لاہور۔ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی تدبیریں ان کے اپنے گلے پڑ جائیں گی، مسترد شدہ سیاستدانوں سے حکومت کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں بلکہ ہر میدان میں کامیابی سے پیشرفت جاری ہے،موثر پالیسیوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کو ہر روز ملنے والی کامیابیوں سے اپوزیشن کی تمام امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے اور یہ پھر نئی سازشوں کیلئے سر جوڑ لیتے ہیں، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے نا کام اور نا مراد ہی رہیں گے اور انہیں بالآخراس سے توبہ تائب ہونا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ حکومت کو پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملے لیکن اس کے باوجود حالات میں روز بروز بہتری آرہی ہے جس کیو جہ سے اپوزیشن حواس باختہ ہوچکی ہے، گڈ گورننس پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کے مجموعی طو رپر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت گروتھ بڑھانے کیلئے انڈسٹری کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے، ملک میں بڑی مشینری کی امپورٹ شروع ہو گئی ہے اور آنے والے چند ماہ میں نہ صرف ہماری گروتھ بڑھے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بھی پالیسیاں ترتیب دی گئی ہیں جس سے اندرون اور بیرون ممالک سے سرمایہ کار ی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Author: Regional News

اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے، ایسا کس نے کہہ دہا…
لاہور۔ (اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہے ا پوزیشن سمجھتی ہے کہ اگر عمران خان نے اسی طرح جرات اور دلیری سے اقدامات کئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اس لیے اپوزیشن حکومت کے خلاف روز نئی سازش تیار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اپنی سیاست تو ختم ہوگئی ہے اب وہ دوسروں کا کندھا استعمال کرکے اپنی سیاست زندہ کرنا چاہتے ہیں،انہوان نے کہا حکومت مدت پوری کرے گی، حکومت کو مستردشدہ سیاستدانوں سے کوئی خوف نہیں ہے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے، عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان اقتدامیں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

بچوں اور خواتین کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے قائمہ کمیٹی کا بڑا اعلان
لاہور۔ (اے پی پی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اشرافیہ کی بالا دستی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم، دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے، حکومت بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کو سختی سے روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کیلئے پہلے سے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے بلا تاخیر اپنا رد عمل دیا اور اس کیلئے ریاستی مشینری کو متحرک کیا گیا جس کا ثبوت ملزم کی چند گھنٹوں بعد گرفتاری اور اس کے خلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا میں اپنے معاشرے کا روشن چہرہ دکھانا ہے اس لئے اس طرح کے گھناؤنے واقعات قطعا ً قابل برداشت نہیں۔صرف قانون بنا دینا ہی کافی نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے اور حکومت اس کیلئے بھرپور اقدامات کرہی ہے۔

