Baaghi TV

Author: Regional News

  • گندم کی فصل کو توانا کیسے کر سکتے ہیں زرعی ماہرین نے بتا دیا

    گندم کی فصل کو توانا کیسے کر سکتے ہیں زرعی ماہرین نے بتا دیا

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے جبکہ کاشتکاروں، کسانوں کو چاہیے کہ وہ فصل کے پکنے تک فاسفورس کی دستیابی برقرار رکھیں تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ فاسفورسی کھادوں کے استعمال سے فصلات کی کارکردگی دوگنا ہو جاتی ہے جبکہ جڑوں پر اس کی گروتھ اور ہارمونز پیداکرنے کے ساتھ ساتھ فاسفورسی کھادیں پودے کی نشو ونما کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

  • موسم کی تبدیلی کے ساتھ کے ساتھ کونسی بیماریاں آتی ہیں اور ان سے کیسے بچ سکتے ہیں ماہرین صحت نے بتا دیا

    موسم کی تبدیلی کے ساتھ کے ساتھ کونسی بیماریاں آتی ہیں اور ان سے کیسے بچ سکتے ہیں ماہرین صحت نے بتا دیا

    سرگودھا۔(اے پی پی)موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی نزلہ‘ کھانسی‘ زکام‘ گلے کی خرابی‘ بخارکا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ اچانک موسم میں تبدیلی‘ ٹھنڈے پانی کا استعمال ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض ناک‘ کان‘ گلہ ڈاکٹر خلیل احمد رانا نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس موسم میں اچانک تبدیلی ان بیماریوں کا سبب ہے اکثر لوگ رات کے اوقات میں پنکھے وغیرہ چلا کر سو جاتے ہیں جبکہ دن کے اوقات میں ٹھنڈے پانی کا استعمال بھی جاری ہے جو گلے کی خرابی کا موجب بنتا ہے اور گلے کی خرابی سے نزلہ‘ زکام اور بخار جیسے مرض جنم لیتے ہیں۔

  • "مولانا فضل الرحمان کشمیرکے مظلوموں کیلئے کیوں مارچ نہیں کرتے” کس نے یہ مطالبہ کردیا…

    "مولانا فضل الرحمان کشمیرکے مظلوموں کیلئے کیوں مارچ نہیں کرتے” کس نے یہ مطالبہ کردیا…

    لاہور۔(اے پی پی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی گھبراہٹ نہیں بلکہ عوامی رد عمل کے خوف سے اپوزیشن کی پریشانی بڑھ رہی ہے،مولانا فضل الرحمان کشمیرکے مظلوموں کیلئے کیوں مارچ نہیں کرتے حالانکہ وہ ماضی میں کشمیر کمیٹی کے نام پر بے پناہ مراعات حاصل کرتے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت ملک کے بارے میں نہیں سوچ رہی بلکہ اپنی سیاست کی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے کوشاں ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے بڑوں کی کرپشن کا بوجھ اٹھا کر آگے نہیں چل پارہے ہیں جبکہ (ن) لیگ میں قیادت کا فقدا ن ہے اورمستقبل کیلئے رسہ کشی جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں اور وہ ملک کا خون چوسنے والوں کی کسی کال پر کان نہیں دھریں گے۔ مسرت چیمہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کشمیرکے مظلوموں کیلئے کیوں مارچ نہیں کرتے حالانکہ وہ ماضی میں کشمیر کمیٹی کے نام پر بے پناہ مراعات حاصل کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ توبہ تائب ہو کر اپنی رہی سہی سیاست کو بچانے کیلئے مثبت سیا سی سر گرمیاں کرے بصورت دیگر انہیں عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد کون ہے، رکن صوبائی اسمبلی نے بتا دیا

    دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد کون ہے، رکن صوبائی اسمبلی نے بتا دیا

    پشاور۔(اے پی پی)امن چوک صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ کی قیادت میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی سے امن چوک تک نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے عاقب اللہ کا کہنا تھا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، انہوں نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑا جیل بنا دیا ہے۔ 60 دنوں سے کشمیری عوام محصور ہیں ان پر فوج کا پیرا لگا دیا گیا ہے۔دریں اثنا گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا ٹوپی کے اساتذہ اور طلباء نے کشمیر بنے گا پاکستان یکجہتی ریلی نکالی، شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

  • بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا کس مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا…

    بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا کس مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا…

    پشاور۔(اے پی پی)لکی مروت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ دولت خیل سے اسلحہ برآمد کرلیا‘ اسلحے میں تین کلاشنکوف رائفل جبکہ 1655کارتوس شامل ہیں‘ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے کہ یہ اسلحہ کس مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا.

