Baaghi TV

Author: Regional News

  • ڈپٹی کمشنر راجن پور نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے بڑے حکم دے دیے

    ڈپٹی کمشنر راجن پور نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے بڑے حکم دے دیے

    راجن پور۔2 اکتوبر(اے پی پی) تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بارے اہم اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے کہاکہ ہر سکول اور کالج کے باہر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ A کیٹیگری کے اسکولوں و کالجز میں آٹھ آٹھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ان تعلیمی اداروں میں ذیگ زیگ راستہ،میٹل ڈیٹیکٹر اور ایمرجنسی الارم موجود ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں موک ایکسر سائز کروائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈی ایس پی جان محمد، اسسٹنٹ کمشنر /ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرراجن پور میاں مراد حسین،اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم فاروق علوی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،ڈیٹا بیس آفیسر سلطان خان دریشک،ایجوکیشن آفیسر عتیق احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجن پور عطا حسین سیلرہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جام پور ممتاز حسین،پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور نوید قمر سمیت سکول اور کالجز کے سربراہان موجود تھے۔

  • نہری کھالہ میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

    نہری کھالہ میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

    راجن پور۔(اے پی پی) نہری کھالہ میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ جامپور کے نواحی علاقہ بستی چھینہ کے رہائشی راؤ فرحان علی کی 3 سالہ بیٹی یشفیع بی بی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک نہری کھالہ میں گرگئی اور جانبر نہ ہوسکی۔ بچی کی نعش کو کھالہ سے فوری نکال لیاگیا۔

  • کس کو دھمکیاں دیں کہ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا

    کس کو دھمکیاں دیں کہ تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا

    چکوال۔(اے پی پی) قصبہ کھائی تھانہ کلر کہار کے علاقے میں تین افراد کیخلاف واپڈا لائن مین کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقصود حسین لائن مین گریڈ اسٹیشن نے درخواست دی کہ کھائی میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ طارق محمود، ناصر ولد، عاطف محمود نے ہمیں پتھر مارنا شروع کردیے اور جان سے مار نے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ یہ پول ہمارا ہے ہم خود بجلی ٹھیک کر لیں گے، جبکہ پول واپڈا کی ملکیت ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • 730 کلو گرام چرس، 200 گرام آئس اور 90 لیٹر شراب برآمد

    730 کلو گرام چرس، 200 گرام آئس اور 90 لیٹر شراب برآمد

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے پوٹھوہار ڈویژ ن میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 7 کلو 730 گرام چرس، 200 گرام آئس اور 90 لیٹر شراب برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم فرخ مسیح کو گرفتار کر کے 1 کلو 10 گرام چرس برآمد کی،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ملزم مسکین کو گرفتار کرکے 5 لیٹر شراب برآمد کرلی،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزم محمد نبی کو گرفتار کرکے 200 گرام آئس جبکہ ملزم میر قیوم کو گرفتار کرکے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کی گئی۔اسی طرح تھانہ آر اے بازار پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب، ملزم توقیر سے 10 لیٹر شراب جبکہ ملزم عمر کو گرفتار کرکے 600 گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے ملزم راحیل کو گرفتار کرکے 260 گرام چرس برآمد کی اور تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم علی افتخار کو گرفتار کرکے 3 بوتل شراب جبکہ ملزم عدنان کو گرفتار کرکے 1 کلو 230 گرام چرس برآمد کی۔تھانہ ایرپورٹ پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کرکے 1 کلو 650 گرام چرس برآمد کی۔تھانہ مورگاہ پولیس نے ملزم شہر یار کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب جبکہ ملزم سعد اللہ کو گرفتار کرکے 260 گرام چرس برآمد کی۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ملزم کوثر کو گرفتار کرکے 30 لیٹر شراب برآمد کی۔تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ملزم دیدا خان کو گرفتار کرکے 1 کلو 260 گرام چرس برآمد کی۔تھانہ صدرواہ پولیس نے ملزم عظیم کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب جبکہ ملزم وقاص کو گرفتار کر کے 15 لیٹر شراب برآمد کی۔

  • طالبات کے تعلیمی اداروں کے باہرہلڑ بازی میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    طالبات کے تعلیمی اداروں کے باہرہلڑ بازی میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    راولپنڈی۔ (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے طالبات کے تعلیمی اداروں کے باہر چھیڑ چھاڑ اورہلڑ بازی میں ملوث 444گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شمس القمر عرف قمری اور کامران خان شامل ہیں۔ پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ملزمان سوشل میڈیا اپنی قانون شکنیوں کی تشہیر کرتے تھے جنہیں پولیس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے ٹریس کیا گیا اور انہیں گرفتار کیاگیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • منشیات فروش کو چھڑوانے کے لیے رشوت کی پیشکش کرنے والے کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا…. جانیے