ون ونڈو آپریشن کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کے لئے قرضوں کی فراہمی کا آغاز
فیصل آباد۔ (اے پی پی) حکومتی ہدایات کی روشنی میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے ون ونڈو آپریشن کے تحت قرضوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور 25ایکڑ آبپاش و 50ایکڑ تک بارانی رقبے کے مالک کاشتکاروں سے پیر کے روز سے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ قرضے ون ونڈو آپریشن کے تحت آسان شرائط پر پاس بکس کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بینک کے موبائل کریڈٹ آفیسرز ہر سوموار کے روز چھوٹے کاشتکاروں سے زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے درخواستیں وصول کر رہے ہیں جن پر متعلقہ زرعی ترقیاتی بینک کے برانچ منیجر ز 3روز کے اند ر اندر زرعی قرضے جاری کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، زرعی ترقیاتی بینک کے ذونل چیفس، ڈسٹرکٹ آفیسرز ایگریکلچر کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی عوامی شکایت پر فوری کاروائی یقینی بنائیں تاکہ کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے بیج، کھاداور دیگر زرعی ضروریات پوری کرنے سمیت سر سبز زرعی انقلاب لانے میں معاونت کیلئے تمام سہولیات کی بہم رسانی یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے متعلقہ حکام پر بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان میں پیداہونے والے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار کتنے ملین ٹن سے تجاوز کر گئی بڑی خبر آگئی
فیصل آباد۔ (اے پی پی) پاکستان میں پیداہونے والے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 15ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 20سے 40فیصد تک پیداوار کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامناکرناپڑ رہاہے لہٰذا کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کو بچانے سمیت بعد ازبرداشت عوامل کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر بین الاقوامی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹراپنے قیام سے اب تک پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے، پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانے، پختگی کے معیار کا تعین کرنے اور ان کو ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1989ء میں پنجاب حکومت نے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر قائم کیاجس نے تاریخ ِتشکیل سے اب تک زراعت کے شعبہ میں گراں قدار خدمات سرانجام دی ہیں جن میں پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنا، مقامی پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانا اور آلو اور پیاز کی کھیتوں میں ذخیرہ کرنے کی کم قیمت ٹیکنالوجی متعارف کرانا شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے اورایکسپورٹ کوالٹی کی تیاری کے لیے پری کولنگ ٹیکنالوجی و کولڈ سٹوریج ٹیکنالوجی کا قیام، گریڈننگ پیکنگ یونٹ کا قیام اور موبائل ائیر پلاسٹ ٹرک برائے ترسیل کے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ شعبہ پوسٹ ہارویسٹ سنٹر کے زرعی سائنسدان کسانوں،کھیتوں اور منڈیوں میں کام کرنے والی افرادی قوت اور زرعی ایکسپورٹ سے متعلقہ کمپنیوں کے لوگوں کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے تربیتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں آم، کینو،امرود،آڑو، سٹرابیری،انگور،انار، لیچی، لوکاٹ،گاجر،پھول گوبھی،آلو، مرچ،پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچوں کی بعد ازبرداشت زندگی کو بڑھانے کے لیے تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ نے پنجاب زرعی تحقیقاتی بورڈ کی معاونت سے پھلوں اور سبزیوں کے لیے خوردنی تہہ تیار کی ہے او راس کی تیاری میں کم قیمت مقامی اجزا استعمال کئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی امپورٹ پر خرچ ہونے والے ہزاروں ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

تیار ہوجائیں اب سوشل میڈیا کے ذریعے شر انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کیا ہونے جا رہا ہے
گلگت۔ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے شر انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عوام کا فرض بنتا ہے کہ ایسے شرپسندوں کی نشاندہی کریں جو علاقے کے امن کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پیس ا نڈکس میں پہلے نمبر پر ہے امن قائم کرنے میں صرف صوبائی حکومت کا ہی نہیں بلکہ اہل علاقہ، علماء اور نوجوانوں کا بھی کردارہے،ان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن اور خوشحالی ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے میں بہترین کردار ادا کرنے والے افراد کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ گلگت میں فرقہ واریت کے نقصانات کا سب کو علم ہے فرقہ واریت کی وجہ سے علاقہ پیچھے چلاگیا تھا مگر اب امن کی وجہ سے ترقی کا دوردورہ اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ شر پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، نادیدہ قوتوں کو گلگت بلتستان کا امن ہضم نہیں ہورہا ہے۔جعفر اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کیلئے انتظامیہ،پولیس،نوجوان محلہ جات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں،انھوں نے کہا کہ گلگت میں محرم الحرام ماضی کی نسبت زیادہ پرامن گزرا اور اور مستقبل میں مزید پرامن ہوگا۔ڈپٹی سپیکرنے کہا گلگت میں امن قائم کرنے میں مسجد بورڈ کا کردارانتہائی اہم ہے۔

