جیکب آباد۔ (اے پی پی) جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، قتل اسمگلنگ اور جوا سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے شمبے شاہ چیک پوسٹ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک گاڑی AJE-195 سے 250 کلوگرام پان پراغ/گٹکا اور 100 کلو مضر صحت پسی ہوئی چھالیہ برامد کرلی اور اسمگلنگ کی کوشش کرنے والا ایک ملزم بلال ولد احمد بخش شیخ سکنہ حیدرآباد کو گرفتار کر لیاگیا۔ کار کو پولیس نے کسٹڈی میں کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔
Author: Regional News

تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق
خانیوال۔(اے پی پی) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار جاں بحق۔تفصیل کے مطابق مہر شاہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 27 سالہ ریسکیو اہلکار وسیم ٹریفک حادثے میں جاں بحق عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔مرحوم ریسکیو اہلکارڈیوٹی کے بعد واپس اپنے گھرگھرچک نمبر157/10-Rجارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

سڑک پہلی ہی بارش کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار
خانیوال۔ (اے پی پی) نیو سبزی منڈی کو سٹیڈیم سے ملانے والی سڑک میں کھلے عام غیرمعیاری مٹیریل کے استعمال سے پہلی کی بارش کے باعث سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔پبلک ہیلتھ حصہ لے کر خاموش اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج دپٹی کمشنر اور اعلی حکام سے قومی دولت کے ضیاع پر فوری نوٹس لے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق سابق دور حکومت میں فٹ بال چوک سے بلال کالونی تک سیوریج لائن بچھانے کے لیے 10کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ فراہم کی گئی پبلک ہیلتھ کے کرپٹ ٹھکیدار نے بلاک نمبر09سے گزرے والی کشادہ سڑک کو پہلے سیوریج بچھانے کے لیے غیر قانونی طور پر بغیر اجازت اکھاڑ پھنکا اور تقریبا دو سال اہل علاقہ ملبہ سے اڑنے والی خاک سے ایک طرف توگلے سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور دوسری جانب راستہ بند ہونے سے تقریبا دو سال ذلیل ہوتے اور سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے رہے دو سال بعد سڑک راتوں رات تعمیر کردی گئی تعمیر کے وقت سڑک کو دونوں جانب سے تین تین فٹ کم کردیا گیا جبکہ اس سڑک کی تعمیر میں نہ تو کسی لیول کو مدنظر رکھا گیا اور نہ ہی معیاری میڑیل کا ستعمال کیا گیاجس کے باعث سڑک پر پہلی ہی بارش کا پانی جمع ہوگیا اور سڑک تعمیر ہونے کے ساتھ ہی ٹوٹنا شروع ہوگئی ہے۔اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک پر تارکو ل برائے نام اور دیگر میڑیل بھی پبلک ہیلتھ سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے غیر معیاری اور ڈال دیا گیاپبلک ہیلتھ کے اعلی افسران اور اہلکار مبینہ طور پر اپنے حصہ لے کر ایک طرف ہو گئے ہیں۔انہوں نے اعلی حکام اور دپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری سے اس سڑک سمیت شہر بھر کی راتوں رات تعمیر ہونے والے سڑکو ں میں مبینہ طور پر ہونے والی کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں کو لوٹنے ولاوں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسی طرح مدرسہ احسن المدارس طارق آباد سے خان پیڑولیم تک سڑک کی مرمت اور کشادگی میں بھی کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین سڑکوں پر آگئی
ہرنائی۔(اے پی پی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف سب ڈویژن آفس ہرنائی سے احتجاجی ریلی نکالی جومختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے پہنچ کراحتجاجی مظاہرہ کیا ریلی کے شرکاء نے واپڈا کی نجکاری نامنظور کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اورمظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور محکمہ کی مجوزہ نجکاری کو ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل قراردیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژن کے چیئرمین جمعہ خان ترین، جنرل سیکرٹری سیدندیم شاہ نے کہا کہ حکومت نے جس ادارے کی نجکاری کی اس سے ملک اور غریب ملازمین کا نقصان ہی ہوا ہے۔ واپڈا ایک منافع بخش ادارہ ہے لہٰذا اس کی نجکاری کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ حکومت واپڈا کی نجکاری سے بعض رہے انہوں نے کہاکہ واپڈا ہائیڈرویونین واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
غربت نے ایک اور جان لے لی
باجوڑ۔(اے پی پی) تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ کے رہائشی حافظ امداد اللہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ برکندے میں سولہ سال نوجوان حافظ امداداللہ ولد حبیب اللہ نے گذشتہ رات پستول سے خود کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا، جنہیں فوری طور پر ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حافظ امداد اللہ نے گھریلو پریشانی اور غربت کے باعث اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

آواران میں سوئی سدررن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح
کوئٹہ (اے پی پی)آواران میں سوئی سدررن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پلانٹ سے شہر اور آس پاس کے دیہات کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ا یل پی جی گیس کی فراہمی آواران کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایل پی جی پلانٹ کی وزیر اعظم سے منظوری حاصل کی اور ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمدکا آغاز کروایا ہے اور مختصر مدت میں منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنوا کر آواران جیسے پسماندہ علاقے میں جمہوری حکومت کا پہلا تحفہ عوام کو دیا ہے۔ ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کی تنصیب سے آوارا ن کے غریب عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ گیس کے آنے سے ان کی بہت سی مشکلات ختم ہوجائیں گی،آواران کے عوام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اس امید کا اظہار کیا ہے آواران میں عوامی فلاح وبہبود کے دیگر جاری منصوبوں میں شفافیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں گیں

لاکھوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا گیا
کوئٹہ۔(اے پی پی) کوئٹہ کسٹم نے لکپاس کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا گیا۔ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق جمعرات کے روز، کلیکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمگلر مسافروں کے بھیس میں بسوں میں غیر ملکی سامان چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ایڈیشنل کلیکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ اسسٹنٹ کلیکٹر سلیم طاہر اور سپرنٹنڈنٹ اسلم خان کو احکامات جاری کیں، جس پر انچارچ لکپاس انسپکٹر جمیل کاکڑ اور انسپکٹر آرف دوتانی نے اندرون ملک جانے والی مسافر کوچز سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کپڑا برآ مد کرلیا، جن میں مردانہ، زنانہ اور فینسی شامل ہیں برآمد کی گئی،سامان کی قیمت لاکھوں روپے سے زائد بنتی ہے، چیف کلیکٹر ڈاکٹر چوہدری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا۔

پاکستان تحریک انصاف کا تنظیم نو کا فیصلہ
اسلام آباد۔(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے پارٹی کو وفاقی دارالحکومت میں نچلی سطح پر مستحکم کرنے کیلئے تمام 50 یونین کونسلوں میں تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید رحمن نے جمعرات کو ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے مقامی سطح پر پارٹی کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں، یہ دفاتر ہر وقت اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے کھلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صحت، تعلیم اور شہری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے قبضہ مافیا کو سرکاری اراضی پر قبضہ کی اجازت دی تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قبضہ مافیا سرکاری زمینیں واگزار کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ فرید رحمن نے کہا کہ ہم وفاقی دارالحکومت کے تمام اداروں میں اقلیتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو اور ملک میں تباہی کی سیاست کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں بلاامتیاز تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں

کمشنر راولپنڈی کا وطیم ہسپتال روات کا دورہ، ڈ ینگی کے مریضوں کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا
راولپنڈی (ا ے پی پی)کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ثا قب ظفر نے وا ئس چا نسلر راولپنڈی میڈ یکل یو نیو ر سٹی ڈا کٹر عمر کے ہمراہ روات میں و طیم ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر ڈ ینگی سے متا ثرہ مر یضوں کے لئے350 بستروں کا نیا پرائیو یٹ ہسپتال د ینے کی یقین دہا نی کروائی گئی تھی۔ انہوں نے وہا ں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جا ئزہ لیا اور مز ید ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں اس بات کی یقین دہا نی کر نی ہے کہ ڈ ینگی سے متا ثرہ مر یضوں کو بہتر نگہدا شت فراہم کی جا رہی ہے کیو نکہ اس مر ض میں احتیا ط سب سے ز یا دہ کا ر آ مد دوا ہے۔ ڈ ینگی سے متاثرہ مر یضوں کی تا زہ تر ین صورتحال بتا تے ہو ئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں اس و قت ڈینگی کے805مشتبہ مریض دا خل ہیں جن میں سے631ڈ ینگی کے کنفرم مریض ہیں۔ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں سے273 مر یض دا خل ہو ئے جبکہ اسی دورانیہ میں 266 مر یض علا ج معالجے کے بعد ڈ سچار ج ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ یکم اگست سے اب تک ڈ ینگی ایکٹ کی خلاف و رزیوں کی صورت میں 1766 نوٹسز دئے جا چکے ہیں جبکہ187 جگہیں سیل کی گئی ہیں۔98فراد کے خلاف ایف آئی آرز د رج کی گئی ہیں اور72 گرفتاریاں عمل میں لا ئی جا چکی ہیں۔ انہوں نے ہدا یت کی کہہ محکمہ صحت اس بات کی یقین د ہا نی کرے کہ ہسپتالوں میں تما م تر ادویات وا فر مقد ار میں موجود ہیں نیز انسداد ڈ ینگی مہم میں آلات، مشین اور دوا ئیں نہ صر ف مطلوبہ مقد ار میں موجود ہیں بلکہ فعال بھی ہیں۔ نیزانسداد ڈینگی اقدامات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہو تے ہو ئے انتظا میہ افسران خود فیلڈ میں رہ کر ڈ ینگی ٹیموں کے ما نیٹر نگ کر یں۔

ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی
راولپنڈی (ا ے پی پی) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور انسداد ڈینگی مہم راولپنڈی کے فوکل پرسن راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل مہیا کر رہی ہے اور کسی بھی سطح پر ہونے والی کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ اور اس کے خاتمے کی پوری معلومات حاصل کرکے ان پر عمل کریں تاکہ ڈینگی کو شکست دی جا سکے۔ ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس بھی فعال کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز شہر کے مختلف حصوں میں ڈینگی لاورے کے خاتمے کی مہم کا جائزہ لینے اور عوام الناس میں مچھر مار کٹس تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ پورے شہر میں ڈینگی سپرے کی مہم بھی جاری ہے جس میں ورکرز رات دن کی تمیز کئے بناء کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح ہسپتالوں اور موبائیل ہیلتھ یونٹس سے وابستہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی اوقات کار کی پرواہ کئے بغیر عوام کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے جتنے وسائل درکار ہیں وہ حکومت کی جانب سے مہیا کئے جائیں گے۔راجہ راشد حفیظ نے اپنے دورے کے دوران مختلف علاقوں میں گلیوں، سڑکوں اور گھروں کے اندر ڈینگی لاورے کی تلفی کی مہم کی نگرانی کی اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت و اخلاص کے ساتھ ادا کریں تاکہ یہ مہم کامیاب ہو سکے.








