Baaghi TV

Author: Regional News

  • کونسی برادری کشمیریوں کے حق آزاد ی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، بڑا اعلان ہوگیا

    کونسی برادری کشمیریوں کے حق آزاد ی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، بڑا اعلان ہوگیا

    لاہور-(اے پی پی) جوائنٹ سیکرٹری شاہ عالم مارکیٹ بورڈ چوہدری سعید جٹ نے کہاہے کہ تاجر برادری کشمیریوں کے حق آزاد ی کیلئے انکے ساتھ ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری عمران خان کے خطاب پر فخر محسوس کرتی ہے، عالمی دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ جس جرات سے لڑا ہے اس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی عملی مدد کیلئے اقدامات کئے جانے کی ہر کال پر انشا اللہ پوری قوم لبیک کہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ عملی اقدمات کی ضرورت ہے۔

  • معصوم بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے مقدمات بارے پنجاب اسمبلی میں پیش رفت

    معصوم بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے مقدمات بارے پنجاب اسمبلی میں پیش رفت

    لاہور۔(اے پی پی)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گے رواں سال صوبائی دارالحکومت میں 126 معصوم بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے، نجی اخبار کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق لاہور کے مختلف تھانوں میں کم سن بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے 126 مقدمات درج ہوئے جن میں بداخلاقی،اغواء، تشدد اور قتل کے کیس شامل ہیں، 126 مقدمات میں 129نامزد جبکہ دو نامعلوم ہیں۔

  • سرکاری ہسپتالوں میں  ملازمین کو اب روزانہ یہ کام کرنا پڑے گا وگرنہ تنخواہ میں سے کٹوتی….

    سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کو اب روزانہ یہ کام کرنا پڑے گا وگرنہ تنخواہ میں سے کٹوتی….

    کوئٹہ۔ (اے پی پی) چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹین (ر) فضیل اصغر کے احکامات کے تناظر میں محکمہ صحت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایات کی ہیں کہ تمام اسٹاف بشمول ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملہ روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگائیں گے اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت جاری کردہ سرکلر کے مطابق جن ہسپتالوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب نہیں کیاگیاہے ان میں تین دن کے اندرتمام عملے کی حاضری کی میٹرنگ کیلئے بائیومیٹرک نصب کیاجائے گااورجن ہسپتالوں میں عملہ غیرحاضر اوربائیومیٹرک سسٹم نصب نہیں ہے وہاں بائیومیٹرک حاضری سسٹم فوری طور پر فعال کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام ملازمین کی محکمہ صحت کے ساتھ11 بجے تک حاضری رپورٹ شیئر کریں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹین (ر) فضیل اصغر کے احکامات کے تناظر میں تمام ڈاکٹرز بشمول بولان یونیورسٹی کے کلینکل ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر تمام عملہ روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگائیں گے اور غیر حاضری کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔

  • کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،بلوچستان سے اٹھی کشمیر کے حق میں بڑی آواز

    کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،بلوچستان سے اٹھی کشمیر کے حق میں بڑی آواز

    کوئٹہ۔(اے پی پی)بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کے تسلسل پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،پاکستان کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ثالثی اداروں کی جانب دیکھے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے از خود قابل عمل اقدامات اٹھانے ہونگے کشمیر کے موقف پر قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے لیے میثاق قومی یکجہتی کی تشکیل پر سنجیدہ غور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4 اکتوبر یوم قومی یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوئٹہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بانی بی اے پی و سینیئر سیاستدان سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ایک عرصہ عالمی اداروں کی جانب دیکھنے کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ جہاں عالمی طاقتوں کے اپنے مفادات نہ ہوں وہاں ان عالمی اداروں کی دلچسپی نہیں ہوتی اور نہ ہی تنازعات کے حل کے لیے قابل عمل ٹھوس اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جبکہ دنیا دیکھ چکی ہے کہ ان عالمی طاقتوں کے اپنے مفادات میں نیٹو فورسز سمیت فوجی طاقت کے بے دریغ استعمال سمیت معاشی اقتصادی پابندیوں اور ہر طرح کے قابل گرفت اقدامات تجویز کرتے ہوئے ان پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کر دیا جاتا ہے،عالمی طاقتوں اور بین الاقوامی ثالثی اداروں کی جانب مزید دیکھنا اور ان سے امیدیں وابستہ رکھنا قومی خود فریبی کے سوا کچھ نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرموثر فیصلہ سازی کا عمل از خود شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت باہمی جھگڑوں کا نہیں بلکہ معاشی بحران سے نمٹنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری طور پر تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ بیٹھ کر ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے فوری طور ملک میں "میثاق قومی یکجہتی ” کی تشکیل کی ضرورت ہے تاکہ اندرونی و بیرونی خطرات اور معاشی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے سے اقدامات تجویز کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ پر انحصار کا تصور بے سود ہے وقت اور حالات نے ثابت کیا ہے کہ اسلامی ممالک ہوں یا غیر مسلم اس وقت دنیا میں ہر ملک کو معاشی مفادات عزیز ہیں امہ مسلمہ کے اتحاد کا نعرہ کافی پہلے دفن ہوچکا اب اس مردہ گھوڑے پر مزید انحصار عالمی حالات سے کنارہ کشی اور معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کا بھرپور دفاع کیا ہے اور حکومت کی موثر حکمت عملی پر مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک مضبوط کیس کے طور پر سامنے آیا ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہر پاکستانی مسلۂ کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتا ہے کشمیریوں کو ان کے حقوق اور آزادی دئیے بغیر جمہوریت کا ڈھونگ بھارت کا دوغلہ پن ہے اور بھارت کا مکرہ چہرہ پوری دنیا پر آشکار ہو چکا ہے۔

  • پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد کتنے کروڑ سے تجاوز کرگئی پریشان کن اعداد و شمار جاری

    پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد کتنے کروڑ سے تجاوز کرگئی پریشان کن اعداد و شمار جاری

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد12کروڑ 50 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 45 فیصد کا تعلق پنجاب، 23 فیصد کا سندھ، 21 فیصد کا خیبر پختونخواہ اور 11 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اقتصادی ترقیاتی انسٹیٹیوٹ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ حالیہ سٹڈی کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی میں مڈل کلاس طبقے کی شرح 62 جبکہ دیہی آباد ی میں 38 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے سمیت روزگار کے نئے مواقع پیداکرکے متوسط طبقہ کی تعدا دمیں کمی لائی جاسکتی ہے۔

  • آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا

    آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا

    فیصل آباد۔ (اے پی پی) ایوب ایگری کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد نے شہد کی پیداوار بڑھانے کیلئے آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی شہد کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈائر یکٹر جنرل ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عابد محمود نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مذکورہ مکھیوں سے نہ صرف ملک میں اعلیٰ معیار کے شہد کی فراوانی بلکہ شہد کے فارمرز اس کو بیرون ملک برآمد کر کے اپنے اور ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں گے اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب منصوبہ منظور کر کے فنڈز بھی ریلیز کر چکی ہے اور ہم منصوبے پر کام کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم شہد کی جو مکھیاں شہد بنانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں وہ 20سال پرانی ہیں جبکہ آسٹریلیا سے درآمد شدہ شہد کی نئی مکھیوں سے نہ صرف اس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو اعلیٰ معیار کا شہد بھی میسر آ سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ معیار کے حامل اس شہد کو بیرون ملک برآمد کر کے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز پوٹھوہار ریجن اور ڈی جی خان میں واقع کوہ سلیما ن کے پہاڑی علاقوں میں واقع قدرتی جنگلات میں کیا جا رہا ہے کیونکہ یہاں پر مختلف قسم کے پھولوں کے پودوں کی اقسام کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہد کی فارمنگ کرنے والے زمینداروں کو بھی شہد کے چھتے مفت فراہم کئے جائیں گے۔

  • قصاب ہوا گرفتار کونسے جانور کا گوشت فروخت کرتا رہا جان کر حیران ہوں

    قصاب ہوا گرفتار کونسے جانور کا گوشت فروخت کرتا رہا جان کر حیران ہوں

    پشاور۔(اے پی پی) ضلعی انتظامیہ نورنگ لکی مروت نے نورنگ بازارمیں کاروائی کرتے ہوئے مردہ جانورکاگوشت فروخت کرنے پرایک قصاب کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ لکی مروت امین اللہ خان نے نورنگ بازارکادورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے مختلف قصابوں سے گوشت کے معیاراورنرخ معلوم کئے۔اس دوران انہوں نے ایک قصاب سے مردہ جانورکاگوشت برآمدکرکے قصاب کوبھاری جرمانہ کرکے حراست میں لے لیا۔اس موقع پراے اے سی نورنگ امین اللہ خان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے تمام دکانداروں اورتاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ عوام پرمعیاری اورملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش فروخت کریں بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

  • پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں تین افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

    پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں تین افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

    چکوال۔ (اے پی پی) سٹی پولیس چکوال نے تین مختلف کارروائیوں میں تین افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ اے ایس ضمیر حسین نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ تفتیش مقدمہ تین مرلہ سکیم میں موجود تھا کہ عثمان سے پسٹل تیس بور اور پانچ گولیاں برآمد کی گئیں، ایک اور کارروائی میں تین مرلہ سکیم میں ہی غلام بہلول سے پسٹل تیس بور اور چار گولیاں برآمدکی گی۔ تیسری کارروائی میں تین مرلہ سکیم سے ہی ذیشان جاوید سے تیس بور پسٹل اور چار گولیاں برآمد کی گئیں۔اے ایس آئی ضمیر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان جو کوجوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے فرسٹ ایئر کاطالب علم جاں بحق

    آسمانی بجلی گرنے سے فرسٹ ایئر کاطالب علم جاں بحق

    جہلم۔ (اے پی پی) دینہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہڈالہ سیداں فرسٹ ائیر کاطالب علم جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں ہڈالہ سیداں کارہائشی نعلین عباس ولد جبین شاہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔نعلین عباس اپنے گھر کے صحن میں درخت کے نیچے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گری جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہآسمانی بجلی گرنے سے درخت کو بھی نقصان پہنچا۔

  • تین سالہ بچہ پانی کے تالاب میں  ڈوب کر جاں بحق

    تین سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

    جیکب آباد۔ (اے پی پی) تین سالہ بچہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاؤں شیخ محمد پہوڑ میں تین سالہ بچہ خان محمد پہوڑ پانی کے تالاب میں گر کر ڈوب کر ہلاک ہوگیاہے،ورثاء نے لاش کو سول ہاسپٹل ٹھل لایا گیا جہاں سرکاری ڈاکٹرز نے بچے کی فوت ہونی کی تصدیق کردی۔لاش گھر پہنچنے پر گھر میں قہرام مچ گیا۔