عدالت نے نیب کو کس کے خلاف تحقیقات سے روک دیا بڑی خبر آگئی
گلگت۔ (اے پی پی) چیف کورٹ گلگت بلتستان نے نیب کو چیف انجینئر گلگت رشید احمد کیخلاف تحقیقات سے روک دیا، آئندہ سماعت میں نیب حکام کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کے ڈویژن بینچ نے رشید احمد کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے کے بعد نیب حکام کو چیف انجینئر گلگت رشید احمد کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کے عمل کو عدالت کے سابقہ حکم کی خلاف ورزی قرار دیا اور نیب کے پاس چیف انجینئر کے خلاف شکایات کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کرنے کے حوالے سے نیب حکام کے فیصلے کو تاحکم ثانی روکنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ عدالت عالیہ نے اس حوالے سے آئندہ سماعت 21اکتوبر کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت میں ریجنل ڈائریکٹر نیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔ عدالت عالیہ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے 19اگست 2019ء کو ایک حکم نامے کے ذریعے نیب حکام کو چیف انجینئر رشید احمد کے خلاف باضابطہ تحقیقات سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔

ملاوٹی دودھ بھیجنے پر8 افرادگرفتار، 1200 لیٹردودھ تلف
پشاور۔ (اے پی پی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں پشاورکے مختلف علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کے ہمراہ فقیر آباد، یوسف آباد اور دلزاک روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کی مدد سے شیر فروشوں کی دکانوں پر دودھ کے نمونے چیک کئے۔اس موقع پر تجزیہ کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی، بیکنگ سوڈا اور ممنوعہ خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئے جس پرکارروائی کرتے ہوئے 8 افراد گرفتارکرلیاجبکہ1200 لیٹرملاوٹی دودھ کوبھی تلف کیاگیا۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرپشاورمحمدعلی اصغرنے پشاورکے دیگرعلاقوں میں بھی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایلیٹ فورس کی فرضی مشقیں
پشاور۔(اے پی پی) پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایلیٹ پولیس فورس اورکیمپس پولیس نے مشترکہ طورپرموک ایکسرسائزکااہتمام کیاگیا۔ساجدخان،ایس پی ایلیٹ فورس،پشاورنے اسکی نگرانی کی۔اس موقع پرادارے کے ڈائریکٹرجنرل شیخ امجدعلی،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل صفدرعلی شاہ،غیاث احمد،ڈائریکٹرفارسٹ ایجوکیشن ڈویژن اورڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)بھی اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرمقررین نے کہاکہ تعلیم وتربیت کے لئے ماحول کلاپرامن ہونابہت ضروری ہے،امن وامان کوقائم رکھنے میں ہمارے سکیورٹی کے ادارے اہم کرداراداکررہے ہیں۔

بڑے نقصان کے بعد تھری باشندوں کا ٹڈی دل پر حملہ
تھرپارکر۔مٹھی۔(اے پی پی) تھرپارکر میں ٹڈی دل کے حملے کے بعد تھری باشندوں کا ٹڈی دل پر حملہ، کہیں ٹڈی کڑہائی تو کہیں ٹڈی بریانی تیار ہونے لگی۔ ٹڈی دل جو تباہی کا دوسرا نام ہے سندھ کے دیگر اضلاع میں فصلوں کو کھا کر ٹڈی دل نے تھرپارکر کا رخ کیا لیکن تھرپارکر میں ٹڈی دل کی قسمت خراب نکلی، ٹڈی دل نے تھری باشندوں کی تیار فصلوں پر حملہ کیا اور ساری فصل کھا کر میدان صاف کر گئیں جنہوں نے طویل عرصہ کے بعد زمینیں آباد کیں تھی۔ دوسرا وار تھری باشندوں کا تھا جس سے ٹڈی دل پر قیامت ٹوٹ پڑی اور تھری باشندوں نے ٹڈی دل پر ایسا حملہ کیا کہ فصلیں تباہ کرنے کا سارا بدلا لے لیا، تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں لوگ ٹڈی دل کو کڑاہی میں پکا پکا کر کھانے لگ گئے ہیں، چھاچھرو کی ہوٹلیں اس وقت آباد ہوگئیں ہیں، ٹڈی دل کی مزے مزے کی ڈشیز تیار ہو رہی ہیں کہیں پر ٹڈی کڑہائی تیار ہو رہی ہے تو کہیں پر ٹڈی بریانی جس پر تھری باشندوں سمیت تھرپارکر گھومنے کیلئے آنے والے سیاح خوب ہاتھ صاف کر رہے ہیں









