Baaghi TV

Author: Regional News

  • 180 لیٹر شراب برآمد متعدد ملزمان گرفتار

    180 لیٹر شراب برآمد متعدد ملزمان گرفتار

    تھرپارکر/مٹھی۔ (اے پی پی) تھرپارکر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، پی ایس مٹھی کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران کچے شراب کی بھٹی پہ چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش رائیسنگھ ٹھاکر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 180 لیٹر شراب (کچہ ٹھڑا) برآمد کیا۔ پولیس پکٹ وجوٹو پر چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش صابر علی کو گرفتار کر کے پانچ پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کیا اور نارائن کولہی کو گرفتار کر کے 90 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

  • تھرپارکر میں ٹڈی دل کے حملے نے بڑا نقصان پہنچا دیا

    تھرپارکر میں ٹڈی دل کے حملے نے بڑا نقصان پہنچا دیا

    تھرپارکر/مٹھی۔ (اے پی پی) تھرپارکر ضلعے کے تحصیل چھاچھرو اور شہر چیلہار کے آس پاس گاؤں علن آباد، مجید محلہ، بھوریلو، رانجھو ڈھانی کے ساتھ درجنوں گاؤں میں گزشتہ تین دن میں ٹڈی دل نے فصل اور گھاس کھا کر تباہ کردی، لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی فصل پر ٹڈی دل نے حملہ کر کے مکمل ختم کردیا، ضلع انتظامیہ کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود اسپرے نہیں کیا گیا۔

  • کس چیز کا سکول کے بچوں پر حملہ کہ 14 بچے ہسپتال منتقل

    کس چیز کا سکول کے بچوں پر حملہ کہ 14 بچے ہسپتال منتقل

    خانیوال۔ (اے پی پی) خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے گاؤں 8-8-آر کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں درخت پر لگے شہد کے چھتے سے مکھیوں نے اچانک سکول کے بچوں پر حملہ کر دیا جس سے سکول کے چودہ بچے شدید متاثر ہو گئے جنہیں فوری طور پر تلمبہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 4سے 7 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

  • ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ روپے لوٹ لیے

    ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ روپے لوٹ لیے

    خانیوال۔ (اے پی پی) خانیوال کے علاقہ پیرووال سے پوسٹ ماسٹر نجی بینک سے 20 لاکھ روپے کیش لیکر ڈاکخانہ پیروال جارہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر 20لاکھ روپے چھین لیئے اور فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی صدر شبیر وڑائچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • سول سوسائٹیز کا نِمرتا کماری کے مبینہ قتل  کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    سول سوسائٹیز کا نِمرتا کماری کے مبینہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    سکھر۔(اے پی پی) سکھر اور خیرپور کے مختلف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے لاڑکانہ کی طالبہ نمرتا کماری کے مبینہ قتل واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت قیوم خان،افتخار احمد و دیگر کررہے تھے جبکہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر اور لاڑکانہ لاء کالج کے طلباء بھی شامل تھے۔اس موقع پر مذکورہ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت سندھ میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے واقعہ کو کئی دن بیت گئے ہیں لیکن قتل میں ملوث ملزمان ابتک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کے نمرتا کماری قتل کیس کا نوٹس لیکر ورثاء کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • خورشید شاہ کے قریبی ساتھی بھی نیب کے شکنجے میں

    خورشید شاہ کے قریبی ساتھی بھی نیب کے شکنجے میں

    سکھر۔ (اے پی پی) احتساب بیورو کی ٹیم کیجانب سے روھڑی سے علی واہن روڈ کی تعمیراتی کاموں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،زرائع کیمطابق خورشید احمد شاہ کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہونے پر قریبی ساتھی ٹھیکیدار نواب خان پٹھان کے ساتھ لیکر روڈ کی معلومات لی جارہی ہے،نیب کی ٹیم نے ٹھیکیدار نواب خان پٹھان کو زیر حراست لے کر تفتیشی کا عمل شروع کردیا ہے۔روھڑی کربلا سے علی واہن ٹول پلازہ تک روڈ کی تعمیر و ترقی کو دو سال سے زائد ہونے کے باوجود کروڑ روپے فنڈ کی مبینہ خوردبرد پر نیب کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

  • گروہوں کے درمیان تنازع میں ایک شخص شدید زخمی

    گروہوں کے درمیان تنازع میں ایک شخص شدید زخمی

    سکھر۔ (اے پی پی) روہڑی صالح پٹ تھا نے کی حدود گوٹھ ٹرگھاٹی میں ایک برادری کے دو گروہوں کے درمیان تنازع میں ملزمان نے کھیتوں میں کام کرنے والے محمد صابل ولد غلام کٹپر کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو صالح پٹ تھانے سے لیٹر لیکر تعلقہ ہسپتال روہڑی پہنچایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا، زخمی کے لواحقین نے حتجاجی مظاہرہ کرتے امان و امان قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • روہڑی میں مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    روہڑی میں مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    سکھر۔ (اے پی پی) روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا،ریلوے یارڈ میں کنٹیر اترنے سے مین لائن متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔

  • اداکارہ چاہت شیخ کو کس نئی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا جانیے..

    اداکارہ چاہت شیخ کو کس نئی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا جانیے..

    لاہور۔ (اے پی پی) ہدایتکار اقبال عسکری نے اداکارہ چاہت شیخ کی فلم ” گجر ویر ”میں اداکاری سے متاثر ہو کر اپنی نئی فلم ” پیار دی کھچ ” میں کاسٹ کر لیا۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور ماضی کے مقابلے میں آج کے دور میں نئے ٹیلنٹ کو زیادہ مواقع مل رہے ہیں، ہر اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑی سکرین پر آئے لیکن یہ قرعہ خوش قسمت لوگوں کے نام نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کرداروں کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھا رہی ہوں اور مجھے اس پر بھرپور داد بھی ملی ہے، جس سے میرے اندر مز ید جذبے او ر لگن سے کام کرنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے۔

  • ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کے خلاف بڑا فیصلہ

    ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے تاجروں کے خلاف بڑا فیصلہ

    سرگودھا۔ (اے پی پی) ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو اسد عزیز نے کہا ہے کہ چیف کمشنرسردار علی خوا جہ کی ہدایت پر سیلز ٹیکس کے قوانین پر عمل درآمد کیلئے خصوصی ایکشن پلان تیار کر لیاگیاہے جو کاروباری شخص خود کو رجسٹریشن نہیں کروائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ کاروباری طبقہ پوری ایمانداری سے ٹیکس ادا کرئے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ٹیکس دینے کا کلچر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ٹیکس قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد رجسٹر ڈ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قلیل مدت میں سرگودہا میں 55بھٹوں،27سٹون کریشر یونٹ، سولہ جیولرزشاپس اور سولہ بیکولائٹس یونٹس کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار مربع فٹ سے زیادہ کی دکان مالکان کو رجسٹرڈ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھا نے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ معیشت بہتر ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