  • کسی  کے جنازے میں جانے والا خود میت بن گیا

    کسی کے جنازے میں جانے والا خود میت بن گیا

    لالہ موسیٰ۔ (اے پی پی)جنازے میں شرکت کیلئے جانیوالا 56سالہ موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق تفصیل کے مطابق دولت نگر کے قریب ڈمپر نے 56سالہ چوہدری امجد حسین پھلروان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اہل علاقہ کے مطابق امجد حسین عزیز کے جنازے میں شرکت کیلئے جارہا تھا کہ خود حادثہ کا شکار ہو گیا

  • علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے گینگ کا سربراہ پکڑا گیا

    علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے گینگ کا سربراہ پکڑا گیا

    سبی پولیس نے ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث مرکزی ملزم اور گینگ کے سربراہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں جبکہ ملزم کی نشاندہی پر دوسرا ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،گینگ کے ساتھی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،سبی میں امن وامان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے شہر میں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایس پی سید علی آصف کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب، قبائلی رہنماء میر صلاح الدین ڈومکی اور دیگر نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کو ہار پہنا ئے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سبی سید علی آصف نے اپنے آفس میں اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب ریذیڈنسی روڈ پر دو بجے رات کے قریب دو ڈاکووں نے ایک شخص کو چاقووں کے وار کرکے زخمی کرنے کے بعد اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کے نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے 12گھنٹے کے اندر اندر گینگ کے سربراہ اور مرکزی ملزم جمشید کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی چار قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ہیں اورملزم کے نشاندہی پر ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا مذید تفتیش سٹی پولیس کر رہی ہے گرفتار ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہیں اس موقع پر ایس ایس پی سبی سید علی آصف نے کہا کہ سبی پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور شہر میں چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سبی پولیس اپنے فرائض جانفسانی کے ساتھ سر انجام دے رہا ہے شہر یوں کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس ان کے خلاف کاروائی کریں اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کہیں پولیس کی کوتائی نظر آئیتو میڈیا کو چاہیے کہ اس کی نشاندہی کریں یہ ان کی ذمہ داری ہے بعد ازیں سبی کے قبائلی رہنماء میر صلاح الدین ڈومکی،ملوگ گورگیج اور فیصل رحیم نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی سید علی آصف اور اے ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کو ہار پہنا ئے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

  • ساہیوال میں ڈاکو راج شہری لٹنے لگ گئے پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود

    ساہیوال میں ڈاکو راج شہری لٹنے لگ گئے پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود

    ساہیوال۔ (اے پی پی)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں‘ملزمان نقدی‘موٹرسائیکل‘طلائی زیور ات‘ان سلے سوٹ اوربکری لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 56/4-Rمیں ہوئی یہاں خرم شہزاد اپنے بھائی عبداللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گیمبر سے شام کے وقت ساہیوال واپس اپنے گھرآرہا تھا کہ راستے میں نوید وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 50ہزار روپے اور موبائل فون 30ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ چوری کی وارداتوں چک عیدل میں ناصر وغیرہ 3ملزمان نے محمدریاض کے رقبہ سے موٹرسائیکل نمبری 2191/SLKمالیتی 62ہزار روپے‘44/5-Lمیں 5نامعلوم ملزمان نے مشتاق احمد کے گھر کو نقب لگا کر نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے‘طلائی زیورات اور 20ان سلے سوٹ‘ 120/9-Lمیں 3نامعلوم ملزمان نے ریاض بی بی کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی 2لاکھ 33ہزار روپے اور 48/GDمیں 2نامعلوم ملزمان نے بابر حسین کے گھر کے باہر سے اس کی بکری مالیتی 30ہزار روپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

  • کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، پاکستان کا ایک بڑا ادارہ میدان میں آگیا

    کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، پاکستان کا ایک بڑا ادارہ میدان میں آگیا

    کراچی۔ (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان کی کال پر پاکستان کوسٹ گارڈزنے بھی اپنے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی اور نعروں کے ذریعے پر امن ا حتجاج کیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق احتجاج میں کشمیریوں کو انصاف دو اور بھار ت کی جانب سے ظلم وستم کو ختم کر نے کے نعرے لگائے گئے اور یہ واضح پیغام دیا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان، ہم لے کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگا کریکجہتی کا اظہارکیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ان سے الگ نہیں،موجودہ حکومت اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو جس طرح اجاگر کر رہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے گی، کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، کشمیر بنے گا پاکستان اور جموں کشمیر کا نعرہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے۔

  • تین ماہ بیت جانے کے باوجود  18 مسافروں کی نعشیں نہ مل سکیں

    تین ماہ بیت جانے کے باوجود 18 مسافروں کی نعشیں نہ مل سکیں

    ہری پور۔ (اے پی پی) سانحہ تربیلہ جھیل کو تین ماہ بیت جانے کے باوجود بھی پانی کی نذر ہونے والے 18 مسافروں کی نعشیں نہ مل سکیں، شہید ہونے والے افراد کے گھروں میں تاحال سوگ کی فضاء طاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل تربیلا جھیل میں تورغر سے ہری پور آنے والی بدنصیب کشتی تھانہ ناڑہ آمازئی کی حدود میں پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو کر الٹ گئی جس میں سوار 8 مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچا لیں تاہم دیگر 18 مسافر پانی میں بہہ گئے جن کی نعشیں ریسکیو آپریشنز کے باوجود بھی نہیں نکالی جا سکیں۔ شہداء کے لواحقین آج بھی صدمہ سے نڈھال ہیں اور انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پیاروں کی نعشوں کو تلاش کیا جائے تاکہ وہ انہیں اپنے ہاتھوں سے دفنا سکیں۔