لندن: ایران میں مھسا امینی کی موت پر احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر برطانیہ نے ایران کی اخلاقی پولیس اور دیگر اعلیٰ سیکیورٹی افسران پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں 22 سالہ مھسا امینی کی دوران حراست موت کے بعد سے دارلحکومت سمیت ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں، ایرانی پولیس مظاہروں کو دبانے کیلئے مسلسل طاقت کا استعمال کررہی ہے، جس پر امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے پر ایران کی اخلاقی پولیس اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
برطانیہ کی پابندی کے بعد ایران کی اخلاقی پولیس کا کوئی بھی اہلکار یا افسر اور دیگر اعلیٰ سیکیورٹی افسران برطانیہ نہیں جاسکیں گے جب کہ برطانیہ میں موجود ان کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا دعویٰ ہے کہ ایران میں رواں ہفتے مھسا امینی کی موت کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں افراد ایرانی پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ بھی بند ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور کینیڈا پہلے بھی ایرانی سیکیورٹی حکام پر پابندی عائد کرچکے ہیں جب کہ یورپی یونین بھی ایسے ہی اقدامات اٹھانے جارہا ہے۔
کراچی:’فلائی جناح’ نامی نئی ایئرلائن نے اندرون پاکستان سستے سفر کے لیے اجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کے لیے ضروری لائسنس حاصل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے گزتشتہ سال وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد فلائی جناح کو ریگیولر پبلک ٹرانسپورٹ کا لائسنس جاری کیا تھا۔
کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والی بیان میں کمپنی نے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ اور ایئر آپریٹنگ لائسنس حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ اور ایئر آپریٹنگ لائسنس کا حصول اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فلائی جناح نے تمام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام حفاظتی ضوابط کی بھی پابندی کی ہے اور پی سی اے اے کی طرف سے سخت معائنے کے مکمل ہونے کے بعد کمپنی نے مسافر اور کارگو ایئر لائن شروع کرنے کے لیے محفوظ ثابت ہوئی ہے۔
کمپنی کی طرف سے جارہ کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر لائن پی سی اے اے کی طرف سے مقرر کردہ تمام تکنیکی اور آپریشنل تقاضوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن آپریشنز کا آغاز کرنے کی تاریخ کا تعین کرنے کے لیےکمپنی پی سی اے اے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی۔
فلائی جناح کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی نے کہا کہ لائسنس کے حصول میں بہت سی کاوشیں بروئے کار لائی گئی ہیں اور اب کمپنی پروازوں کے لانچنگ اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں ایئر عربیہ گروپ کے بانی عدیل ال علی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’ہم ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے تمام مراحل میں مدد کرنے پر پی سی اے اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم پرعزم ہیں کہ فلائی جناح پاکستان کے ہوائی سفر کے شعبے کی اہمیت میں اضافہ کرے گا‘۔
ایئرلائن نے کہا کہ ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کمپنی کے پاس مکمل طور پر تربیت یافتہ اور اہل عملہ، بنیادی ڈھانچہ، سسٹمز، روٹس اور طریقہ کار ہونا لازمی تھا تاکہ عوام اور ملازمین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیاکہ طیاروں کا آپریشن ایئربس اے 320 ایئرکرافٹ پر مشتمل تین جہازوں سے شروع ہوگا۔اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ایئرلائن کراچی سے آپریٹ کرے گی اور بین الاقوامی سطح پر نیٹ ورک بڑھانے سے قبل اندرونِ ملک روٹس چلائے جائیں گے۔
فلائی جناح پاکستان کے مایہ ناز کارپوریٹ لیکسن گروپ اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے پہلے اور سب سے کم لاگت سے ہوائی سفر کرنے والے ایئر عربیہ گروپ کی مشترکہ کمپنی ہے۔
راولپنڈی : ایک دن میں دومختلف واقعات تین خواتین کو قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق آٹھ مہینے پہلے لاہور سے راولپنڈی منتقل ہونے والی دو بچوں کی ماں کا بے دردی سے قتل افسوسناک واقعہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا۔ نشتر کالونی میں سڑک کنارے بوری بند کاش ملی تو پولیس چار گھنٹے میں ہی ملزم تک پہنچ گئی۔
ایس پی راول بابر جوئیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا تعلق لاہور سے تھا اور یہاں اکیلی رہتی تھی۔ تیس سالہ انعم کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، مقتولہ نے چند روز قبل اپنے دونوں بچوں کو بھی واپس لاہور بھجوا دیا تھا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ عدیل نامی جو شخص ہے اس نے اس کو گلا دبا کے قتل کیا۔ نامزد ملزم شائد مقتولہ سے رشتہ استوار کرنا چاہ رہا تھا اور ناکامی پر اس نے قتل کر دیا۔
دوسری جانب راولپنڈی کی ہی تحصیل گوجر خان میں دیرینہ دشمنی پر دو خواتین کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ سعدیہ اور عصمت شاہین نند اور بھابی ہیں۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس کے باجود ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
