورٹن بیری کا شوہر بھی اس میں ملوث تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، شوہر نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے بدسلوکی کی اطلاع دی تو وہ فورٹن بیری کے سامنے ایک نوجوان کو "ذبح” کر دے گا۔فورٹن بیری نے مبینہ طور پر اپنے متاثرین کو عریاں اور صریح تصاویر بھیجنے کے لیے اسنیپ چیٹ اور انکرپٹڈ میسجنگ ایپ سیشن کا استعمال کیا۔

    متاثرین نے بتایا کہ فورٹن بیری اپنے بچوں کے سو جانے کا انتظار کرتی تھی اور پھر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق شروع کرتی تھی۔ پہلے کے ایک کیس میں، فورٹن بیری پر کئی طالب علموں کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن اس کے حالیہ 68 کلو وزن میں کمی پر اس کے رویے کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی گئی۔ منگل کے روز، استغاثہ نے اضافی الزامات دائر کیے، جن میں ایک نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، نقصان دہ مواد پھیلانا، نابالغ کے جرم اور جنسی بدتمیزی میں تعاون شامل ہے۔

  • بے وفائی تو نہیں کر رہے؟ خواتین کی "ڈیٹنگ ایپس”سے مردوں کی جاسوسی

    بے وفائی تو نہیں کر رہے؟ خواتین کی "ڈیٹنگ ایپس”سے مردوں کی جاسوسی

    ڈیٹنگ ایپس کے اس دور میں جہاں تعلقات کی نوعیت بدل رہی ہے، وہیں بے وفائی کے خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں خواتین اپنے شوہروں یا بوائے فرینڈز کی ٹنڈر پر خفیہ سرگرمیوں کی جانچ کے لیے آن لائن سرچز کا سہارا لے رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے ایک شہر میں کی جانے والی تمام ٹنڈر سے متعلق سرچز میں سے 27.4 فیصد کا مقصد اپنے ساتھی کی بے وفائی کا سراغ لگانا تھا۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے 62.4 فیصد سرچز خواتین کی جانب سے کی گئیں، جو یہ جاننا چاہتی تھیں کہ آیا ان کے شوہر یا بوائے فرینڈ خفیہ طور پر ڈیٹنگ ایپ پر سرگرم ہیں یا نہیں۔برطانیہ میں سب سے زیادہ شک کرنے والی خواتین لندن میں پائی گئیں۔ تیز رفتار طرز زندگی اور متحرک ڈیٹنگ کلچر کی وجہ سے یہاں خواتین سب سے زیادہ اپنے ساتھیوں کی وفاداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔دیگر شہروں میں بھی یہی رجحان نظر آ رہا ہے۔ مانچسٹر میں 8.8 فیصد ٹنڈر سے متعلق سرچز کا تعلق بے وفائی کے شبہات سے تھا، جبکہ برمنگھم میں یہ شرح 8.3 فیصد رہی۔ برمنگھم میں صنفی فرق سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا، جہاں 69 فیصد سرچز خواتین کی جانب سے اپنے مرد ساتھیوں کی سرگرمیوں کی جانچ کے لیے کی گئیں۔گلاسگو بھی اس فہرست میں شامل ہے، جہاں 4.7 فیصد ٹنڈر سرچز بے وفائی کے شبہات سے متعلق تھیں۔ یہاں 62.1 فیصد خواتین نے اپنے مرد ساتھیوں کے حوالے سے سرچز کیں۔

    ماہرِ تعلقات سمانتھا ہیز کے مطابق، بڑے شہروں میں ڈیٹنگ ایپس کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے تعلقات میں شک و شبہات بھی زیادہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا، ’لندن جیسے شہروں میں ڈیٹنگ کلچر زیادہ متحرک ہے، جس کے باعث لوگوں میں اپنے ساتھی کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان سب سے زیادہ اپنے تعلقات کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں، جس کی وجہ سے آن لائن تحقیقات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

  • لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش کی کیفے کے عملے پر فائرنگ

    لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش کی کیفے کے عملے پر فائرنگ

    لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک کیفے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بااثر نوجوان نے کیفے میں موجود ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس پر کیفے کے عملے نے مداخلت کرتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس مداخلت پر مشتعل ہو کر نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کیفے کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کیفے کا سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم اور اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزمان کالے رنگ کی ویگو ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، جس پر جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں اور گاڑی کے شیشے کالے تھے۔ اس واقعے کے بعد جوہر ٹاؤن کے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • غرہ پر اسرائیلی مظالم،مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

    غرہ پر اسرائیلی مظالم،مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج جمعہ کو فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اورغزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا،خطبات جمعہ میں علماء کرام غزہ کےمظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے عنوان پر پڑھائیں گے،بعد نمازجمعہ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، سحر و افطار پروگراموں میں بھی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر کے علماءکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعہ کو خطبات جمعہ کے دوران اسرائیلی مظالم کو بیان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں،اسرائیل نے امریکی شہہ پر جنگ بندی توڑی، ماہ رمضان میں بھی فلسطینی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ فلسطینیوں کی مدد و حمایت جاری رکھے گی.

  • پیکا قوانین کی خلاف ورزی،کراچی سے صحافی فرحان ملک گرفتار

    پیکا قوانین کی خلاف ورزی،کراچی سے صحافی فرحان ملک گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں معروف صحافی فرحان ملک کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ فرحان ملک، جو سما نیوز کے ڈائریکٹر نیوز رہ چکے ہیں اور اس وقت "رفتار” نامی پلیٹ فارم چلا رہے ہیں، کو ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے بلایا تھا، جس کے بعد چند گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فرحان ملک کے موبائل فونز بھی اپنی تحویل میں لے لیے ہیں، جنہیں تحقیقاتی عمل میں استعمال کیا جائے گا۔ حکومتی ادارے کا کہنا ہے کہ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

    ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کی گرفتاری کے بعد صحافیوں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اس عمل کے بارے میں مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اس سے میڈیا کی آزادی پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

    ایکس پر شاہد اسلم کہتے ہیں کہ سینئر صحافی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم “رفتار” چلانے والے فرحان ملک صاحب کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایف آئی اے ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ پاکستان کو لوٹ کر کھانے والوں کو پکڑنے سے پر جلتے ہیں ایف آئی اے کے الٹا ایمانداری سے اپنا کام کرنے والے صحافیوں کو پکڑنے آجاتے ہیں۔

    https://x.com/ShahidAslam87/status/1902733182090518723

  • ٹویٹر کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے

    ٹویٹر کی بندش، چیئرمین پی ٹی اے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے

    لاہور ہائیکورٹ میں ٹوئٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی

    پی ٹی اے کی جانب سے تحریری جواب لاہو رہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹوئٹر کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی؟جواب جمع کرانے کےلیے وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں.جواب جمع نہ کرایا گیا تو کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وزارت داخلہ کے پاس کوئی سسٹم نہیں کہ کون کیا استعمال کر رہا ہے، وزارتِ داخلہ کے پاس ٹوئٹر بند کرنے کانظام ہے ،عدالت نے کہا کہ ٹوئٹرکون استعمال کر رہا ہے کیا وزارت داخلہ کے پاس یہ سسٹم نہیں ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ پی ٹی اے نے کمیٹی بنا دی ہے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ یہ کمیٹی عدالت کو بتی کے پیچھے لگانے کے لیے ہے،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ٹوئٹر کے حوالے سے انتظامیہ کو لکھا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ کیا ٹوئٹرکا حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ حکومت کا ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے ، عدالت نے کہا کہ اگر معاہدہ نہیں ہے تو ٹوئٹرانتظامیہ آپکو کیوں جواب دے گی؟یہ بینچ اس لیے نہیں بیٹھا کہ جواب جمع کرا کے آئی واش کرا دیا،

