Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ہوئی جہاں ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے صحافی ندیم احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، مدعی مقدمہ نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے صحافی ندیم احمد کو زخمی کرنے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج ہے۔

    عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور ملزم کو دوران تفتیش تشدد کا نشانہ نہ بنانے اور 18 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم ارمغان کو بہادر آباد پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا، تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرنا ہے اور تفتیش کرنی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم ارمغان کا کہنا تھا کہ اس پر تشدد ہوا ہے، ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی گردن اور بازو پر ماچس کی تیلیاں جلا کر لگائی گئی مگر ملزم ارمغان عدالت میں تشدد کے نشانات دیکھانے میں ناکام رہا ہے۔

    عدالت نے کہا ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے ملزم ارمغان کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا، مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو تھانے میں جاکر شناخت کیا تھا، مدعی مقدمہ نے ملزم کو سوشل میڈیا پر دیکھا جو کسی اور کیس میں گرفتارتھا، مدعی کے شناخت کرنے پر ملزم کو بہادر آباد تھانے کے کیس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ ارمغان مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے اور کیس کی تفتیش تاحال جاری ہے۔

  • پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

    پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

    اٹلی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی آفاق خان نے 100 میٹر اسنو شوئنگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ پاکستان کا اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں تیسرا گولڈ میڈل ہے۔

    اس سے قبل، 50 میٹر کراس کنٹری اسکینگ کے ایونٹ میں پاکستان کے منیب الرحمان نے بھی گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ اس ہی ایونٹ کے ویمنز فائنل میں پاکستان کی روینہ قربان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔پاکستان کے معظم اقبال نے بھی کراس کنٹری اسکینگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا، اس کے علاوہ، معظم اقبال نے 800 میٹر اسنو شوئنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔اس شاندار کامیابی سے پاکستان کے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے اور یہ میڈلز اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کی عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    جنوبی وزیرستان ،مسجد میں دھماکہ،جے یوآئی کےضلعی امیر زخمی

    پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

  • جنوبی وزیرستان ،مسجد میں دھماکہ،جے یوآئی کےضلعی امیر زخمی

    جنوبی وزیرستان ،مسجد میں دھماکہ،جے یوآئی کےضلعی امیر زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا مسجد میں نصب دھماکہ خیز مواد کے سبب ہوا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آصف بہادر نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں جے یو آئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم بھی شامل ہیں۔اس دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں تاکہ دھماکے کے اسباب اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں بھی خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ بھی مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی ایک کوشش کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

    اس واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ ایسے حملوں کا سدباب کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ طے

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ طے

    جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 12 اپریل کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے ملزم کے وکیل کو فرد جرم کے لیے چالان کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 12 اپریل مقرر کردی۔ کیس کی مزید سماعت اسی تاریخ کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

  • سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

    سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

    سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام ثابت ہوا۔

    عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 جون 2024 کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دی تھی،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری جلد بازی میں چلایا گیا۔ ملزمان کے وکلا کے التوا مانگنے پر سرکاری وکیل تعینات کردیا گیا، جسے تیاری کے لیے محض ایک دن دیا گیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری وکیل کی جرح ان کی ناتجربہ کاری اور وقت کی کمی ظاہر کرتی ہے۔ یہ کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کرنے کی نوعیت کا ہے۔ عدالت اس کیس کو میرٹ پر سن رہی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جرح کو ایک طرف رکھ دیا جائے تو بھی استغاثہ کے شواہد کیس ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

    سائفر کیس سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قبضے سے غائب ہو گئی تھی، پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکا کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی ار) میں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 5 (معلومات کا غلط استعمال) اور 9 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں 7 مارچ 2022 کو اس وقت کے سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن سے سفارتی سائفر موصول ہوا، 5 اکتوبر 2022 کو ایف آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور ان کے معاونین کو سائفر میں موجود معلومات کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے اور ذاتی مفاد کے حصول کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے معاونین خفیہ کلاسیفائیڈ دستاویز کی معلومات غیر مجاز افراد کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

  • ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی دوستی کے چرچے

    ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی دوستی کے چرچے

    معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جس پر میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے . دونوں کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے، اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ دوستی سست روی سے لیکن مستقل طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی ملاقاتوں کا آغاز گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر ہوا تھا۔ اس کے بعد دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ان کے تعلقات میں مزید گہرائی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم، دونوں نے ابھی تک اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

    ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ دونوں کی نجی زندگی انتہائی پرائیویٹ ہے، اور وہ اپنے ذاتی معاملات کو عوامی طور پر شیئر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ دونوں والدین بھی ہیں اور اپنے بچوں کے حوالے سے بھی بہت محتاط ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں اور اپنے دادا کے ساتھ گولف کھیلتی ہیں۔ کائی ٹرمپ وہی اسکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں، جو دونوں کے درمیان ممکنہ ملاقاتوں کا ایک اور سبب بن سکتا ہے۔

    ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ دونوں فلوریڈا میں رہائش پذیر ہیں، اور یہ بات ان کے تعلقات میں مزید دلچسپی کا باعث بنی ہے۔ اگرچہ دونوں کی ملاقاتیں مبینہ طور پر ذاتی نوعیت کی ہیں اور ابھی تک کسی کی جانب سے ان تعلقات کو پبلک نہیں کیا گیا، لیکن اطلاعات کے مطابق یہ تعلقات مستقبل میں کسی سنجیدہ مرحلے تک پہنچ سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد دوبارہ شادی نہیں کی، جبکہ ونیسا ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے درمیان علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔

  • امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں

    امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں

    امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ پابندیاں ایران کی حکومت کے تیل کی صنعت سے وابستہ شخصیات پر عائد کی گئی ہیں، جن میں ایران کے وزیرِ تیل بھی شامل ہیں۔امریکی وزارتِ خزانہ کے وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اپنی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو خطرناک مفادات کے لیے استعمال کر رہا ہے، جو عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ایران ان آمدنیوں کا استعمال دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کے لیے کر رہا ہے، جو عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔

    یہ پابندیاں ایران کی تیل کی برآمدات اور تجارت میں مداخلت کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھی جارہی ہیں، جس کا مقصد ایران کی اقتصادی قوت کو کم کرنا اور اسے اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے پر مجبور کرنا ہے۔

    یہ پابندیاں ایران کے عالمی تعلقات پر ایک نیا دباؤ ڈال سکتی ہیں، خصوصاً ان ممالک کے لیے جو ایران کے ساتھ تیل کی تجارت کرتے ہیں اور جنہیں امریکی اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایران نے ان پابندیوں کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں اور اپنے مفادات کا دفاع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست،افسران کے وارنٹ

    شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست،افسران کے وارنٹ

    سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    سندھ ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے توہین عدالت پر دونوں افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا.

  • بنوں کینٹ حملے کا پانچواں خودکش حملہ آور افغان نکلا

    بنوں کینٹ حملے کا پانچواں خودکش حملہ آور افغان نکلا

    بنوں کینٹ میں 4 مارچ کو ہونے والے خودکش حملے کے پانچویں حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے، جو کہ افغان شہری تھا۔ حملہ آور کی شناخت محمد فاروق عرف فاروقی کے نام سے ہوئی ہے، جو مولوی شاہ محمد کا بیٹا اور افغانستان کے صوبہ ننگرہار، ضلع جلال آباد، علاقے اخونزادہ کا رہائشی تھا۔

    ذرائع کے مطابق، خارجی محمد فاروق افغان طالبان کا متحرک رکن تھا۔ اس کی ایک تصویر طالبان کے یونیفارم میں جبکہ دوسری بنوں کینٹ میں کلیئرنس آپریشن کے بعد لی گئی تصویر منظر عام پر آئی ہے، جس سے اس کے عسکری تعلقات واضح ہو رہے ہیں۔ خارجی محمد فاروق کی فاتحہ خوانی اور تعزیتی نشست آج بروز جمعہ، 14 مارچ کو شہید عبدالولی مسجد میں سہ پہر 1:30 بجے سے 3:30 بجے تک افغانستان میں منعقد ہوگی۔خارجی کے سوگواروں میں اس کے بھائی محمد ابراہیم، محمد ادریس اور مشعل شامل ہیں، جبکہ چچا حاجی ہاشم، حاجی عبداللہ، محمد گل، امان اللہ، اسد اللہ اور حمید اللہ بھی خاندان کا حصہ ہیں۔

    4 مارچ کو بنوں کینٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں پیش رفت جاری ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق، 16 حملہ آوروں میں سے 5 کی شناخت افغان شہریوں سے ہوئی

    #نمبر 1۔عبدالہادی عرف حماس مہاجر والد حاجی فضل الرحمٰن .
    افغانستان کے صوبہ پکتیا، ضلع گردیز کا رہائشی تھا۔

    #نمبر 2۔ نام شمس اللہ حیدری والد حاجی مرام ۔
    افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع جانی خیل کے علاقے دروزی کلی کا رہائشی تھا۔

    #نمبر3۔ نام عبدالرزاق حِجران عرف اظہار والد جنت گل۔
    افغانستان کے صوبہ پکتیا، ضلع زرمت کے گاؤں شنکلین کا رہائشی تھا۔
    عبدالرزاق کو "الحمزہ خودکش بریگیڈ” کے تحت دہشتگردانہ کارروائیوں کی خصوصی تربیت دی گئی تھی۔ دستیاب تصاویر اور شواہد میں اسے دیگر شدت پسندوں کے ساتھ حملے کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے۔

    #نمبر4 شناخت محمد فاروق عرف فاروقی والد مولوی شاہ محمد۔
    افغانستان کے صوبہ ننگرہار، ضلع جلال آباد، علاقے اخونزادہ کا رہائشی تھا۔
    محمد فاروق افغان طالبان کا متحرک رکن تھا۔ اس کی ایک تصویر طالبان کے یونیفارم میں جبکہ دوسری بنوں کینٹ میں کلیئرنس آپریشن کے بعد لی گئی تصویر منظر عام پر آئی ہے، جس سے اس کے عسکری تعلقات واضح ہو رہے ہیں۔

    یہ امر نہایت تشویشناک ہے کہ پکتیا صوبے سے تعلق رکھنے والا یہ تیسرا افغان شہری ہے جو پاکستان میں خودکش حملے میں ملوث پایا گیا۔ سیکیورٹی ادارے اس حملے کے پس پردہ نیٹ ورک اور اس کے سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

  • ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تصدیق

    ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تصدیق

    پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ اپنے سیاسی سفر کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید بھٹو گروپ سے کریں گے۔

    ایک حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ "یہ درست ہے، میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس کا آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید بھٹو گروپ سے کروں گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ جماعت میرے والد، ذوالفقار علی بھٹو کے وژن اور قیادت کے تحت قائم ہوئی تھی، اور اس کی بنیاد ان کے ہاتھوں رکھی گئی تھی۔ذوالفقار جونیئر کا کہنا تھا کہ وہ اس جماعت کی قیادت کریں گے کیونکہ ان کا ملک اور لوگ ان کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے اپنے ملک سے اور عوام سے بہت کچھ سیکھنا ہے، اور میں اس کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔” ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں یہ یقین نہیں ہے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں، لیکن وہ اپنے سفر میں لوگوں سے سیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے سندھ میں متنازعہ نہروں کے مسئلے کو سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ یہ معاملہ سندھ کے لوگوں کی زندگی اور موت سے جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "اگر سندھ میں پانی کی کمی ہو گی تو نہ صرف انسان بلکہ جنگی آبی حیات بھی زندہ نہیں رہ سکیں گے۔” ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اس صورتحال کو "ثقافتی نسل کشی” سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ مسئلہ سندھ کی ثقافت اور اس کی بقاء کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ سندھ میں حکومت ابھی تک پریشان اور متذبذب ہے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ عوامی احتجاج میں شامل ہونے والوں میں سکول کے بچے، خواتین اور دیگر شہری شامل ہیں۔ اس کے نتیجے میں حکومت کی پوزیشن اور بیانیہ میں تبدیلی آئی ہے۔