    منشیات فروش کو چھڑوانے کے لیے رشوت کی پیشکش کرنے والے کے ساتھ پولیس نے کیا سلوک کیا…. جانیے

    راولپنڈی۔(اے پی پی) تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروش کو چھڑوانے کے لیے رشوت کی پیشکش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایاکہ تھانہ بنی پولیس نے منشیات فروش محمد اکرم خان سے 260 گرام چرس برآمد کر کے اسے تھانہ منتقل کیا۔منشیات فروش کی گرفتاری کے متعلق پتہ چلنے پر سید طارق نامی شخص نے تھانے آ کر تفتیشی کو 10000روپے رشوت کی پیشکش کر کے ملزم کو چھوڑنے کا کہا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس صورتحال پر تفتیشی آفیسر نے رشوت دینے کے الزام میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہاکہ قانون کی بالادستی اور رٹ کو کوئی بھی شخص چیلنج نہیں کر سکتا، قانون شکنوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

  • اسسٹنٹ لیکچرار کی گرفتاری کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    اسسٹنٹ لیکچرار کی گرفتاری کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    قصور۔(اے پی پی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور اقبال حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر لیکچرار اسسٹنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج سیدچراغشاہ قصورمحمدشفیق کو طالبات کی داخلہ فیس کی مدمیں تقریباً ساڑھے پندرہ لاکھ روپے کی رقم خردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزیدملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

  • سرکاری ٹیچر کے قتل کا مقدمہ، تین مجرمان کو عمر قید کی سزا

    سرکاری ٹیچر کے قتل کا مقدمہ، تین مجرمان کو عمر قید کی سزا

    قصور۔(اے پی پی)ایڈیشنل سیشن جج قصورنے40روپے کے تنازعہ پرقتل ہونے والے سرکاری ٹیچر شبیرکے مشہور مقدمہ کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے جرم ثابت ہونے پر 3ملزمان بھائیوں فہیم‘ عظیم اور عمرشہزاد کو عمرقیدجبکہ ان کے والد لطیف کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنے کا حکم جاری کیا۔ ملزمان نے مئی2018ء میں ٹیچرشبیر احمدکو پرانا لاری اڈہ قصورکے نزدیک واقع اپنے ٹی سٹال پرچائے کی قیمت کے تنازعہ پر تشددکرکے قتل کردیاتھا۔

  • اچانک گولی چلنے سے بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل

    نوشہرہ ورکاں۔ (اے پی پی) نواحی گاؤں مٹو بھائیکے میں بھائی محمد عمر کے ہاتھوں اچانک پستول کا فائر چلنے سے سامنے بیٹھا حقیقی بھائی احسن رضا شدید زخمی ہو گیا جسے بروقت گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔نوشہرہ ورکاں پولیس نے والدہ نسرین بی بی کی رپورٹ پر عمر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ درج شدہ رپورٹ کے مطابق ملزم اور مقتول والدہ اور دیگر فیملی کے ہمراہ گھر میں بیٹھے تھے کہ اچانک واقعہ رونما ہوا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹ لیا، مزاحمت پر گولی مار دی

    کبیروالا۔ (اے پی پی) خود کا ر اسلحہ سے مسلح ڈا کو ؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائر کھول دیا، گو لی تاجر کی پنڈلی کے پار ہو گئی، ڈا کو 72000ہزارروپے چھین کر فرار۔ گزشتہ شب نواحی موضع نند پور کے رہائشی محمد کاشف چوپڑہٹہ سے قائم اپنا عمیر میڈیکل اسٹوربند کر کی اپنے چھوٹے بھائی شاہد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک عقب سے آنے والے خود کار اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈا کو ؤں نے آن کرروک لیا اور گن پوائنٹ پرتلاشی لیتے اسکی جیب سے 720000ہزار روپے نقدنکا ل لئے اس دوران شاہد نے ڈا کو ؤں سے مزاحمت کی تو ڈا کوؤں نے اس پر سیدھی فائرنگ کھول دی گولی پنڈلی میں لگنے سے شاہد لہو لہان ہو گیا،ڈا کو واردات کے بعد اطمینان سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، سرائے سدھو پو لیس نے متاثرہ کی درخواست پر نامعلوم ڈا کو ؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