    جسٹس علی ضیا باجوہ نےچیئرمین پی ٹی اے سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی اے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چل رہا ہے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت میں کہا کہ جی ہمارا ٹوئٹر اکاؤنٹ چل رہا ہے، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ آپ خود ہی پابندی لگا کر خود استعمال بھی کر رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں یوزرز وی پی این استعمال کر رہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا آپ خود وی پی این استعمال کر رہے ہیں؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ میں ذاتی طور پر وی پی این استعمال نہیں کر رہا،پی ٹی اے بھی وی پی این استعمال کر رہا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ وی پی این کا استعمال تو غیر قانونی ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ معافی چاہتا ہوں ابھی بتایا گیا کہ ہم وی پی این استعمال نہیں کر رہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ یہاں کیا لینے آئے ہیں؟ آپکو خود پتہ نہیں اور اتنا بڑا بیان دے دیا ،

    جسٹس فاروق حیدر نےچیئرمین پی ٹی اے سےسوال کیا کہ کیا وی پی این کو بلاک کیا جا سکتا ہے؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این کو فوری بند نہیں کیا جا سکتالیکن کچھ عرصے میں بند کر سکتے ہیں، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ ایک سال ہو گیا آپ نے کچھ نہیں کیا ،آپ ابھی بھی ایک ماہ کا کہہ رہے ہیں ،جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر ٹوئٹر کو بند کرنا تھا تو وی پی این کیسے چل رہا ہے؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این سافٹ وئیر، بینک سمیت فری لانسنگ میں استعمال ہوتا ہے،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ پی ٹی اے نے ٹوئٹربلاک کیا اور وہ ہی خود چلارہاہے، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وی پی این کا استعمال کسی حد تک قانونی بھی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اتنی بڑی سیٹ پر بیٹھے ہے اورآپ کے پاس ڈیٹا ہی نہیں ، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ خود کہا کہ اگر عدالت حکم کرےتو فوراً ٹوئٹر کھول دیں گے،چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ عدالت حکم کرے تو ہم فوری ٹوئٹر کھول دیں گے،جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ پی ٹی اے سے غلط کام ہو گیا ہے اب سہارا ڈھونڈ رہے ہیں،رولز کے تحت کسی حد تک کنٹینٹ بلاک کیا جا سکتا ہے،کسی بھی پلیٹ فارم کو بند نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کیوں نہیں کی؟چیئرمین پی ٹی اے کو طلب کرنے پر مایوسی ہوئی انکو نہیں پتہ،ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ہے،بینچ کا وقت ضائع کرنے پر کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی.

  • رمضان المبارک خود احتسابی اور خدا خوفی پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے.حافظ طلحہ سعید

    رمضان المبارک خود احتسابی اور خدا خوفی پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے.حافظ طلحہ سعید

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے قومی اتحاد ناگزیر ہے. بلوچستان و خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لئے تمام قوتوں کا اتفاق ضروری ہے. خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک گیر سحر و افطار پروگرام آخری عشرے میں بھی جاری رہیں گے.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری ،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے سحرو افطار پروگراموں اور کارکنان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ حکمران ، اپوزیشن سمیت تمام محب وطن جماعتوں سے گزارش کرتے ہیں کہ آئیں متحد ہوکر پاکستان کے استحکام کے لیے سیاست کریں،پاکستان دشمنوں کی سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں ،کلمے کے نام پرقائم ہونے والے پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہو گا.

    حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک خود احتسابی اور خدا خوفی پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ رمضان میں قرآن سے مضبوط تعلق جوڑنا ضروری ہے،ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ یہ مہینہ مغفرت اور رحمت کا مہینہ ہے۔خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک گیر سحر و افطار پروگرام آخری عشرے میں بھی جاری رہیں گے، اس مہم کے تحت ہزاروں سحر دسترخوان اور افطار پروگرام ہو رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔

    حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے،دشمن بم دھماکوں ،دہشت گردی سے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،عید کے بعد تمام محب وطن جماعتوں کو جمع کریں گے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے.