لاہور:صوبائی وزیر لطیف نذربھی مستعفی:استعفیٰ دینے کی وجہ بھی سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر برائے معدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرمعدنیات پنجاب لطیف نذر نے وزارت سے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینےکے لیے مستعفی ہوئے ہیں، لطیف نذر وزیرکی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لطیف نذرکا وزارت سے استعفےکا مقصد الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی لطیف نذر گجر نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میری کچھ ذاتی وجوہات ہیں جس وجہ سے وزرات سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، اس وقت استعفے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق لطیف گجر ضمنی الیکشن کے لیے بھرپورکمپین چلائیں گے
یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم بھی مستعفی ہوچکے ہیں ، ان پر پارٹی کارکنان کی طرف سے سخت دباو تھا کہ بہتر انداز سے پرفارم نہیں کررہے اس لیے بہتریہی ہے کہ مستعفی ہوجائیں تاکہ کسی اور کے سپرد وزارت داخلہ کا قلمدان کرکے رانا ثنااللہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکے
ہٹڑی پولیس کا ڈکیت گروہ سے مقابلہ، 2 ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
ڈی ایس پی داؤد الرحمن کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر حسین علی شاہانی کی ASI امتیاز علی سومرو اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی ہے
دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے وانکی وسی لنک روڈ کے قریب ڈکیت گروہ کی موجودگی پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس اور ڈکیت گینگ کے 4 کارندوں کے مابین مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان بنام سرفراز خشک اور سلیم خشک کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ ملزمان تھانہ ہٹڑی کی حدود میں حالیہ دنوں چوری ڈکیتی اور شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں سرگرم نکلے
گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ،ہٹڑی پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے
لاہور:ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ چار اور کون سے وزیروں کے استعفےٰ تیار ہیں ،اس حوالے سے سنیئرتجزیہ نگار ارشاد عارف کی خبر نے تہلکہ مچادیا!ان کا کہنا تھاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایسے ہورہا ہے اور اگرایسی کوئی بات ہے تو یہ واقعی ایک پریشان کن بات ہے پی ٹی آئی کےلیے
نجی ٹی وی میں ایک پروگرام میں میزبان مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کے حوالے سے پارٹی کے اندر سخت دباو تھا کہ یا تو وہ رانا ثنااللہ کی طرز کی وزارت کریں یا پھر مستعفی ہوجائیں تاکہ کسی دوسرے شخص کو وزیرداخلہ بنا کر رانا ثنااللہ کے محاسبے کے لیے زبردست فیصلے اور اقدامات کیے جائیں
ایک موقع پر میزبان مبشرلقمان نے کہا کہ ان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چار اور وزرا مستعفی ہورہے ہیں تو ارشاد عارف نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں ہے ، اور اگرایسا ہےتو اس کا مطلب ہے کہ پنجاب میں پھر سے ن لیگ کی حکومت بننے جارہی ہے اور نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام راستے ہموار کیے جارہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہاشم ڈوگریا دیگروزرا مستعفی ہورہے ہیں تواس کےپیچھے کوئی اور قوت کارفرما ہے
لاہور:جنوبی افریقہ ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ،اطلاعات کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جن میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
آئی سی سی کی دو پرانی ٹیسٹ پلئینگ نیشنز میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا جبکہ انکے علاوہ آئرلینڈ، زمبابوے اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اگلے سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد انکے براہ راسٹ ورلڈکپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات تقریبا معدوم ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اگر جنوبی افریقی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں بھی فلاپ ثابت ہوتی ہے تو وہ ورلڈکپ 2023 سے باہر بھی ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، چودھری سالک حسین، ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی ملاقات موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم سے چودھری شجاعت حسین کی ملاقات میں اتفاق پایا گیا کہ تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یک جان ہو کر کام کرتی رہیں گی۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 3 سے 4 دن پہلے چوہدری شجاعت حسین کی کال آئی تھی اور کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے راولپنڈی میں تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا اور انہیں آ گے بڑھنے کا موقع دینا چودھری پرویز الٰہی کی سیاست کا نصب العین ہے،
جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جو سمجھتے ہیں عمران خان اور پرویزالٰہی کے آپس میں اچھے روابط نہیں تو یہ ان کی بھول ہے، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشاء اللہ قائم رہے گا، اپنی جماعت کی شناخت اور عمران اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔
لاہور:بڑی مخبریاں آگئیں۔ مریم ڈر گئی۔عمران خان بشری بی بی کے کرتوتوں پر آو یہ کہنا تھا سینیئر صحافی مبشرلقمان کا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان دجال اور اس کے ماننے والوں کو کوئی پتہ نہیں وہ آنکھیں بند کرکے دجال کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ،
ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ یہ کس ایجنسی نے کال ریکارڈ کی ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ یہ وہی ایجنسی ہے جس میں عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے بہت سی بھرتیاں کی تھیں ، یہ وہی ایجنسی یعنی آئی بی اس قسم کا کھیل کھیلتی ہے،
مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہےکہ ہیکر نے کہا ہےکہ اب وہ پیپلزپارٹی کی خفیہ ریکارڈنگ لیک کرے گا، تواس کا مطلب یہ ہےکہ ہیکر کے پاس بہت سی جماعتوں اور لوگوں کی کال کی ریکارڈنگ موجود ہے ،ان کا کہنا تھا اب پی پی والوں کی دوڑیں لگیں گی
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ارسلان ایک پیڈ ملازم ہے جو بشریٰ بی بی کے ساتھ جو کچھ مل کر کررہا ہے، ان کا یہ بھی کہناتھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی الزام تراشیاں کررہے تھے،ان سےاس کا کون پوچھے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا ارسلان خالد بھاری تنخواہ پر کام کررہا ہے اور اپنے ساتھ بڑی ٹیم رکھی ہوئی ہے جو کبھی میرے خلاف سوشل میڈیا مہم چلاتی ہے تو کبھی محسن بیگ ، سیلم صافی اور کبھی منصورعلیٰ خان کےخلاف یہ کھیل کھیلا جارہا ہے ،
مبشرلقمان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کچھ نہیں ہورہا ، سنا ہے کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب جب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے وہ ملک سے باہرہیں اور اس وقت کسی خلیجی ملک میں ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا پتہ نہیں وہ وہاں کیا کررہی ہیں
مبشرلقمان نے کہا کہ اب تو اسلام آباد میں کوئی اور تو چرچہ نہیں ہے ہاں دو بڑے سیاستدانوں کی شادیوں کے چرچے ہورہےہیں، ان کی شادیاں اب بڑا موضوع بنی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کو گورنرسندھ لگانے کے بعد عمران خان کا بیانیہ درست ثابت ہورہا ہے ، ایک مجرم شخص کو جس طرح گورنر بنایا گیا ہے ، یہ ایسے کس طرحہوسکتا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہوگیا اور ایک ایسا شخص گورنربن گیا جس کی گنجائش نہیں تھی
اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے مال کے اندرآگ لگنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اس مال کو سی ڈی اے کی طرف سے فائرفائٹنگ کا این او سی ہی نہیں ملا تھا تو پھر کیسے یہ مال کام کرتا رہا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق اس مال کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے ، کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم دجال کے چہتےتھے اسی وجہ سے جوکچھ اس نے کیا من مرضی پر کیا
رانا ثناللہ کی گرفتاری کےحوالے سے ان کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس اسلام آباد میں جاکرکسی شخص کو گرفتار نہیں کرسکتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرپنجاب پولیس کو سندھ میں کسی مجرم کو گرفتار کرنا ہوتو اس کے لیے پہلے اجازت لینا ہوگی اورپھر گرفتاری بھی مقامی پولیس ہی اپنی ہی پولیس گاڑی استعمال کرتے ہوئے کرے گی ، ایسے نہیں جیسے پنجاب پولیس اسلام آباد میں جاکر رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا سوچ رہی ہے ،
کے پی میں طالبان کی آمد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہاں طالبان کاآنا کے پی حکومت کی ناکامی ہے ، پہلے کے پی حکومت سوشل میڈیا کارکن تو بھرتی کرلے ان کے لیے بڑا بجٹ مختص کیا ہوا ہے جبکہ کے پی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں
ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ آج ہلی کاپٹر پر پنجاب حکومت اگرکوئی خرچ کرتی ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں ہونے چاہیں ، یہ ایک ایسی سواری ہے جس کو ہر وقت درست رکھنا چاہیے ،باقی دفاتر کے لیے شاہانہ اخراجات تو یہ ایک فضول خرچی ہے نہیں ہونی چاہے
ذرائع کے مطابق عرب نیوز نے میٹرو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 16 سالہ یوٹیوبر سارینہ اسماعیل زادہ کو گزشتہ ماہ کراج میں احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ دم توڑ گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق گھر والے کئی روز تک سارینہ کو ڈھونڈتے رہے اور 10ویں روز حکام نے لاش اہل خانہ کے حوالے کی۔
میڈیا کے مطابق سارینہ کے یوٹیوب چینل پر ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا اور ایک شخص کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں، ایک ویڈیو میں خواتین کے حقوق پر بھی بات کررہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سارینہ کے گھر والوں کی طرف سے لاش کی وصولی کیلئے بار بار کوشش پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ماں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اور دہشت گرد تھی۔
رپورٹ کے مطابق بالآخر جب سارینہ کی لاش گھر والوں کے حوالے کی گئی تو ماں اس کی مسخ شدہ لاش کو دیکھ کر شدید صدمے کا شکار ہوئی اور گھر جاکر خود کو پھانسی لگالی۔ مقامی ایرانی نیوز چینلز کے ادارے نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے لڑکی کے گھر والوں کو زبان بند رکھنے کیلئے مظالم کا نشانہ بھی بنایا۔