  • نواز شریف کی طبیعت ناساز،عمرہ پر نہ جا سکے

    نواز شریف کی طبیعت ناساز،عمرہ پر نہ جا سکے

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کے باعث ان کا متوقع دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، نوازشریف کی صحت میں خرابی کی وجہ سے وہ سعودی عرب کا سفر نہیں کرپائے، جس کا اہتمام وہ ہر سال رمضان کے آخری عشرہ میں کرتے تھے۔

    نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان کا علاج روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا ہوا ہے اور ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ڈاکٹرز کی جانب سے پیس میکر لگانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ان کے دل کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔نوازشریف کے ذاتی معالجین نے انہیں ہوائی سفر سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان کی حالت مزید بگڑ نہ سکے۔ ڈاکٹر عدنان اور دیگر ماہرین مسلسل نوازشریف کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی صحت میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ نوازشریف ہر سال رمضان کے آخری عشرہ میں سعودی عرب کا سفر کرتے تھے، جہاں وہ عمرہ ادا کرتے تھے۔ اس بار ان کی صحت کی وجہ سے یہ سفر ملتوی کردیا گیا ہے، اور ان کے چاہنے والے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔اس بار وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کے لئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،تاہم نواز شریف نہیں گئے.

  • ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں،تیاری کر رہے ہیں عاقب جاوید

    ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں،تیاری کر رہے ہیں عاقب جاوید

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم کی تشکیل نو کے مرحلے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا ضروری نہیں، بلکہ یہ عمل ٹیم کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

    آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے یقین دلایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے کم بیک کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس سیریز جیتنے کی مکمل صلاحیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک یا دو تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔عاقب جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے جو کم انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو تشکیل نو کے مرحلے سے گزارنا اس لیے ضروری ہے تاکہ کھلاڑیوں کو چیلنجز کا سامنا ہو اور وہ مختلف حالات میں کھیلنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دو میچ ہارنے کے بعد لوگ ناراض ہیں اور ہمیشہ جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، عاقب جاوید نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کبھی کبھار شکست بھی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن کبھی کبھار تھوڑی دیر لگ جاتی ہے۔

    عاقب جاوید نے سرفراز احمد کی کپتانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اب 4 سال پرانی ہو چکی ہے۔ جو ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر تھی، اسے بھی 2 سال ہو چکے ہیں اور اس دوران کرکٹ کا منظرنامہ کافی بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں الگ الگ ٹیمیں بن رہی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس سلسلے میں اپنی الگ ٹی ٹوئنٹی ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔عبوری ہیڈ کوچ نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو بہت اہم ایونٹس قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایونٹس بھارت میں ہوں گے جہاں کی وکٹوں پر زیادہ اسکورز ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں سیریز کھیلنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایسی مشکلات کا سامنا کرنے سے اعتماد ملے گا اور وہ ایشیا کی کنڈیشنز میں بہتر کھیل پائیں گے۔

    عاقب جاوید نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ٹیم کی اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب صائم ایوب اور فخر زمان ٹیم کو جوائن کریں گے تو پاکستان کرکٹ ٹیم مزید مضبوط ہو جائے گی۔انہوں نے بولرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی فاسٹ بولر کا ایک میچ میں چار چھکے کھا جانا کوئی بڑی بات نہیں، لیکن ان کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آنا ضروری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو مزید بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو ثابت کرنا ہے تو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

    عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں چھوٹی باونڈریز ہیں اور پاکستانی بیٹرز کو اپنی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنا کر اچھا اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر بیٹرز اسٹرائیک پر اچھا کھیل پیش کریں گے تو پاکستان کے لیے جیتنا ممکن ہو گا۔

  • پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں،ترجمان دفترخارجہ

    پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں اور اس حوالے سے تحقیق کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔

    شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی صورتحال واضح ہوگی، تب اس پر تبصرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں اس بارے میں کوئی حتمی معلومات فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف معاملات پر رابطے جاری ہیں، لیکن ویزا پابندیوں کے حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے دفتر خارجہ اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ دونوں ہی نے ان خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا ہے۔

    یہ بیان اس وقت آیا جب اسرائیل جانے سے متعلق کچھ افواہیں اور خبریں سامنے آئی تھیں، جس پر پاکستان کی وزارت خارجہ نے تردید کی ہے کہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

    سینٹرل سلیکشن بورڈ ’’ریویو ‘‘ ناگزیر ہوچکا.تحریر: ملک سلمان

    عمران خان سے ملاقاتوں کی 20 درخواستیں، جیل حکام سے جواب طلب

    یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان